Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ : پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ڈی سی

    اوکاڑہ : پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ڈی سی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں ذخیرہ اندوزوں ،بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر اور گراں فروشوں کے خلاف جرمانے کے ساتھ ساتھ مقدمات درج کرائے جائیں اشیائے ضروریہ کی مارکیٹوں میں انسپکشنز کو بڑھائیں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے انتظامی مشینری کا فعال کردار اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اپنے فراءض بلاخوف و خطر ادا کریں ذخیرہ اندوزاور گرانفروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کسی دباوَ کو خاطر میں نہ لایا جائے لوگوں کے مفاد کو سب پر فوقیت دی جائے

  • ہم بھارت سے زیادہ پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں- سکھ یاتری

    ہم بھارت سے زیادہ پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں- سکھ یاتری

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ہم بھارت سے زیادہ پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں- سکھ یاتری
    تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ، دیگر ضلعی سربراہان اور ڈسٹرکٹ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔ بیساکھی فیسٹیول 2023 کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنانا اہم ذمہ داری تھی۔ ننکانہ پولیس اور دیگر اضلاع سے آنے والے تمام افسران و جوانوں کو شاباش۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اعجاز رشید نے سکھ برادری کے بیساکھی فیسٹیول 2023 کی بیرون ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی ننکانہ سے روانگی کے وقت کیا۔
    تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی فیسٹیول 2023 کی تین روزہ تقریبات پر امن اختتام ہو گئیں۔ ننکانہ پولیس کے افسران و جوانوں نے تقریبات کو پر امن کامیاب بنایا۔بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کی خدمات کو خوب سراہا۔ سکھ یاتریوں کی ننکانہ سے روانگی سے قبل ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے مہمان سکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔ جس پر سکھ یاتریوں نے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے زیادہ پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ جس طرح کا پروٹوکول ہمیں پاکستان میں ملتا ہے کہیں بھی نہیں ملتا۔ پولیس افسران و جوانوں کا رویہ اور گفتگو کا انداز بہت ہی شفقت بھرا تھا۔ ننکانہ پولیس کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ روانگی کے وقت پولیس افسران و جوانوں نے بزرگ سکھ یاتریوں کو مدد بھی فراہم کی۔ مہمان سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی کے فول پروف حصار میں ننکانہ سے رخصت کیا گیا۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ بیساکھی فیسٹیول کو پر امن کامیاب بنانے والے پولیس افسران و جوان قابل تعریف ہیں۔ سیکیورٹی ڈیوٹی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا جائیگا

  • مریدکے راوی سائفن بی آربی کینال سے نوجوان کی لاش

    مریدکے راوی سائفن بی آربی کینال سے نوجوان کی لاش

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)تحصیل مریدکے راوی سائفن بی آربی کینال سے نوجوان کی لاش
    تفصیل کے مطابق تحصیل مریدکے راوی سائفن BRB کینال سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے،مریدکے اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کے امدای ٹیموں نے فوراََ ریسپانس کر کے تقریباً 30 سالہ نوجوان کی لاش کو ریسکیو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا.جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی-

  • ٹبہ سلطان پور : اشیائے صرف کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

    ٹبہ سلطان پور : اشیائے صرف کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) ذخیرہ اندوزی, ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے شہر ٹبہ سلطان پور گردونواح میں سپیشل برانچ اورضلعی انتظامیہ تحصیلدار میلسی اور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل میلسی کی جانب سے ناجائز منافع خوروں سٹاکیوں اور مصنوئی مہنگائی اور ۔مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مگر مچھوں کے خلاف کریک ڈاون کروڑوں روپے مالیت کی 2500 بوری چینی برآمد اور لاکھوں روپے جرمانے بھی کیے گئے اجمل کریانہ سٹور ٹبہ سلطانپور کے گودام سے 1200 بوری سٹاک برامد,
    یعقوب کریانہ سٹور ٹبہ سلطانپور کے گودام سے 900 بوری چینی سٹاک برامد, طارق صدیق کریانہ ٹبہ سلطانپور کے گودام سے 200 بوری چینی برآمد,خلیل کریانہ ٹبہ سلطانپور کے گودام سے 200 بوری چینی برآمد مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

  • چونیاں : مسافر  گاڑیوں ،سکول و کالج کی پک اینڈ ڈراپ سروس میں کھلے عام ایل پی جی سلنڈروں کااستعمال جاری

