Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سوات:شدید بارشیں،نالوں میں طغیانی،بحرین بازار میں پانی داخل،روڈ بند،شہری محصور

    سوات:شدید بارشیں،نالوں میں طغیانی،بحرین بازار میں پانی داخل،روڈ بند،شہری محصور

    سوات،باغی ٹی وی(ویب نیوز) شدید بارشیں،بحرین بازار میں پانی داخل،ندی نالوں میں طغیانی،روڈ بند،شہری محصور
    سوات کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کالام روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جس کے باعث اسی ہزار کے قریب آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے۔ عید کی آمد کے باوجود کالام روڈ کی بندش کے باعث گھروں کو جانے والے مسافر بھی پھنس گئے ہیں۔ روڈ کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو عید پھیکی اور سوات کی سیاحت بھی ماند پڑجائے گی۔درال خوڑ، چھم گھڑئی، کولائی،اسریت،پیشمال سمیت دیگر مقام پر ندی نالے بپھر گئے ہیں اور مسلسل بارش سے پانی کے بہاؤ میں بدستوراضافہ ہورہا ہے۔ بحرین کے مقام پر رابطہ پل بھی بدستور زیر آب ہے اور کالام روڈ ٹریفک کے لئے معطل ہے۔ 26اگست2022کو آنے والے سیلاب کے بعد ابھی آباد کاری ہوئی نہیں کہ دوبارہ پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا اور ہر طرف پانی نے تباہی مچادی۔ بحرین بازار میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے اور متعدد دکانیں اور ہوٹلوں کے بیس منٹس پانی سے بھر گئے ہیں اور عید کی آمد پر بھی بحرین بازارویران اور سنسنان پڑا ہے اور کاروباری لوگوں کو شدید مالی دھچکا لگا ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث عید پر بھی کالام روڈ کی بحالی کے آثار نظر نہیں آرہے اورانتظامیہ محض فوٹو سیشن تک محدود ہے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ گزشتہ سال کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود اداروں اور حکومت نے اپنا فرض نہیں نبھایا نہ دریا کے کنارے حفاظتی پشتے تعمیر کئے گئے اور نہ ہی کالام روڈ کو تعمیر کیا گیا جس کے باعث دوبارہ صورتحال نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے جبکہ اس سال عید کا سیاحتی سیزن بھی ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔

  • ڈی جی خان :عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر،ڈکیتیاں جاری،پولیس ناکام

    ڈی جی خان :عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر،ڈکیتیاں جاری،پولیس ناکام

