Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرخان: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ نوجوان قتل 4 زخمی

    گوجرخان: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ نوجوان قتل 4 زخمی

    گوجرخان باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ نوجوان قتل 4 زخمی
    تفصیل کے مطابق اتوار کے روز گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ موہڑہ گجراں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص قتل 4 زخمی ہو گئے, مقتول
    کی شناخت 35 سالہ عرفان ولد محمد بشیر کے نام سے ہوئی ،جاتلی پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے-

  • 27 رمضان المبارک اورپاکستان

    27 رمضان المبارک اورپاکستان

    27 رمضان المبارک اورپاکستان
    تحریر: سید سخاوت الوری
    جب نزولِ قرآن کی پرنور ساعتیں تھیں، اللہ کے نیک بندے عبادت میں مصروف تھے۔رب العالمین کی رحمت کے طلبگار تھے۔ آسمان سے نور کی بارش ہورہی تھی۔فرشتے عبادت گزار بندوں پر رحمتیں نچھاور کررہے تھے۔تہجد گزار سجدے میں جھکے، سبحان ربی الاعلی کا صدق دل سے اظہار کررہے تھے۔سجدوں سے سر اٹھے توآنکھوں سے آنسو رواں تھے۔دعا صادق دل سے نکلی۔ اے ہمارے رب، دکھیاروں کے پالن ہار، بے سہاروں کے سہارے، ہم گناہ گاروں کو، سیاہ کاروں کو، اپنے پیارے حبیب ۖکے صدقے ایک ایسی زمین، ایک ایسا ملک عنایت فرما، جہاں ہم آزادی سے تیری عبادت کرسکیں، تیرا دیا ہوا قانون نافذ کرسکیں۔ ایک قوم کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں۔ جہاں کسی کو کسی پر برتری نا ہو، سوائے تقویٰ کے ۔
    جہاں تیرے دئیے ہوئے رزق سے کوئی محروم نہ رہے۔
    کوئی بھوکا نہ سوئے، ہر شخص کو اس کا حق ملے، بزرگوں کا احترام ہو، بچوں سے پیار ہو، جان و مال، عزت و آبرو محفوظ ہو۔
    مسلمانوں نے بلاتعصب، رنگ و نسل، ایک قوم ہوکر، رو رو کر، گڑگڑاکر دعا کی۔
    ستر(70) ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والے اللہ تعالی سے اپنے بندوں کی آہ و زاری دیکھی ناگئی۔رحمت خداوندی جوش میں آئی، فرشتوں کو حکم دیا ”کن” فرشتوں نے جواب دیا ”فی کن” اللہ کے نیک بندوں کے دلوں سے آواز نکلی۔ تیرا انعام پاکستان۔۔۔۔۔۔!
    تم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے، تکرار کی زندہ تعبیر، 20لاکھ شہدا کے خون، لاکھوں ماؤں، بہنوں، اور بیٹیوں کی عزت و آبرو کا صدقہ، پاکستان عالم وجود میں آگیالیکن یہ کیا؟
    ہم اللہ سے کئے گئے وعدے بھول گئے؟
    اس کی تعلیم بھول گئے؟
    اس کے حبیب ۖ کا واسطہ بھول گئے؟
    نفسانفسی اور خودغرضی کے سمندر میں غرق ہوگئے، غریبوں کا حق مارنے لگے، حرام، حلال کی پہچان بھول گئے۔
    جائز و ناجائز کی شناخت کھودی۔ ماں، بہن اور بیٹی کا احترام بھول گئے۔
    بچوں سے پیار اور بزرگوں کا مقام بھول گئے اور جان، مال، عزت و آبرو کے لٹیرے بن گئے۔
    گویا، اپنا کام سیدھا، بھاڑ میں جائے عیداکی زندہ تصویر بن گئے۔
    تاریخ گواہ ہے۔۔۔۔۔۔!
    نافرمان قومیں تباہ و برباد ہوگئیں۔
    دریا برد ہوگئیں۔
    اور کیا تم بھول گئے؟
    ابھی کل کی بات ہے۔2005 ء کا زلزلہ، اللہ کی ناراضگی کا معمولی سا اظہار، انسان، لاچار، شہر ویران، بستیاں تباہ حال، ایک لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پھر بھی سبق نہیں سیکھا۔پھر رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک میں شہر کراچی میں آگ کی بارش بھول گئے۔تقریبا ڈھائی ہزار افراد شدت گرمی سے جھلس گئے۔ سڑکیں لاشوں سے اٹ گئیں، مردے اٹھانے والے کم پڑ گئے۔ قبریں کم پڑگئیں۔ سرد خانوں میں لاشیں سڑنے لگیں۔ تم اب بھی استغفار کیلئے آمادہ نہیں۔
    نفرتوں میں تقسیم، سندھی، پنجابی، پٹھان، بلوچی اور مہاجر میں فخر محسوس کررہے ہو، تم نے ایک قوم بن کر پاکستان حاصل کیا تھا۔ اب تم کدھر جارہے ہو؟میرے آفاقی ساتھیو! آ، اٹھو، کمر کسو، اور اللہ کی دی گئی نعمت پاکستان کے حصول کیلئے اپنے بزرگوں کے عزمِ عالیشان کو عملی جامہ پہنائیں۔ تاکہ آنے والی نسلیں بھی کہیں : اے نگارِ وطن تو سلامت رہے۔۔۔۔۔۔!

  • ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا، سال بعد ماں سےچھیناگیا بچہ واپس،بلکہ اجڑاگھربھی بس گیا

    ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا، سال بعد ماں سےچھیناگیا بچہ واپس،بلکہ اجڑاگھربھی بس گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا،ایک سال بعد نہ صرف ماں سےچھیناگیا بچہ واپس ملابلکہ اجڑاگھربھی دوبارہ آبادہو گیا
    تفصیل کے مطابق 25مارچ2023ء کوباغی ٹی وی پرایک خبر شائع اور مظلوم خاتون کی پریس کانفرنس چلائی گئی تھی جس میں متاثرہ خاتون حلیماں منگی نے فریادکی تھی اور بتایا کہ میری شادی دو سال قبل ٹھری میرواہ ضلع خیرپور کے صداقت منگی سے ہوئی تھی، شادی کے کچھ ہی دنوں بعد میرے شوہر نے مجھ پر تشدد شروع کردیا جو میں برداشت کرتی رہی ایک دن نشے کی حالت میں اس نے مجھ پر تشدد کرکے مجھے گھر سے نکال دیا اور میرا معصوم بچہ چھین لیا، میں بہت مشکلوں سے اپنے والدین کے پاس پہنچی اور خاندان کے بڑوں کےذریعے بچہ واپس لینے کی کوشش کی جس پر اس نے مجھ پر اور میرے والد پولیس اہلکار نبی بخش منگی پر جھوٹے کیس داخل کئے جو عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا، پھر میں نے عدالت کے ذریعے اپنا بچہ واپس لینے کی کوشش کی ،جب پولیس کی نفری صداقت منگی کے گھر پہنچی تو وہ بچہ لیکر فرار ہوگیا اب میرا شوہر صداقت منگی میرے بچہ کو لیکر پنجاب فرار ہوگیا ہے اور وہاں سے ہم پر جھوٹے کیس داخل کرکے نوٹس بھجوا رہا ہےمسمات حلیماں منگی نے چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس سندھ اور پنجاب آئی جی سندھ و پنجاب اور دیگر تمام اداروں سے درخواست کی تھی کہ مجھے میرا بیٹا واپس دلوایا جائیے


    باغی ٹی وی پر خبر چلنے اورشائع ہونے کے بعد ارباب اختیار نے نوٹس لیا مکلی کی رہائشی اپنے بچے کیلئے تڑپتی مامتا حلیماں منگی کو انصاف مل گیا ،حلیماں منگی نا صرف بچہ ملا بلکہ اس کااجڑا گھر بھی دوبارہ بس گیا ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ڈی آئی جی خیرپور میرس، ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ایس ایس پی خیرپور نے نا صرف بچہ بازیاب کرایا بلکہ دونوں فریقین میں صلح کروا کر حلیماں کو سسرال میں واپس جانے پر رضا مند کرلیا.جس پرحلیماں منگی اپنے گھر چلی گئی شہریوں نے باغی ٹی وی کے اس جہاد پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے –

  • ٹھٹھہ : پولیس کی گٹکا سپلائیرز کے خلاف کارروائی،کئی  پکڑے گئے

    ٹھٹھہ : پولیس کی گٹکا سپلائیرز کے خلاف کارروائی،کئی پکڑے گئے

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی گٹکا سپلائیرز کے خلاف کارروائی،کئی پکڑے گئے
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپکٹر عبدالوہاب عباسی بمعہ اسٹاف نے شاہی بازار گجو شہر میں بدنام گٹکا فروش بچایو میمن کے گٹکاگودام پر چھاپہ مار کارروائی کرکے گٹکاگودام سے 42 کلو چورہ سپاری، 32 کلو کتھا، 20 کلو ردی، 100 ساشے ظفر زعفرانی تمباکو پتی اور 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے
    دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر غلام اللہ تا ور لنک روڈ ٹمکا چوک پر کامیاب کارروائی کرکے کلٹس کار نمبر Nil میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 بدنام گٹکا فروش ملزم شاہد حسین ولد امداد علی شیخ کو گرفتار کرلیا۔
    دوران کارروائی پولیس نے کلٹس کار کو حراست میں لیکر 58 کلو چورا سپاری، 50 کلو چونا، 25 کلو ریپر پنی، 7 کلو تمباکو پتی اور 125 پیکٹ گٹکاماوابرآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ ساکرو پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ٹھٹھہ : گجو کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک اپ الٹ گئی ایک جاں بحق ، 8 بچوں سمیت 25 زخمی

