Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ : رائس مل کے گودام میں رکھے باردانہ کو آگ لگ گئی

    اوکاڑہ : رائس مل کے گودام میں رکھے باردانہ کو آگ لگ گئی

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) الکریم رائس مل کے گودام میں رکھے باردانہ کو آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطبق قومی شاہراہ اڈہ کسان پر واقع الکریم رائس مل کے گودام میں رکھے باردانہ کو آگ لگ گئ، ریسکیو ٹیموں نے بروقت اور کوئیک ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ کالر کے مطابق قومی شاہراھ اڈہ کسان پر واقع الکریم رائس مل کے گودام میں رکھے باردانہ کو آگ لگ گئی۔
    ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی 2 فائر وہیکلز، ایمبولینس اور ریسکیو رینالہ کی فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
    ریسکیو ٹیموں نے تین اطراف سے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلیے ایگریسو فائر فائٹنگ شروع کر دی۔
    ریسکیو ٹیموں نے 15 منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔

  • اوکاڑہ : ریسکیو1122  نے عید الفِطر کا ایمرجنسی کوریج کا پلان جاری کر دیا

    اوکاڑہ : ریسکیو1122 نے عید الفِطر کا ایمرجنسی کوریج کا پلان جاری کر دیا

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ): پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے عید الفِطر کاایمرجنسی پروٹوکول کوریج کا پلان جاری کر دیا۔ عید الفِطرکے حوالے سے جائزہ اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے کنٹرول روم انچارج اور تحصیل آفیسرز کی جانب سے بتایا کہ عیدالفِطر کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 24/7 متحرک رہے گا اور ضلع بھر میں ہونے والے اجتماعات میں مہیا کی جانے والی ایمرجنسی کوریج کی نگرانی کو یقینی بنائے گا۔ ضلع بھر میں ہونے والے بڑے اجتماعات کو ایمبولینسز، فائر وہیکلزاور موٹربائیک سروس کے ساتھ ایمرجنسی کوریج فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ایمرجنسی سروس فراہم کرنا بھی ریسکیو1122 کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تفریحی مقامات پر بھی ایمرجنسی کوریج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جہاں پر لوگوں کی کثیرتعداد کی آمد متوقع ہے تاکہ کسی بھی نا گہانی صورتحال میں بروقت اور فوری ایمرجنسی سروس فراہم کی جاسکے۔ ان مزید کہنا تھا کہ” عبادت میں قضاء۔خدمت میں نہیں ” کے منشور کے مطابق تمام ریسکیورز کو اپنے فرائض خوش اسلوبی اور جذبہ سے سرانجام دینے چاہیئے۔ عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ گھروں سے بے جا نکلنے سے گریز کریں، دورانِ ڈرائیونگ تیز رفتاری سے اجتناب کریں، سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور بچوں کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ اور سائید شیشوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ سیرو تفریح کیلئے نہر اور دریا کے کناروں سے مناسب فاصلہ پر عید کے پُرمسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں

  • ٹھٹھہ :  عدالتی حکم پر سرکاری زمین واگذار کرانے جانے والے محکمہ ریونیو اور پولیس پر فائرنگ5 افراد زخمی

