Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹبہ سلطان پور : گندم کی آڑھت  سے لاکھوں روپے کی گندم چوری

    ٹبہ سلطان پور : گندم کی آڑھت سے لاکھوں روپے کی گندم چوری

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں رات گئے نامعلوم چور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میلسی روڈ, وزیر والا کھنڈا میں چار دیواری پھلانگ کر گندم کی آڑھت میں داخل ہوگئے اور لاکھوں روپے مالیت تقریباً 85 من گندم کی بوریاں اٹھا کر فرار ہوگئے جس میں سے تقریباً 35 من گندم کی بوریاں آڑھت سے دو ایکڑ دور سولنگ پر ہی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
    تفصیل کے مطابق گزشتہ رات تھانہ ٹبہ سلطان پور کے علاقے میلسی روڈ پر واقع وزیر والا کھنڈا میں نامعلوم چور گندم کی آڑھت میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی 85 من گندم کی بھری بوریاں اٹھا کر لے گئے باقی تقریباً 35 من گندم کی بوریاں کسی نامعلوم وجوہات کی بناء پر دو ایکڑ دور سولنگ پر ہی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے, متاثرہ آڑھتی اسماعیل خان پاندھا نے واقعہ کی اطلاع 15 پر کال کرکے درج کرائی جبکہ چوری کی درخواست پر تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • میہڑ : علی زیدی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    میہڑ : علی زیدی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی گرفتاری کے خلاف کارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی
    تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے صوبے سندھ کے صدر علی زیدی کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کےکارکنان نیازعلی برڑو، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر اور ایوب کھوسو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکےنعرے بازی کی رہنماؤں نے کہاکہ سندھ حکومت تحریک انصاف کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہت کا شکار ہوگئی ہے پولیس کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے پی ڈی ایم سرکار تحریک انصاف کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کرکےعوام کی آواز کودبانا چاہتی ہے مگر ایسا ہرگز نہیں ھوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان سیاہ دور سے گزررہاہے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے

  • اوکاڑہ :بصیر پور میں 900 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد،ملزم گرفتار

    اوکاڑہ :بصیر پور میں 900 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد،ملزم گرفتار

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)بصیر پور میں 900 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد،ملزم گرفتار
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیپالپور کے علاقے بصیر پور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 900 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔ ملزم کو موقع پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔سنگین خلاف ورزی پر تھانہ بصیر پور میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ مردار گوشت اوکاڑہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہوٹلوں اور پکوان سنٹرز پر سپلائی کیا جارہا تھا۔ مضر صحت گوشت اور مردہ مرغیاں لوڈر رکشہ پر سپلائی کی جارہی تھیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داروان کا کہنا ہے کہ حرام گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرے کیلیے ناسور ہیں۔ خوراک کے نام پر عوام کو زہر کھلانے والے عوام کے مجرم ہیں، سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ : گٹکا فروشوں کیخلاف پولیس کااپریشن جاری

    ٹھٹھہ : گٹکا فروشوں کیخلاف پولیس کااپریشن جاری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گٹکا فروشوں کیخلاف پولیس کااپریشن جاری
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپکٹر اصغر علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی سب انسپکٹر شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے شاہ مراد کالونی مکلی میں بدنام گٹکافروش حیدر پنھور کی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 1گٹکا فروش ملزم منور ولد محمد عارب پنھورکو گرفتار کرلیا۔
    دوران کارروائی پولیس گٹکا فیکٹری سے 1 ماوا مکسنگ مشین، 2 ماوا پیکنگ مشین، 3 کلو بھیگی ہوئی چورا سپاری، 2 کٹہ ریپر پنی اور 200 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ مکلی پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • راجن پور میں 2 دہشت گرد جہنم واصل

    راجن پور میں 2 دہشت گرد جہنم واصل

    راجنپور، باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی 2 ساتھی مارے گئے۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضہ سےدھماکہ خیز مواد ۔ کلاشنکوف اور پستول برآمد –

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک ظفر اور عامر نواز کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک ظفر اور عامر نواز کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج

    لاہور،باغی ٹی وی (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک ظفر اور عامر نواز کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج
    اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف بہاؤلپور کے ضلعی صدر ملک مظفر سمیت سابق ایم پی اے عامر نواز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سابق ایم پی ایز ملک مظفر اور عامر نواز کے خلاف سرکاری اراضی، کلاس فور کی آسامیوں پر رشوت کی وصولی اور خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
    محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ایم پی اے ملک مظفر نے تحصیل چشتیاں شہر میں تھانہ سٹی روڈ کے ماسٹر پلان کے مطابق سرکاری رقبہ پلاٹ نمبر 33,32 اور34پر ناجائز قبضہ کیا ہو اہے۔ ملزم نے تھانہ سٹی روڈ پر پلاٹ نمبر34پر پی ٹی آئی پارٹی دفتر بنایا ہے جبکہ پلاٹ نمبر32اور 33 پر غیر قانونی پٹرول پمپ بھی بنا رکھا ہے۔ ملزم ملک مظفر نے تھانہ سٹی روڈ کے سرکاری اراضی پر کمرشل دکانیں تعمیر کرکے کرایے پر دے رکھی ہیں۔ ملزم ملک مظفرنے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے، خزانہ میں کوئی چیز جمع نہ کرائی اورسرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق ایم پی اے عامر نواز نے حلقہ پی پی 256 میں پٹواری گلزار احمد سے ملی بھگت کرکے موضع خان بیلہ میں سرکاری اور سید خالد محمود کی ملکیتی اراضی پرناجائز قبضہ کرکے مکان اور ڈیرہ تعمیر کر لیا ہے۔ ملزم عامر نواز اور پٹواری گلزار احمد نے مختلف مواضعات میں اپنے فرنٹ مینوں محمود الحسن اور عبدالطیف کے نام بے نامی جائیداد منتقل کروارکھی ہیں اور ناجائز قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ ملزم سابق ایم پی اے عامر نواز پر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ میں کلاس فور کی بھرتیوں کے عوض چھ لاکھ روپے فی آسامی جبکہ ترینڈا صوئے خان میونسپل کمیٹی میں بھرتیوں کے عوض بھی فی آسامی چھ لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ ملزم عامر نواز نے زیادہ ترآسامیوں پر اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ملک مظفر اور عامر نواز کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اورملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • سیالکوٹ : ڈسکہ میں مجسٹریٹ کے چھاپے ہزاروں بوریاں کھاد برآمد ،گودام سربمہر

    سیالکوٹ : ڈسکہ میں مجسٹریٹ کے چھاپے ہزاروں بوریاں کھاد برآمد ،گودام سربمہر

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر )ڈسکہ میں مجسٹریٹ کے چھاپے ہزاروں بوریاں کھاد برآمد ،گودام سربمہر
    تفصیل کے مطابق مجسٹریٹ احسان اللہ نے ڈسکہ کے علاقہ منڈی ڈسکہ میں شیخ قمر کے گودام میں 3095 بوری زبردست یوریا،ایک ہزار بوری سونا یوریا اور 1090بوری غیر ملکی یوریا کھاد کے ساتھ ساتھ 161 بوری گندم ذخیر کی ہوئی تھی جبکہ اسی علاقہ میں فدا حسین نے اپنے گودام میں 200 بوری ببر شیر یوریا ذخیرہ کی ہوئی تھی جسے قبضہ میں لیکر گوداموں کو سیل کردیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ :پورے ضلع میں ڈاکو راج ،لوٹ مارکاسلسلہ عروج پر جاپہنچا،پولیس پس منظرمیں چلی گئی