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی ( شہزادخان نامہ نگار) ڈکیٹی چوری کی بڑھتی ھوئی واداتوں میں اپنے موٹرسائیکل نقدی رقم 9000 موباٸل فون 15 عدد بیٹریاں حقہ پمپ,سے شہری ہاتھ دھوبیٹھے اس طرح تھانہ سٹی کے رہائشی محمدفرحان ضیاء نے پولیس کو بیان دیامیں اپنی موٹرسائیکل پر جارہاتھا جب ہائی سکول چوک کے قریب پہنچاتودوکس نامعلوم اشخاص نے اسلحہ کے زورپر موٹرسائیکل چھین کر فرار ھونے کامیاب ھوگئے تھانہ سٹی تونسہ کے رہائشی حضور بخش نےپولیس کو بیان دیاکہ میں دوکان بند کرکے بستی بلوانی کی طرف جارہاتھاکہ راستے محمدابراھیم دوکس نامعلوم اشخاص نے اسلحہ کے زور پرمیری جیب سے مبلغ 9000موبائیل فون اور موٹرسائیکل چھین کرفرارھوگئے تھانہ سٹی عمیراحمد نے پولیس کوبیان دیا کہ اپنی موٹرسائیکل گھرکےباہرکھڑی کرکےاندرچلاگیاواپس آیاتوموٹرسائیکل ناموجودتھاجسے نامعلوم ملزمان نے سرقہ کرلیا تھانہ گدائی کے رہائشی محمدعادل نے بیان دیا کہ حسب معمول دکان بندکرکے گھرچلاگیاصبح واپس آکردکان کاتالا کھولا تودکان کوسندھ لگی ھوئی تھی سامان پڑتال کیاتو 58 عدد آئل ڈبہ 5 عددسیٹ 10 عدد سی وی جائینٹ 30عددبیرنگ 20 عدد گیرآئل 13 ڈبے اے ٹی ایف 3 عدد سیٹ کلچ پریشر ایک عددحقہ پمپ ودیگر سامان نہ موجود تھے جس نامعلوم ملزمان نے سرقہ کرلیاھےتھانہ سخی سرور کے رہائشی ثناءاللہ نے بیان دیاکہ اپنی مشینری ٹرک ڈمپر چیک کرنے کیلیے دیکھاتو 2عددٹرک سے 4عدد بیٹریاں اور 4عدد ڈمپر سے 8عدد بیٹریاں لوڈرسے تین عددبیٹریاں کل مالیت دولاکھ پچاس ہزارروپے سرقہ ھوچکی تھی تھانہ سول لائن کے رہائشی عبدالجبارایڈووکیٹ نے بیان دیاکہ اپنے چیمبر میں کیس کی تیاری کررہاتھا سائل کاموبائل فون مالیتی 36 ہزاراوربٹوے میں موجود گیارہ ہزار پانچ سوروپے اور مسز کااصل شناختی کارڈ ٹیبل پررکھ کر عدالت چلاگیا واپس آنے پرسامان غائب تھا جوکہ نامعلوم ملزمان نے چوری کرلیا،تھانہ شاہ صدر دین سے چند گز کے فاصلے پر رات گئے چوری کی واردات پنل کریانہ اسٹور شاہصدردین میں رات کے اندھیرے میں دکان کی چھت کو پھاڑ کر چور پنل کریانہ سٹور کا سامان لے اڑے ،مدعیان کے بیان پرپولیس نےمقدمات درج کرکے کاروائیاں شروع کردی ہیں-

  • ڈی جی خان :ڈائریکٹر ایکسائز  کا ای ٹی او آفس میں سر پرائز وزٹ

    ڈی جی خان :ڈائریکٹر ایکسائز کا ای ٹی او آفس میں سر پرائز وزٹ

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ.نگار) ڈائریکٹر ایکسائز شاہد علی گیلانی کی ای ٹی او افس میں سر پرائز وزٹ کے دوران رجسٹریشن برانچ میں تمام تر ریکارڈ چیک کیا اور سائیلن سے ان کے مسائل پوچھنے گئے اس دوران انہوں نے ریکوری کے معمالات کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے تمام تر انسپکٹروں کو بقیہ جات ادا نہ کرنے والے مالکان کی پراپرٹی کو فی الفور سیل کر کے ان سے ریکوری یقینی بنائے ڈائریکٹر ایکسائز نے روڈ چیکنگ کرنے والے انسپکٹر نوید لغاری کو عوامی شکایت پر کلوز کرکے ڈائریکٹر آفس میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے اس دوران انہوں نے نئی تعمیر ہونیوالی بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ چاروں اضلاع کے ای ٹی اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

  • ٹھٹھہ :پورے پاکستان سمیت ضلع ٹھٹھہ کی عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں- منظورخشک

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پورے پاکستان سمیت ضلع ٹھٹھہ کی عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں- منظورخشک
    تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور خشک نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتےے ہوۓ کہا کے میں پاکستانی عوام اور ضلع ٹھٹھہ کی عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور کہا عید تومیں نے بہت دیکھے ہیں لیکن اس مہنگائی میں جو غریب آدمی عید بہی نہیں ملا سکتا میں نے کتنے بندوں کو روتے دیکھا لیکن اللہ پاک ہمیں ان مشکلات سے نکالے گا اور ہم سب مل کر عید کی خوشیاں ملاٸینگے اور اسنے مزید کہا کے میں غریبوں کے ساتھ ہوں اور میرے گہر کے دروازے ھمیشہ غریبوں کے لۓ کھلے ہیں.

