Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : عدالت کے حکم پر انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کے باعث رونماہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے-سید الطاف شاہ  شیرازی

    ٹھٹھہ : عدالت کے حکم پر انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کے باعث رونماہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے-سید الطاف شاہ شیرازی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)عدالت کے حکم پر انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کے باعث رونماہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے-سید الطاف شاہ شیرازی
    تفصیل کے مطابق سید الطاف شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ 103 موری کے گاؤں میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالت کے حکم پر قبضہ خالی کروانے والی کاروائی میں غلط حکمت عملی کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ،دکھ کی اس گھڑی میں زخمیوں اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں
    سید الطاف شاہ شیرازی نے اپنے جاری کردہ بیان میں 103 موری کے واقعہ پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اس طرح کے آپریشن غلط حکمت عملی کے باعث ناکام ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوئے اور زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ہم اس وقت زخمیوں اور متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن عید کے موقع پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں پلان کے تحت کیا جاتا تو بہتر تھا، ہم بغیر رنگ نسل ذات اور مذہب کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں مستقبل میں انتظامیہ اس قسم کے آپریشن بغیر حکمت عملی کے نہ کرے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کے نقصان کاخدشہ ہو-

  • ٹبہ سلطان پور:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ )کا سکولوں کا دورہ

    ٹبہ سلطان پور:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ )کا سکولوں کا دورہ

    ٹبہ سلطان پور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) میلسی ڈاکٹر نسیم اختر نے شہر ٹبہ سلطان پور گردونواح کے سکولوں کا دورہ کے دوران سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے گورنمنٹ گرلز انصاف آفٹرنون سکولز کے متعلق جو بھی خبریں شائع ہوئی وہ غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں انھوں نے بتایا کہ دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن (زنانہ) میلسی کے ماتحت 29 عدد گورنمنٹ گرلز انصاف آفٹرنون سکولز کے 2 ماہ کے بلز ( ماہ اگست, دسمبر2022) کی تنخواہیں بذریعہ ایڈوائس مورخہ 09/03/2022 کو تمام ٹیچرز کے سکول اکاؤنٹ میں جاچکی ہیں جبکہ مزید( ماہ اکتوبر, نومبر, دسمبر 2022) 3 ماہ کے انصاف آفٹرنون کے بلز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس وہاڑی میں جمع کروائے ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے, ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) میلسی ڈاکٹر نسیم اختر نے بتایا کہ انصاف آفٹرنون سکولز کی خصوصآ لیڈیز ٹیچرز کی آسانی اور سہولت کے لیے اکاؤنٹ آفس وہاڑی کے کام بغیر کسی لالچ اور بلا معاوضہ رضاکارانہ طور پر سرانجام دے رہے ہیں تاکہ خواتین اساتذہ کو بار بار دفتروں کے دھکے کھانے نا پڑیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں نظام تدریس میں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں. بل پاس کروانے کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس(زنانہ)میلسی میں رشوت لینے کی باتیں بے بنیاد اور سراسر جھوٹ ہیں,تمام اساتذہ سمیت دیگر محکمانہ تنظیموں نے بھی اس قسم کی خبروں پھلانے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے.

  • کندھ کوٹ :تھانہ تنگوانی کی حدود میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

    کندھ کوٹ :تھانہ تنگوانی کی حدود میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) پولیس تھانہ تنگوانی کی حدود میں نواحی گاؤں کاھی خان بجارانی کے رہائشی نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی
    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب نواحی گاؤں کاھی خان بجارانی کے رہائشی نے بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر 30 سالہ نوجوان پھلوان چاچڑ نامی شخص نے خود پسٹل کے فائر کرکے مبینہ خودکشی کرلی ہے، نوجوان کے ورثہ نے بتایا کہ نوجوان گھریلوں پریشانیوں میں جکڑا ہوا تھا جس کے باعث نوجوان نے مبینہ خودکشی کی ہے دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملتے ہی تنگوانی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنے تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی، قتل ہے یا خودکشی مزید تفتیش شروع کردی ہے، پولیس تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا ہے

