میہڑ،باغی ٹی وی ( منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)انڈس ہائی وے پر حاثہ 21 افراد زخمی، ہسپتال منتقل
تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وے پر لاڑکانہ سے سہون شریف جانی والی زائرین سے بہری ہوئی وین موٹرسائیکل بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے باعث مرد خواتین اور بچوں سمیت 21افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں راشد ،محمد صالح، عبدالطیف ،منصور، راجا، وراج ویر ،نورخاتوں ،کومل ،کویتا اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو علاج کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں میں کئے افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میہڑ:انڈس ہائی وے پر حاثہ 21 افراد زخمی، ہسپتال منتقل
-

ٹھٹھہ : ملاح برادری میں جھگڑا،ڈنڈوں اورچھریوں سے 3 زخمی،گھروں کوآگ لگ گئی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ملاح برادری میں جھگڑا،ڈنڈوں اورچھریوں سے 3 زخمی،گھروں کوآگ لگ گئی
تفصیل کے مطابق زیبا اگھیم تھانہ غلام اللہ کی حدود سومار بجلی گاؤں کے قریب ملاح برادری کے دو افراد میں گھر کی گلیپڑا جھگڑا ہوگیا۔
لڑائی کے دوران آگ لگنے سے عرس پیکی، قادر ملاح، عرس ملاح، سلیم ملاح کے گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔جبکہ ڈنڈوں اور چھریوں کے وار سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں قادر، سلیم اور عرس شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع کے باوجود آگ بجھانے کیلئے نہ پہنچ سکا جس سے آگ مزید نے مزید کئی گھروں کونقصان پہنچایا،پولیس کی بروقت کارروائی نہ کرنے سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ -

محسن نقوی کا مفت آٹے کے بعض سنٹرز بند کئے جانے کا نوٹس،بند سنٹرزفوری کھولنے کا حکم
لاہور (باغی ٹی وی )نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ماڈل بازار سبزہ زار کا اچانک دورہ، بعض سنٹرز بند کئے جانے پر شہریوں کی شکایات،محسن نقوی کا مفت آٹے کے بعض سنٹرز بند کئے جانے کا نوٹس، انتظامیہ کو فوری طور بند سنٹرز کھولنے کا حکم، بعض سنٹرز بند ہونے سے دیگر سنٹرز پررش بڑھا، دور ے کیلئے نکلا تو بعض سنٹرز بند ملے جس پر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں- محسن نقوی نے ماڈل بازار میں موجود بعض مرد و خواتین کے شناختی کارڈز کی خود تصدیق کرائی اور آٹا دلوایا، قطار بنانے کی اپیل
تفصیل کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج ماڈل بازار سبزہ زار کا اچانک دورہ کیا۔ محسن نقوی نے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کاجائزہ لیا۔ شہر میں بعض سنٹرز بند کئے جانے کے حوالے سے شہریوں نے شکایات کیں۔ محسن نقوی نے شہر میں مفت آٹے کے بعض سنٹرز بند کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری طور مفت آٹے کے بند سنٹرز کھولنے کا حکم دیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بند سنٹرز کو شہریوں کی سہولت کے لئے فی الفور اوپن کیا جائے کیونکہ بعض سنٹرز بند ہونے سے دیگر سنٹرز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ میں آج شہر میں مفت آٹا سنٹرز کے دورے کیلئے نکلا تو بعض سنٹرز بند ملے جس پر فوری طو رپر انتظامیہ کو بند سنٹرز کھولنے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل بازار سبزہ زار میں مرد و خواتین سے گفتگو کی اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے استفسار کیا۔ بعض شہریوں نے شناختی کارڈ کی تصدیق نہ ہونے کے بارے میں شکایات کیں جس پر محسن نقوی نے شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے ماڈل بازار میں موجود بعض مرد و خواتین کے شناختی کارڈز کی خود تصدیق کرائی اور آٹا دلوایا۔ محسن نقوی نے شہریوں سے قطار بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ عملہ تصدیق سے آٹے کی فراہمی کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کرے اور بزرگ شہریوں کو بلاتاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے -

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
لاہور(باغی ٹی وی )15 اپریل سے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیں 15 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو بعد میں مغربی سے وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔جس کے باعث 15 اپریل سے 20 اپریل کے دوران مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم میں آندھی طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژ ا لہ باری کا بھی امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 17 اور18 اپریل کو لاہور، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، لیہ، بھکر خوشاب اور میانوالی، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی آندھی/تیز ہواوئں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آندھی/تیز ہواوئں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں (بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ اپنے معمولات ترتیب دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

-

بھکر: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی،1800 چینی کے کٹے برآمد
بھکرباغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے )ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی،1800 چینی کے کٹے برآمد
تفصیل کے مطابق بھکرمیں اسپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کے بھکر کے نواحی علاقہ کی سب سے بڑی کارروائی۔ مسلم کوٹ بھکر کہ ایک پرائیویٹ گودام سے تقریبا 1800 چینی کہ بیگز ( تقریبا ایک کروڑ سے زائد مالیت) برآمد کر کے گودام مکمل طور پر سیل کردیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں بلا تسلسل جاری رہیں گی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی -

بھکر: پٹرولنگ پولیس نے مردہ جانوروں کاگوشت پکڑ لیا،ملزم گرفتار
بھکر باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے)پٹرولنگ پولیس نے مردہ جانوروں کاگوشت پکڑ لیا،ملزم گرفتار
بھکر کے نواحی علاقہ بہل میں پٹرولنگ پولیس بہل کی زبردست کارروائی مضر صحت اور مردہ جانوروں کا گوشت لے کر جانے والے ملزم تنویر ولد پیر بخش سکنہ بھکر کو گرفتارکرلیا
ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن ملک آخر جوئیہ صاحب ،ڈی ایس پی خالد رانجھا صاحب کی ہدایات کے مطابق انچارج پوسٹ سب انسپکٹر شوکت محمود کی زیر نگرانی ASI محمد امجد نے اپنی ٹیم الطاف حسین ،جاوید اقبال اور گلزار احمد کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر ولد پیر بخش سکنہ بھکر جو کہ ڈالہ نمبری FDS/1540 پر مضر صحت اور مردہ جانوروں کا گوشت ضلع لیہ کی حدود سے بھکر لے کر جا ریا تھا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بہل میں مقدمہ درج کرا دیا۔ افسران بالا اور اہلِ علاقہ نے اس بہترین کارروائی پر پٹرولنگ پولیس بہل کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے -

ننکانہ : گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (احسان ایاز کی رپورٹ)گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے پہلے گورو بابا نانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ہیں ،ان تقریبات میں اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے 2470 سکھ یاتریوں نے شرکت کی ،بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو موسم کی مناسبت سے ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کے ذریعے حسن ابدال کے لیے سخت سیکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اعجاز رشید نے مہمانوں کو خود روانہ کیا، ننکانہ صاحب میں تین دن قیام کے دوران سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سُچاسودا سمیت شہر بھر میں موجود گوردواروں کی یاترا کی اور اپنی مذہبی رسومات اکھنڈ پات ,بھوگ اور ارداس میں شرکت کی،
سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران بہترین سیکورٹی,ہیلتھ , رہائش،لنگر سمیت دیگر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن،میونسپل چیف آفیسر رائو انوار اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ,سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا ہے ،ہمیں ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہیں گھر میں ہیں ,بھارتی سکھ یاتری 14 اپریل کو ہونے والی مرکزی خالصہ جنم دن کی تقریب کے بعد واپس لاہور آجائیں گے اور پھر 18 اپریل کو واپس واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوں گے -

گوجرہ : گندم کی غیرقانونی نقل وحمل کی روک تھام ، موٹر وے پولیس کارروائی کرے گی
گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) زونل کمانڈر ڈی آئی جی محمد سلیم چوہدری نے محکمہ فوڈ کی درخواست پر گندم کی ضلعی حدود سے غیر قانونی طریقہ سے نقل و حمل پر پابندی پر عملدرآمد کرنے کے لیئے محکمہ فوڈ کے افسران سے آپریشنل میٹنگ اور تعاون کا حکم جاری کیا۔
زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر ایم فور سیکٹر ون سپرینٹینڈنٹ پولیس جاوید اقبال چدھڑ نے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے ضلعی کوآرڈینیشن آفیسر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے میٹنگ کی۔ ضلعی فوڈ کنٹرولر محمد زمان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ ایس پی جاوید اقبال چدھڑ نے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے سلسلے میں بہتر ہم آہنگی کی یقین دہانی کروائی ۔ مزید برآں ، ضلعی انتظامیہ نے ہموار کام کرنے اور گندم کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے۔
موٹر وے پولیس اور محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ضلعی حدود سے باہر غیر قانونی نقل وحمل کی روک تھام کے لئے تمام تر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ موٹروے پولیس کے افسران نے محکمہ خوراک پنجاب سے خصوصی تعاون کی درخواست کو قبول کیا۔ ڈی آئی جی محمد سیلم چوھدری نے دونوں محکموں کے افسران کا ایک دوسرے کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا . موٹروے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر محکمہ فوڈ افسران نے موٹروے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا. -

پٹرولنگ پولیس کو ٹریفک چالان کی ذمہ داری سونپ دی گئی
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )پٹرولنگ پولیس کو ٹریفک چالان کی ذمہ داری سونپ دی گئی
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان کر کے جرمانے عائد کر سکے گی، ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد شریف کی ہدایات کے مطابق انچارچ موبائل ایجوکیشن یونٹ تنویر الابصار اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ اڈوں، مارکیٹس اور دیہاتوں میں ڈرائیوروں اور دوسری عوام الناس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی بارے لیکچر دئیے، اس کے علاوہ مسافروں کو ہدایات بھی دیں، دوران لیکچر ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ اوورسپیڈنگ اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، موبائل فون کا استعمال نہ کریں، آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، بغیر لائسنس گاڑی ہرگز نہ چلائیں، موٹرسائیکل چلانے والے ہیلمٹ کا استعمال کریں اور نوجوان موٹرسائیکل چلاتے وقت تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور چالان کر کے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے -

اوکاڑہ : گندم خریداری مہم کے لئے باردانہ کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع میں گندم خریداری مہم کے لئے باردانہ کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے اس موقع پر گندم خریداری سنٹروں پر خدمات سر انجام دینے والے محکمہ خوراک ،محکمہ پولیس ،محکمہ ریو نیو ،مارکیٹ کمیٹی اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گندم خریداری سنٹروں پر کاشتکاروں کی رہنمائی کی سہولت اور آسانی کو سب سے مقدم رکھا جائے کاشتکاروں کی شکایت اور انہیں درپیش مسائل کو مو قع پر ہی حل کیا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے بتایا کہ تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد میں محکمہ خوراک کے 15 خریداری سنٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 12 تحصیل دیپالپور اور 3 رینالہ خورد میں قائم کئے گئے ہیں تمام سنٹروں سے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجراء شروع کیا جا چکا ہے حکومت کاشتکاروں سے 3900 روپے فی 40 کلو گندم خرید کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ 60 روپے کرایہ فی بوری بھی انہیں ادا کیا جائے گا