    ٹھٹھہ : گجو کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک اپ الٹ گئی ایک جاں بحق ، 8 بچوں سمیت 25 زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی و ی( نامہ نگار راجہ قریشی)گجو کے قریب مین قومی شاہراہ پر تیز رفتار سوزوکی پک اپ الٹ گئی ،8 معصوم بچوں سمیت 15 افراد زخمی 4 کی حالت نازک
    تفصیل کے مطابق کراچی سے چوہڑجمالی جانے والی سوزوکی جس میں زنگیجو برادری کے لوگ سوار تھے گجو کے قریب مہران فارم کے سامنے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک۔ شخص جانبحق اٹھ بچوں سمیت 25 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے چار بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں کراچی ہسپتال منتقل کردیاگیا، زخمیوں میں عورتیں بھی شامل ہیں
    جانبحق شخص کی شناخت نوید ولد گل حسن جبکہ زخمیوں میں انیس، ابراھیم،علی، مصری،حارث، حسین،ابوبکر،علی محمد، محمد علی، تنویر ،بلال اور دوسرے شامل ہیں

  • ٹھٹھہ : جنسی درندہ عوام کے ہتھے چڑھ گیا،پولیس کے حوالے

    ٹھٹھہ : جنسی درندہ عوام کے ہتھے چڑھ گیا،پولیس کے حوالے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جنسی درندہ عوام کے ہتھے چڑھ گیا،پولیس کے حوالے
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے اسلام پور محلہ میں 6 سالہ معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا جو موٹر سائیکل پر بچے کو لے جا رہا تھا اس کو شہریوں نے پکڑ لیا ،اس پہلے بھی کئی معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کااعتراف کرلیا، اس وحشی درندے کا کہنا تھا ہمارا بڑا گروپ ہے ہم بچوں کو اغواء کر کے ان سے جنسی زیادتی کرتے ہیں ،پکڑاجانے والا جنسی درندہ مکلی میں رہائش پذیر ہے ، اس کے جیب سے ایک چاقو کچھ رقم اور بٹوا نکلا ہے اس وحشی درندے کو محلے کے لوگوں نے لتریشن کے بعد ٹھٹھہ پولیس کے حوالے کردیا ہے ،
    دوسری طرف شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے تھانہ ٹھٹھہ میں تعینات کرپٹ ایس ایچ او بھاری رقم لیکر اس وحشی درندے کوچھوڑ دے گا ،شہریوں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے نوٹس لیکر قانون کے مطابق اس وحشی درندے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور میرٹ پر تفتیش کویقینی بناکر اس گینگ کے دوسرے درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے-

  • ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ  کیخلاف شہریوں کااحتجاج،ضلع بدر کرنے کامطالبہ

    ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ کیخلاف شہریوں کااحتجاج،ضلع بدر کرنے کامطالبہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایچ او ٹھٹھہ کیخلاف شہریوں کااحتجاج،تبدیل کرنے کامطالبہ
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں نیشنل ہائی وے پر شہریوں نے ایس ایچ او ٹھٹھہ اللہ ڈنو پنہور کے خلاف سخت احتجاج اورنعرے بازی کی، ٹھٹھہ کی عوام نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ایس ایچ او ٹھٹھہ نے ہماری موٹر سائیکل جو چوری ہو گئی تھی وہ ریکور ہونے کے باوجود ہمیں دینے سے انکارکردیا ہے ،


    ہم ٹھٹھہ تھانے میں چکر لگا کر تنگ آگۓ ہیں دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کے چوری شدہ جو سامان ہاتھ آیا ہے وہ بھی اپنے گاؤں میں بھیج رہا ہے اور با خبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ رات ایک مشکوک گاڑی میں سپاری چھالیہ سے لوڈ تھی ایس ایچ نے پکڑلی اورگاڑی میں لوڈ ساری سپاری منشیات فروش کے ہاتھوں بیچ دی، شہریوں کا کہنا تھا کے یہ کرپٹ ایس ایچ او ہے اس کو فوراََ ضلع بدر کیا جاۓ اور احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کے ہم اعللیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جاۓ ہماری آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپٹ ایس ایچ او کو یہاں ضلع ٹھٹھہ تبدیل کیا جاۓ اور ہمیں اس کرپٹ ایس ایچ او سے تحفظ فراہم کیا جاۓ.

  • اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی 17 اپریل کو طلب

    اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی 17 اپریل کو طلب

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی اور سابق وزیراعلی کو 17 اپریل کو طلب کرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار پر پرائیویٹ زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام ہے، ہال کی تعمیر میں 2 کروڑ 99 لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا
    تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی اور سابق وزیراعلی کو 17 اپریل کو طلب کرلیاہے ،درخواست گذار کے مطابق سردار عثمان خان بزدار نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں بارتھی میں ضلع کونسل ہال کی طرزپر ایک پرائیویٹ زمین پر ملٹی پرپزہال کی تعمیرکاسنگ بنیاد رکھا تھا،سنگ بنیاد کی تختی پر تخمینہ لاگت 29.981ملین روپے درج ہے ،درخواست گذارکے مطابق سردار عثمان بزدار نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے اپنے کزن کی زمین پر سردارفتح محمدخان بزدار کے مقبرہ سے متصل زمین پر سرکاری خرچ پر ہال تعمیرکرنے کا افتتاح کیا تھا،بلوچی روایات کے مطابق کوئی بھی مخالف شخص یاپارٹی اس ہال میں کوئی تقریب یا پروگرام کرنے بارتھی میں سردار فتح محمدخان کے مقبرے پر نہیں جاسکتا ،یہ ہال سردارعثمان خان بزدار صرف اپنی بیٹھک کے طورپر استعمال کرے گایا پھرجب مرحوم سردارفتح محمدخان بزدارکی برسی ہوگی یا اس کی عرس کی تقریبات ہوں گی کیلئے استعمال کیا جائے گا،اس کے علاوہ جب یہ ہال مکمل ہوگا تو اس کی حفاظت اورمینٹی نینس کیلئے ملازم بھرتی اور سرکار سے مزید فنڈزبھی لئے جائیں گے۔
    جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف انکوائری شروع کردی اور سابق وزیراعلیٰ کو 17 اپریل کو طلب کرلیاہے،یاد رہے اب تک جنتی بھی تحقیقات ہورہی ہیں ،کئی بارنوٹس کے باوجود خوف کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کسی بھی تاریخ پر انیٹی کرپشن میں حاضر نہیں ہوا۔

  • دبئی: عمارت میں آتشزدگی، ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد  جاں بحق 9 زخمی

    دبئی: عمارت میں آتشزدگی، ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق 9 زخمی

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )دبئی متحدہ عرب امارات میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق 9 زخمی
    تفصیل کے مطابق دبئی متحدہ عرب امارات میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوگئے ہیں ،ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان ملک بلال کھاڑک ،ملک سجاد کھاڑک اور ملک فاروق کھاڑک جوکہ ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ کی حدود ٹبی کھاڑک کے رہائشی تھےاور ان کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے وہ محنت مزدوری کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم تھے ،رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں ،
    یاد رہے دبئی پولیس کے مطابق ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الراس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔آگ کے نتیجے میں تین پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ کل 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی راستوں کا مناسب انتظام نہیں تھا۔
    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش کی جارہی ہے۔
    دوسری طرف جب ڈیرہ غازیخان میں موضع ٹبی کھاڑک میں ان نوجوانوں کی دبئ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی تو پوراعلاقہ سوگ میں ڈوب گیا-

  • جھنگ : پسندکی شادی میں رکاوٹ ،بیٹی نے باپ کوقتل کردیا

    جھنگ : پسندکی شادی میں رکاوٹ ،بیٹی نے باپ کوقتل کردیا

    جھنگ،باغی ٹی وی(ویب نیوز)جھنگ میں پسند کی شادی میں رکاوٹ پر بیٹی نےدوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا اورلاش گھر کے صحن میں دفن کردی ، پولیس نے لاش برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ قاتل اشرف کو مقتول نے گھر آنے سے منع کیا تھا، جس پر لڑکی اور لڑکے نے مل کر ذوالفقار کو قتل کردیا۔لواحقین نے مزید کہا کہ اشرف ایک گینگ کا کارندہ ہے، وہ پہلے بھی کئی کیسز میں ملوث رہا ہے۔قتل کی عینی شاہد مقتول کی نواسی کا کہنا ہے کہ اشرف اور اس کے بھائی علی نے ہم پر تشدد کیا، خوف کی وجہ سے چپ ہوگئے۔پولیس نے والد کے قتل کےالزام میں سعدیہ اوراس کے دوست اشرف کو گرفتار کرکے گھر کے صحن سے لاش بھی برآمد کرلی۔
    پولیس ترجمان محمد عون رضا کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن کے بعد گھر کے صحن سے لاش برآمد کی، مقتول کی بیٹی سعدیہ اور اس کے دوست اشرف کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
    مقتول کے اہل خانہ نے پولییس سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو سخت ترین سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