اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں سرکاری ملازم ڈکیتی کا شکار ،پولیس ناکام
اوکاڑہ ضلع بھر میں چوری اور ڈکیتی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، عید قریب آتے ہی جگہ جگہ ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف، پولیس بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی، بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی واردات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری عید قریب آتے ہی ڈاکو بے لگام جگہ جگہ پر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھانہ بی ڈویژن کے حدود صابرپیا ٹاون میں ڈکیتی کی واردات تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر واپڈا اہلکار کو لوٹ لیا ڈاکو نے اجمل سے سو ڈالر اور 51 ہزار روپے نقدی samsung موبائل مالیت ڈھائی لاکھ روپے چھین کر بآسانی فراد پولیس تھانہ بی ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا بڑھتے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس نوٹس لے کر ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوکاڑہ :تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں سرکاری ملازم ڈکیتی کا شکار،پولیس ناکام
-

سرگودھا : پولیس عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آر پی او
سرگودھا، باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )سرگودھا ریجن پولیس عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
آر پی او شارق کمال صدیقی
تفصیل کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت ِعملی کے تحت کاروائی کی جائے۔اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر انسدادی کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے 03 ماہ کے دوران 42 خطرناک گینگ گرفتار کیے جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیاتقریبا06 کروڑ روپے مالیت کا سامان و نقدی برآمد کر کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ سنگین مقدمات میں مطلوب 1866اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1097مقدمات درج کر کے 385رائفل،861پسٹل برآمد کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف 679مقدمات کا اندراج کر کے 282کلوگرام سے زائد چرس،4626لیٹر شراب برآمدکی گئی۔
انہوں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اور عید کی آمد آمد ہے لہذا سیکیورٹی کے مزید انتظامات کیے جائیں۔ تمام مساجد امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے کئے گئے انتظامات کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے ۔ جرائم کے انسداد کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے ۔ اپنے اپنے دفاتر اور تھانوں میں مقررہ اوقات میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔ فری اور فوری مقدمات کی اندارج کے لیے واضح احکامات موجود ہیں جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پبلک سروس ڈلیوری کا معیار مزید بہتر کریں تاکہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان سرگودھا ریجن پولیس -

شیخوپورہ موبائل مارکیٹ میں چوری کے موبائل پر جھگڑا،فائرنگ،ایک ہلاک 5 زخمی
شیخوپورہ باغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپورہ موبائل مارکیٹ میں چوری کا موبائل واپس مانگنے پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ 5 افراد زخمی پولیس ملزمان فائرنگ کرتے فرار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت نازک لاہور میو ہسپتال ریفر۔ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر کاروائی میں مصروف۔زخمیوں میں زوہیب، ثاقب، احسان، عثمان اور حسن شامل ہیں۔ملزمان اور مارکیٹ عہدداران میں ملزمان سے موبائل واپس مانگنے پر صبح جھگڑا ہوا تھا۔زخمیوں میں موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کا نائب صدر بھی شامل موبائل کے تنازعہ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوانون جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے کی شناخت زوہیب کے نام سے ہوئی جو موبائل مارکیٹ کا نائب صدر بھی بتایا جاتا ہے۔
-

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام زرتاج گل خاوند سمیت اینٹی کرپشن میں دوبارہ طلب
لاہور،باغی ٹی وی (نیوزڈیسک) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو کل19اپریل کو صبح 10بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کی رہنمازرتاج گل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے اس سے قبل 10اپریل کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔زرتاج گل پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مختلف منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو مارکیٹ سے کم ریٹ پر دیئے۔زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں رضا اخوند نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ان منصوبوں کو ریوائزکروایا اور ان کی لاگت دوگنا زیادہ کروائی۔زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں رضا نے منصوبوں کو ریوائزکرواکرسرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔زرتاج گل نے تمام منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دے کر ان سے بھاری رشوت وصول کی۔زرتاج گل نے منظورشدہ منصوبوں کے پلان میں ازخود تبدیلی کرکے اپنے گھر اور سیکرٹریٹ کو پختہ سڑک سے منسلک کیا۔زرتاج گل نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرایا جس سے ترقیاتی کام مکمل ہونے سے پہلے ہی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔اینٹی کرپشن نے زرتاج گل، ان کے خاوند ہمایوں رضا اخوند، پرائیویٹ سیکرٹری محمود بھٹی،ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈی جی خان، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈی جی خان، سب انجینئرمتعلقہ سکیمز پبلک ہیلتھ ڈی جی خان کو 19اپریل کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔
-

ننکانہ : ضلع کونسل کے ملکیتی سینکڑوں قیمتی درخت،آفیسران نے ملی بھگت سے ٹمبرمافیا کے حوالے کردئے
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلع کونسل کے ملکیتی سینکڑوں قیمتی درخت،آفیسران نے ملی بھگت سے ٹمبرمافیا کے حوالے کردئے
ضلع کونسل کی ملکیت لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت,ریگولیشن برانچ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گئے ,ذی جی بلدیات سے فوری نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے انکشاف کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ ضلع بھر میں موجود ضلع کونسل کی سڑکوں کے کنارے پر ضلع کونسل ننکانہ کی ملکیت 6 ہزار سے زائد قیمتی درخت ہیں جن کی مالیت کڑوروں روپے بنتی ہے اور ان قیمتی درختوں میں سینکٹروں کی تعداد میں درخت شیشم سمیت دیگر قیمتی درخت شامل ہیں, ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ ضلع بھر سے ریگولیشن برانچ کے مبینہ طور پر اعلی افسران اور ملازمین کے آپسی گٹھ جوڑ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت ٹمبرمافیاء کے حوالے کردئے گئے، ذرائع کا کہنا تھا کہ چند سال قبل ننکانہ صاحب تاشاہ کوٹ روڈ ,ننکانہ صاحب تابچیکی روڈ ,بچیکی تا سیدوالہ ,سید والا تا جڑانوالہ روڈ حدود ضلع ننکانہ صاحب ,شاہ کوٹ تا صفدر آباد روڈ ,صفدر آباد سے مڑھ بلوچاں روڈ ,شاہ کوٹ تا جڑانوالہ روڈ سمیت متعددضلع بھر میں موجود اندرون چھوٹی سڑکوں پردرختوں کو باقاعدہ نمبرز لگاۓ گۓ تھے ذرائع کے مطابق ان درختوں کی تعداد تقریبا چھ ہزار سے زیادہ بنتی ہے اور اب ان درختوں کی تعداد ہزاروں سے کم ہوکر سینکٹروں رہ گئی ہے جو سمجھ سے باہر ہے ,ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈسٹر کٹ آفیسر ریگولیشن کی سیٹ بھی کافی عرصہ سے خالی ہے جس کے باعث بے شمار مسائل جنم لے رہے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ سابقہ ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر راٶ انوار نے درختوں کی کٹائی کی کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایک مفصل رپورٹ بھی چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف کے پاس جمع کروائی تھی جس میں بہت سارے انکشافات موجود ہیں اور یہ رپورٹ اس وقت ریگولیشن برانچ کی الماریوں میں دفن ہو کر رہ گئی ہے ڈی جی بلدیات,کمشنر لاہور ڈویژن ,ڈی جی اینٹی کرپشن ,صوبائی محتسب پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں دفیق احسن کو چایے کہ وہ فوری طور پر اس رپورٹ پر انکوائری شروع کریں اور درختوں کی چند روز کے اندر اندر دوبارہ نمبرنگ کی جاۓ اور محکمانہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اس برانچ میں تعینات عملہ کے خلاف محکمانہ ریگولر انکوائری کرائی جاۓ اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیش کو تعینات کیا جاۓ کہ شاید اس برانچ میں تعینات عملہ کا قبلہ درست ہو سکے – -

بھکر :تھانہ صدر دریاخان کے علاقہ میں 4 ماہ قبل دوران ڈکیتی اندھے قتل کا معمہ حل
بھکر،باغی ٹی وی(نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )تھانہ صدر دریاخان کے علاقہ میں 4 ماہ قبل دوران ڈکیتی اندھے قتل کا معمہ حل
بھکر: ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایت پر CIA پولیس بھکر کی بڑی کاروائی تھانہ صدر دریاخان کے علاقہ میں 4ماہ قبل دوران ڈکیتی قتل کا معمہ حل ہو گیا
ڈی پی او بھکر محمد نوید نے دوران ڈکیتی اندھے قتل کی اس واردات کو ٹریس کرنے کے لئے انچارج CIAسٹاف عمران یعقوب معہ سٹاف خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت کی کہ مقدمہ نمبر 1/23بجرم 302/393/324/34ت پ تھانہ صدر دریاخان میں ملوث نامعلوم ملزمان کوجلد از جلد ٹریس کرکے گرفتارکیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔اس دوران جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا گیا۔ پولیس کے لئے دوران ڈکیتی اندھے قتل کی اس واردات کوٹریس کرنا اور نامعلوم قاتلوں کی گرفتار ی ایک چیلنج تھی۔ انچارج CIAسٹاف عمران یعقوب اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے قتل کی واردات کوانتہائی کم عرصہ میں ٹریس کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ضلع بھکر اور میانوالی کے متعدد تھانہ جات کے علاقہ میں راہزنی /ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

