ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گٹکا فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری،2 گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپکٹر عبدالوہاب عباسی بمعہ اسٹاف نے میربحر محلہ گجو شہر میں بدنام گٹکا فروش فجی ملاح کے گٹکا گودام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 گٹکا فروش ملزمان قربان ولد ارباب ملاح اور محمد حسن ولد یعقوب ملاح کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی پولیس نےگٹکاگودام سے 60 کلو چورہ سپاری، 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا, 10 پیکٹ زعفرانی تمباکو پتی، 10 کلو ردی اور گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ڈی پی او گاڑیو ڈی ایس پی غلام سرور وسطڑو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سب انسپکٹر عبدالحمید رودنانی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ بخآری بگھان کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر SBD-801 میں گوبر کے اندر چھپاکر گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزم عثمان عرف غنی ولد محمد کنبھار کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر 40 کٹہ چورا سپاری وزن 560 کلو اور 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ کیٹی بندر پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزم کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
مقدمہ نمبر13/2023 سیکشن 3,4,5,8 گٹکاایکٹ 2019 تھانہ کیٹی بندر۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : گٹکا فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری،2 گرفتار
-

ٹھٹھہ:میتیں اٹھانے والی بس کے ڈرائیورکی موٹرسائیکل چور لے اڑے،پولیس کارروائی سے گریزاں
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجا قریشی)میتیں اٹھانے والی بس کے ڈرائیورکی موٹرسائیکل چور لے اڑے،پولیس کارروائی سے گریزاں
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں میتیں اٹھانے والی بس کے ڈرائیور محمد اسماعیل بروہی کی موٹر سائیکل ٹھٹھہ مویشی منڈی سے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ ٹھٹھہ میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔ اس کے علاوہ تین روز قبل نادرا آفس کے سامنے سے جبل ملاح ولد لدار علی ملاح کی موٹرسائیکل ہوئی تھی ،جس ابھی تک پولیس نے کوئی سراغ نہیں لگایا اورچوری شدہ موٹرسائیکل واپس نہ مل سکا، بڑھتی ہوئی چوری کی واداتوں کے باعث شہری سخت پریشان ہیں،شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لیکر چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی ریکوری کے ساتھ چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ -

ٹھٹھہ : کینجہر جھیل سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)کینجہر جھیل سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں کینجہر جھیل سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے ،برآمد ہونے والی لاش کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹھٹھہ مکلی سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، جبکہ گذشتہ روز بھی ایک پرانی لاش کینجھر جھیل سے ملی تھی – -

ڈی جی خان :5 سال بعد قدیمی تہوار بیساکھی میں گھڑ دوڑ کا دوبارہ انعقاد
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) قدیمی بیساکھی میں گھوڑ دوڑ 5سال بند رہنے کے بعد دوبارہ انعقاد ۔ بیساکھی میلہ کے سلسلہ میں گزشتہ روزجھنگ ، ملتان،ڈیرہ غازیخان سے درجنوں اعلیٰ نسل کے گھوڑوں اور ان کے مالکان نے شرکت کی ،حبیب آباد سے سخی سرور تک گھڑ دور منعقد ہوئی جس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے وائس چیئرمین حاجی محمد اصغر قریشی، شیخ کرامت علی پہلوان پہلوان،نادر پہلوان،اسامہ اصغر،ڈیرہ غازیخان کے ہادی خان نیازی اور دیگر نے اپنے قیمتی اور اعلیٰ نسل گھوڑوں کے ساتھ شرکت کی بیساکھی میلہ گھوڑ دوڑ علی الصبح سخی سرور کوئٹہ روڈ پر منعقد کی گئی جس میں ملتان کے حاجی اصغر قریشی کے گھوڑے نے دوڑ جیت لی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے گھوڑ وں کے مالکان کو بھی انعامات دیئے گئے اس موقع پر وائس چئیرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز حاجی محمد اصغر قریشی نے کہا کہ یہ گھوڑ دوڑ بیساکھی میلہ کے سلسلہ میں گزشتہ 70سالوں سے منعقد ہو رہی ہے درمیان میں پانچ سال یہ بند رہی ہے اب دوبارہ سے آغاز ہو گیا ہے ہم نے ملتان سے اور دیگر شہروں سے لوگوں نے شرکت کی انتظامیہ سرپرستی کرے تو یہ شاہی کھیل گھوڑ دوڑ مزید فروغ پاسکتا ہے آج کے شرکاء اور علاقے کے عمائدین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے سٹی صدر جان عالم خان لغاری،ضلعی سیکرٹری جنرل طارق اسماعیل قریشی،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج، شیخ شاہد محمود،ملک عبد العزیز،حاجی شیخ کرامت علی پہلوان کی دستار بندی کی گئی قبل ازیں ملتان سے آنے والے تاجر رہنماؤں کو ڈیرہ غازیخان کے انجمن تاجران کےعہدیداروں نے خوش آ مدید کہا اور ان کے شوق کی داد دی یہ بیساکھی میلہ تین روز جاری رہا اور 13 اپریل کو اختتام پذیر ہو گیا۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ آئندہ سال بیساکھی میلہ زیادہ زور و شور سے منعقد کیا جائے اور انتظامیہ تعاون کرے
-

مرکزی عید گاہ مکلی کی مرمت اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات کا ایڈمنسٹریٹر نےجائزہ لیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مرکزی عید گاہ مکلی کی مرمت اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات کا ایڈمنسٹریٹر نےجائزہ لیا
تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی عبدالکریم کمبھار نے مرکزی عید گاہ مکلی کا دورہ کرکے جاری مرمتی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے اور کام کرنے والے مزدوروں کو ہدایت کی کہ عید گاہ کا مرمتی اور رنگ و روغن کا کام معیار کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے تاکہ مکلی اور ٹھٹھہ کے عوام عیدالفطر کے دن عید نماز خوشگوار ماحول میں ادا کر سکیں. انہوں نے کہا کہ عوام کو عید نماز کے دوران وضو کیلئے پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے- انہوں نے کہا کہ عیدگاہ کی طرف آنے والے راستوں اور شہر کی تمام گلیوں میں جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کا کام بھی کیا جا رہے تاکہ عوام کو آمد رفت میں آسانی ہو سکے- انہوں نے کہا کہ عوام کو میونسپل سروسز اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے- ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی عبدالکریم کمبھار نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور شہریوں کی بلا تفریق خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ -

اپرچترال: وادی بریپ کے سیلاب متاثرین کا دوسری مرتبہ احتجاج,شٹرڈاؤن ہڑتال،روڈ بلاک
ضلع اپر چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) ضلع اپر چترال وادی بریپ کے سینکڑوں لوگوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اسی ہفتے دوسری بار اختجاجی جلسہ کیا۔ جلسے کی صدارت سابقہ کونسلر شیلی سلطان نے کی جبکہ ویلیج کونسل کوژ کے ناظم احمد خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر بریپ بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تھی جبکہ وادی یارخون اور بروغل کی مین سڑک بھی کئی گھنٹے بلاک رہی ،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 19 اگست 2022 کو وادی بریپ کے اوپر پہاڑی میں واقع ایک گلیشیر پھٹ گیاتھا، جس کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب شروع ہوا سیلاب کا یہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے 60 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ سینکڑوں ایکڑ زمین پر سیب اور دیگر پھلدار باغات، کھڑی فصل، زیر کاشت زمین بھی تباہ ہوئی اور کئی لوگ بے گھر ہوگئے۔ سیلاب کے نتیجے میں یہاں واحد یوٹیلٹی سٹور، ایک مسجد اور تین جماعت خانے بھی بہہ گئے۔ جبکہ کئی لوگوں کے دکانیں، خواتین کے شاپنگ سنٹر اورگرلز ہائی سکول اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مقررین نے کہا کہ سیلاب کے بعد سابقہ وزیر اعلیٰ خیبر پحتون خواہ محمود خان نے اس علاقے کا دورہ کیا اور انہوں نے متاثرہ علاقوں کیلئے پچاس کروڑ روپے کا اعلان کیا جس میں 25 کروڑ اپر چترال اور پچیس کروڑ لوئیر چترال کیلئے تھے۔مقررین نے کہا کہ ہم اس اعلان کی راہ تکتے رہے مگر انہوں نے اپنے قائد کی پیروی کرتے ہوئے ایک بار پھر یوٹرن لیا اور وہ رقم ابھی تک نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹنٹ یعنی AKAH کے ریجنل پروگرام منیجر امیر محمد اور ان کی ٹیم نے بھی اس علاقے کا دورہ کیا۔ امیر محمد نے کہا کہ ان برفانی تودوں یعنی گلیشئیر کے پاس ایک خاص قسم کا پھلدار پودا ہوتاہے جو گلیشئیر کو پگھلنے سے روکتا ہے مگر جب بکریاں وہاں گھاس کھاتی ہیں تو اس پودے کو بھی اکاڑ کر کھالیتی ہے جس کی وجہ سے یہ برف پگھل کر سیلاب کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دہائی کرائی کہ اگر وہ اپنی بکریاں اور مال مویشی فروخت کرکے ختم کریں تو ان کا ادارہ ان کیلئے چکن گول نالے میں حفاظتی دیوار تعمیر کرے گا جس سے یہ علاقہ محفوظ رہے گا۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ نو ماہ بعد امیر محمد نے آکر کہا کہ سال 2023 میں چکن گول نالے کی حفاظتی دیوار ہمارے سکیم میں شامل ہی نہیں ہے ۔

مقررین نے کہا کہ دوسری بار AKAH کا ریجنل پروگرام منیجر امیر محمد نے کینیڈا کے سفارت خانے کے عملہ کے ساتھ اس سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا اس وقت کینیڈا کی سفارت کار صوفے کی بجایے زمین پر ملبے کے اوپر متاثرہ لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بیٹھ گئے اور انہوں نے بھی پچیس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔جب کافی عرصہ گزرنے کے بعد وہ امدادی رقم نہیں آئی تو ہم نے ایک بار پھر امیر محمد سے رابطہ کرکے اس کے بابت پوچھ لیا مگر اس کا جواب تھا کہ وہ رقم صرف بریپ کیلئے نہیں بلکہ پورے چترال کیلئے تھی مگر ہمارے حصے کی رقم ہمیں ابھی تک نہیں ملی۔ اس سلسلے میں ہمارے نمائندے نے AKAH کے آر پی ایم امیر محمد سے بار بار رابطہ کرکے ان کو فون کے ذریعے پیغام بھی بھیجا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا موقف دے مگر انہوں نے ابھی تک اس بابت نہ کوئی موقف دیا نہ اور نہ ہی اس کا جواب دیا۔

جلسہ میں ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔ قرارداد کے ذریعے چکن گول کی چینلائیزیشن، یوٹیلٹی سٹور کی بحالی، غلہ گودام میں گندم کی فراہمی،آبپاشی کی نہروں کی بحالی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سٹاف کی کمی اور بنیادی مرکز صحت میں ادویات کی کمی کو فوری پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چکن گول نالے میں بار بار سیلاب کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کی زندگی ہر وقت خطرے میں رہتی ہے اور یہاں کے لوگ ذہنی مریض بن گئے۔انہوں نے کہا کہ بریپ غلہ گودام میں صرف 130 بوری گندم پڑی ہے جو مہتنگ سے کوژ تک بارہ سو گھرانوں کو صرف ایک کلو گندم فی گھرانا مل سکتا ہے جو نہایت کم ہے۔قرارداد کے ذریعے محکمہ خوراک سے مطالبہ کیا گیا کہ اس گودام میں جلد سے جلد گندم بھیجی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے آبپاشی کی نہریں بہہ چکی ہیں جس کی وجہ سے یہاں فصل تلف ہونے کا خطرہ ہے ان کو فوری بحال کیا جائے۔ قرارداد کے ذریعے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بریپ میں سٹاف کی شدید کمی ہے استانیوں کی خالی آسامیوں کو فوری پر کیا جائے۔ چکن گول نالے سے متصل پانچ سو گھرانے ہیں طغیانی کی صورت میں سیلاب کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوتا ہے 2017 سے ہم سرکاری اداروں اور AKAH جو آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کا ادارہ ہے ان کو قرارداد دیتے آرہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نالے کی بھل صفائی یعنی چینلائیزیشن کی جائے مگر اس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اگر اس نالے میں دوبارہ سیلاب آکر کسی کی مال و جان کو نقصان پہنچا تو اس کی تما م تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بنیادی مرکز صحت میں ادویات کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے اور یوٹیلٹی سٹور کو بھی بحال کیا جائے۔جلسہ سے فرمان نظار سابق پوسٹ ماسٹر،ڈاکٹر محمد ہزار خان، مقدار علی خان سابقہ صدر لوکل کونسل، میر رحیم صدر بریپ کلسٹر، اللہ داد خان،امیر حاجی، مسز سراج النساء اور عنبرین بی بی نے اظہار خیال کیا۔بعد میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے آکر ان لوگوں کو یقین دہائی کرائی کہ وہ تین دن کے اندر ان کے بعض مسائل حل کریں گے۔ متاثرہ لوگوں نے ہمارے نمائندے کو لیکر سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کرایا جہاں پبلک ہیلتھ انجنیرنگ کی آبنوشی کی ٹینکی بھی سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوئی تھی اور لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ ابھی تک اس محکمے کے کسی انجنئیر یا افسیر نے اس ٹینکی کا معائنہ تک نہیں کیا۔ ہمارے نمائندے نے جب محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئرنگ کے ایگزیکٹیو انجنیر ارشد اقبال سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کا پی سی ون تیار ہے اور اس ٹینکی کو دوبارہ تعمیر کرنے کی منظوری بھی ہوچکی ہے ،مگر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اس پر کام شروع نہ ہوسکا جونہی فنڈ آئے گا وہ اس کی بحالی پر کام شروع کروائیں گے۔مظاہرین نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے یقین دہانی پر احتجاج تین دن کیلئے ختم کرکے راستہ بھی کھول دیا اور دکانیں بھی کھول دیں اور یہ لوگ پر امن طور پر منتشر ہوئے۔ جلسہ میں دس دیہات کے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں، بوڑھوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ بریپ کے سیب نہایت مشہور ہیں اور سابقہ صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق ان سیبوں کو لینے کیلئے خصوصی طور پر جی ایچ کیو سے ہیلی کاپٹر بھیجا کرتا تھا جو اپنے ملکی اور غیر ملکی دوستوں کوتحفے میں بھیجا کرتے تھے اور لیڈی ڈیانا کو بھی بریپ کے سیب تحفے میں بھیجے گئے تھے۔مگر سال 2005 سے یہاں مسلسل سیلاب آرہا ہے جس کی وجہ یہاں پہاڑوں پر سینکڑوں سال پرانے برفانی تودوں کا پھٹنا ہی مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ متاثرہ علاقہ گلوف پراجیکٹ میں شامل ہی نہیں ہے۔

-

ٹھٹھہ :کینجھرپولیس کا گٹکا کے گودام پر چھاپہ،2 گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹیوی( نامہ نگار راجہ قریشی)کینجھر کے قریب گٹکا کے گودام پر چھاپہ،2 گرفتار
تفصیل کے مطابق سی آئی اے پولیس ٹھٹھہ کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے ولیج علی بحر کینجھر کے قریب بدنام گٹکا فروش حسین سومرو کے گٹکا گودام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 بدنام گٹکا فروش ملزمان محمد حسین ولد محمد عرس سومرو اور فتع علی ولد محمد یامین سومرو کو گرفتار کرلیا۔دوران کارروائی پولیس نے گرفتار ملزمان کے گٹکاگودام سے 1130 کلو چورہ سپاری، 200 کلو تمباکو پتی، 240 کلو ردی، 20 کلو کتھا اور 500 پیکٹ گٹکا ماوابرآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کینجھر پر گٹکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

ٹھٹھہ :غلام اللہ شہر کے نواحی گاؤں اسحاق کاتیار میں 24 سالہ نوجوان کی خودکشی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)غلام اللہ شہر کے نواحی گاؤں اسحاق کاتیار میں 24 سالہ نوجوان کی خودکشی
غلام اللہ شہر کے نواحی گاؤں اسحاق کاتیار میں 24 سالہ نوجوان لڑکے حاجی کاتیار نے گھر کے اندر خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی واقعہ کی اطلاع ملتے ھی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پھنچ گئی جبکہ صحافیوں سے بات کرتے ھوئے خود کشی کرنے والے نوجوان حاجی کاتیار کے لواحقین نے موقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اس سے پہلے دوبار اسی نوجوان کی جانب سے خودکشی کی کوشش گئی تھی جسے بچالیا گیا تھا مقامی پولیس کی جانب سے. لواحقین پوسٹ مارٹم کروانے کے لئے کہا جس پر لواحقین کی جانب سے پوسٹ مارٹم کرنے سے پولیس کو انکار کردیا گیا جس کے بعد پولیس ضروری کارروائی کے بعد روانہ ھوگئی -

ٹھٹھہ : پولیس میں محکمانہ ترقیاں،ایس ایس پی آفس میں بیج لگانے کی تقریب
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس میں محکمانہ ترقیاں،ایس ایس پی آفس میں بیج لگانے کی تقریب
تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کی تقریب ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں منقعد کی گئی جس میں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اور ڈی ایس پی ٹھٹھہ جمعہ خان پنھور کے جانب سے ڈی ایس پی افتخار علی شاہ ،انسپکٹر ممتاز علی بروہی ،سینئیر انسپکٹر فیصل شفیع میمن ،انسپکٹر اللہ ڈنو شیخ ،ہیڈ اختر شاہانی کی موجودگی میں ٹھٹھہ کے دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شوکت علی درس اور راجا حامد راجپوت کی سب انسپیکٹر رینک میں ترقیاں دیکر ان کو بیج لگا دۓ گئے ، اس موقع پر منقعد ہ تقریب میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے جانب سے جن کو ترقیاں ملیں ان کو پولیس آفیسروں کے جانب سے کہا کہ جن کو ڈپارٹمینٹل پروموشن ملتا ہے ان کے لۓ خوش آئند بات ہوتی ہے ان پولیس آفیسروں کو چاہئے کہ وہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ملک اور قوم کی خدمت کریں اپنا فرض ادا کریں تاکہ آگے چل کر مزید ترقیاں ملیں – -

ٹبہ سلطان پور:عاصم چوک پر ریڑھی اور غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ والوں کاراج برقرار،کارروائی نہ ہوسکی
ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی( نامہ نگار) چوک عاصم ٹبہ سلطان پور پر ریڑھی بانوں کا راج برقرار عرصہ دراز سے غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ بھی قائم ہے تفصیل کے مطابق چوک عاصم ٹبہ سلطانپور پر ریڑی بانوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور آئے روز حادثات بھی معمول بنے ہوئے ہیں اس کے علاوہ ٹیکسی اسٹینڈ جو کہ چوک کے عین وسط میں قائم کیا ہوا ہے ڈرائیور اپنی گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی کر دیتے ہیں تاش اور لڈو کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں میلسی مترو کی طرف جانے والی گاڑیوں کا راستہ بند ہو جاتا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کے لئے عوام کو بھی مشکلات ہوتی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ قبضہ مافیا پھر انہی جگہوں پر قبضہ کر لیتا ہے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی ہے
