Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپور ساکرو:سابق ٹاؤن چیئرمین رہنماء پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے کونسلرکے گھرپرحملہ

    میرپور ساکرو:سابق ٹاؤن چیئرمین رہنماء پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے کونسلرکے گھرپرحملہ

    میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقدرنوازکلوئی)سابق ٹاؤن چیئرمین رہنماء پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے کونسلرکے گھرپرحملہ
    تفصیل کے مطابق سابق ٹاؤن چیئرمین ساکرو اور پی ٹی آئی رہنما اقبال خاصخیلی نے پیپلز پارٹی کے کونسلر عزیز کٹی پر حملہ کر دیا۔گالی گلوچ اور پتھراؤ میں کونسلر عزیز کٹی کے گھر پر حملہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے کونسلر عزیز کٹی کا کہنا ہے کہ میں اپنے کزن سلیم کٹی کے ساتھ گھر میں افطار کر رہا تھا۔ جب اقبال خاصخیلی نے اپنے غنڈوں کے ساتھ گھر پر حملہ کيا اور مجھے زدوکوب کیا، اس نے ہمیں مارنے کی کوشش کی اور گھر پر پتھراؤ کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، تکلیف ہو رہی ہے، ہم اپنی مرضی کے مطابق سیاست کریں گے۔ قانونی کارروائی کی جائے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق علی میمن سے مطالبہ کیا ہے ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے-

  • جنگشاہی کے گاؤں پالاری میں 100 گھرانوں میں راشن ،عید کے کپڑے جوتے اور دیگر سامان تقسیم

    جنگشاہی کے گاؤں پالاری میں 100 گھرانوں میں راشن ،عید کے کپڑے جوتے اور دیگر سامان تقسیم

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجا قریشی )جنگشاہی کے گاؤں پالاری میں کاشف اقبال تھیلیسیمیا کئیر سینٹر کی طرف سے مسلم کمیونٹی شگاگو کے تعاون سے رمضان راشن پیکج کے تحت 100 گھرانوں میں راشن ،عید کے کپڑے جوتے اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا
    ٹھٹھہ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور برسات کے سینکڑوں متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں خاص طور رمضان المبارک میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو تکلیف دہ حالات کاسامنا کرناپڑرہاہے ، ایسے موقع پر جنگ شاہی کے قریب گاؤں پالاری جو تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، اس گاؤں میں پینے کے پانی تک کی سہولت موجود نہیں ہے، کاشف اقبال تھیلیسیمیا کئیر سینٹر نے مسلم کمیونٹی شگاگو امریکہ کے تعاون سے رمضان پیکج کے تحت راشن، عید کے کپڑے ، جوتے مچھر دانیاں اور دوسرا ضرورت کا سامان تقسیم کیا ،کاشف اقبال تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے پنہوں عقیلی ، خالد سلیم ارائیں اور شمائیلہ خالد نے بتایا کہ رمضان المبارک میں ہم ان لوگوں کو راشن تقسیم کررہے ہیں جو غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ متاثرین کے لئے ماڈل ولیج بنائے جائیں۔

  • ٹھٹھہ : صحافیوں کے چوری شدہ موبائل فونز،موٹرسائیکل اور کارکی ریکوری نہ پر ،ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج

    ٹھٹھہ : صحافیوں کے چوری شدہ موبائل فونز،موٹرسائیکل اور کارکی ریکوری نہ پر ،ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)صحافیوں کے چوری شدہ موبائل فونز،موٹرسائیکل اور کارکی ریکوری نہ پر ،ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج
    تفصیل کے مطابق ایک ماہ قبل سینئیر صحافی مرزا ثمر حسن بیگ کی گھر سے آگے سے موٹر سائیکل چوری ہونے ،صحافی مرزا حسن بیگ کا سرکاری موبائیل اور ممتاز جوکھیو کی کار چوری ہونے کے خلاف آج ایس ایس پی ٹھٹھہ کی آفس کے سامنے ایک پرامن مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شامل انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس کے چییرمین الطاف تونیو، اور شیر علی شاہ، برائٹ فیوچر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر ذوالفقار ساٹی، صحافی اے بی شورو، صحافی منظور خاصخیلی ، صحافی ممتاز جوکھیو مرزا اکبر حسن بیگ مرزا حسن بیگ ثمر بیگ اور دیگر مقررین نے کہا کہ آج 27 رمضان کے مقدس دن کی وجہ سے ان کی جانب سے انتہائی مختصر احتجاج رکارڈ کرایا گیا ہے اگر عید سے پہلے چوری شدہ اشیاء نہیں ملیں تو نہ صرف ضلع لیول بلکہ پاکستان لیول پر احتجاج رکارڈ کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ چوریوں کی زمہ دار موجودہ پولیس خاص طور سے ایس ایچ او ٹھٹھہ ہے جو ہاتھ سے چوریاں کروا رہا ہے پولیس امن و امان قائم کرنے میں مکمل نا کام ہوچکی ہے دن دہاڑے وارداتیں ہورہی ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ھوئی ہے

  • سیالکوٹ :کھلی کچہری ،ڈی پی او نے مردو خواتین کو پولیس کی ستائش سے روک دیا

    سیالکوٹ :کھلی کچہری ،ڈی پی او نے مردو خواتین کو پولیس کی ستائش سے روک دیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) کھلی کچہری ،ڈی پی او نے مردو خواتین کو پولیس کی ستائش سے روک دیا
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او حسن اقبال کی تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری شرکاء کو پولیس کی ستائش سے روک دیا،مردوخواتین کی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری لگائی جو اس لحاظ سے منفرد اور غیر معمولی تھی کہ اس میں شریک مردو خواتین کو پولیس کی ستائش سے روک دیا گیا،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ قابل دست اندازی پولیس جرم کی صورت میں اندراج مقدمہ میں ایک لمحہ کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائے گی،پولیس اور قانون پسند عوام میں خلیج کو کم۔سے کم۔کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس عملی طور پر تھانوں کو شرفاء کے لئے دارالامان اور قانون شکنوں کے لئے دارالحساب بنائے،ڈی پی او نے کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی بندش کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں،سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اپنے تھانوں کے وزٹ کو باقاعدہ بنائیں،اگر کسی تھانہ میں سرہرائیز وزٹ کے دوران غیر قانونی بندش پائی گئی تو زمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و فوجداری کارروائی ہو گی،ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے,ڈی پی او حسن اقبال نے عوامی شکایات پر ڈی ایس پی سمبڑیال کو قتل کے 4 مقدمات کی تفتیش اپنی نگرانی میں میرٹ پر مکمل کروا کر اس کی رپورٹ ڈی پی او آفس کو بھجوانے کی ہدائت کی

  • سرگودھا : مین بازاروں میں عید تک کمرشل گاڑیوں کے داخلوں پر پابندی عائد

    سرگودھا : مین بازاروں میں عید تک کمرشل گاڑیوں کے داخلوں پر پابندی عائد

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ،نامہ نگار ) مین بازاروں میں عید تک کمرشل گاڑیوں کے داخلوں پر پابندی عائد
    تفصیل کے مطابق سرگودھا ٹریفک پولیس کی طرف سے تمام مین بازاروں میں عید تک کمرشل گاڑیوں پر پابندی کی وجہ سے ٹریفک جام کے عذاب سے عوام محفوظ ہے۔ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تمام مین بازاروں رکشہ، چنگ چی، لوڈر رکشہ،گدھا گاڑی، پک اپ و دیگر کمرشل گاڑیوں پرعید تک پابندی لگائی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھاجا سکے۔عیدتک ٹریفک پولیس کا لفٹر بازاروں میں گھومتا رہے گا اور غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو فوری طورپر اُٹھا لیا جائے گا۔اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کو غلط پارک نا کریں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں ہم آپکی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔

  • سرگودھا :پولنگ اسٹیشنوں پر امیدوار  اعتراضات 20 اپریل تک  جمع کرواسکتے ہیں-ریٹرننگ آفیسر

    سرگودھا :پولنگ اسٹیشنوں پر امیدوار اعتراضات 20 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں-ریٹرننگ آفیسر

    سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگار )پولنگ اسٹیشنوں پر امیدوار اعتراضات 20 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں-ریٹرننگ آفیسر
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سرگودھا کیپٹن ر شعیب علی نے 14 مئی کو ہونے والےمتوقع الیکشن کے سلسلہ میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں پر امیدوار اعتراضات 20 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں جن کی سماعت 27اپریل تک مکمل کرکے حتمی پولنگ سکیم آویزاں کردی جائے گی امیدوار اپنے حلقہ کے پولنگ اسٹیشن کی فہرستیں ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اور ڈبسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے لے سکتے ہیں

  • سرگودھا :10ماہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس سینئر صحافی کے قاتلوں کاسراغ نہ لگاسکی

    سرگودھا :10ماہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس سینئر صحافی کے قاتلوں کاسراغ نہ لگاسکی

    سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہنواز جالپ ،نامہ نگار)پولیس تھانہ عطا شہید 10ماہ گزر جانے کےبعد بھی سینٸر صحافی مقتول لالہ فضل جان کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی۔جبکہ تین ماہ قبل قتل ہونے والے تاجر چوہدری لیاقت جٹ کا کیس بھی لٹک گیااور چند روز قبل قتل ہونے والے تاجر چوہدری عنصر جاوید چٹھہ کے قتل کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔سٹون کریشرزمالکان مقتولین کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پرسراپا احتجاج ہیں۔اور پل گیارہ سٹون کرشنگ مارکیٹ میں خوف کی فضا قائم ہوتی جارہی ہے۔پل گیارہ سٹون کرشنگ انڈسٹری کے تاجروں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران سے ملزمان کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریسنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانہ عطا شہید میں اہل۔کرائم فائٹر ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ میں امن وامان برقرار رہ سکے۔

  • ٹھٹھہ : والدین اپنے بچوں کوحفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں – منور عباس سومرو

    ٹھٹھہ : والدین اپنے بچوں کوحفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں – منور عباس سومرو

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)والدین اپنے بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں – منور عباس سومرو
    حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے ویکسنیٹرز کے گھر گھر موجودگی والے عمل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے – ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ
    ٹھٹھہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے کہا ہے کہ مستقبل کے معماروں کو مختلف وبائی امراض سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اور افادیت کے متعلق عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی ہر بچے کا بنیادی حق ہے جبکہ بروقت مناسب ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے، اس ضمن میں ویکسینیٹرز کی گھر گھر موجودگی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی ممکن بناکر بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مشترکہ تعاون سے ضلع ٹھٹہ میں عالمی حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ منانے کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی ٹیکوں کے متعلق تمام متعلقہ محکموں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر سرکاری و نجی اسکولوں سمیت ان مقامات پر آگاہی مہم چلائیں جہاں پر زيادہ تعداد میں کمیونٹیز موجود ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں ٹیکوں کی اہمیت اور افادیت کے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواکر اپنی حمایت کا اظہار کریں اور بچوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے این جی اوز کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ مہم کے دوران ضلع کے مختلف 450 دیہاتوں میں 4048 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے انکاری والدین کو ویکسینیشن کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کی معاونت کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں بھی ٹیکے لگواکر مختلف بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔ قبل ازیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی فوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر نظیر احمد اور این اسٹاپ کے ڈاکٹر راجیش کمار نے بتایا کہ عالمی حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ منانے کا مقصد لوگوں میں خسرہ، روبیلا، بڑی کھانسی، جھٹکہ، ہیپاٹائٹس، ٹی بی و دیگر مختلف وبائی امراض سے بچاء کے متعلق حفاظتی ٹیکوں کی افادیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر انہیں بیماریوں سے محفوظ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں 24- اپریل سے آگاہی واک اور کیمونٹی اجلاسز منعقد کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں شعور بیدار کیا جا سکے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسیف اعجاز جاکھرو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن و دیگر متعلقہ افسران سمیت مرف کے ڈاکٹر داؤد ہیلایو، این آر ایس پی کے ڈاکٹر آکاش عباسی، پراجیکٹ آفیسر آر ٹی پی، پی پی ایچ آئی کے محمد حسن، سوشل آفیسر سافکو منیر احمد، ڈسٹرکٹ مینیجر آغا خان یونٹ زاہد سومرو کے علاوہ ٹی کے ایف، ڈبلیو ڈبلیو و دیگر محتلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

  • ڈی جی خان : تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے

    ڈی جی خان : تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں کمپنی باغ جو کہ سٹی پارک کے نام سے مشہور ہے میں عید میلہ لگایا جا رہا تھا حال ہی میں کروڑوں روپے لگا کر سٹی پارک کی لوکیشن کو تبدیل کیا گیا اب وہاں پر میلہ لگا کر سٹی پارک کو دوبارہ تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ پارک شہر کے بالکل سنٹر میں واقع ہے اور میل فی میل اور بچوں کی تفریح کے لئے بہترین پوائنٹ ہے ،میلے کی وجہ سے اس پارک کی حالت بالکل ابتر ہوجائے گی، یہاں کے ایک مقامی صحافی نے یہ بات ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں دی اور ڈپٹی کمشنر نے اس بات کا فی الفور نوٹس لیا اور میلے کو سٹی پارک سے ختم کرنے کا حکم دیا،اب صورتحال یہ ہے کے وہ میلہ اب نواز شریف پارک میں لگایا جا رہا ہے نواز شریف پارک پر بھی حال ہی میں کروڑوں روپے کے فنڈز لگا کر اس کی لوکیشن کو بہتر بنایا گیا ، میلے کی وجہ سے پہلے سٹی پارک کا بیٹرا غرق کیا جا رہا تھا اب نواز شریف پارک کاتباہ ہوجائے گاحالانکہ میلے کے لیے ضلع کونسل کی جگہ بہترین پوائنٹ ہے،عوامی وسماجی اورشہری حلقوں نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ میلہ لگانے کے لیے ضلع کونسل کی جگہ والا پوائنٹ ہی دیا جائے تاکہ مقامی پارک اس میلے کی وجہ سے برباد نہ ہوں-

  • ٹبہ سلطان پور : تیز رفتار لوڈر  ڈالہ ٹائرپھٹنے سے درخت سے ٹکراگیا،ایک زخمی

    ٹبہ سلطان پور : تیز رفتار لوڈر ڈالہ ٹائرپھٹنے سے درخت سے ٹکراگیا،ایک زخمی

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار)افسوس ناک روڈ حادثہ, اڈا 122 کوٹھی کے قریب تیز رفتار لوڈر ہنڈائ ڈالہ نمبری LEB/0604 کا ٹائر پھٹنے سے درخت کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ریسکیو 1122 ٹبہ سلطان پور کے عملے نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جہانیاں ہسپتال منتقل کر دیا ہے.