    ٹھٹھہ : عدالتی حکم پر سرکاری زمین واگذار کرانے جانے والے محکمہ ریونیو اور پولیس پر فائرنگ5 افراد زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ کے قریب 103۔ موری پر عدالتی حکم پر سرکاری زمین خالی کرانے جانے والے محکمہ روینیو اور پولیس پر مسلح افراد کی فائیرنگ ایس ایچ ٹھٹھہ اور تبہ۔ دار سمیت۔ پانچ افراد گولیاں لگنے سے زخمی
    ٹھٹھہ کے قریب 103 موری پر سرکاری زمین پر نوتیار اور پنھور برادری میں کافی عرصہ سے تنازہ جاری تھا جس کا کیس سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں زیر سماعت تھا سیشن جج ثھٹھہ کے حکم پر محکمہ روینیو اور پولیس کی بھاری نفری نوتیار برادری سے قبضہ خالی۔ کرانے پہنچی سرکاری عملے اور قبضہ گروپ میں بات چیت چل رہی تھی کہ اچانک مسلح افراد نے فائیرنگ کردی جس کے نتیجے میں تبہ دار علمدار شاہ،۔ ایس ایچ او ٹھٹھہ، پولیس اھلکار حیدر، ایک پولیس جمعدار، ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل صاحبہ اور ایک نامعلوم خاتون گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو کے زریعے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا جہاں تبہ دار علمدار شاہ کو انتہائی سیریس حالت میں جبکہ حیدر اور صاحبہ کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا
    ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ڈی سی ٹھٹھہ سول اسپتال پہنچے جس کے بعد وہ جائے وقوع پر روانہ ہوگئے تازہ صورتحال کے مطابق زمین پر ابھی تک دونوں گروہوں میں تصادم جاری ہے اور مزید لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

  • ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراے ڈی سی 2 اوراے سی میرپور ساکرو نے مردم شماری کے جاری کام کا جائزہ لیا

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراے ڈی سی 2 اوراے سی میرپور ساکرو نے مردم شماری کے جاری کام کا جائزہ لیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراے ڈی سی 2 اوراے سی میرپور ساکرو نے مردم شماری کے جاری کام کا جائزہ لیا
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نظیر لنڈ بلوچ نے اسسٽنٽ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنيو اور متعلقہ افسران کے ہمراہ میر پور ساکرو، گھارو اور دھابیجی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مردم شماری کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نظیر لنڈ بلوچ نے کہا کہ ملکی آبادی کے مستقبل کی ضروریات جاننے میں مردم شماری کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جس کو خوش اصلوبی کے ساتھ انجام دینا ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران، سپروائیزرز اور شمار کنندگان کو ہدایات کی کہ جن علاقوں میں گنتی کم ہوئی ہے ان علاقوں کا دوبارہ دورہ کرکے ذمہ داری سے کور کریں تاکہ کوئی بھی گھرانہ اور خاندان مردم شماری کے اندراج سے رہ نہ جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نے تمام افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر علاقہ معززین اور لوگوں میں مردم شماری کے فوائد کے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کریں تاکہ خواتین کا شمار بھی یقینی بنایا جا سکے۔

  • ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی 2 ماہ سے تنخواہ بند، عید کی خوشیوں سے محروم, گھروں میں فاقے،بچوں کے ہمراہ شدید احتجاج۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی 2 ماہ سے تنخواہ بند، عید کی خوشیوں سے محروم, گھروں میں فاقے،بچوں کے ہمراہ شدید احتجاج۔

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی 2 ماہ سے تنخواہ بند، عید کی خوشیوں سے محروم, گھروں میں فاقے۔۔بچوں کے ہمراہ شدید احتجاج۔
    تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ایک سو سے زاٸد ملازمین چیف آفیسر راٶ انوار کی بےحسی ,غفلت اور لاپرواہی کے باعث دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر عید کی خوشیوں سے محروم ہیں اور ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک جاپہنچی, تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا شدید احتجاج کرتے ہوۓ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے 17 اپریل تک تمام سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے مگر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ملازمین کو ابھی تک تنخواہیں نہیں مل سکیں,میونسپل کمیٹی کے 15 ملازمین چار ماہ اور سوسے زاٸد ملازمین دو ماہ کی تنخواہ سے محرم ہیں جس کی وجہ وہ عید کی خوشیاں منانے سے محروم رہ جاٸیں گے,ملازمین نے بتایا تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے, ملازمین نے ساری صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوٸے نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور تنخواہوں کی اداٸیگی کا مطالبہ کیا ہے ,بلدیہ ملازمین کا کہنا تھا ہے اگر اپ تنخواٸیں ادا نہ کی گٸی تو عید کے چھٹیوں میں کام بند کر دیا جاۓ گا

  • ننکانہ :عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے والے افسران اور جوان قابل فخر  ہیں- ڈی پی او

