سندھ میں یکم مئی کوعام تعطیل، نوٹی فکیشن جاری کردیا
تفصیل کے مطابق دنیا بھر کے دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یکم مئی کو مزدوروں کا دن منایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت نے عام تعطلیل کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی یوم مزدور پر سندھ کے سرکاری اور تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، اور یوم مزدور کے موقع پرسندھ کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے، جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سندھ میں یکم مئی کوعام تعطیل، نوٹی فکیشن جاری کردیا
-

سیالکوٹ:غیرانسانی سلوک سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو ۔ڈی پی او کاایکشن ظالم شخص گرفتار
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاھد ریاض )غیرانسانی سلوک سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو ۔ڈی پی او کاایکشن ظالم شخص گرفتار
تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہجوم میں کھڑا ایک شخص شہری کو باندھ کر اس پر جوتوں سے تشدد کر رہا ہے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او کی ہدایات پر ڈی ایس پی ڈسکہ محمد خلیل ملک کی سربراہی میں ایس ایچ او موترہ عمران سلطان نے متاثرہ اور سفاک شخص کی تلاش شروع کی اور غیر انسانی سلوک کرنے والے اسماعیل نامی شخص کو گرفتار کر کے اسکے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے- -

سرگودھا: سکول کا بہترین ماحول بچوں کی ذ ہنی نشونمااوراچھی تعلیم کے لیے بہت ضروری ہے۔آرپی او
سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار،ملک شاہ نواز جالپ ) سرگودھا سکول کا خوبصورت ماحول بچوں کی ذ ہنی نشونمااورتعلیم سے لگاؤ کے لیے بہت ضروری ہے۔آرپی او شارق کمال صدیقی
تفصیل کے مطابق بچے ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں اِن کو صاف ستھرے اور خوبصورت ماحول میں تعلیم دینا ہمارا فرض ہے جس سلسلہ میں دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول میں ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے دی ایجوکیٹر پولیس پبلک ہائی سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سکول کی ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں ہونے والے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی آئی جی عامر مشتاق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے پھول لگائے گئے ہیں اور سکول کی دیواروں کومختلف آرٹ کے نمونوں سے دیدہ زیب بنا یا گیا ہے۔بچوں کی صحت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کنٹین پرصحت بخش اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ اعلیٰ کوالٹی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے جس کے پانی کا معیار لیبارٹری سے چیک کروایا گیا ہے۔ کمپیوٹر لیب میں جدید ترین کمپیوٹرزنصب کیے گے ہیں۔ بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے کلاس رومز کو مزید خوبصورت اورسہولیات سے آراستہ کیاجا رہا ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی نے کام کی جلدتکمیل اور معیار کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ -

راجن پور: گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی بھاری مقدار میں گندم برآمد
راجنپور ،باغی ٹی وی( نامہ نگار کنور اویس ) راجن پورضلعی انتظامیہ کی گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،بھاری مقدار میں ذخیرہ گندم برآمد ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے5200 بوری گندم قبضہ میں لی ۔ گندم برآمدگی کے لیے مبارک فلور مل فاضل پور میں کارروائی کی گئی قبضہ میں لی گئی گندم قریبی مرکز گندم خرید کے حوالہ کر دی گئی ۔ گندم کی مالیت 5کروڑ 7لاکھ روپے بنتی ہے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ
-

چنیوٹ :غازیان ایلیٹ فورس کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی
چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمہر طاہر سیال)غازیان ایلیٹ فورس کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی
تفصیل کے مطابق ایلیٹ فورس آفس پولیس لائنز میں مہر یعقوب انسپکٹر انچارج مانیٹرنگ ایلیٹ فورس فیصل آباد اور
عمران خان سب انسپکٹر انچارج ایلیٹ فورس چنیوٹ کی زیر نگرانی غازیان ایلیٹ فورس چنیوٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ،جس میں ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئیے بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی تصاویر کو دفاتر میں باقاعدہ آویزاں کیا گیا،سب سے اعلی کارکردگی پر مہر اختر علی سیال،عطا محمد بھروانہ ،ممتاز حسین چوکھیا،چمن عباس لونا،آصف علی،آصف ،وقارالحسن،مزمل حسین،عابد حسین ہرل،ثاقب ندیم ،شفیع اللہ،یسین اورعرفان اشرف کو اعزازات سے نوازا گیا- -

خضدار : سی ٹی ڈی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، انسپکٹر شربت خان عمرانی موقع پر شہید
خضدار،باغی ٹی وی (حبیب بلوچ کی رپورٹ ) خضدار میں سی ٹی ڈی آفیسر شربت خان عمرانی کی گاڑی پر بم دھاکہ وہ موقع پر شہید ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی لیویز فورس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ اور جائے وقوع کے ایریا کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ نعش کو ایمبولینس کے ذریعے خضدار ہسپتال پہنچایا۔ ڈی سی خضدار کی ہدایت پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پہلے سے ہسپتال میں موجود تھے ۔ واقعہ میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان عمرانی ہی شہید ہوگئے تھے ۔ان کی گاڑی کو سنی جھالاوان میڈیکل کالج کے ایریا میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑگئے اور اس کے ٹکڑے دور دور تک جاگرے ۔ انسپکٹر شربت خان عمرانی گزشتہ کئی سال سے خضدار پولیس میں فرائض سرانجام دے رہے تھے اور وہ صدر تھانہ خضدار کے ایس ایچ او بھی رہے ہیں اج جب وہ گھر سے نکل کر بازار کی طرف آرہے تھے تو ان کو بم کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد ڈی سی خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے سیکورٹی اور امدادی کارروائیوں کی ذمہ داریاں سنبھال لی وہ پہلے جائے وقوعہ پر پہنچے اور بعد ازاں وہ ہسپتال پہنچ کر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو طلب کرلیا ۔ نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔بعد ازاں ایم پی اے خضدار میریونس عزیز زہری بھی ہسپتال پہنچے ۔
-

ٹھٹھہ : ٹریفک حادثے میں جاں بحق 9 دوستوں کی نماز جنازہ ادا
میرپورساکروٹھٹھہ(نامہ نگارقادرنواز کلوئی) ضلع ٹھٹھہ کی قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے میں جاں بحق 9 دوستوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے رہائشی کینجھر جھیل تفریح کو جانے والے 9 دوست قومی شاہراہ پر ٹرک کیساتھ ہولناک تصادم میں لقمہ اجل بن گئے تھے،زندگی میں ساتھ نبھانے والے قبرستان میں بھی پڑوسی بن گئے،7 دوست ایک دوسرے سے متصل قبروں میں سپردخاک کر دیئے گئے، نمازجنازہ قذافی ٹاؤن میں ادا کی گئی،جس میں سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،سیف کاکاکی نماز جنازہ ظفرٹاؤن کی مقامی مسجد میں اداکی گئی،حادثے میں جاں بحق رفاقت کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔ نو دوستوں کی ناگہانی موت پر لانڈھی میں فضا سوگوارہے،حادثے کا شکار بد قسمت بس میں چار بچوں کا باپ نعمان بھی جاں بحق ہو گیا،والد کاکہنا ہے نعمان فقیرانہ مزاج کا حامل تھا، اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا تھا،کچھ عرصے میں نوکری کیلئے بیرون ملک روانگی تھی، روانگی سے قبل آخری پکنک منانے گئے تھے، بھائی نے موت کی وجہ سڑک ون وے ہونے کو قرار دیدیا۔ -

کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد کی موت
خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی،کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے،
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگ گئی،ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر چل بسا جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعہ میں سات افراد کی موت ہوئی ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں نے متاثرہ بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، ریلوے عملہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، ٹرین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ڈی ایس ریلویز کے مطابق چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بر وقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی جبکہ دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کیا جائے گا۔حادثے کے باعث اپ ٹریک معطل ہے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ایف جی آر کی قیادت میں انکوائری ٹیم کل خیرپور پہنچ کر جائزہ لے گی، بوگی میں آگ کیسے لگی اس کا پتا لگایا جائے گا
پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی اور ٹھٹہ میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، اور کہا ہے کہ کراچی ایکسپریس اور ٹھٹہ حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے: مذکورہ حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں ،مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں متعلقہ حکام حادثات کے اسباب معلوم کرنے کے لیے فوری تحقیقات کو یقینی بنائیں مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام بھی متعلقہ حکام کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
-

گوجرہ :جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنا میرا شیوا نہیں ہے -چوہدری خالد جاوید وڑائچ
گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے مخالفین کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب کر دیا ،مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی۔ آج کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی کا افتتاح مین حسنیہ کالونی روڈ پر اپنے دست مبارک سے کردیا، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنا میرا شیوا نہیں ہے مخالفین نے ہمیشہ جھوٹ اور منافقت کا سہارا لیا ،یہ آپ کا حق تھا اور میرا فرض تھا آج مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جب عوام کی خدمت کرکے ان کا حق دینےان کی دہلیز پر پہنچ جاتا ہوں یہ میرا فرض اولین ہے سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی میں عوام کے دلوں کی دھڑکن فخرگوجرہ چوہدری خالد جاوید وڑائچ عوامی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں عوام کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا ،خالد جاوید وڑائچ زندہ باد ،مسلم لیگ نون زندہ باد ،محترمہ فوزیہ خالد وڑائچ زندہ باد ،چودھری عقبہ علی وڑائچ زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی-
-

اوکاڑہ :ورلڈ ملیریا ڈے کے سلسلہ میں سیمینار اورآگاہی واک کا انعقاد کیاگیا
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ کے دفتر میں ورلڈ ملیریا ڈے کے سلسلہ میں ایک سیمنیار ہوا جس میں سی ای او ڈاکٹر سیف اللہ نے شرکاءکو ملیریا بخار کی علامات کے متعلق بتایا اور کہا کہ ملیریا کے مریضوں کے لیے تمام ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت موجود ہیں۔ سیمینا ر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیداعجاز احمد شاہ ملیریا کی علامات اور بچاؤ کے طریقے بتاتے ہوئےکہا کہ ملیریا خطرناک بیماری ہے مگر قابل علاج ہے اس موقع پر چوہدری اصغرعلی سی ڈی سی آفیسر نے بتایا کہ ملیر یا کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے مچھر کی افزائش کی جگہ اور تالاب وغیرہ جہاں مچھر کی افزائش ہوتی ہے ان جگہوں پرلاروی سائیڈ نگ مکینیکل ریموور سے کم کیا جاسکتا ہے۔
سیمینار کے اختتام پر سی ای او ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر سید اعجاز شاہ کی قیادت میں ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالہ سے آگاہی واک کا آغاز کیا گیا جس میں محکمہ صحت کا عملہ اور معزز شہریوں نے شمولیت کی۔ واک سی ای او دفتر سے شروع ہوئی اور ٹینک چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