  • سیالکوٹ : پولیس کا سرچ آپریشن،اشتہاری،عدالتی ،ریکارڈ یافتگان سمیت جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ : پولیس کا سرچ آپریشن،اشتہاری،عدالتی ،ریکارڈ یافتگان سمیت جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاھد ریاض ) پولیس کاضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری، اشتہاری، عدالتی اور ریکارڈ یافتگان سمیت جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش گرفتار.
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ مراد پور، حاجی پورہ، صدر پسرور اور صدر ڈسکہ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کے دوران قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ دوران سرچ آپریشن 4 اشتہاری مجرمان، 2 عدالتی مفرور، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 200 افراد کی چیکنگ کی گئی اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرائے نامے چیک کئے گئے، 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    جبکہ 11 ملزمان سے 10 کلو چرس کے قریب چرس، 83 لیٹر شراب، اسلحہ ناجائز 2 پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور تھانوں میں منتقل کر کے علیحدہ علیحدہ دفعات کے تحت انکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • ٹھٹھہ : تھانہ میرپور ساکرو نے گٹکاسپلائی کی کوشش ناکام بنادی،2 گرفتار

    ٹھٹھہ : تھانہ میرپور ساکرو نے گٹکاسپلائی کی کوشش ناکام بنادی،2 گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)تھانہ میرپور ساکرو نے گٹکاسپلائی کی کوشش ناکام بنادی،2 گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر فگارو تا ساکرو روڈ فیضو ہوٹل کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر JU-2858 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان عبدالصمد ولد وشدل بلوچ اور شاکر ولد محمد بلوچ رہائشی لسبیلہ بلوچستان کو گرفتار کرلیا۔
    دوران کارروائی پولیس نے ٹرک کو حراست میں لیکر 348 کلو چورا سپاری اور 200 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ ساکرو پر گٹکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ٹھٹھہ :مکلی پوسٹ آفس ایریا اور مکلی کالونی  حیدری چوک 2 ٹرانسفارمرز دھماکوں سے جل گئے

    ٹھٹھہ :مکلی پوسٹ آفس ایریا اور مکلی کالونی حیدری چوک 2 ٹرانسفارمرز دھماکوں سے جل گئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی پوسٹ آفس ایریا اور مکلی کالونی حیدری چوک 2 ٹرانسفارمرز دھماکوں سے جل گئے
    تفصیل کے مطابق مکلی پوسٹ آفس ایریا اور مکلی کالونی نزد حیدری چوک کے دو ٹرانسفارمر ز دھماکوں سے جل گئے جسکی وجہ سے ضلعی افسران اسسٹنٹ کمشنر اے ڈی سی فاریسٹ آفیسر سمیت سرکاری ملازمین کی سرکاری کالونیاں مکمل اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہیں اور روزہ داروں سمیت دیگر افراد سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور لوگ گھروں سے باہر بیٹھ کر راتیں گزارنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اوور لوڈ کی وجہ سے ٹرانسفارمر جلے ہیں مکلی ہیڈ کوارٹر کے رہائشیوں نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن سید ریاض شاھ شیرازی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ فاروق سومرو اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی طور پر دونوں ٹرانسفارمر نئے لگائے جائیں تاکہ رمضان کے آخری روزے اور عید کے دن لوگ سکون سے گھروں میں رہ سکیں

  • سرگودھا :  چونگی نمبر 9 پر ایک اور یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح

    سرگودھا : چونگی نمبر 9 پر ایک اور یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح

    سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہنوازجالپ،نامہ نگار ، ) جاوید مشتاق زونل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز نے چونگی نمبر 9 پر ایک اور سپر یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح کر دیا، افتتاح کے موقع پر ریجنل منیجر علی امیر بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر زونل منیجر کا کہنا تھا کہ چونگی نمبر 9 پر یوٹیلٹی سٹورز کا قیام نواب کالونی، بشیر کالونی اور مقامی آبادیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، آج اس کا آغاز کیا ہے، حکومت کی طرف سے سٹورز پر 9 آئٹمز ایسے ہیں جن پر رمضان میں خصوصی سبسڈی دی گئی، جن میں ضروریات زندگی کی بنیادی تمام اشیاءشامل ہیں اور یوٹیلٹی سٹورز پر سامان وافر مقدار میں موجود ہے، اسی طرح بے نظیر انکم سپورٹ کے اہل افراد کو بھی یہاں سے سبسڈی دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو بیرون ملک سے ہمارے بھائی سرمایہ پاکستان بھیجتے ہیں ان کے عزیز و اقارب کے لئے بھی سوہنی دھرتی کے نام سے ایک پروگرام چل رہا ہے، جس میں وہ اپنے جمع پوائنٹس لے کر آتے ہیں اور بغیر کسی معاوضہ کے اپنے پوائنٹس کے متبادل خریداری کا سامان لے کر جاتے ہیں، اس موقع پر زونل چیئر مین علی امیر بھٹی نے بتایا کہ سرگودھا میں 27 یوٹیلیٹی سٹورز کی شکل میں عوامی خدمت کے مرکز قائم ہیں، اس سٹور سے چونگی نمبر 9 کے گرد 20 سے 25 ہزار کی آبادی مستفید ہو گی، ہمارے سٹور عوامی خدمت کےلئے ہر وقت کوشاں ہیں، جبکہ اس موقع پر جاوید مشتاق نے یوٹیلٹی سٹورز کے عملہ کو آنے والے صارفین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور اچھی سروسز فراہم کرنے کی ہدایات کی۔

  • سرگودھا : آر پی او شارق کمال صدیقی کی تھانہ نورپور میں کھلی کچہری

    سرگودھا : آر پی او شارق کمال صدیقی کی تھانہ نورپور میں کھلی کچہری

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپنامہ نگار )سرگودھا آر پی او شارق کمال صدیقی نے تھانہ نورپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم بھی موجود تھیں ۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد آر پی او سرگودھا نے کھلی کچہری میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جارہا ہے اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ان کے مسائل جاننے کے لیے تمام ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ۔

  • ٹھٹھہ :مختیار کار آفس میرپور ساکرو میں کھلی کچہری ،کھاتہ داروں کے مسائل حل کئے

    ٹھٹھہ :مختیار کار آفس میرپور ساکرو میں کھلی کچہری ،کھاتہ داروں کے مسائل حل کئے

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مختیار کار آفس میرپور ساکرو میں کھلی کچہری ،کھاتہ داروں کے مسائل حل کئے
    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو ایٹ گھارو اقبال احمد تنیو کی جانب سے مختیار کار آفس میرپور ساکرو کی کھاتیدارو ں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مختیار کار میرپور ساکرو عبدالکریم خاصخیلی کی نگرانی میں کھلی کچہری منعقد کرکے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھاتیداروں کے مسئلے سننے کے بعد فوری حل۔کرنے کی ہدایات جاری کیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی میرپور ساکرو ایٹ گھارو اقبال احمد تنیو نے کہا کہ سندھ حکومت اور ڈی سی ٹھٹھہ کی خصوصی ہدایات پر تعلقہ میرپور ساکرو کے کھاتیداروں کے درپیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں منعقد کی گئی ہیں تاکہ سندھ کے مسائل بغیر تاخیر سے حل ہوں انہوں نے کہا کہ مختار کار آفس میرپور ساکرو میں منعقد کھلی کچہری سے کھاتیداروں کے کئی مسلے حل ہوگئے ہیں بقایا رہے ہوئے کھاتیداروں کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں اے سی میرپور ساکرو ایٹ گھارو اقبال احمد تنیو مختیار کار میرپور ساکرو عبدالکریم خاصخیلی نے تعلقہ میرپور ساکرو کے تمام کھاتیداروں کو صلاح دی ہے وہ ہر ہفتے بدھ کے روز منعقد کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کرکے اپنے جائز مسائل پیش کرکے حل کرائیں تاکہ وہ پریشانی سے بچ سکیں