    ننکانہ :عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے والے افسران اور جوان قابل فخر ہیں- ڈی پی او

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار)جان کی پرواہ کیے بغیر عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے والے افسران و جوان قابل فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اعجاز رشید نے اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ننکانہ کے علاقہ پرانا ننکانہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ 15 کی کال پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چار مسلح ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان جامعہ مسجد رحمان اہل حدیث پرانا ننکانہ مقبول مرحوم کی بیوہ کے گھر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے جس پرقریبی مسجد کے امام احمد اللہ شوکت نے 15 پر کال کر دی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی و صدر ننکانہ ہمراہ ایلیٹ ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری جوابی فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں 4 مسلح ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے گئے اور انکے قبضہ سے اسلحہ اور لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے DHQ ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کی شناخت ناصر، رفیق، عرفان اور سمیع کے ناموں سے ہوئی۔ ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے کامیاب کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جان ہتھیلی پہ رکھ کے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانا قابل تحسین ہے۔ مجھے ایسی فورس کے ضلعی سربراہ ہونے پہ فخر ہے جس نے عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں فرض کی ادائیگی اور اپنے حلف کا وعدہ پورا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی پولیس کے تمام افسران و جوان جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور بیخ کنی کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے بلند کرنا ہے۔ ضلعی پولیس کے تمام افسران و جوان عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے جذبے سے سرشار ہیں

  • ننکانہ : ڈی پی او کا مارٹن پور میں چائنیز سائٹ کا دورہ ,سیکورٹی  اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا

    ننکانہ : ڈی پی او کا مارٹن پور میں چائنیز سائٹ کا دورہ ,سیکورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ڈی پی او کا مارٹن پور میں چائنیز سائٹ کا دورہ ,سیکورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں احسن رفیق کے ہمراہ مارٹن پور میں چائینیز سائٹ کا دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور چینی باشندگان سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے مارٹن پور میں چائینیز سائٹ کے دورے کے دوران چائینیز رہائشگاہ، فریش ویو آف واٹر، گرین ہاوس اور دی وے آف ایگریکلچر کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی انتظامات اور چائینیز کو دی جانیوالی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ دونوں افسران نے چائینیز ترجمان عمران جولین کو سیکیورٹی نقائص دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او نے سیکیورٹی ڈیوٹی کو بڑھانے اور مزید موثر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میاں احسن رفیق کا کہنا تھا کہ وزٹ کا مقصد حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق چائینیز کی سیکیورٹی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ چائینیز ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پاک چین دوستی کو مد نظر رکھتے ہوئے چینی باشندگان کو بہترین سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈی پی او اعجاز رشید رشید کا کہنا تھا کہ چائینیز کو موثر اور بہترین سیکیورٹی فراہم کرنا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ چائینیز کی سیکیورٹی کے لیے ضلعی پولیس کا باقاعدہ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس کے افسران و جوان چائینیز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ افتخار رسول، ڈسٹرکٹ انچارج سیکیورٹی خرم زمان و دیگر بھی ہمراہ تھے

  • سیالکوٹ : انسانی سمگلروں نے 22 سالہ نوجوان ترکی لے جاتے ہوئے  ایران میں بے دردی سے قتل کردیا

    سیالکوٹ : انسانی سمگلروں نے 22 سالہ نوجوان ترکی لے جاتے ہوئے ایران میں بے دردی سے قتل کردیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاھد ریاض سٹی رپورٹر)انسانی سمگلروں نے 22 سالہ نوجوان ترکی لے جاتے ہوئے ایران میں بے دردی سے قتل کردیا
    انتہائی افسوس ناک واقعہ میں 22 سالہ نوجوان امیر حمزہ کو انسانی سمگلروں نے ایران کے راستہ ترکی لے جاتے ہوئے تین ساتھیوں سمیت انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ،جبکہ دو نوجوان بچ کر اپنے گھر پہنچ گئے ،بتایا جا رہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان حمزہ بیرون ملک جانے کے لیے لالہ موسی سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ کے ہتھے چڑھ گیا جس نے یورپ کے سہانے خواب دکھائے تو ایک ماہ قبل امیر حمزہ اپنا ذاتی کاروبار چھوڑ کرگھر سے بھاری رقم لے کر اپنے محلے کے دو لڑکوں سمیت گھر سے بتائے بغیر اپنے سپنے پورے کرنے اور یورپ جانے کے شوق میں غائب ہوگیا اور ایران اور ترکی کے راستے یورپ جا رہا تھا ،گھر والوں نے اطلاع ملنے پر ایجنٹ کی منت سماجت کی اور حمزہ کو گھر واپس بھیجنے کا کہا لیکن گھر والوں کی کوئی منت سماجت کام نہ آسکی اور آج ایک ماہ کے بعد 22 سالہ جواں بیٹے کی موت کی اطلاع گھر پہنچی تو پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا جبکہ صدمے سے باپ نڈھال ماں ہوش و حواس کھو بیٹھی اہل علاقہ سوگوار ہر آنکھ جواں موت پر اشکبار ،نوجوان کی ناگہانی موت سے راہوالی کینٹ کی فضاء سوگوار ہوگی ،متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ کا حکومت سے مطالبہ ،انسانی سمگلنگ اور ایجنٹی کی سزاء موت ہونی چاہیے ، کب تک ماوں کی گودیں اجڑتی رہیں گی ،اور بیٹے بھوک ، پیاس ، اذیت ، سفر اور گولیوں کا نشانہ بن کر برف کی چادر اور مٹی کا کفن پہن کر دفن ہوتے رہیں گے ، ایف آئی اے بھرپور کاروائی اور قانون سازی کرے تاکہ انسانی سمگلرز کو عبرت کا نشان بنایا جاسکے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکٹروں لوگ حمزہ کے گھر کے باہر میت اور جنازے کے انتظار میں جمع ہو گئے ہیں ، میت کوئٹہ سے رات گئے راہوالی پہنچے کی اطلاع ہے ،

  • سیالکوٹ :  ڈسکہ سرکل میی تھانہ موترہ کے علاقہ سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

    سیالکوٹ : ڈسکہ سرکل میی تھانہ موترہ کے علاقہ سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ڈسکہ سرکل میی تھانہ موترہ کے علاقہ سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد
    تفصیل کے مطابق سرکل ڈسکہ میی تھانہ موترہ کے علاقہ سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،نامعلوم نوجوان کی عمر تقریباً 26.27 سال بتائی گئی ہے ،لاش آلومہار گاؤں کے ایک خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی ہے جوکہ تین سے چار دن پرانی گلی سڑی ہے ،لاش کو مقامی این جی او کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی

  • سیالکوٹ : متعدد انسپکٹرز  تھانوں میں تعینات کردئے گئے

    سیالکوٹ : متعدد انسپکٹرز تھانوں میں تعینات کردئے گئے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے متعدد انسپکٹرز کو مختلف تھانوں میں تعینات کر دیا ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے والے انسپکٹر خرم شہزاد کو تھانہ اگوکی۔انسپکٹر اصغر علی کو تھانہ صدر پسرور۔انسپکٹر اعجاز علی کو تھانہ صدر سیالکوٹ۔انسپکٹر فیاض خان کو انچارج ہومی سائیڈ پسرور سرکل۔انسپکٹر عابد فاروق کو انچارج ہومی سائیڈ ڈسکہ سرکل۔انسپکٹر عدنان احمد کو تھانہ موترہ۔انسپکٹر محمد علی کو تھانہ حاجی پورہ۔سب انسپکٹر محمد یوسف کو تھانہ مراد پور۔سب انسپکٹر تحسین محسن کو تھانہ اگوکی ۔سب انسپکٹر عبدالرحمان کاہلوں کو ایس پی انویسٹی گیشن کا پی ایس او تعینات کر دیا گیا ہے ۔