بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے) ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی برائے معذوراں کا خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلع بھر میں خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں علاؤہ ازیں خصوصی افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین نے بتایا کہ ضلع بھر کے چالیس (40)خصوصی افراد میں مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ روپے چھ ہزار فی کس کے حساب سے تقسیم کئے جائیں گے جس کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور دستیاب وسائل میں انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے .
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

شہید ڈی ایس پی کا بھی تبادلہ کر دیاگیا
پشاور،باغی ٹی وی (ویب نیوز) خیبرپختونخوا میں ہونے والے پولیس کے تبادلوں ایک شہید ہونے والے ڈی ایس پی کا نام بھی میں شامل کر دیاگیا ہے۔
یاد رہے ڈی ایس پی عصمت شاہ پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہوئے تھے تاہم پولیس افسران کے تبادلوں کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل ہے ۔
کے پی پولیس اعلامیے میں شہید ڈی ایس پی کا تبادلہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے ڈسپوزل پر چھوڑ دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ سال بورڈ میٹنگ میں ڈی ایس پی کی پروموشن کا فیصلہ ہوا تھا، اس میٹنگ کے تناظر میں شہید ڈی ایس پی عصمت شاہ کا نام لسٹ میں آ یا ہے۔ -

اب کھائی جانے والی بیٹری سائنسدانوں نے ایجاد کرلی
روم(انٹرنیشنل ویب ڈیسک) اطالوی سائنسدانوں نے ایسی بیٹری کا پروٹوٹائپ (اولین نمونہ) بنایا ہے جسے کھایا بھی جاسکتا ہے۔
اٹالیئن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے ڈاکٹر ماریو کیرونی نے عین انسانی جسم اور خلیات میں جاری حیاتی کیمیائی ردِ عمل (ریڈوکس ری ایکشن) پر کام کرنے والی بیٹری تیار کی ہے۔
اس بیٹری کےاینوڈ وٹامن بی ٹو یا رائبوفلے وِن پرمشتمل ہیں جبکہ کیتھوڈ کیورسیٹن سے بنا ہے۔ یہ دونوں اجزا کئی پھلوں اور پودوں میں پائے جاتے ہیں۔ پھر اس میں بجلی کے بہاؤ (کنڈکٹوٹی) کو بہتر بنانے کے لیے چارکول ملایا گیا ہے۔
اس کے برقیرے (الیکٹرولائٹ) پانی پر مشتمل ہیں اور الگ کرنے والا سیپریٹر اینوڈ اور کیتھوڈ کے درمیان ایک نفوذ پذیر جھلی کا کام کرتا ہے۔ لیکن برقیرے درحقیقت سمندری گھاس پرمشتمل ہے جو سوشی ڈش میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کے بعد سونے کے باریک ورق پر شہد کی مکھی کا موم جمایا گیا ہے۔
تجرباتی بیٹری 0.65 وولٹ کی بنائی گئ ہے اور چارج ہونے پر اس نے 12 منٹ تک 48 مائیکروایمپیئر بجلی خارج کی۔ اگرچہ یہ بہت زیادہ توانائی نہیں لیکن چھوٹے سینسر اور ایل ای ڈی وغیرہ کو اس سے چلایا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر ماریو کے مطابق کھائے جانے والے سرکٹ اور بیٹریوں کو صحت اور کھانے کے گوداموں کی نگرانی میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور یوں ماحولیاتی نقصان بھی کم کم ہوتا ہے۔ اس طرح یہ بیٹریاں بہتر انسان دوست اور تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں بچوں کے کھلونوں میں بھی انہیں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اکثر بچے کھلونوں کی چھوٹی بیٹریوں اور بٹن کو نگل لیتے ہیں جو کئی مرتبہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ -

ٹھٹھہ : دھابیجی پولیس کی کارروائی،خاتون گٹکاسپلائیر گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)دھابیجی پولیس کی کارروائی،خاتون گٹکاسپلائیر گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر آچار سالار لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے 1 خاتون ملزمہ سبینا زوجہ سہیل اختر میمن کو گرفتار کرکے لیا۔
دوران کارروائی پولیس نے 60 کلو چورا سپاری،60 پیکٹ راجا جانی تمباکو پتی، 48 پیکٹ نجمہ تمباکو پتی اور 200 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمہ کے خلاف تھانہ دھابیجی میں گٹکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

