ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)مسجد شاہ جہاں میں جوڑے کی شوٹ ویڈیو وائرل ،احتجاج ،واقعہ کے خلاف سخت رد عمل
تفصیل کے مطابق جامع مسجد ٹھٹھہ میں ویڈیو ریکارڈ کرکے وائیرل کرنے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے سخت احتجاج کیاگیا،
مزہبی جماعتوں کی طرف سے جامع مسجد ٹھٹھہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ویڈیو وائرل واقعہ کے خلاف سخت ردعمل،احتجاجی مظاہرے میں پیر عمر جاں سرہندی، ایم پی اے کراچی مفتی محمد قاسم فخری، صوفی یحییٰ قادری ، علامہ غوث بغدادی مولانا یامین جماری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاجہان جامع مسجد میں ایک جوڑے کی طرف سے فحش حرکتیں کرتی ہوئی ایک ویڈیو وائیرل کرکے مسجد کے تقدس کا پامال کیا ہے معاشرے میں فحاشی کو بڑھانے کی کوشش کی ہے جس کی جتنا بھی مزمت کی جائے کم ہے ،مسجد میں دفعہ 144 کے تحت ایسے غیر ذمہ دار لوگوں پر پابندی لگائی جائے مقررین کاکہناتھاکہ مسجد شاہ جہان کے تقدس کی پامالی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے .
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :مسجد شاہ جہاں میں جوڑے کی شوٹ ویڈیو وائرل ،احتجاج ،واقعہ کے خلاف سخت رد عمل
-

ٹھٹھہ میں بھی یوم القدس ریلی نکالی گئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) پورے پاکستان کی طرح ٹھٹھہ میں بھی یوم القدس ریلی، اسرائیل بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے مقررین
امام بارگاہ شاہ نجف سے بعد نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے یوم القدس ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا گوہر ایمانی، مولانا عابد حسین، نادر شاہ امیرخانی، طالب شاہ، فیاض شاہ شیرازی، زوار آفتاب بھٹی نے کی
احتجاجی ریلی شاہ نجف سے نکل کر ٹھٹھہ پریس کلب پر ختم ہوگئی راستے میں مظاہرین نے اسرائیل کی دھشت گردی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور امریکہ کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے،
مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے اسرائیل بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں -

چنیوٹ : یوم القدس کے موقع پر عظیم الشان ریلی نکالی گئی
چنیوٹ (مہر طاہر رشید سیال کی رپورٹ )یوم القدس کے موقع پر عظیم الشان ریلی نکالی گئی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلیمین عاشق حسین بخاری
مرکزی نمائندہ آئی ایس او پاکستان برادر کمیل زیدی،جامعہ بعثت سے آغا عمران نواز،کلیتہ الاہلیبیت سے آغا جواد محسنی،جماعت اسلامی کےضلعی ناظم چوھدری اسلام نے خطاب کیا۔
ریلی میں سٹیج سیکٹری کے فرائض سابقہ ڈویژنل صدر آئیایساو پاکستان و موجودہ جنرل سیکٹری MWM ضلع چنیوٹ ڈاکٹر محمد علی نے سر انجام دئیے،ریلی میں تمام۔سیاسی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی ،شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا،ریلی جامعہ مسجد صاحب الزمان جھنگ روڈ سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی ،شرکاء کی امریکہ اور اسرائیل کیخلاف۔ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی،ریلی میں خواتین۔ بچیوں ۔ مرد حضرات کی بڑی تعداد میں شرکت،مقررین نے کہا کہ
یوم القدس فلسطین، کشمیر، عراق،شام اور یمن کے مظلومین کی داد رسی کا دن ہے،امت مسلمہ کسی صورت اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے۔ مسلم ممالک کے مابین نارملائزیشن امریکہ کی شکست اور اسرائیل کی نابودی کا اعلان ہے۔ پاکستان کا فلسطین کاز کے ساتھ ایک تاریخی رشتہ ہے جسے کسی کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ بتایا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے۔ اسرائیل کیلئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں ان کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔ مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔ بیت المقدس کی نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔ -

سیالکوٹ : ملک ضیافت علی اعوان انسانیت کادرد رکھنے والے انسان ہیں – ذیشان عارف
سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( ملک اعظم سے )محمد ذیشان عارف امیدوار برائے جنرل کونسلر نے کہا ہے کہ سابق وائس چیئرمین ضلع سیالکوٹ امیدوار برائے M P A پی پی35 ملک ضیافت علی اعوان کوٹلی لوہاراں اپنے کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور رمضان پیکج بھی تقسیم کئے ، ملک ضیافت علی اعوان درد دل رکھنے والے انسان ہیں وہ عرصہ دراز سے غریبوں مسکینوں دیہاڑی دارمزدور طبقہ ، یتیموں کی خدمت تابعداری سے کرتے ہیں ،ماہ رمضان میں وہ غریب دیہاڑی دار، مزدورطبقہ ،یتیموں اور بیواؤں میں رمضان پیکج تقسیم کرتے ہیں ہر ماہ وہ ایک ہزار گھرانوں میں وہ ماہانہ رقم تقسیم کرتے ہیں ملک ضیافت علی اعوان ایک عوامی نمائندہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں ، شرافت ایمانداری وفاداری ان کی سیاست کا مشن ہے ملک ضیافت علی اعوان کھرے سچے انسان ہیں تمام خوبیوں کے مالک ہیں آج اپنے ہاتھوں سے دس لاکھ روپیہ کوٹلی لوہاراں مغربی میں غریبوں یتیموں مسکینوں میں تقسیم کیا-
-

میہڑ : قبلہ اؤل بیت المقدس فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
میہڑ.باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) قبلہ اول بیت المقدس فلسطین پر جاری اسرائیل کے مظالم اور دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی.
تفصیل کے مطابق اصغریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنس کی جانب سے رہبر معظم آیتہ اللہ خامنہ اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پراسماعیل مہدوی مولاناعبدالرشید،مولانا مجاھد علی چانڈیو امیرعلی حیدری کی قیادت میں القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ کاظمی سے ریلی نکالی گئی میں شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلی کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ھر مسلمان کا فرض ہے کہ بیت المقدس کی مظلوم عوام کا ساتھ دے اور ظالم اسرائیل کہ خلاف آواز بلند کرے. -

بھکر: علی امین گنڈا پور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی) علی امین گنڈا پور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
تفصیل کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ محمد وسیم نے پولیس کی پہلے مقدمہ میں ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی، پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ، علی امین کا جسمانی ریمانڈ تھانہ سرائے مہاجر میں درج مقدمہ پر دیا گیا ،علی امین گنڈا پور کو دوسرے مقدمہ میں اے ٹی سی عدالت سرگودھا میں کل پیش کیا جائے گا،علاقہ مجسڑیٹ محمد آصف نیاز نے تیسرے مقدمہ میں علی آمین گنڈا پور کو ڈسچارج کردیا، علی آمین گنڈا پور ناجائز اسلحہ کیس میں ڈسچارج ہوئے ہیں ، ڈی پی او۔
تھانہ سرائے بھکر میں درج مقدمہ نمبر 85 میں علی امین گنڈا پور کا تین روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کوچلینج کردیا گیا،رفیق نیازی ایڈوکیٹ

جسمانی ریمانڈ کے آرڈر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیئے گئے ہیں،وکیل علی امین گنڈا پور
رفیق نیازی ایڈوکیٹ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فریقین کو کل بروز ہفتہ کے لیئے نوٹس جاری کردئیے ہیں -

