Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان :قبائلی علاقہ "گرماف” سنگھڑ ندی کے کھڑے پانی میں 4 لڑکے ڈوب گئے

    ڈی جی خان :قبائلی علاقہ "گرماف” سنگھڑ ندی کے کھڑے پانی میں 4 لڑکے ڈوب گئے

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی )قبائلی علاقہ "گرماف” سنگھڑ ندی کے کھڑے پانی میں 4 لڑکے ڈوب گئے
    تفصیل کے مطابق کوٹ کے قیصرانی کے چار نوجوان نہانے کےلئے سنگھڑ ندی کے تالاب کے کھڑے پانی میں داخل ہوگئے ،12 سے 15 سال کے کامران،عبدالغفور،احمد علی اور حماد تالاب میں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گئے
    اس دلخراش واقعہ کی کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان سے رپورٹ طلب کرلی ،کمشنر ڈی جی خان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیمیں اور بی ایم پی اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ کردئے گئے ہیں ،لڑکوں کو تلاش کرنے کےلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائیں ،کمشنر کی پولیٹیکل اسسٹنٹ کو ہدایات
    یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سنگھڑ ندی کا پانی جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کرگیا تھا
    ڈائریکٹرتعلقات عامہ کے مطابق ڈوبنے والوں میں 25 سے 36 سالہ فرد کی بھی اطلاع ہے
    آخری اطلاعات کے مطابق رسالدار بی ایم پی ستہ سرکل تمن قیصرانی افتخارزیاد قیصرانی کاکہناہے کہ 2 نوجوانوں لاشیں نکال لی گئیں جبکہ قبا ئلی افراد کے تعاون سے دو کی تلاش جاری ھے۔
    تازہ ترین اپڈیٹ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق احمد ٹوانہ کے مطابق قبائلی علاقہ گرماف میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے تالاب میں ڈوبنے والے چاروں افراد کے جسد خاکی تلاش کرلئے گئے،ریسکیو 1122،بی ایم پی اور مقامی افراد نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا

  • موجودہ صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، خورشید شاہ

    موجودہ صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، خورشید شاہ

    سکھر (باغی ٹی وی )موجودہ صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، جن کوپارلیمنٹ کا تجربہ نہیں وہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوتے،خورشید شاہ
    تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے،موجودہ صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    سکھر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات اس ماحول میں نہیں ہو سکتے، موجودہ صورتحال میں انارکی پھیلنےکا خدشہ ہے۔
    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے پہلے ہی کہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے نہ دیں، اور پہلے بھی ہم ہی ان کو اسمبلی میں واپس لائے تھے، اور کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں رہ کرکام کرو، ان کےغلط فیصلوں نے پاکستان کو یہاں لاکھڑا کیا ہے۔
    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ کا تجربہ نہیں، اور جن کو پارلیمنٹ کا تجربہ نہ ہو وہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوتے، اس لئے جب مذاکرات کا ماحول بنے گا تو مذاکرات ہوں گے، عدلیہ تقسیم ہوچکی ہے، یہ انارکی ہے، پارلیمنٹ کی خودمختاری تک حالات بہترنہیں ہوسکتے، خورشید شاہ کاکہناتھا کہ مذاکرات کی فضا پیدا ہونے تک بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

  • طورخم بارڈر ، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں مکمل

    طورخم بارڈر ، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں مکمل

    اسلام آباد(باغی ٹی وی )طورخم بارڈر پر پاک فوج کی طرف جاری امدادی کارروائیاں مکمل ہوگئی ہیں
    تفصیل کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے طورخم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے کینٹینرز و ٹرکوں کے علاوہ 12 افراد کو ریسکیو کرلیا۔
    طورخم بارڈر پر پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، شب وروز کاوشوں کی بدولت پاک فوج کے انجینئیرز اور اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے سے 8 جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکالا، جب کہ 12 شدید زخمیوں کو بھی بر وقت ریسکیو کر کے بچالیا گیا۔
    پاک آرمی کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں کے علاوہ ایف سی کے جوانوں ، 1122 اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں کئی روز سے مسلسل جاری رہیں، ان ٹیموں نے ملبے تلے 27 ٹرک اور کنٹینرز کو نکال کرایک کٹھن مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کامیاب امدادی اور ریسکیو آپریشن کا سہرا پاک فوج، ایف سی، ریسکیو 1122، پولیس اور سول انتظامیہ کے سَر جاتا ہے، جنہوں نے آرمی کی رہنمائی میں اور ماہر افراد کی نشاندہی پر مستقل مزاجی، ہمت اور جوش و ولولے کے ساتھ شب و روز کاوشیں جاری رکھیں، قوم کی دعاؤں اور اللہ کی مدد سے پاکستان آرمی ریسکیو آپریشن پائہِ تکمیل تک پہنچا۔
    واضح رہے کہ ہے کہ 18 اپریل کو طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30 مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5 کنٹینرز میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔
    ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت گاڑیوں میں عملہ بھی موجود تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

  • اوکاڑہ اور بھکرمیں بسوں  نے کاروں کو روند ڈالا، حادثے میں نصف درجن سےزائد افراد جاں بحق

    اوکاڑہ اور بھکرمیں بسوں نے کاروں کو روند ڈالا، حادثے میں نصف درجن سےزائد افراد جاں بحق

    اوکاڑہ ،بھکر(باغی ٹی وی نمائندگان )اوکاڑہ اور بھکرمیں بسوں نے کاروں کو روند ڈالا، حادثے میں نصف درجن سےزائد افراد جاں بحق
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں اختر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر بس نے کار کو روند ڈالا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔
    پولیس حکام کے مطابق واقعہ بس کی تیز رفتاری کے باعث آیا، مسافر بس بوریوالہ سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ جا رہی تھی، کہ اختر آباد اوکاڑہ کے قریب سامنے جاتے ہوئے رکشہ والے کو بچاتے ہوئے بس نے سڑک کے درمیانی فٹ پاتھ کو کراس کیا اور مخالف سمت سے آتی ہوئی کار جو کہ لاہور سے پاکپتن جا رہی تھی کو ٹکر مار دی۔

    حکام نے بتایا کہ حاثہ اس قدر شدید تھا کہ بس اور کار سڑک سے کھیتوں میں اتر گئے، اور کار میں سوار 05 افراد موقع پر جبکہ 02 افراد ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس سوار ایک شخص کو موقع پر طبی ا مداد فراہم کی گئی جب کہ لاشوں اور ایک کار سوار کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی امداد کے لیے نہ پہنچا۔
    بھکر سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار اتباع رسول ملنگی کی رپورٹ کے مطابق بھکر لیہ روڈ چھینہ اڈا کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے کامسافرکوچ سے ٹکرا گئی،جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کیاگیاہے-

  • کرونا وائرس نے مزید 13 افراد جکڑ لیا

    کرونا وائرس نے مزید 13 افراد جکڑ لیا

    اسلام آباد،باغی ٹی وی(ویب نیوز)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
    این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 482ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس موذی مرض کا شکار 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح1 اعشاریہ47 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

  • سیالکوٹ :دو موٹرسائیکلوں  میں تصادم،ایک شخص جانبحق

    سیالکوٹ :دو موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جانبحق

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاھد ریاض، سٹی رپورٹر)دو موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جانبحق
    تفصیل کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ وزیرآباد روڈ ساہووالہ۔سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ہوا ہے اس تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ،جاں بحق ہونے والے 54سالہ شخص کی شناخت شاہد جو میانہ پورہ کارہائشی کے طورپر ہوئی جو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی
    ریسکیو 1122نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    گوجرانوالہ اور ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق
    باغی ٹی وی – عید کی خوشیاں مستقل غم میں تبدیل ہوگئیں، گوجرانوالہ اور ملتان میں مکان کی چھت گرنے کے واقعات میں 3 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں حیدری روڈ پر واقع گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے باپ اور 2 بچے ملبے تلے دب گئے، ملبے تلے دب جانے والے 2 بھائی دم توڑ گئے، جاں بحق بچوں میں 10 سالہ عبدالہادی اور 3 سالہ ارحم شامل ہیں۔
    دوسرے واقعہ کے مطابق ملتان میں دنیا پور روڈ پر خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، چھت کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • راجن پور: کچہ آپریشن پندرھویں دن میں داخل، پولیس کی بلا تعطل کارروائیاں جاری

    راجن پور: کچہ آپریشن پندرھویں دن میں داخل، پولیس کی بلا تعطل کارروائیاں جاری

    راجن پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) کچہ آپریشن کے پندرھویں دن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری
    تفصیل کے مطابق راجن پور میں کچہ آپریشن کے پندرھویں روز پولیس کی ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کے جوان عید کے خوشی کے موقع پر اپنوں سے دور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں چک عمرانی، چک چراغ شاہ اور چک بیلے شاہ کے علاقہ میں پولیس کی پیش قدمی جاری ہے ،گاہے بگاہے دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کی 7 مزید کمین گاہیں تباہ کردی گئی ہیں۔ کلیئر کرائے گئے علاقوں میں پولیس کی مزید 3 پکٹس قائم کردی گئی۔ ان کلیئر کرائے گئے علاقوں سے دہشت گردوں اور عسکریت پسند سندھ فرار ہونے میں کوشاں ہیں۔ تمام راستوں اور گزر گاہوں کو سیل کر کے سخت نگرانی اور دریا کے اندر کشتیوں پر مسلسل گشت جاری رکھ کر ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے مسدود کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی پی او محمد ناصر سیال مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پرموجود ہیں اور تمام تر آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہیں۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا کچہ میں آپریشنل ایریا کے مسلسل دورے کر کے آپریشن کی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر عید کے دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر عید کے دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے

    .سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاھد ریاض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عید کے دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان عید کے دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے.عید بچوں کے ساتھ منائی. ڈسٹرکٹ آفیسر فیاض احمد بٹ نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے عیدالفطر کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ کا دورہ کیا
    چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث اور بے آسرا بچوں سے ملاقات کی ان کے ساتھ وقت گزارا انہوں نے عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے. ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ فیاض احمد بٹ نے ڈپٹی کمشنر صاحب کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ورکنگ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 اور ادارے کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے بریفنگ دی اور بچوں کو عید گفٹس دینے پر ان کا شکریہ بھی اداکیا

  • میرپور ساکرو:نمازعید کے بعد جھگڑا، فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال،ایک ہلاک 6 زخمی

    میرپور ساکرو:نمازعید کے بعد جھگڑا، فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال،ایک ہلاک 6 زخمی

    میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنوازکلوئی )نمازعید کے بعد جھگڑا، فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال،ایک ہلاک 6 زخمی
    تفصیل کے مطابق میرپورساکروکے علاقہ تھری واڑی میں عید کی نماز کے بعد سید برادری کے دو فریقین میں تصادم ہوا ہےجس میں فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا، علاقہ میدان جنگ کی صورت اختیار کر گیا۔اس تصادم کے نتیجے میں پولیس نے ایک شخص کی موت اور 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ،علاقے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع سے مزید پولیس فورس طلب کی گئی ۔