    چونیاں : مسافر گاڑیوں ،سکول و کالج کی پک اینڈ ڈراپ سروس میں کھلے عام ایل پی جی سلنڈروں کااستعمال جاری

    چونیاں،باغی ٹی وی( نامہ نگار)مسافر گاڑیوں سمیت سکول و کالج کی پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈروں کا غیرقانونی استعمال سرعام جاری،تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس خاموش تماشائی معصوم بچوں سمیت مسافروں کی زندگیاں داو پر لگ گئی۔ اعلیٰ حکام سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کیمطابق چونیاں،الہ آباد، تلونڈی، چھانگامانگا، کنگن پور اور گردونواح میں تحصیل انتظامیہ اور سول ڈیفنس عملہ کی غفلت یا ملی بھگت سے سکول و کالجوں میں پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والی گاڑیوں سمیت مسافر گاڑیوں میں سی این جی کی جگہ ایل پی جی گیس سلنڈروں کا استعمال سرعام جاری ہے جو کہ غیرقانونی اور ہر دم خطرناک عمل ہے جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا باعث بن سکتا،ذرائع کیمطابق محکمہ سول ڈیفنس گاڑیوں میں ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں سے ماہانہ منتھلیاں وصول کر رہے جس کے باعث یہ دھندہ سرعام جاری ہے مسافروں اور بچوں کی زندگیاں داو پر لگ چکی لیکن پیسے کی چمک اس گھناونے عمل کو روکنے میں رکاوٹ ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے جلد نوٹس لےذمہ داران کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لا کر ان تمام گاڑیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا جن میں ایل پی جی گیس کا استعمال ہو رہا تاکہ بچوں اور مسافروں کی زندگیاں محفوظ رے سکیں۔

  • اوکاڑہ : مقامی صحافی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرکے ناروا سلوک پرپروفیشنل جرنلسٹ گروپ کی جانب سے بھرپور مذمت

    اوکاڑہ : مقامی صحافی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرکے ناروا سلوک پرپروفیشنل جرنلسٹ گروپ کی جانب سے بھرپور مذمت

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)سینئر صحافی اللہ دتہ اے ڈی سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کی ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر کی جانب سے ہتک امیز رویہ پر پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کی جانب سے بھرپور مذمت کی گئ انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے کی آنکھ ہے ڈاکٹرز کا کام مریضوں کی جان بچانا ہے نہ کہ انسانیت کی تذلیل کرنا ہم اسکی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اوکاڑہ ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائیں اور ایمر جنسی میں تہذیب یافتہ با اخلاق ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں جو فوری طور پر علاج معالجہ کر کے مریض کی جان بچا سکیں اور مریضوں کے لواحقین کے ساتھ اخلاق پیار محبت سے پیش آئیں

  • ننکانہ: بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر،سکھ یاتری حسن ابدال روانہ

    ننکانہ: بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر،سکھ یاتری حسن ابدال روانہ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)وساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر،سکھ یاتری حسن ابدال روانہ
    تفصی کے مطابق ننکانہ صاحب میں بیساکھی فیسٹول کی تین روز تقریبات اختتام پزیر ,مرکزی تقریب میں شرکے کے لیے بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ سیکورٹی کےفول پروف انتظامات,تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے پہلے گورو بابا نانک کی جاۓ پیداٸش گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر تقریبات میں اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے 2470 سکھ یاتری شریک ہوئے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو موسم کی مناسبت ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کے ذریعے حسن ابدال کے لیے سخت سیکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اعجاز رشید نے مہمانوں کو خودروانہ کیا, ننکانہ صاحب میں تین دن قیام کے دوران سکھ یاتریوں نےگوردوارہ سچاسودا سمیت شہر بھر میں موجود گوردواروں کی یاترا کی اور اپنی مذہبی رسومات اکھنڈ پات ,بھوگ اور ارداس(دعا) میں شرکت کی, سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران بہترین سیکورٹی,ہیلتھ , رہائش،لنگر سمیت دیگر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن ,میونسپل چیف آفیسر راو انوار اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ,سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا ہےہمیں ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہیں گھر میں ہیں ,بھارتی سکھ یاتری 14 اپریل کو ہونے والی مرکزی خالصہ جنم دن کی تقریب کے بعد واپس لاہور آجاٸیں گے اور پھر 18 اپریل کو واپس واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوں گے