  • بھکر: جھنگ موڑ پرمزدار اورہائی لکس ڈالے میں تصادم 3 جاں بحق،20 سے زائد زخمی

    بھکر: جھنگ موڑ پرمزدار اورہائی لکس ڈالے میں تصادم 3 جاں بحق،20 سے زائد زخمی

    بھکر،باغی ٹی وی(نامہ نگار اتباع رسول ملنگی)جھنگ موڑ پرمزدار اورہائی لکس ڈالے میں تصادم 3 جاں بحق،20 سے زائد زخمی
    تفصیل کے مطابق بھکرمیں جھنگ موڑ نزد محبوب نگر پر شہہ زور اور ہائی لکس ڈالے میں خوفناک تصادم ہوا ہے ،شہہ زور ڈالے پر24 مزدور سوار تھے جن میں سے تین افراد جانبحق اور دیگر زخمیوں کو ریسکیو 1122کی جانب سے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثہ کی وجوہات اوور سپیڈ بتائی جارہی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد نوید ،اے ڈی سی ریونیو مرزا ولید بیگ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایات جاری کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی عمدہ ترین سہولیات فراہم کی جائیں اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثہ میں جانبحق 3 افراد میں سے ایک شخص موقع پرجانبحق ہوگیا جبکہ 2افراد نے ہسپتال میں آکر دم توڑ دیا ،ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 4افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • آغوش الخدمت میں رہائیش پذیر یتیم بچوں میں عید گفٹ ، نئے کپڑے، جوتے اور عیدی تقسیم

    آغوش الخدمت میں رہائیش پذیر یتیم بچوں میں عید گفٹ ، نئے کپڑے، جوتے اور عیدی تقسیم

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چترال میں یتیم بچوں کی پرورش کیلئے قائم آغوش ہاسٹل میں عید کے تحفوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، اس سلسلے میں آغوش الخدمت میں 47 یتیم بچوں میں عید کے نئے کپڑے، جوتے اور عیدی بھی تقسیم کی گئی۔آغوش الخدمت میں 47 یتیم بچے قیام پذیر ہیں جن کو یہاں باقاعدہ طور پر عصری علوم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت، کھانے پینے اور ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا خیال رکھا جاتا ہے۔ان بچوں کو باہمت بچوں کا نام دیا گیا ہے تاکہ ان کو یتیم کے نام سے پکار کر احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔عید چونکہ بچوں کی ہوتی ہے اور عید کے موقع پر والدین اپنے بچوں کیلئے نئے کپڑے، جوتے وغیرہ خریدنے کے ساتھ ساتھ ان کو عیدی بھی دیتے ہیں۔تو عید کی آمد پر ان بچوں میں بھی نئے کپڑے، جوتے اور عیدی اس لئے تقسیم کی گئی تاکہ ان کو اپنے والدین کی کمی کا احساس نہ ہو اور یہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو۔ان یتیم بچوں کیلئے عید کے یہ تحائف اسلامک سرکل جاپان نے بھیجے تھے۔

    الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر عبد الحق نے ان یتیم بچوں میں عید کے تحفے تقسیم کئے۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے الخدمت کے صدر عبد الحق نے کہا کہ آغوش ہاسٹل میں ہمارے ساتھ 47 بچے رہائش پذیر ہیں اس کے علاوہ 53 بچوں کو ہم فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ان کے گھروں پر اس ادارے کے زیر کفالت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہم نے ان بچوں کو جن کو باہمت بچوں کا نام دیا گیا ہے ان میں عید کے تحفے تقسیم کئے تاکہ یہ بچے بھی خوشی سے اپنی عید منا سکیں۔

    الخدمت آغوش کے ایڈمنسٹریڑ کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو ہم معیاری تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی خوراک، تربیت اور ہر قسم کی دیکھ بال بھی کرتے ہیں تاکہ یہ بچے بڑے ہوکر مفید شہری بن سکیں اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں ،انہو ں نے کہا کہ ہم نے عید سے پہلے ان بچوں میں عید کے تحائف اسلئے تقسیم کئے تاکہ یہ خوشی خوشی اپنے گھروں میں جائیں اور دوسرے بچوں کی طرح جن کے والدین زندہ ہیں یہ بھی اپنی عید مناسکیں اور ان کو کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہو۔

    اس موقع پر آغوش الخدمت میں قیام پذیر چند طلباء جو چھٹی اور ساتویں جماعت میں پڑھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کو عید کیلئے نئے کپڑے، جوتے اور عیدی بھی مل گئی جس سے وہ بہت خوش ہیں اور وہ بھی خوشی خوشی اپنی عید منائیں گے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

  • بھکر :ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر نور محمد اعوان کادارالامان بھکر کا دورہ

    بھکر :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کادارالامان بھکر کا دورہ

    بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کادارالامان بھکر کا دورہ
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کادارالامان بھکر کا تفصیلی دورہ،انہوں نے مقیم خواتین کو دارالامان میں فراہم کردہ رہائشی سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انچارج دارالامان نسیم اختر بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں مقیم خواتین کیلئے ہنرمندی کے جاری پروگرامز میں مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو دینی دنیاوی اور اخلاقی تربیت فراہم کی جائے تاکہ گھروں کو لوٹنے پر انکا شمار باہنر اور باصلاحیت خواتین میں ہو۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے مقیم خواتین کو عید کی پیشگی مبارکباد دی اور خواتین اور انکے ہمراہ بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے

  • بھکر : خصوصی افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے  چیک تقسیم

    بھکر : خصوصی افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے چیک تقسیم

    بھکر،باغی ٹی وی(نامہ نگار اتباع رسول ملنگی) خصوصی افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے چیک تقسیم
    تفصیل کے مطابق بھکر خصوصی افراد کی عید خوشیاں کو دوبالا کرنے کیلئے 40 افراد میں فی کس 6 ہزار کے حساب سے چیک تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب سوشل ویلفیئر ڈپاڑٹمنٹ کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین سمیت دیگر سوشل ویلفیئر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہاکہ خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں ضلعی انتظامیہ ایسے افراد کیلئے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک خصوصی پلان مرتب کررہی ہے تاکہ انکو معاشرہ کا ایک کارآمد شہری بنایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ 40 خصوصی ضرورت مند افراد کو منتخب کرکے فی کس چھ ہزار کے حساب سے ان افراد میں چیک تقسیم کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل سے خصوصی افراد کیلئے عید پر مالی امداد کا پروگرام مرتب کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین کو ہدایات جاری کی اور اس مختصر دورانیہ میں ڈی ڈی سوشل ویلفیئر کی جانب سے پروگرام ترتیب دے کر آج چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی بحالی و تربیت کیلئے خصوصی پلان کو جلد حتمی شکل دی جائے گی.

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 4 فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 4 فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر،باغی ٹی وی (ویب نیوز) بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 4 فوجی ہلاک
    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بھاٹا دوریاں میں ٹرک میں آگ لگنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
    بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگنے کی اصل اور مصدقہ وجہ ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ بجلی گرنے سے لگی۔ ٹرک میں آتشزدگی کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔
    بھارتی حکام کی جانب سے ٹرک میں لگنے والی آگ کی اصل وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس لے گئی

    علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس لے گئی

    لاہور(باغی ٹی وی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔
    انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سندھ پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔خیال رہے کہ شکار پور میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔

  • راجن پور: کچے میں آپریشن کا 12واں روز عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف بھرپور کارروائی

    راجن پور: کچے میں آپریشن کا 12واں روز عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف بھرپور کارروائی

    راجن پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار کنوراویس ) کچہ آپریشن اپڈیٹ // کچہ آپریشن بارہویں روز میں داخل آپریشنل کارروائیوں میں تیزی
    تفصیل کے مطابق راجن پور میں کچہ آپریشن کے بارہویں روز عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف تازہ دم دستوں جدید لانگ رینج ویپنز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بھر پور کارروائی۔پولیس کے تازہ دم دستوں کی چک عمرانی اور چک بیلے شاہ میں پیش قدمی جاری،دہشت گردوں کے ہمراہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ، چک کپڑا اور خیر پور بمبلی کے علاقہ میں دولانی اور لنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ خفیہ ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے، علاقہ میں سرچ آپریشن جاری۔ دولانی اور لنڈ گینگز کچہ میں سنگین وارداتوں کے روح رواں تھے۔ چک کپڑا اور خیر پور بمبلی کے علاقہ میں پولیس کی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے تین مزید پکٹس قائم۔ تمام راستے و گزر گاہیں سیل اور دریا کے اندر کشتیوں پر گشت جاری کر کے سندھ کی جانب فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے مسدود کر دئیے گئے۔ انشاللہ بہت جلد ملزمان کا صفایا کرکے علاقے میں امن قائم کیا جائے گا۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈی پی او محمد ناصر سیال مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن موجود، تمام تر آپریشن کی مکمل نگرانی جاری۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کے کلیئر کرائے گئے علاقوں میں قائم پکٹس کے دوروں کا سلسلہ جاری۔ جوانوں کے ہمراہ سحری و افطاری کر کے جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ۔