خانقاہ ڈوگراں،باغی ٹی وی (نامہ نگارعلی رضا رانجھا) پولیس کا مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن ،48گھنٹوں کے دوران پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی برآمد کر کے مالکان کے حوالے کردیئے ،
تفصیل کے مطابق مویشی مالکان کا پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر خراج تحسین خانقاہ ڈوگراں کےمختلف گاؤں سے مویشی چوری ایک کے بعد ایک چوری کی وارداتیں پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گئیں ،ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او جمیل بھٹی نے خود اپنی نفری کے ہمراہ خانقاہ ڈوگراں کے مختلف علاقوں میں اپریشن کیا اپریشن کے دوران ایک چور گرفتار اور دوسرے چوروں کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ مالکان نے ایس ایچ او جمیل بھٹی کی جاندار کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ اور سرکل ڈی ایس پی کا شکریہ ادا کیا ،ڈی پی او شیخوپورہ نے ایس ایچ او جمیل بھٹی اور پولیس پارٹی کے لئے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

خانقاہ ڈوگراں : پولیس کا مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،لاکھوں روپے کی مویشی برآمد
-

چونیاں : عید سے قبل امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کابم چلاکر اپنی قبر کھودی ہے – میاں حمبل ثناء
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) عید سے قبل پٹرول،بجلی گیس اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے امپورٹڈ حکومت اپنی قبر کھود رہی ہے،حکومت کی ساری توجہ پی ٹی آئی راہنماؤں کے انتقامی کارروائیوں میں ہے،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی پی پی 178 کے امیدوار میاں حمبل ثناء کریمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جتنی رسوائی میاں خاندان کے حصہ میں آب آ رہی ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر کے پی ڈی ایم ٹولہ خود اپنی قبر کھود رہا ہے عید سے قبل عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے پٹرول،بجلی گیس اور دیگر اشیاء خوردونوش کے نرخ بڑھائے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ساری توجہ پی ٹی آئی راہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے میں ہے جب بھی انتخابات ہوئے پی ڈی ایم ٹولے کو اسکے نتائج بھگتنے ہوں گے حکومتی اتحاد کی تمام جماعتیں اپنے اپنے کیسز ختم کروا کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر دیوالیہ بنا رہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا بیان کہ الیکشن 14 مئی کو نہیں ہوں گے جتنا مرضی زور لگا لیں۔ سیدھی عدلیہ کے ساتھ جنگ ہے جسے عدالت کو نوٹس لینا چاہیے ایسے وزیر ملک کو آندھیوں میں لے کر جا رہے ہیں
-

چھانگا مانگا جنگل میں نایاب ہرنوں کا شکار کرنا معمول بن گیا
چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین سے شکاریوں کا ساز باز ہو کر چھانگا مانگا جنگل میں نایاب ہرنوں کا شکار کرنا معمول بن گیا، پکڑے گئے دو شکاروں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے چھوڑ دیا باقی شکاری دو زخمی ہرن چھوڑ کر فرار-
تفصیلات کے مطابق چونیاں چھانگا مانگا جنگل میں نایاب ہرن کا شکار معمول بن گیا ہے جنگل شکاریوں کیلئے سونے کی چڑیا، محکمہ وائلڈ لائف سے سازباز ہو کر شکار کرنا معمول بن گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ذیشان نے مبینہ طور پر پکڑے گئے دو شکاروں شعیب عرف بچھو اور عامر عرف عامری کو ساز باز ہو کر چھوڑ دیا ہے، 12کے قریب شکاری چھانگامانگا جنگل میں ناجائز طور پر بلاک 5 ،4 میں شکار کر رہے تھے کہ وائلڈ لائف محکمہ نے 2 شکاریوں کو دھر لیا تھا, محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام کو اطلاع ہونے کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ رانا عدنان، ارشاد بشیر، عاشق عباس و دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عرصہ سے شکاری محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ ساز باز ہو کر نایاب ہرنوں کا شکار کر چکے ہیں 12 کے قریب شکاری دو زخمی ہرنوں کو چھوڑ کر فرار بھی ہوئے ،محکمہ وائلڈ لائف شکار کو روکنے میں ناکام ہیں، نایاب جانوروں کا شکار روکنے کیلئے ایماندار افسران تعینات کئے جائیں -

چونیاں:14سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو پولیس افسر کی بیگم کے پالتو کتے نے نوچ ڈالا
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)چودہ سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو پولیس افسر کی بیگم کے پالتو کتے نے نوچ ڈالا،بچی کو بغیر علاج کروائے لاہور سے واپس الہ آباد بھیج دیا۔متاثرین کا اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح الہ آباد کی رہائشی چودہ سالہ سعدیہ لاہور کے علاقہ پیراگون سوسائٹی میں پولیس افسر کے گھر کام کرتی تھی گزشتہ روز پولیس افسر کی بیوی کے پالتو کتے نے بچی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا کتے نے سعدیہ کو چھاتی کے نازک اعضاء سمیت جسم کے دیگرحصوں پر بری طرح کاٹا۔ با اثر مالکان نے سعدیہ کو شدید زخمی حالت میں بغیر علاج کروائےالہ آباد گھر بھجوا دیا چودہ سالہ سعدیہ اور اسکی والدہ نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کر دی۔ -

سیالکوٹ :انٹر پول کے ذریعے قتل، اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں ملوث ملزم جاپان سے گرفتار
سیالکوٹ.باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاھد ریاض رپورٹ ) انٹر پول کے ذریعے قتل، اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم جاپان سے گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او نے انٹر پول کے زریعے قتل، اقدام قتل سمیت 8 مقدمات کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم جاپان سے گرفتار کروا دیا. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے قانونی طریق کار کے تحت خطرناک اشتہاری ملزمان کی اندرون و بیرون ملک سےگرفتاری کے لئے اپنی نگرانی میں جو آپریشن شروع کروایا اس کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں،تھانہ سترا،تھانہ ڈسکہ کو شاہدجاوید نامی شخص قتل اور اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں مطلوب تھا ملزم پولیس سے خود کو بچاتے ہوئے بیرون ملک جاپان فرار ہو گیا،جس کی گرفتاری کے لئے باقاعدہ ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے جس کی روشنی میں ملزم شاہد جاوید کو جاپان سے گرفتار کروا دیا گیا ،جس کی گرفتاری کو عوامی حلقوں نے ڈی پی او حسن اقبال کی پروفیشنل کمانڈ کا عملی اظہار قرار دیا ہے،ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس کو مطلوب شخص جہاں کہیں بھی ہو اسے قانون کے ذریعے گرفتار کر لیا جائے گا کیوں کہ قانون سب سے زیادہ طاقتور ہے قانون سے زیادہ طاقتور اور بالادست کوئی بھی نہیں ہے

-

ٹھٹھہ : پولیس پوسٹ جنگشاہی نے گٹکا فیکٹری پکڑلی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس پوسٹ جنگشاہی نے گٹکا فیکٹری پکڑلی
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپکٹر اصغر علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی سب انسپکٹر شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے کلاکوٹ مکلی تعمیراتی جیل کے قریب بدنام گٹکا فروش قاسم صابرو کی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کرکے گٹکا فیکٹری سے 20 کلو بھیگی ہوئی چورا سپاری، 6 کلو تمباکو پتی، 2 ریپر پنی رول، 1 پیکنگ مشین اور ، 105 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ مکلی پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سیالکوٹ : کرائم چھپانے کی بجائے ٹریس کرنے سے کم ہوتا ہے _ ڈی پی او
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاھد ریاض سٹی رپورٹر )کرائم چھپانے کی بجائے ٹریس کرنے سے کم ہوتا ہے _ ڈی پی او
تفصیل کے مطابق ڈی پی اوسیالکوٹ حسن اقبال نے کہا کہ کرائم چھپانے کی بجائے ٹریس کرنے سے کم ہوتا ہے،کرائم ہونے کے بعد اس کو ٹریس کرنے کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت ہر قسم کی معاونت پولیس کو فراہم کی جائے گی تاہم اگر کسی نے کرائم چھپانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوری طور پر سخت محکمانہ احتسابی کارروائی کی جائے گی،ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی شکل میں معاشرے کے اندر شر انگیزی یا نفرتیں پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی،شر انگیزی اور نفرتیں پھیلانے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت خود تو گرفتار ہوں گے ہی ان کے ساتھ ان کے ہر قسم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کئے جائیں گے۔۔ -

میرپورساکرو: پورا سال ماہ رمضان کا انتظار کرنے والے درزی ،مہنگائی کی وجہ بے روزگاری کاشکار
میرپورساکرو،باغی ٹی وی (قادرنوازکلوئی کی رپورٹ) پورا سال ماہ رمضان کا انتظار کرنے والے درزی ،مہنگائی کی وجہ بیروزگاری کاشکارہوگئے ہیں
تفصیل کے مطابق مہنگائی کے باعث ضلع ٹھٹھہ میں درزیوں کا سیزن بھی مانڈ پڑگیا ہے،پورا سال ماہ رمضان کا انتظار کرنے والے درزی ،مہنگائی کی وجہ بیروزگاری کاشکارہوگئے ہیں
موجودہ حالات میں مخدوش ملکی معیشت اور آسمان کوچھوتی ہوئی مہنگائی نے جس طرح عام شہری کو متاثر کیا ہے تو وہیں پر ٹیلرنگ کا کام کرنے والے سینکڑوں کاریگربھی اس کی لپیٹ میں آئے ہیں اور بیروزگار ہو گئے ہیں، گذشتہ سالوں میں ماہ رمضان کی آمد پر درزیوں کے پاس آرڈر پورا کرنے کیلئے ٹائم نہیں ہوتا تھا لیکن اب وہی کاریگر درزی کا کام چھوڑ کر دیگر مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں ۔مہنگائی کے باعث ضلع ٹھٹھہ میں درزیوں کا سیزن بھی مانڈ پڑگیا ہے،پورا سال ماہ رمضان کا انتظار کرنے والے درزی ،مہنگائی کی وجہ بیروزگاری کاشکارہوگئے ہیں ،میرپورساکرو سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارقادرنوازکلوئی کی رپورٹ@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/Q2NAJ4Cf1n
— QNN WORLD (@QNN_World) April 17, 2023
عام شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہو گیا ہے، نئے کپڑے کہاں سے لیں،ایک شہری کاکہنا ہے کہ اپنے لیے تو کوئی سوٹ نہیں لیا ،بچوں کیلئے پہلے دو دو سوٹ لیتے تھے اب ایک جوڑا بھی بڑی مشکل سے لیا ہے،درزیوں کا کہنا ہے کہ پہلے رمضان المبارک کی مہینے میں اپنی دکان پر 4 سے 5 کاریگر رکھتے تھے اب کاریگر تو دور کی بات ہے ہمارا خود کا خرچہ نہیں نکلتا، ہمیں مجبوراََ اپنا کاروبار بند کرنا پڑرہاہے ۔ -

اپر چترال میں دریائے یارخون پر دیوان گول گاؤں کیلئے پل نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کی زندگیاں خطرے سے دوچار
چترال (باغی ٹی وی )ضلع اپر چترال کے دریائے یارخون پر ایک جیپ ایبل پل پر تعمیر کا کام روک دیا گیا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے دریا پر لکڑیوں کا عارضی پل بنایا ہوا ہے جس پر روزانہ بیسیوں طلباء و طالبات دریائے یارخون عبور کرتے ہوئے سکول و کالج جاتی ہیں مگر یہ نہایت خطرناک بھی ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مقامی لوگ اس پل کی جلد سے جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
اپر چترال کے دریائے یارخون پر ایک جیپ ایبل پل پر تعمیر کا کام روک دیا گیا، بریپ کے قریب دریا پار کوژ سے لیکر دیوان گول گاؤں تک دو ہزار کی آبادی دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ مواصلاتی نظام سے بھی محروم چترال سے گل حماد فاروقی کی رپورٹ@BaaghiTV @MumtaazAwan @GulHamaadFarooq pic.twitter.com/5iaygit2Eu
— QNN WORLD (@QNN_World) April 17, 2023
-

سیالکوٹ :اگوکی میں مرکزی مسلم لیگ نے سستا سبزی بازارقائم کردیا
سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاھد ریاض ) اگوکی میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان نے سستا سبزی بازارقائم کردیا
تفصیل کے مطابق مدینہ ویلفیئر سوسائٹی اگوکی کے تعاون سے سستا سبزی بازار ماہ رمضان کے آغاز سے ھی شروع کر دیا گیا تھا بانی واصف آمین بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستا سبزی بازار سے ہر غریب اور امیر نے استفادہ حاصل کیا ہے، سستے سبزی بازار میں آدھی قیمتوں پر فروخت کا عمل جاری رکھا گیا، سستا سبزی بازار میں سبزی، فروٹ کی تمام اشیاء سموسے ،پکے ہوئے چاول سستے داموں فروخت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے اور اس عمل سے دلی تسکین کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کو خوش کرنے کا موقع میسر آیا ہے ہماری اس خدمت میں جن رفقاء اور احباب نے تعاون کیا اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ اپنے فضائل اور برکات سے مالامال رکھے ،سستے داموں سبزیاں فروٹ فروخت کرنےپر علاقہ کے تمام حلقوں نے اس خدمت کو بے حد سراہا ہے