  • بھکر : منکیرہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ،ذخیرہ کی گئی چینی برآمد

    بھکر : منکیرہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ،ذخیرہ کی گئی چینی برآمد

    بھکر(باغی ٹی وی نامہ نگاراتباع رسول ملنگی سے ) منکیرہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ،ذخیرہ کی گئی چینی برآمد
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھکر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ شاہد بشیر ڈار کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری
    اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ نے کارروائی کرتے ہو گودام میں ذخیرہ کی ہوئی درجنوں گٹو چینی برآمد کرلی ،اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ بشیر ڈار نے چینی ذخیرہ کرنے پر شیخ اکرام کریانہ کے گودام کو سیل بھی کر کے قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے ،
    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ شاہد بشیر ڈار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا-
    بھکر۔۔اسپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تسلسل کاروائیاں جاری خفیہ ادارے کی نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوۓ اسپیشل مجسٹریٹ نے چک 30 ٹی ڈی اے بھکر میں ذخیرہ کی ہوئی پرائیویٹ گودام سے دو سو سے زائد چینی بوری برآمد کر لی اور گودام کو مکمل سیل کر دیا۔ مزید ایف آئی آر کے لیے استخاصہ متعلقہ تھانہ میں بھجوا دیا۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ بھکر مکمل طور پر متحرک اور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عدنان جمیل کا کہنا تھا ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی اور سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی

  • ٹھٹھہ: پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،متعدد گرفتار

    ٹھٹھہ: پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،متعدد گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی ) پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،متعدد گرفتار
    ایس ڈی پی او ساکرو محمد نواز سرائی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپکٹر محمد حسن پتافی، انچارج پولیس پوسٹ بہارا اور اے ایس آئی نعیم حیدر میمن بمعہ اسٹاف نے *ساکرو شہر کے قریب بدنام گھٹکہ فروش غلام نبی کنبھار کی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 1 گٹکا فروش ملزم غلا م نبی ولد محمد حسین کنبھار کو گرفتار کرلیا۔
    دوران کارروائی گٹکا فیکٹری سے 1 پیکنگ مشین، 10 کلو چورہ سپاری، 9 کلو تیار گٹکا، 400 پیکٹ گٹکا ماوا, 1 پلاسٹک ٹب اور 1 اسٹیل تھالا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
    اس کے علاوہ انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے ساکرو تا غلام اللہ روڈ پر کارروائی کرکے 1 گٹکا فروش ملزم عبدالرزاق ولد خدا بخش سمیجو کو 380 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر الگ مقدمہ درج کردیا۔
    ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گاڑہو شہر درگاہ مصری شاہ کے قریب گٹکافروش محمد عمر کنبھار کے گٹکا گودام پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 1 گٹکافروش ملزم محمد عمر کنبھار کو 5 کلو چورہ سپاری، پلاسٹک پنی اور 285 پیکٹ گٹکاماواسمیت گرفتار کرلیا۔
    اس کے علاوہ گاڑہو شہر میں گٹکا فروش عبدالعزیز ٹانڈیو کے گھر پر چھاپہ مارکر ملزم عبدالعزیز ٹانڈیو کو 6 کلو چورہ سپاری، 12 کلو تمباکو پتی، پیکنگ پنی اور 265 پیکٹ گٹکا ماواسمیت گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت تھانہ گاڑہو ہر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھکر: فوڈ سیفٹی ٹیم ایکشن میں آگئی، 117 فوڈ پوائنٹس اور 35 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ

    بھکر: فوڈ سیفٹی ٹیم ایکشن میں آگئی، 117 فوڈ پوائنٹس اور 35 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ

    بھکر باغی ٹی وی(نامہ نگاراتباع رسول ملنگی سے)فوڈ سیفٹی ٹیم ایکشن میں آگئی، 117 فوڈ پوائنٹس اور 35 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ
    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھکر میں 117 فوڈ پوائنٹس اور 35 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،ملاوٹی دودھ، زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس، ملاوٹی مصالحہ جات اور مضر صحت آئل تلف کردیا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 16 فوڈ پوائنٹس اور 4 دودھ بردار گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے،
    معمولی نقائص اور انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے 97 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کاکہناہے کہ
    خوراک کی تیاری میں دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سحر و افطار میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،شہری صحت دشمن عناصر کیخلاف ہیلپ لائن 1223 پر شکایات درج کروائیں۔