Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بھکر: یوم شہادت حضرت علی سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    بھکر: یوم شہادت حضرت علی سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    بھکر۔۔باغی ٹی وی( نگامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے) یوم شہادت حضرت علی سیکیورٹی کے سخت انتظامات
    تفصیل کے مطابق بھکر میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سیکورٹی پلان مرتب کیاگیا ، یوم شہادت حضرت علیؓ مرکزی جلوس درعباس مہاجرین سے برآمد ہوااورجلوس ہلٹن چوک جناح گیٹ سے ہوتا ہوا قدیمی قبرستان کوٹلی امام میں شام کو اختتام پذیر ہوگا ، پولیس کی طرف سے 700 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جلوس اور مجالس کو جانیوالے تمام راستوں پر کناتیں خار دار تاریں اور کنٹنیر لگا کر سیل کر دیا گیا ،
    چھتوں پر بھی پو لیس اہلکار تعینات کیے گئے،جلوس میں شامل ہونے والے عزادران کی سکریننگ کی گئی،سی سی ٹی وی اور ڈرون کمیروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی ، پنجاب پولیس ،ایلیٹ فورس لیڈیز پولیس ،ٹریفک پولیس بھی تعینات ،
    ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ،سرچ آپریشن بھی کیے جارھے ہیں..

  • سیالکوٹ : غنڈہ عناصر کی نماز تراویح کے دوران سرعام فائرنگ،2 سگے بھائی زخمی

    سیالکوٹ : غنڈہ عناصر کی نماز تراویح کے دوران سرعام فائرنگ،2 سگے بھائی زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک اعظم اعوان ): موضع لدھڑ میں غنڈہ عناصرسلامی گروپ کی نمازتراویح پرسرعام فائرنگ کا معاملہ ۔جس میں دو سگےبھائی طحہٰ شہزاداور آریزشہزاد شدید زخمی ہوگئے تھے۔SHOتھانہ صدراکرم شہباز کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی پی او سیالکوٹ سید زیشان رضا کی ہدایت کے مطابق اور ڈی ایس پی صدر سرکل صابرحسین چٹھہ کی زیر نگرانی غنڈہ عناصر گروپ کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری ہیں۔اکرم شہباز کا کہنا ھے کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں غنڈہ اور دہشت گرد مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔متاثرہ بچوں کے والد شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامی گروپ نے علاقہ میں دہشت پھیلا رکھی ہے ان کے خلاف مختلف نوعیت کے کئی مقدمات درج ہیں ۔آج بھی ہمیں ان سے بہت خطرہ ہے۔فون پر دھمکیاں آرہی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب ۔آئی جی پنجاب ۔آرپی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے اپیل ہے کہ مجھے اورمیری فیملی کو جانی ومالی تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • سیالکوٹ :پولیس کی کاروائیاں ، 5 ڈکیت گینگز کے 14 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، مویشی اور اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ :پولیس کی کاروائیاں ، 5 ڈکیت گینگز کے 14 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، مویشی اور اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک اعظم اعوان ) :پولیس کی کاروائیاں ، 5 ڈکیت گینگز کے 14 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، مویشی اور اسلحہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ، 5 ڈکیت گینگز کے 14 ملزمان گرفتار، شہریوں سے لوٹا ہوا مال مسروقہ نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، مویشی اور اسلحہ برآمد
    ایس ایچ اوز تھانہ صدر سیالکوٹ ، اگوکی، مراد پور اور کوٹلی لوہاراں نے کارروائی کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5 خطرناک ڈکیٹ گینگز مبین عرف بینا ڈکیٹ، محمد ذیشان عرف شانی، وقاص عرف وقاصا، تنویر عرف تنویرا اور عثمان عرف بابا قصائی گینگز کے سرغنہ سمیت 14 ملزمان گرفتار کر لیا ہے۔
    دوران تفتیش ملزمان نے ضلع سیالکوٹ میں درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں نقدی 1035000 روپے، 13 قیمتی موبائل فونز، 5 موٹر سائیکلیں، ایک بکرا اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور 12عدد معہ سینکڑوں گولیاں برآمد۔
    ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

  • حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے- شہبازشریف

    حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے- شہبازشریف

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، حکومت نے مشکل حالات میں مفت آٹا پیکج پر کام کیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں مفت آٹا تقسیم کیمپ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، انہیں مفت آٹا تقسیم کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، اور انہوں نے عوام سے مسائل سنے۔
    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، عوام کی خوشحالی ہمارا فرض اولین ہے، ان مشکل حالات میں حکومت نے مفت آٹا پیکج پر کام کیا، مفت آٹا پیکج سے متعلق پہلے میرے تحفظات تھے۔
    وزیراعظم نے عوام کو ہدایت کی کہ صبر اور تحمل سے کام لیں، خواتین کو پہلے موقع دیں، ڈیرہ غازی خان کی خوشحالی اور ترقی ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں چیلنجز ہیں مل کر ان سے نکلیں گے۔

  • ڈیرہ غازیخان:چیک پوسٹ سخی سرور پولیس کی کارروائی،2 من چرس برآمد ،منشیات سمگلرگرفتار

    ڈیرہ غازیخان:چیک پوسٹ سخی سرور پولیس کی کارروائی،2 من چرس برآمد ،منشیات سمگلرگرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)چیک پوسٹ سخی سرور پولیس کی کاروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار، منشیات سمگلر سے لاکھوں روپے مالیتی80 کلو (2من)چرس برآمد۔
    یاد رہے کہ پولیس چیک پوسٹ سخی سرور پہلے بلوچستان کے علاوہ ڈیرہ غازیخان کی حدود میں واقع بارڈرملٹری پولیس کی تین اہم چیک پوسٹیں اور تھانے کراس کرکے چیک پوسٹ تک پہنچ پایا
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سخی سرور شاہد اقبال نے بتایا کہ انچارج چیک پوسٹ سخی سرور طاہر سلیم معہ ٹیم نے ڈالہ نمبری MNR/1620 جو صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب آ رہا تھا اور لکڑیوں سے لوڈ تھا کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لی تو لکڑیوں کے نیچے چھپائی گئی 2 من چرس برآمد کر لی جسے ملزم باز محمد ولد خیر محمد قوم کھتران سکنہ بارکھان بلوچستان سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا۔ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے حکم پر چیک پوسٹ پر چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا گیا ہے کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے اور ڈی پی او کے ویژن کے مطابق علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے سخی سرور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔یاد رہے کہ پولیس چیک پوسٹ سخی سرور پہلے بلوچستان کے علاوہ ڈیرہ غازیخان کی حدود میں واقع بارڈرملٹری پولیس کی تین اہم چیک پوسٹیں اور تھانے کراس کرکے چیک پوسٹ تک پہنچ پایا،ذرائع کاکہنا ہے کہ بی ایم پی تھانوں چیک پوسٹوں پر تعینات بیشترملازمان سوار سے لیکردفعدار تک سمگلنگ میں ملوث ہیں یا ان کے سمگلروں سے مضبوط روابط ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • کچے میں پولیس کا آپریشن ،ایک ڈاکو ہلاک ، 6 گرفتار ، سینکڑوں ایکڑ رقبہ کلیئرکرانے کا پولیس کادعویٰ

    کچے میں پولیس کا آپریشن ،ایک ڈاکو ہلاک ، 6 گرفتار ، سینکڑوں ایکڑ رقبہ کلیئرکرانے کا پولیس کادعویٰ

    رحیم یارخان ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے۔پولیس کا اب تک 1 ڈاکو کی ہلاکت جبکہ چھ کی گرفتاری اور سیکڑوں ایکڑ رقبہ کلیئرکرانے کا دعویٰ۔
    ترجمان پنجاب پولیس کے بیان کے مطابق سندھ پولیس کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مجرموں کا مکمل خاتمہ اور کچے کے علاقوں میں ریاست اور قانون کی رٹ بحال کی جائے گی۔
    ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن سکیورٹی ایجنسیز کی معاونت سے تیار کیے گئے روڈ میپ کے مطابق کیا جا رہا ہے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔
    ترجمان پولیس کےمطابق علاقے میں پولیس چوکیوں کو جدید آپریشنل وسائل کی فراہمی سے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس ٹیموں کو چین والی اے پی سیز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

  • چونیاں: خودساختہ مہنگائی،عوام بے حال ،انتظامیہ غائب

    چونیاں: خودساختہ مہنگائی،عوام بے حال ،انتظامیہ غائب

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار)چونیاں میں خود ساختہ مہنگائی انتظامیہ کی عدم توجہ ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینےکا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق چونیاں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے دیئے گے سرکاری نرخ نامہ جس میں ایشیاء خورد نوش پھل سبزیاں کجھور کی قیمتوں پر من مانیاں گراں فروش اپنی مرضی کی قیمتوں پر ایشیاء خورد نوش فروخت کر رہے ہیں اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیں رہے ہیں اشیاء خوردونوش سرکاری نرخ نامہ سے اضافی قیمت وصول عوام کو ماہ صیام میں لوٹا جا رہا ہے اس بارے میں شہر کے متعدد گراں فروشوں سے سرکاری نرخوں پر اضافی قیمت وصول کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کے چہرے پر تمسخرانہ مسکراہٹ انتظامیہ کی کارکردگی کو منہ چڑھا رہی تھی سرکاری نرخ نامہ طلب کیا تو حیلے بہانے سے کام لینا شروع کر دیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے خود ساختہ مہنگائی پر نوٹس کا مطالبہ اور فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

  • اوکاڑہ : یومِ شہادت حضرت علی،ریسکیورزہرقسم کی ایمرجنسی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں- ظفر اقبال

    اوکاڑہ : یومِ شہادت حضرت علی،ریسکیورزہرقسم کی ایمرجنسی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں- ظفر اقبال

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) یومِ شہادت حضرت علیؓ،ریسکیورزہرقسم کی ایمرجنسی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں- ظفر اقبال
    تفصیلات کے ریسکیو 1122 اوکاڑہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں ہونے والے جلوسوں اور مجالس میں احسن طریقے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کر رہی ہے۔ اوکاڑہ شہر میں امام بارگاہ حیدریہ لاری اڈہ میں ایمرجنسی کوریج ،ایمبولینس اور ریسکیو موٹر بائیکس کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔
    ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں ریسکیو کی 5 سے زائد گاڑیاں اور 10 سے زائد ریسکیورز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
    رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے اس ایونٹ کو سپروائز کر رہے ہیں۔

  • ٹھٹھہ : غریب ملازمین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے-عبدالکریم کمبار

    ٹھٹھہ : غریب ملازمین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے-عبدالکریم کمبار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)غریب ملازمین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے-عبدالکریم کمبار
    تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی عبدالکریم کمبار نے کہا ہے کہ غریب ملازمین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کو کسی بھی طرح اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا – ان باتوں کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کمیٹی مکلی آفس میں غریب ملازمین اور محنت کش مزدوروں میں عیدالفطر کیلئے تحائف اور کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا – انہوں نے کہا کہ ملازمین اور محنت کش مزدور اور عملہ شہروں ،گلیوں کی صفائی ستھرائی کرنے اور شہریوں کو پینے کے پانی سمیت دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے میں ہر وقت مصروف عمل رہتے ہیں اور وہ دن رات محنت کر کے شہروں اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھ کر شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا – انہوں نے کہا کہ ملازمین کے دیرینہ اور تمام مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائینگی تاکہ غریب ملازمین کو انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے – انہوں نے کہا کہ وہ اکیلا کچھ نہیں کرسکتے شہر کو مزید صاف ستھر رکھنے ، شہریوں کو میونسپل سہولیات اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ان کا بھرپور تعاون درکار ہے – اس موقع پر ملازمین اور محنت کش مزدوروں نے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی عبدالکریم کمبار کا عید کے تحائف اور کپڑے تقسیم کرنے سمیت ان کے مسائل حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا –

  • آخرکار اداکارہ میرا کو اپنے من کا راجا مل ہی گیا، سنائیں گی جلد خوشخبری

    آخرکار اداکارہ میرا کو اپنے من کا راجا مل ہی گیا، سنائیں گی جلد خوشخبری

    لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)آخرکار اداکارہ میرا کو اپنے من کا راجا مل ہی گیا، سنائیں گی جلد خوشخبری
    اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پرستار بہت جلد میری شادی کی خبر سنیں گے مجھے من چاہا دولہا مل گیا۔انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری لانے کیلیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اوریہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا،ہمارے ہاں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کومؤثراندازمیں کاؤنٹر کرسکتے ہیں ۔
    ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ آج کے دورمیں ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میں جو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں۔ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کو روزگار نہیں ملتابلکہ کئی شعبوں کے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں۔
    میرا نے کہا کہ کسی کوبھی یہ سوچ کر فلم انڈسٹری سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے کہ اب اس کی ترقی ممکن نہیں بلکہ سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