ڈیرہ اسماعیل خان : آل کریانہ ایسوسی ایشن کے خلاف ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا عوامی مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) آل کریانہ ایسوسی ایشن کے خلاف ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا عوامی مطالبہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل کان منصور ارشد کی آٹا ڈیلر کے خلاف جاندار کارروائی کے بعد آل کریانہ ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلعی انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیاہے ، آل کریانہ ایسوسی ایشن نے ماضی میں بھی ضلعی انتظامیہ کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرکے اپنے مفادات حاصل کرتی رہی ہے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا ہے لیکن اس مافیا کے خلاف کبھی کسی نے اپنی گرفت میں لینے کی کوشش نہیں کی – میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف عوامی وسماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان نے اس مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین آٹا ڈیلر کو اپنی گرفت میں لے لیا ،اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے
دوسری طرف اس کارروائی کے بعد آل کریانہ ایسوسی ایشن نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اورخاص طورپر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد سے مطالبہ کیا ہے کہ آل کریانہ ایسوسی ایشن جیسے مافیا کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے ان کے کوٹے اور لائسنس معطل کرکے ان کے سابقہ ریکارڈ پر ان کو اپنی گرفت میں لیا جائے تاکہ عوام کے حق پر ڈاکہ مارنے والے اس مافیا کا قلع قمع ہو سکے۔ -

پاک فوج کچے میں آپریشن کرےگی، وفاقی کابینہ کی منظوری
اسلام آباد .کندھ کوٹ،رحیم یارخان ،ڈی جی خان (باغی ٹی وی )وفاقی کابینہ نے کچے کےعلاقے میں آپریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا، پنجاب حکومت نے 24 اپریل تک فوج کی خدمات کی درخواست کی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے آپریشن ختم نہ ہونے کی صورت میں 5 مئی تک توسیع کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ساتویں روزمیں داخل ہوگیا ہے ، پولیس کچہ میں لاٹھانی گینگ کی کمین گاہوں میں داخل ہوئی تو لاٹھانی گینگ اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر دریائی جزیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس نےلاٹھانی گینگ کی کمین گاہوں کومسمارکرکےنذرآتش کردیا اور کمین گاہوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور ہزاروں ہینڈگرنیڈز برآمد کرلئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جزیرے کا محاصرہ کرلیا ہے، جہاں شدید فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب کشمور کے کچے میں پولیس کی جانب آپریشن کیا گیا جہاں ڈاکوؤں سے مقابلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔مقابلے میں ایس ایچ اوگل محمد زخمی ہوئے جبکہ کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب کچے میں نئی چیک پوسٹ قائم کی جارہی تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں نےحملہ کردیا جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی تاہم ڈاکو فرار ہوگئے۔
آج ہی آرمی چیف کی صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو درپیش بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ -

ٹھٹھہ: انسانی حقوق کے علمبردارالطاف شیرازی کا تعمیر خلق فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سماجی و انسانی حقوق کے علمبردارسید الطاف شاہ شیرازی کا تعمیر خلق فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتر کا دورہ اور پراجیکٹ منیجر نگہت سلطانہ سے ملاقات، پراجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ ضلع کے کمپلنٹ سیل انچارچ امن کے سفیر سید الطاف شاہ شیرازی کا ٹھٹھہ میں ایک این جی او کے تعاون سے جاری منصوبے کے تحت 70 غیر رسمی تعلیمی مراکز جس میں تعمیر خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا عمل قابل تحسین ہے، سنیٹرز کا دورا اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر پراجیکٹ منیجر نگہت پٹھان نے بتایا کہ 140 مقامی اساتذہ کی خدمات حاصل کر کے ضلع کو لاکھوں روپے ماہانہ اور 9 پراجیکٹ فیلڈ سٹاف کو لاکھوں روپے کی تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ مقامی دکانداروں کو بھی اچھا روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ تیل، کار ڈرائیور بھی مقامی ہیں نگہت پٹھان نے مزید کہا پراجیکٹ کے تحت 2100 بچوں کو مڈل لیول کی تعلیم اور کورسز کرائے جاتے ہیں جس سے چھوٹے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ کمیونٹی کی سطح پر مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر ضلع کی ترقی کو برداشت نہیں کرتے وہ جاری منصوبے کے لیے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے حکومتی اداروں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے، جس پر الطاف شاہ شیرازی نے کہا کہ ہم سکولوں کا دورہ کریں گے اور تمام جائز مقامی سطح پر مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت کے بعد کوششیں تیز کی جائینگی ۔تعلیم اور ضلع ٹھٹھہ کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ -

ٹھٹھہ :5 لاکھ روپے سے زائد کی چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) 5 لاکھ روپے سے زائد کی چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 11 اپریل 2023 کو رات کے وقت ملزمان نے رضا علی راجپوت کے گھر سے 5 لاکھ 10 ہزار (510000) چوری کرکے کورے کار میں فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ رضا علی راجپوت کی مدعیت میں تھانہ گھارو پر مقدمہ نمبر 61/2023 سیکشن 457,380 ت۔پ کے تحت درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے کامیاب کارروائی کرکے ہائوس تہیفٹ کے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان بلاول ولد عمر جوکھیو اور راحیل ولد عبداللہ چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔
ابتداعی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کی *نشاندھی پر ملزمان کے گھر سے جرائم میں استعمال کی گئی کورے کار نمبر AJU-113 اور مدعی رضا علی راجپوت کے گھر سے چوری کی گئی کیش میں سے 2 لاکھ 90 ہزار 25 پچیس (290025) رہیے برآمد کرلیے گئے ہیں، مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ -

ننکانہ : قرضے لیکرملکی معیشت میں استحکام پیدا نہیں کیا جاسکتا ہے -خالد مسعود سندھو
ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست کو لیکر میدان میں اترے ہیں، سیاست ،صحت ،تعلیم اور انصاف کے اداروں میں اصلاحات کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے،حکمرانوں نے قرضے لیکر ملک کو ان قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا دیا ہے، کبھی بھی قرضے لیکرملکی معیشت میں استحکام پیدا نہیں کیا جاسکتا ہے، اس کا واحد حل خود انحصاری اور کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنا کر اور اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے تو ہمیں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا اور اس کی شروعات اپنے آپ سے کرنا ہوگی،
حکمرانوں نے قرضے لیکر ملک کو ان قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا دیا ہے، کبھی بھی قرضے لیکرملکی معیشت میں استحکام پیدا نہیں کیا جاسکتا ہے-پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ@BaaghiTV @MumtaazAwan @PMMLMedia pic.twitter.com/9wOWFMnVO9
— QNN WORLD (@QNN_World) April 14, 2023
اس وقت پورے ملک میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام الناس کے لیے سحری و افطاری کے دسترخوان لگا رہی ہے، جس کا مقصد عوام کی خدمت کرکے رمضان المبارک کی ان ساعتوں میں اللہ کی رضا کو تلاش کرنا ہے،میڈیا کا کام لوگوں کو درست سمت میں لیکر جانا ہے، ملکی مفاد کی خاطر مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنا ہے،پریس کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سوشل میڈیا کے ہیڈ طہٰ منیب ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے ڈویژنل صدر چوہدری سرور، سرپرست ضلع ننکانہ صاحب رانا عارف جبران،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ننکانہ صاحب کے صدر لیاقت حیات بھٹی ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر میاں محمد عابد،جنرل سیکرٹری غریب عالم سمیت دیگر رہنمائوںنے بھی شرکت کی- -

ننکانہ : یوم القدس کے حوالے سے ریلی نکالی گئی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) یوم القدس کے حوالے سے ریلی نکالی گئی
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب میں بھی نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ قصر فاطمۃ الزہرہ سے یوم القدس کی آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی ضلع ننکانہ کے سٹی امیر محمد اسلم اور عاطف ظفر سمیت مکتبہ اہل تشیع کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی کی قیادت (زوار) ڈاکٹرقمر حسین نے کی اور ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جس پر القدس کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے شرکاء ریلی نے نعرے بھی لگائے کہ امریکہ کی بربادی تک اور القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی غلام ہیں رسول کے غلام ہیں غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے جب ریلی بیری والا چوک پہنچی تو جماعت اسلامی کے محمد اسلم اور علی رضا بھٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں دو ہی مذہب ہیں ایک حسینی ہے اور دوسرا یزیدی ہے اور کربلا بھی ہمیں یہی درس دیتی ہے کہ ڈٹ جاؤ حسین کے انکار کی طرح حق بات کرو چاہیے اس کیلئے تمہیں اپنی جان کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے حق بات اور حق کا ساتھ نہ چھوڑو جب حق پر چلا جاتا ہے تو پھر مشکلیں اور مصیبتیں تو آتی ہیں لیکن حق کا ساتھ دینا چاہیے وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل تباہ و برباد ہوگا اور قبلہ اول آزاد ہوگا اور آخر میں دعا بھی کروائی گئی محکمہ پولیس کی جانب سے ریلی کی سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے
