Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : عید الفطر،سیکیورٹی انتظامات ایس ایس پی آفس  میں اجلاس

    ٹھٹھہ : عید الفطر،سیکیورٹی انتظامات ایس ایس پی آفس میں اجلاس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)عید الفطر،سیکیورٹی انتظامات ایس ایس پی آفس میں اجلاس
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے عید سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے تمام ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز ، انچارج پولیس پوسٹز کو سختی سے ہدایات کی کہ عید کے پرمسرت موقعے پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اس کے علاوہ عید خریداری مراکز، بازاروں اور اہم چوکوں چوراہوں پر بھی اضافی پولیس نفری تعینات کی جائیں۔ تمام ایس ایچ اوز کو آن روڈ رہیں، شہروں کے اندر مسلسل گشت اور داخلی وخارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ اپنے فرائض کو سچائی اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں کوئی بھی غفلتِ ناقابل برداشت ہوگی۔
    اس کے علاوہ بینکوں اور دیگر اہم تنصیبات پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں اور مشکوک افراد کی جامع تلاشی کی جائے اور غیر ضروری نقل و حرکت پہ کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعات پیش نہ ہوسکیں۔

  • آئی جی پنجاب نے  مختلف پولیس افسران کے تبادلہ جات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردئیے

    آئی جی پنجاب نے مختلف پولیس افسران کے تبادلہ جات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردئیے

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی)آئی جی پنجاب نے مختلف پولیس افسران کے تبادلہ جات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردئیے
    تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے مختلف پولیس افسران کے تبادلہ جات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ندیم طارق کو ڈی ایس پی لائسنسگ برانچ سیالکوٹ تعینات کر دیا انسپکٹر کے عہدے سے ترقی پانے والے شاہد محمود کو ڈی ایس پی سی آئی اے تعینات کر دیا، طارق محمود ڈھدی کو ڈی ایس پی سٹی تعینات کر دیا گیا کچھ عرصہ قبل طارق محمود ڈھدی انسپکٹر سے ڈی ایس پی پرموٹ ہوئے تھے۔

  • سیالکوٹ : معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا.

    سیالکوٹ : معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا.

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاھد ریاض سٹی رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا.
    .پسرور کے نواحی گاٶں چونڈہ روڈ مَتیکے راجپوتاں میں اعجاز عرف جاجا ولد محمد صدیق اور سجاد ولد محمد صدیق دونوں بھائیوں نے رات گئے معمولی تلخ کلامی پر حجام کی دوکان پر فائرنگ کر کے والدین کے اکلوتے بیٹے ادیب الرحمان کو قتل کردیا. تھانہ پھلورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کردیا گیااور قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے-

  • ٹھٹھہ :محکمہ ریونیو کے تپی دار علمدار شاہ کاقتل،ذمہ دار کون ۔۔۔۔؟

    ٹھٹھہ :محکمہ ریونیو کے تپی دار علمدار شاہ کاقتل،ذمہ دار کون ۔۔۔۔؟

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)محکمہ ریونیو کے تپی دار علمدار شاہ کاقتل،ذمہ دار کون ۔۔۔۔؟
    تفصیلات کے مطابق یہ عدالت کا حکم ہے جس کی بنیاد پر پولیس نے نوتیار گاؤں پر چھاپہ مارا اور نوتیار کے غریب گاؤں میں توڑ پھوڑ کی۔ یہ طے تھا اور متنازعہ حد تپو تنکا میں تھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت نے جو آرڈر جاری کیا اس میں جج نے کیا لکھا ہے،آرڈرمیں ایسا کون ساحکم تھا جس کی وجہ ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ نے فوری گاؤں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں محکمہ ریونیو کے تپی دار علمدار شاہ کو قتل کردیا گیا،
    حالانکہ عدالت نے اپنے آرڈرمیں لکھا ہے کہ سیٹلمنٹ سروے کے ڈائریکٹر کو لکھا جائے کہ وہ اپنی ٹیکنیکل ٹیم بھیج کر پیمائش کرے کہ اگر زمین درخواست گزار کی ہے تو فریقین کی رضامندی اور عمل سے اس کا قبضہ دیا جائے۔ سپرنٹنڈنٹ کو ذمہ دار بنایا گیا اور رینج کے ایس ایچ او کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا اور ایس ایس پی اور ڈی سی کو بھی نگرانی کرنے کا کہا گیا۔ اس کے بجائے ایس ایچ او کو حکم دیا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ مزید یہ کہ جج نے خود لکھا ہے کہ ایک شخص، اللہ بچایو پنہور نے درخواست دائر کی ہے کہ اس کی چار ایکڑ زمین پر سروے کی زمین نوتیار کی ملکیت ہے۔قبضہ چھڑایا جائے، جس پر ملزمان وکیل کی مدد سے عدالت میں پیش ہوئے اور جواب داخل کیا کہ انہوں نے اللہ بچایو پنہور کی اراضی پر قبضہ نہیں کیا ہے بلکہ وہ سرکاری زمین پر گائوں آباد کررہے ہیں۔ اگر اس کی سروے کی زمین گائوں کی طرف جاتی ہے تو وہ اسے رضاکارانہ طور پر خالی کر دیں گے۔ اس خط سے جج نے سیٹلمنٹ سروے کے ڈائریکٹر کو اس کی پیمائش کے لیے خط لکھا ہے اور اگر گائوں میں زمین باقی رہ گئی ہے تو اس نے اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ قبضہ اللہ بچایو پنہور کے حوالے کر کے اسے رپورٹ کرے۔اور عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ بتائیں جو ان خطوط میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔ جو بھی انگریزی پڑھ سکتا ہے وہ اسے پڑھ سکتا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد کیا ہوا؟ اسے ڈائریکٹر آف سیٹلمنٹ سروے حیدرآباد کو خط لکھنا چاہیے تھا کہ وہ مذکورہ سروے نمبر کا دسویں ورژن بنانے کے لیے اپنی تکنیکی ٹیم بھیجے اور پیمائش کی تاریخ پر تمام متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرے۔ اگر ایسی رپورٹ جج کو دی جاتی تو زمین گائوں میں چلی جاتی اور مشترکہ مشاورت سے پرامن طور پر خالی کرائی جاتی۔

    ایک نہ ختم ہونے والی دشمنی بھی پیدانہ ہوتی اورزمین بھی خالی ہوجاتی لیکن یہاں سیٹلمنٹ ڈائریکٹر کو خط نہیں بھیجا گیا، پیمائش نہیں کی گئی، گائوں والوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس غیر قانونی عمل کے ذمہ دار ایس ایس پی اور ڈی سی ٹھٹھہ ہیں۔ عدالتی حکم کو پڑھنے اور قانون کے مطابق اس پر عمل کرنے کی بجائے انہوں نے سیاسی اور بااثرلوگوں کے زیر اثررہ کر پولیس آپریشن کیا۔ اور ایک غیر متعلقہ اہلکار جس کا اس کارروائی سے کوئی تعلق نہیں تھا اسے نوکری چھوڑنے پر مجبور کر کے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا اور اس کے بعد پولیس نے براہ راست ڈاکوئوں کی طرح کام کرتے ہوئے 15 سے زائد دیہاتیوں کو گرفتار کر کے ان پر وحشیانہ تشدد کیا جن میں 50 خواتین بھی شامل تھیں۔انہوں نے اوپر والے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور انہوں نے مال، سونا، زیورات، کپڑے اوردیگرگھریلوں سامان چھین کر گائوں والوں کو بدحال کر دیا۔ کیونکہ سچ یہ ہے کہ بے گناہ لوگوں پرتشددکیا گیا ان کامال و اسباب لوٹ لیاگیا جن لوگوں کا کوئی جرم نہیں انہیں پابند سلاسل کیا گیا،ان بیگناہوں بنائے گئے کیس ختم کئے جائیں، ان کی لوٹی ہوئی جائیداد واپس کی جائے اور معاملہ صلح کے ذریعے حل کیا جائے۔جب یہ کیس عدالت میں جائے گاتو ڈپٹی کمشنراورایس ایس پی ٹھٹھہ کوجواب دہ ہوناپڑے گا اور مقدمہ گائوں والوں پر نہیں چلے گا اور جج خود ان سے کہے گا کہ فیصلے میں کہاں لکھا ہے کہ پولیس کی 25 موبائل گاڑیاں ان گائوں والوں پر حملہ کریں ، انہیں قتل کر دیا دیاجائے،
    سوال یہ ہے کہ اتنے پولیس اہلکار تھے، ریونیو کا عملہ موجود تھا، جناب وہ سب کے بیچ میں کھڑا ہے، جبکہ نہ مختارکار کو گولی لگی اور نہ ہی پولیس کے کسی ایس ایچ او کو گولی لگی۔ او راہم بات اس اپریشن کی ویڈیوزایک ایک لمحے تک سوشل میڈیا پرموجود ہیں جن میں دیکھاجاسکتاہے کہ پولیس اور ریونیو کا عملہ جب کارروائی کررہاہے وہاں جولوگ موجود ہیںان میں نوتیار برادری کا کوئی آدمی نظر نہیں آیا، نہ کوئی اسلحے کے ساتھ نظر آیا اور نہ ہی کسی کو آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔ گھروں میں موجود لوگ قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھاکر پولیس اہلکاروں کو قرآن پاک کا واسطہ دیتے ہوئے دیکھا منت سماجت کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ البتہ کچھ خواتین کلہاڑیاں اٹھائے ہوئے دیکھاگیا، لیکن محکمہ ریونیو کا تپی دار علمدار شاہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا۔حالانکہ تپی دارکی یہاںڈیوٹی نہیں تھی اسے کیوں اس اپریشن میں شامل کیا گیا اس کے محرکات کیا تھے۔ عوامی سماجی حلقوں میں بہت سے سوالات گردش کررہے ہیں جو اب لازمی ہوچکا ہے جو ڈیشل کمیشن اس واقعہ کی بے رحمانہ انکوائری کرانی چاہئے۔

  • سوتیلی ماں سے عشق،بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    سوتیلی ماں سے عشق،بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )سوتیلی ماں سے عشق،بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں حدود تھانہ دراہمہ نزد دانش سکول سکنہ نکی والا میں سوتیلی ماں کے عشق میں مبتلا بیٹے شعیب ماچھی نے اپنے ہی باپ محمد نواز کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔محمدنواز ماچھی جس کی عمر تقریبا 43 سال تھی اس نے چاندنی نامی خاتون سے جوکہ ملتان کے علاقہ قادر پور راں کی رہائشی سے پسند کی شادی کی تھی، چاندنی نام کی خاتون جوکہ مبینہ طور پرایک پیشہ ور تھیں، محمد نواز سے قبل اس نے ایک شادی ملتان میں بھی کی تھی وہاں سے طلاق لی اس خاوند سے کوئی اولاد پیدا نہیں ہوئی تھیں ،پہلے خاوند سے طلاق لے کر دوسری شادی ڈیرہ غازی خان میں کی تھی، اسی شہر میں چاندنی کی ملاقات محمد نواز ماچھی سے ہوتی ہے محمد نواز ماچھی کو چاندنی اپنے عشق میں ایسا پھنساتی ہے کہ وہ اس کے عشق میں پاگل ہوجاتا آخر کار دوسرا شوہر بھی چاندنی کو طلاق دے دیتا ہے ، دوسرے شوہر سے طلاق کے بعد چاندنی محمد نواز ماچھی سے شادی کرلیتی ہے، عزیز واقارب نے محمدنواز ماچھی کو بہت منع بھی کیا تھا مگر انہوں نے کسی کی ایک بھی نہ سنی اس خاتون سے شادی کرلی جبکہ
    محمد نواز ماچھی پہلے سے شادی شدہ تھا اس کے پہلی بیوی سے بچے بھی تھے جن میں بیٹیاں بیٹے بھی تھے پہلی بیوی شادی کے بعد خاوند سے ناراض ہوکر بچوں کو چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی تھی-
    محمد نواز ماچھی سے چاندنی کی شادی تقریبا پانچ سال چلتی رہی جس کے بطن سے ایک بیٹی ایک بیٹا حیات ہیں جبکہ ایک بچہ فوت بھی ہوگیا ہے ان گزرے چند سالوں میں محمد نواز کا بیٹا شعیب بھی جوان ہوگیا، اس چاندنی نے اپنے سوتیلے بیٹے پر اپنے حسن کے جلوے اور آنکھوں سے ڈورے ڈالنے شروع کردیے بلآخر اس کا سوتیلہ بیٹا شعیب اپنی سوتیلی ماں کے حسن میں مبتلا ہوکر اس کے عشق میں اندھا ہوگیا ،جس کا غیر اخلاقی نظارہ محمد نواز ماچھی بھی کرچکا تھا، اس نےاپنے دوستوں کی مشاورت سے اپنے بیٹے شعیب کو بیرون ملک دوبئی بھیج دیا اسی دوران چاندنی اپنے خاند سے روٹھ کر اپنے میکے ملتان شفٹ ہوگئی، باپ بیٹا ایک دوسرے کے دشمن بنے رہے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مقامی برادری کے ایک معزز شخص نے باپ بیٹے میں صلح کرائی، جس پر بیٹے شعیب نے قرآن پر ہاتھ رکھ کرمعافی مانگی اور اپنے باپ سے کہا ہماری ماں جوگذشتہ کئی سالوں سے روٹھ کر میکے بیٹھی ہے اس کو بھی ہم لے کر آتے ہیں ، شعیب نے اپنے بھائی سے کہا آپ جائیں امی کو واپس لے کر آئیں ،جب تک روزہ افطاری کا وقت بھی ہوجاتا ہے شعیب اندر کمرے میں چلا جاتا ہے محمد نواز ماچھی نہانے کےلیے باہرجاتا ہے اسی اثناء میں شعیب اندر سے اپنے باپ کی پسٹل لیتا ہے اور باہر جاکر اپنے حقیقی والد کو فائر مارتا ہے جوکہ اس کی ٹانگ پر لگتا اتنے میں مسجد سے آزان آتی ہے اور گولیوں کی تڑ تڑاہٹ اس آواز میں ڈوب جاتی ہے شعیب اپنے باپ پر یکے بعد دیگرے تین فائر کرتا ہے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے، ملزم موقع موٹر سائیکل پر فرار ہوجاتا ہے پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کرتی ہے جبکہ ابھی تک قاتل بیٹا قانون کی گرفت میں نہیں آسکا.

  • میہڑ : تین افرادکے قتل کی مدعیہ ام رباب چانڈیو کی مخالفین کی دھمکیوں اورطلباء پرحملے کے خلاف پریس کانفرس

    میہڑ : تین افرادکے قتل کی مدعیہ ام رباب چانڈیو کی مخالفین کی دھمکیوں اورطلباء پرحملے کے خلاف پریس کانفرس

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) تین افرادکے قتل کی مدعیہ ام رباب چانڈیو کی مخالفین کی دھمکیوں اورطلباء پرحملے کے خلاف پریس کانفرس
    تفصیل کے مطابق تین افرادکے قتل کی مدعیہ ام رباب چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے کہاکہ سندھ کی عوام میرے ساتھ ہے آج صبح میرے گاؤں ڈرب کینچی میں تین افراد کے قتل مقدمے کہ عینی شاہدگواہ منظورچانڈیو کے دو بچوں سرتاج اور نذیر پرمخالفین نے سکول جاتے ہوئے حملہ کردیا ،حملے کے نتیجے میں دونوبچے شدید زخمی ہوگئے اور بچوں کو کہاگیاکہ اپنے باپ کو روکو کہ اس مقدمے کی گواہی نا دے دوسری صورت میں آپکو اور آپ کہ والدین کو شدید نقصان پچایا جائے گا، ام رباب نے کہاکہ بچوں پر حملہ پولیس پکٹ کہ بالکل قریب ہوا ہے، ہمیں پتا ہے کہ پولیس جاگیرداروں اور وڈیروں کی ملازمت کررہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے.

  • راجن پور : تحریک انصاف نے 5 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کوٹکٹ جاری کردئے

    راجن پور : تحریک انصاف نے 5 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کوٹکٹ جاری کردئے

    راجنپور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس ) تحریک انصاف کی طرف سے راجن پور کے 5 صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑنے کیلئے اپنے امیدوارن کو ٹکٹ جاری کر دیے گے ،حلقہ پی پی 293 سے سردار محسن خان لغاری کا نام صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ،حلقہ پی پی 294 سے سردار حسنین خان بہادر دریشک کا نام صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا، حلقہ پی پی 295 سے سردار فاروق امان اللہ دریشک کا نام پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا، حلقہ پی پی 296 سے سردار اویس خان دریشک کو الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ، حلقہ پی پی 297 سے سردار خضر خان مزاری کو روجھان سے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی گئی

  • ٹھٹھہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں کے اہمیت اور افادیت کے متعلق ریلی نکالی گئی

    ٹھٹھہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں کے اہمیت اور افادیت کے متعلق ریلی نکالی گئی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ منور عباس سومرو کی قیادت میں مکلی سول ہسپتال سے ڈپٹی کمشنر آفس چوک تک حفاظتی ٹیکوں کے اہمیت اور افادیت کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ایک شاندار ریلی نکالی گئی – ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے کہا کہ 24 تا 30 اپریل تک دو سال سے کم عمر کے بچوں کو 12 مختلف وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے ، والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے ان کے گھروں پر آنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو خطرناک وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگائیں – انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کا سلسلہ پورہ سال جاری رہتا ہے تاہم بین الاقوامی ہفتہ منانے کا مقصد عوام میں حفاظتی ٹیکوں کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہ جائے اور مستقبل کے معماروں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکیں – اس موقع پر سول ہسپتال مکلی کے سول سرجن ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ ،ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر گیانچند ،مرف کے نمائندے ڈاکٹر دائود ہیلایو ،این اسٹاف افسر ڈاکٹر راجیش کمار ،ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسف اعجاز احمد جاکھرو سمیت محکمہ صحت کے افسران و عملہ ، والدین ، معززين ،سول سوسائٹی کے نمائندے اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھے –

  • ٹھٹھہ : زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے سختی سے نمٹاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو

    ٹھٹھہ : زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے سختی سے نمٹاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر لوگ اپنے والدین اور پیاروں کے پاس جاکر ایک ساتھ عید منانے کے لیے سفر کر رہے ہیں لیکن ایک رجحان ہے کہ ٹرانسپورٹرز اپنی سطح پر کرایہ بڑھا دیتے ہیں جس سے مسافروں پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور ٹرانسپورٹرز کو بغیر کسی اتھارٹی کے کرایہ بڑھانے سے روکنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے عید الفطر پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائے بڑھانے کے پیش نظر ایس ایس پی سمیت سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کرایوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کریں کہ وہ عید کے دوران زیادہ کرایہ وصول کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع کی تمام عید گاہوں میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس، صحت، پبلک ہیلتھ، روینیو سمیت میونسپل و ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرکزی عید گاہ مکلی سمیت ضلع بھی کی تمام عید گاہوں پر عید الفطر کی نماز کے دوران سیکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام انتظامیات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع ٹھٹھہ کی مرکزی عید گاہوں پر ایمبولینسز کی موجودگی کو یقینی بنائیں.

  • سیالکوٹ :ڈسکہ عید الفطر کی آمد پرٹریفک جام ،ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سے غائب ،شہری پریشان

    سیالکوٹ :ڈسکہ عید الفطر کی آمد پرٹریفک جام ،ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سے غائب ،شہری پریشان

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاھد ریاض سٹی رپورٹر )ڈسکہ عید الفطر کی آمد پرٹریفک جام ،ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سے غائب ،شہری پریشان
    تفصیک کے مطابق ڈسکہ میں عید الفطر کی آمد پر بھی شہر میں ٹریفک بلاکنگ کا سلسلہ جاری بے۔ معمول کے دنوں کی طرح ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سے غائب روزہ دار شدید گرمی میں گھنٹوں سڑک پر کھڑا رہنے کے باعث پریشان۔ معراج چوک۔میلاد چوک۔سمبڑیال روڑ۔کالج روڑ نسبت روڑ پسرور روڈ پر گھنٹوں ٹریفک کا بلاک رہنا معمول بن چکا ھے۔ شہر بھر اور گردونواح سے عید کی خریداری کےلئے آ نے والے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا پائے جاتے ہیں مگر ٹریفک وارڈن و کانسٹیبل دکانوں میں آرام فرما اور عیدی اکھٹی کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں شہریوں نے ڈی پی او سیالکوٹ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیالکوٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ شہر میں ٹریفک بلاکنگ جیسے درینہ مسائل کو فوری حل کیا جائے اور فرض شناس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک بلاکنگ کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