    سیالکوٹ :پورے ضلع میں ڈاکو راج ،لوٹ مارکاسلسلہ عروج پر جاپہنچا،پولیس پس منظرمیں چلی گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر )پورے ضلع میں ڈاکو راج ،لوٹ مارکاسلسلہ عروج پر جاپہنچا،پولیس پس منظرمیں چلی گئی
    تفصیل کے مطابق ضلع سیالکوٹ ڈاکوئوں کے حوالے،ڈاکوئوں کی لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا،تھانہ اگوکی کے علاقہ نول موڑ کے قریب محمد اختر اپنی مشروبات کی ایجنسی میں بیٹھا ہوا تھا کہ تین ڈاکو دکان میں داخل ہوگئے اور اسے اسلحہ کے زور ہر یرغمال بنا کر دو لاکھ چار ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
    تھانہ کینٹ کے علاقہ بھیڈ پلی کے قریب موٹرسائیکل شوروم کا منیجر سلیمان ورکشاپ کو تالے لگا کر گھر چلا گیا اس دوران رات کی تاریکی میں چور تالے توڑ کر پچاس ہزا ر روپے اور دیگر پارچاجات لے اڑے۔
    مندرانوالہ کی رہائشی جمیلہ بی بی اپنی بہن کے گھر کوٹلی چھمب والی جارہی تھی کہ چونگی نمبر 8 رکشہ میں سوار دو مرد اور دو خواتین نوسربازوں نے تشدد کرکے طلائی انگوٹھیاں، طلائی بالیاں او ر پندرہ لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔
    نواحی گاؤں جنڈو ساہی کا خرم اپنے ملازم کے ہمراہ جارہاتھا کہ انہیں دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے نقدی دس ہزار روپے ہر اور موٹرسائیکل چھین لیا اور جاتی دفعہ ڈاکو اپنی موٹرسائیکل نہرمیں پھینک کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

  • سیالکوٹ :ڈی پی او کی  تھانہ صدر پسرور میں کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر احکامات

    سیالکوٹ :ڈی پی او کی تھانہ صدر پسرور میں کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر احکامات

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاھد ریاض سٹی رپورٹر)ڈی پی او کی تھانہ صدر پسرور میں کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی تھانہ صدر پسرور میں کھلی کچہری شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے ،کھلی کچہری میں سنگین مقدمات کے مدعیان، اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی .
    ڈی پی او نے مدعیان مقدمہ اور شہریوں کی شکایات سننے کے دوران شہریوں کی شکایات کا میرٹ کی بنیاد پر ازالہ کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے.
    کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ دس روز بعد دوبارہ پسرور میں کھلی کچہری منعقد کی جائے گی.
    پسرور تحصیل کے لوگوں کو طویل اور دشوار سفر کی کوفت سے بچا کر ان کے مسائل کا ان کی دہلیز پر حل یقینی بنانے کے لیے پسرور میں وقتاً فوقتاً کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

  • کچا آپریشن: چوکیوں سے غیر حاضر 71 اہلکاروں کی 2 سال کی سروس ضبط

    کچا آپریشن: چوکیوں سے غیر حاضر 71 اہلکاروں کی 2 سال کی سروس ضبط

    کچا آپریشن: چوکیوں سے غیر حاضر 71 اہلکاروں کی 2 سال کی سروس ضبط،کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا آپریشن نویں روز بھی جاری رہا۔ آپریشن میں اب تک3 ڈاکو ہلاک اورشبیرلٹھانی گینگ کے آٹھ ملزمان سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس آپریشن نویں روز بھی جاری رہا۔پولیس نے پیش قدمی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانے جلادیے گئے۔ ادھر راجن پور سے بھی ڈاکوؤں کے16 سہولت کارگرفتار کرلیے گئے ہیں۔رحیم یارخان کے کچے میں فریدا کوکانی اور شبیر لاٹھانی گینگ کے8 کارندے گرفتار ہوگئے جن سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
    راجن پورکے علاقے کچے میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کردیں۔پولیس نے راجن پور کے چک کپڑا اور خیر پوربمبلی کاگھیراؤکرلیا ۔
    کچہ کراچی اور کچہ جمال میں پولیس کے دستوں کی پیش قدمی جاری ہے ، جہاں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
    پولیس کی معاونت کے لئےپاک آرمی کا دستہ بھی پہنچ گیا ہے،پاک فوج کی چھ بکتر بند گاڑیاں بھی آپریشن میں شریک ہیں۔
    دوسری جانب قابل سکھانی کی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پولیس پارٹی کیخلاف دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
    پولیس نےجرائم پیشہ افراد کی کمین گاہیں مسمار کرکے پولیس کیمپ قائم دیئے ہیں
    گھوٹکی میں آپریشن کےدوران ڈاکوؤں کی جانب سے بکتربند پر راکٹ فائر کیاگیا تاہم ایس ایچ او محفوظ رہے۔رونتی کچے میں آپریشن کے دوران چوکیوں سے غیر حاضر 71 پولیس اہلکاروں کی سروسز میں دو سال کی کمی کردی گئی۔