Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر، کراچی سے کینجھرجانے والے 9 افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ : چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر، کراچی سے کینجھرجانے والے 9 افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ ،میرپورساکرو(نامہ نگارقادرنوازکلوئی )کراچی سے پکنک منانےکینجھرجھیل جانے والوں کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر ہوئی، حادثے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    ذرائع کے مطابق قذافی ٹاؤن کراچی کے رہائشی افراد وین میں سوار تھے اور چلیا کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے ان کی وین کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔جاں بحق افراد میں عبدالوہاب،عبداللہ ،تسبیح اللہ ،نورالوہاب اور عدنان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    حادثہ کےبعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ لاشوں کو سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے اور کراچی بھیجنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری طرف گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ٹھٹھہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

  • گوجرخان: تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئیِ، 2جاں بحق 3زخمی

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئیِ، 2جاں بحق 3زخمی
    تفصیل کے مطابق گوجرخان جی ٹی روڈ مجید موڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جاٹکرائی، اس المناک حادثہ میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوئے ،حادثہ کے نتیجہ میں کارنمبر BT221 مکمل طور پر تباہ ہو گئی،زخمیوں اور جاں بحق ہونے کی نعشوں کوسپتال منتقل کردیا گیاہے.

  • گوجرخان : 5ماہ کے بچے کو اغوا کرنے کی کوششَ، 8 خواتین گرفتار

    گوجرخان : 5ماہ کے بچے کو اغوا کرنے کی کوششَ، 8 خواتین گرفتار

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) مندرہ کے علاقہ میں 05 ماہ کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام،اغواء کی کوشش کرنے والی 08 خواتین گرفتارکرلیاگیا ہے ،مدعی مقدمہ کے مطابق 08 خواتین پانی مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہوئیں اور بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی، مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوۓ 08 خواتین کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں آمنہ، شاناد، این بی بی، ملائکہ، چندہ، کاجل، نوشین اور نگہت شامل ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج کرلیاگیاہے ، ملزم خواتین سے تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی-

  • پشاور:  بی آر ٹی کرپشن کیس، نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے۔شاہد خٹک

    پشاور: بی آر ٹی کرپشن کیس، نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے۔شاہد خٹک

    پشاور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے مل کر کریں گے۔تحریک انصاف کا بی آر ٹی کرپشن کیس میں اسٹے لینے سے پتا چلتا ہے کہ گڑبڑ ہوئی ہے۔نگران وزیر ٹرانسپورٹ
    تفصیل کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانےکی منظوری دے دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے، تحریک انصاف کا بی آر ٹی کرپشن کیس میں اسٹے لینے سے پتاچلتا ہےکہ گڑبڑ ہوئی ہے، بی آر ٹی ٹرانسپورٹ کے انڈر ہوتی ہے اور وزیرٹرانسپورٹ اس کا چیئرمین ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عجیب تویہ ہے یہاں ایک سرکاری افسربی آر ٹی ٹرانسپورٹ دیکھ رہا ہے، بی آر ٹی کی تعمیر لوکل گورنمنٹ کے ادارے نے کی اور اس کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں پی ٹی آئی کے لوگ تعاون نہیں کررہے، بیورو کریٹس الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ہماری کوشش ہے وزیر اعظم ،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ہمیں اختیار دیں۔

  • کشمورمیں میرے دو شیر آفیسروں نے بڑی بہادری سے ساتھ کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا-امجد شیخ

    کشمورمیں میرے دو شیر آفیسروں نے بڑی بہادری سے ساتھ کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا-امجد شیخ

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) کشمورمیں میرے دو شیر آفیسروں نے بڑی بہادری سے ساتھ کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا-امجد احمد شیخ
    تفصیل کے مطابق سابق ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کا تمغہ شجاعت کی تقریب میں اپنے دو بہادرپولیس افسران کی رکردگی اور ضلع کشمور کے کچے آپریشن کے حوالے سے حیدرآباد کی عوام سے خطاب کہا کہ ضلع کشمور کے ڈاکوؤں سے میرے دو شیر آفیسروں ملک غلام عباس اعوان۔ اور ایاز علی کہڑو بڑی بہادری سےکچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کیا، جس میں ضلع کشمور کے 27 انعام یافتہ ڈاکو ہلاک کیے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے دونوں شیروں کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ تمغہ شجاعت مجھے ان جوانوں کی وجہ سے ملا ہے یہ تمغہ شجاعت میں اپنے ان دونوں جوانوں کے نام کرتا ہوں انہیں کی کاوشوں کی وجہ سے اللہ پاک نے جو مجھے یہ عزت دی ہے، میرے یہ دو جوان ضلع کشمور کے کچے میں ڈاکوؤں کے ساتھ دن رات لگا کر لڑے اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا ،میں اپنے جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔

  • سیالکوٹ :مکان کالالچ سگے بھائی کو درخت سے باندھ کر کتا چھوڑدیا،بدترین تشدد،سفاک ملزم گرفتار

    سیالکوٹ :مکان کالالچ سگے بھائی کو درخت سے باندھ کر کتا چھوڑدیا،بدترین تشدد،سفاک ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹرشاھد ریاض )محنت کش کو درخت سے باندھ کر کتا چھوڑ دینے اور بدترین تشدد کرنے والا سفاک ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا
    تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ گاؤں مہدی پور میں ملزم منیر احمد نے مکان ہڑپ کرنے کے لالچ میں بیوی اور بیٹے کے ساتھ مل کر سگے بھائی محمد اکرم کو درخت سے باندھ کر بدترین تشدد کیا اور بھائی کے اوپر کتا چھوڑ دیا.
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے وحشت و بربریت پر مبنی بدترین واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ، ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید امیر انسپکٹر نجم فراز نے مقدمہ درج کرکے چند گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم منیر احمد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ملزم کو عدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائیگی۔

  • گوجرخان : زمین کے تنازعہ پر 2حقیقی بھائی قتل 3 افراد زخمی

    گوجرخان : زمین کے تنازعہ پر 2حقیقی بھائی قتل 3 افراد زخمی

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) منگل کے روز گوجرخان سرکل کے علاقہ ٹھاکرہ موڑ ( ڈھوک پرویز رسول آباد ) پیڑولنگ پوسٹ کے قریب زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا فائرنگ کے نتیجہ میں 2 سگے بھائی ارشد بٹ اور اشرف بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں وقوعہ کی اطلاع ملنے پر جاتلی پولیس اور ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی پولیس نے زخمیوں کو تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچایا فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حقیقی بھائی شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے مقامی پولیس مصروف تفتیش ھے

  • سیالکوٹ : پتنگ باز اور ڈیلرز ایس ایچ او تھانہ مرادپورکے نشانے پر آگئے، متعدد گرفتار

    سیالکوٹ : پتنگ باز اور ڈیلرز ایس ایچ او تھانہ مرادپورکے نشانے پر آگئے، متعدد گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاھد ریاض) پتنگ باز اور ڈیلرز ایس ایچ او تھانہ مرادپورکے نشانے پر آگئے، متعدد گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مراد پور میاں رزاق کا خونی کھیل پتنگ بازوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، کریک ڈاؤن مرادپور ،کورپور ،مغلپور سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا ، 9پتنگ بازوں سمیت ڈیلر کو گرفتار کرلیاگیا ، دوران کارروائی پتنگ بازوں سے پتنگیں اور ڈوریں بھی برآمد کرلیں ہیں،
    مغل پورہ میں پتنگ فروش ڈیلر کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی درجنوں پتنگیں اور چرخیاں بھی برآمد کی گئی جس پر پولیس نے دس ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ، تمام گرفتار ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاے گا، پتنگ بازی خونی کھیل ہے والدین بچوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ قیمتی جانیں بچائی جاسکیں-

  • سرگودھا: پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری اسلم مڈھانہ پی ٹی آئی میں شامل

    سرگودھا: پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری اسلم مڈھانہ پی ٹی آئی میں شامل

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ )سابق ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری اسلم مڈھانہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ضلعی صدر تحریک انصاف اور امیدوار این اے 83 چوہدری اسامہ غیاث میلہ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کردیا گذشتہ روز جنرل ریٹائرڈ احمد نواز سلیم میلہ سابق سیشن جج احمد نواز رانجھا، سابق ایم پی اے اویس اسلم مڈھانہ، سابق تحصیل ناظم بختیار میلہ کی موجودگی میں چوہدری اسلم مڈھانہ نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور اسامہ غیاث میلہ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا یاد رہے چوہدری اسلم مڈھانہ علاقہ کے بزرگ سیاست دان اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھی سمجھے جاتے تھے وہ متعدد بار ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں جبکہ ان کے فرزند اویس اسلم مڈھانہ بھی سابق ایم پی اے ہیں

  • کندھ کوٹ : ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لی،پولیس نے انصاف نہ دیا،متاثرہ نوجوان کی مسجد میں روتے ہوئے اللہ سے اپیل

    کندھ کوٹ : ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لی،پولیس نے انصاف نہ دیا،متاثرہ نوجوان کی مسجد میں روتے ہوئے اللہ سے اپیل

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لے ہے پولیس تھانے سے انصاف نہ ملنے کے بعد نوجوان مسجد میں روتے ہوئے اللہ سے انصاف مانگنے لگا ،گداگر ہوں ماں بیمار ہیں انصاف دلایا جائے نوجوان کی بالا حکام سے اپیل
    تفصیل کے مطابقکندھ کوٹ کے قریب جمال پولیس تھانہ کی حدود سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لیا تھا پولیس تھانے میں انصاف نہ ملنے کے بعد گداگر نوجوان نے مسجد میں پہنچ کر رونے لگا 10 روز قبل ڈاکوؤں نے صیفل اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل لوٹا ہے ادھار لیکر موٹر سائیکل لے کی تھی۔


    متاثرہ نوجوان بار بار تھانے گیا ہوں لیکن پولیس مدد نہیں کر رہی متاثرہ نوجوان سعداللہ نے مسجد میں روتے ہوئے اللہ سے انصاف مانگنے لگا گداگر ہوں ماں بیمار ہے دو وقت کی روٹی کے پریشان ہیں تو دوسرے طرف اودھار سے موٹرسائیکل لی تھی وہ بہی ڈاکوؤں نے چھین لی غریب ہوں اس پاک کتاب کے واسطے انصاف دلایا جائے ۔ متاثرہ نوجوان کا آئی جی سندھ ۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی کشمور سے موٹر سائیکل واپس دلانے کا مطالبہ کیا۔