بھکر :علی امین خان گنڈہ پورکی تھانہ سراۓ مہاجرکے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور
بھکر۔۔(باغی ٹی وی نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )علی امین خان گنڈہ پورکی تھانہ سراۓ مہاجرکے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ بھکر پی ٹی آئی کے سینئرسابق منسٹرعلی امین خان گنڈہ پورایک لاکھ کے مچلکے جمع کراکے تھانہ سراۓ مہاجر میں بھی ضمانت منظور کیس کی پیروی سینئر رہنماپی ٹی آئی رفیق احمدخان نیازی ایڈووکیٹ سابق ممبرپنجاب بارکونسل،ملک مجتبی کچھی ایڈووکیٹ، جاویدخان نیازی ایڈووکیٹ اور میاں اخترایڈووکیٹ نے کی ہے اس موقع پرکمرہ عدالت میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی امیدوار ایم پی اے عرفان اللہ خان نیازی،ضلعی صدرپی ٹی آئی عزیز احمد خان مستی خیل،ضلعی وائس کپتان عمران ٹائیگرز عبدالحمیدموسی خیل،ضلعی وائس کپتان عمران ٹائیگرز عبدالرحمان خان،کپتان عمران ٹائیگرز پی پی 92ملک عمردین نصیروی،کپتان عمران ٹائیگرز پی پی 91سردارمحمدرمضان خان بلوچ اوردیگر عمران ٹائیگرز پارٹی رہنما عہدیداران ورکرز کی کورٹ میں موجود تھے – -

اوکاڑہ :کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک ہی روزمیں پانچ واٹرفلٹریشن پلانٹس اور ایک ڈسپنسری کا افتتاح
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک ہی روزمیں پانچ واٹرفلٹریشن پلانٹس اور ایک ڈسپنسری کا افتتاح
گیمبر اور کینٹ کی عوام سے کیے ساتھ کیے ہوئے وعدے پایہ تکمیل تک پہنچائے کے لیے اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر پانچ واٹرفلٹریشن پلانٹ آور ایک ڈسپنری کا افتتاح کردیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈاسٹیشن کمانڈرفرخ صلاح الدین، وائس پریذیڈنٹ ندیم انور بھٹی سی او کنٹونمنٹ بورڈ عمران خان ممبر چوہدری عمیر خادم۔راجہ مبشر حسین۔سید اقبال شاہ۔چوہدری شہزاد شفیع نے۔افتتاح کیا ۔اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ ندیم انور بھٹی نےکہاکہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا عنقریب غوثیہ چوک میں بھی واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا اس موقعے پر گیمبر کینٹ کی عوام نے اپنے منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا -

کندھ کوٹ : محکمہ فوڈ کے چھاپے،15 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد 40 گودام سیل
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) محکمہ فوڈ کے چھاپے،15 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد 40 گودام سیل
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں محکمہ خوراک کی جانب سے غیر قانونی گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹر محمد اسحاق مگسی کی جانب سے مختلف گوداموں پر چھاپے لگائےگئے ان چھاپوں کے دوران 15 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد، 40 گودام سیل کر دیے گئے اس موقع پر فوڈ انسپکٹر محمد اسحاق مگسی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گندم ذخائر کرنے کی اطلاع پر چھاپے مارے جا رہے ہیں غیر قانونی گندم کے ذخائر کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ -

خانقاہ ڈوگراں : مُلک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو ہم نہیں بھولے -ذاہد نواز مروت
خانقاہ ڈوگراں ،باغی ٹی وی (نامہ نگار علی رضا رانجھا) مُلک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو ہم نہیں بھولے۔ڈی پی او ذاہد نواز مروت پوری قوم اس پُر مسرت موقع پر جام شہادت نوش کرنیوالے شیر جوانوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہوے شہداء کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ ذاہد نواز مروت کی طرف سے شہداء کی فیملی کو بھجواۓ گۓ عید گفٹ ایس ایچ او تھانہ خانقاہ ڈوگراں جمیل احمد بھٹی نے چھاپانوالی کانسٹیبل افتخار چیمہ شہید کی فیملی کو دیۓ اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ ڈی پی او ذاہد نواز مروت کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار اور سلام عقیدت پیش کیا عید گفٹ افتخار چیمہ شہید کے بیٹے اے ای او حامد افتخار چیمہ نے وصول کیا اس موقع پر ایس ایچ او جمیل احمد بھٹی نے کانسٹیبل افتخار چیمہ شہید کو ذبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ شہداء ہماری أنکھوں کا جھومر ہیں اور ہم مُلک کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کو نہیں بھولے جس پر شہید افتخار کے بیٹے حامد افتخار نے ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ ڈی پی او ذاہد نواز مروت کا شکریہ ادا کیا