بھکر: دُلے والا،الخدمت فاؤنڈیشن کا رمضان فوڈ پیکج کے تحت تقریباً 35 گھرانوں میں راشن تقسیم
بھکر،باغی ٹی وی ( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )دُلے والا،الخدمت فاؤنڈیشن کا رمضان فوڈ پیکج کے تحت تقریباً 35 گھرانوں میں راشن تقسیم
تفصیل کے مطابق بھکر کےنواحی علاقہ دلےوالا میں الخدمت فاؤنڈیشن نے مستحقین اور ضرورت مندوں میں رمضان فوڈ پیکج کے تحت تقریباً 35 گھرانوں میں راشن تقسیم کردیا ہے راشن تقریب کی افتتاحی تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن دلےوالا ملک جنید دلشاد جنرل سیکریٹری ملک نوید جنجڑ کارکن ملک زین ملک شعیب دلشاد اور دلےوالا کے صحافی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن دلےوالا ملک جنید دلشاد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اور دو وقت کی روٹی کمانا بھی سفید پوش لوگوں کے لئے مشکل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ماہ مقدس میں کم از کم ایک ماہ کا راشن ایک چھوٹی سفید پوش فیملی کو دے سکیں اور کافی حد تک ہم اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ یونٹ دلےوالا نے رات کی تاریکی میں سفید پوش فیملی کو راشن انکے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کیا ہے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو انہوں نے دلےوالا کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ لوگ جو وسائل کی کمی اور غربت کے باعث عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہیں انکی مدد کریں اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن دلےوالا ایک بہترین پلیٹ فارم آپ کو میسر ہے جو آ پ کی زکوٰۃ صدقات اور خیرات آپ سے وصول کرکے پوری زمہ داری سے ضرورت مندوں تک پہنچاتا دیا ھے۔ -

پنجاب میں عیدالفطر کی سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پنجاب میں عیدالفطر کی سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرکی تعطیلات 21 سے 25 اپریل تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری پنجاب نے جاری کیا۔

-

بھکر : ہسپتال میں مریضوں کو عمدہ ترین علاج معالجہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے – ڈاکٹر عتیق الرحمن خان
بھکر (باغی ٹی وی نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے)ہسپتال میں مریضوں کو عمدہ ترین علاج معالجہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے – ڈاکٹر عتیق الرحمن خان
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں،مراکز صحت پر تواتر کیساتھ انسپکشن کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا مفصل دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس آصف محمود قاضی بھی انکے ہمراہ تھے۔سی ای او ہیلتھ نے دورہ کے دوران آپریشن تھیٹر،ریکوری روم،گائنا کالوجسٹ ڈپارٹمنٹ،لیبر روم،ویل ویمن کلینک،چلڈرن نرسری،لیبارٹری،ایکسرے یونٹ،ڈینٹل یونٹ،ڈائیلسیز سنٹر،ٹی بی کلینک اور ڈینگی وارڈز کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو عمدہ ترین علاج معالجہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے ہسپتال کے وارڈز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے وارڈز میں جراثیم کش سپرے کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی امور کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ریلیف کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے کہا کہ ضلع بھر کے مراکز صحت پر تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا. -

بھکر: ڈپٹی کمشنر کا نوتک اور بہل گندم خریداری سنٹرز کا دورہ
بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے)ڈپٹی کمشنر کا نوتک اور بہل گندم خریداری سنٹرز کا دورہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنربھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا نوتک اور بہل گندم خریداری سنٹرز کا دورہ انہوں نے سنٹرز پر باردانہ کی ترسیل کے جاری عمل کا معائنہ کرتے ہوئے سنٹرز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ سنٹرز پر کسانوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے انکے لئے بیٹھنے اور سائے کا مناسب بندوبست کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے نوتک کے نشیب مٹھو بنڈو روڈ اور بہل میں گندم کی کھڑی فصلوں کا معائنہ کرتے ہوئے انکی پیدواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شوکت علی عابد نے گندم کی فصل کی پیدوار بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امسال موسمی تغیر و تبدل کے باوجود گندم کی پیداواری صلاحیت بہتر ہے اور 29 سے 32 من فی ایکڑ پیداوار کی توقع کی جارہی ہے علاؤہ ازیں ضلع میں تھریشنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے..