انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کےمطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں ضلع میں خفیہ معلومات کی بنیاد پرآپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا، دہشت گرد فورسز کےخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

بنوں : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-

یوٹیلیٹی اسٹور پر مضر صحت گھی فروخت ہونے لگا
اسلام آباد (باغی ٹی وی )پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی ) میں یوٹیلٹی اسٹور پر مضر صحت گھی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خرد برد ہونے اور عوام کو فروخت کیے جانے والے گھی کے مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پی اے سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ دوران اجلاس کمیٹی چیئرمین نورعالم خان نے یوٹیلیٹی اسٹور حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور حکام پی اے سی فورم پر جھوٹ بول رہے ہیں، مضر صحت گھی لوگوں کو کھلایا جارہا ہے، کوئی پوچھ گچھ نہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ آٹے کی تقسیم یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ہونی چاہئے، مفت آٹےکی تقسیم کے دوران شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ اجلاس کے دوران اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز ممبران کی کال نہیں اٹھاتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں اوگرا اور نیپرا سمیت مختلف اداروں کے آڈٹ معاملات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے آڈٹ نہ کرانے پر چیئرمین نیپرا کی سرزنش کی، جس پر چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ ہمارے اکاؤنٹس کا آڈٹ ہوتا ہے، پرفارمنس یا ریگولیٹری آڈٹ نہیں ہورہا، جس پر شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ آپ کو آڈٹ کرانا پڑے گا، اس کے بعد پی اے سی نے نیپرا کو پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔
نور عالم خان نے اس موقع پر کہا کہ خدا کیلئے اس ملک کو چلنے دیں، آئین جو کہتا ہے اس پر عمل کریں، آپ بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی سفارش کرتے ہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے چیئرمین نیپرا سے استفسار کیا کہ آپ کتنی تنخواہ اورمراعات لے رہے ہیں، جس پر نیپرا سربراہ نے جواب دیا کہ میری تنخواہ 7 لاکھ 90 ہزار ہے، کوئی اضافی مراعات نہیں۔
دوران اجلاس پی اے سی میں اسلام آباد کلب کے آڈٹ کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد کلب کے آڈٹ کی رپورٹ طلب کی جائے۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ جوادارہ آڈٹ نہیں کرائے گا اس ادارے کے سربراہ کو چاہیے کہ مستعفی ہوجائے۔ -

سیالکوٹ:بہادر پولیس آ فیسر شہباز احمد چیمہ کو قصور میں ڈی ایس پی پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں-چوہدری سرفراز دیو
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک اعظم اعوان سے)بہادر پولیس آ فیسر شہباز احمد چیمہ کو قصور میں ڈی ایس پی پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں-چوہدری سرفراز دیو
تفصیل کے مطابق بہادر پولیس آ فیسر شہباز احمد چیمہ کو قصور میں ڈی ایس پی عہدہ پر پرموٹ ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ ربّ العزّت کی بار گاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ دلیر پولیس افیسر شہباز احمد چیمہ کو مزید ترقیوں سے ہمکنار کرے یہ کہنا تھا سابقہ ناظم ڈالووالی چوہدری سرفراز احمد دیو، انہوں نے مزید کہاکہ ترقی پولیس افسر کے با کردار، باصلاحیت ہونے کا ثبوت ہے محکمہ پولیس کی چیلنجز سے بھرپور اعصاب شکن نوکری میں ترقی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے والا پولیس افسر بلا شبہ قابل تعریف ہے -

سیالکوٹ : حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم خریداری مہم کا آغاز کر دیاگیا
سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( ملک اعظم اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم خریداری مہم کا آغاز کر دیاگیا
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدنان محمود ا عوان نے پی آر سنٹر سیالکوٹ میں باردانہ کی تقسیم کا افتتاح کیا، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، ڈی ایف سی نصراللہ خاں ندیم بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں 90ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے باردانہ کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں سے گندم حکومت پنجاب کی مقرر کردہ امدادی قیمت3900روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی، انہیں ڈیلیوری چارجز بھی ادا کئے جائیں گے، شفافیت یقینی بنانے کیلئے ادائیگی بذریعہ بنک کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گندم خریداری مراکز تک کسانوں کی رسائی آسان بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اسی طرح گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر انتظامات کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں تحصیل پسرور میں پانچ مراکز خریداری گندم قائم کئے گئے ہیں، تحصیل سیالکوٹ اور تحصیل ڈسکہ میں دو دو مراکز ہیں جبکہ تحصیل سمبڑیال میں گندم خریداری کے لئے ایک مرکز بنایا گیا ہے جہاں کسانوں کے بیٹھنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز خریداری کے تمام عمل کی خود نگرانی کریں گے -

ٹھٹھہ : گھاروپولیس کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کرنے والی وین پکڑی گئی ، ایک ملزم گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) گھاروپولیس کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کرنے والی وین پکڑی گئی ، ایک ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق .ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور سب انسپکٹر امداد حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر بابڑہ روڈ سیم نالے کے قریب کامیاب کارروائی کرکے سوزوکی پک اپ نمبر KX-7937 میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گٹکا ماوا سپلائر ملزم نور الدین ولد جمعوں جوکھیو کو گرفتار کرکے لیا۔
دوران کارروائی پولیس نے سوزوکی پک اپ کو حراست میں لیکر 6 ہزار (6000) پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

راولپنڈی: شہری سے گاڑی چھین کر فرارہونیوالے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک،ہیڈ کانسٹیبل زخمی
راولپنڈی ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے میں شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہوتے 3 ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین شدید زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے جبکہ شہری سے چھینی گئی گاڑی، اسلحہ، وائرلیس سیٹ، آلات چوری اور نمبر پلیٹیں بھی برآمد کرلی گئی۔ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت نقیب الرحمان عرف طوفان اور تحسین اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکو بین الصوبائی نجیب اللہ ڈکیت گینگ کے رکن تھے جو متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے۔گینگ ایئرپورٹ اور دھمیال میں ڈولفن فورس پرفائرنگ میں بھی ملوث تھے، زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو علاج کے لئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
-

قلات :کمشنر کے اسکواڈ لیویز کی گاڑی ٹرالر سے ٹکر گئی، 6 اہلکار جاں بحق
قلات ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)سوراب کے قریب کمشنر قلات داؤد خلجی کے اسکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی ٹرالر سے ٹکر ا کر الٹ گئی، حادثے میں 6 لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز کے مطابق کمشنر قلات داؤد خلجی خضدار سے کوئٹہ آ رہے تھے کہ ان کے لیویز اسکواڈ میں شامل گاڑی سوراب کے قریب حاجیکہ کے مقام پر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثے میں 4 لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔لیویز کے مطابق اسکواڈ میں شامل جاں بحق اور زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے، ٹریفک حادثے میں کمشنر قلات ڈویژن محفوظ رہے۔ -

پڈعیدن : سولرپلیٹ شارٹ سرکٹ،کوٹ لالو اور بھریا سٹی میں آگ لگنے سے 6 گھرجل گئے
پڈعیدن،باغی ٹی وی (ویب نیوز) کوٹ لالو اور بھریا سٹی میں سولر پلیٹ کی تاروں اور چولہے کی چنگاری سے 6 محنت کشوں کے گھر جل گئے،دو بچیوں کے جہز کا سامان، تین بکریاں، اناچ،بستر، کپٹرے جل کر خاکستر،متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور،مخیر حضرات سے امداد کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لالو کے گاؤں حاجی خدابخش بگھڑ میں سولر پلیٹ کی تاروں سے سے غلام مصطفیٰ چانگ کے گھرمین اچانک آگ لگ گئی تیز ہوا کے باعث آگ نے مزید دو کچے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث غلام فرید چانگ اور راہب چانگ کے گھروں میں تین بکریاں، اناج، بستر چارپائیاں کپڑوں سمیت تمام قیمتی سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا،متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا سب کچھ جل گیا ہے ہم کھلے آسمان تلے بچوں سمیت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ہماری مدد کی جائے، دوسرے واقعہ میں بھریا سٹی کے قریب درگاہ خمن شاہ کے مقام پر ملک برادری کے لیاقت ملک، دلدار ملک، اور برکت ملک کے گھروں میں چولہے کی جنگاریوں کے باعث اچانک آتشزدگی سے گھروں میں رکھا دو بچیوں کے جہز کا سامان اناج،بستر، کپڑے، چارپائیوں سمیت لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا،متاثرین نے ڈپٹی کمشنر شاہزیب شیخ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ہماری مالی مدد کی جائے۔ -

راجن پور :گندم کی سمگلنگ ناکام،6 ٹرک جن میں 240 میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی پکڑی گئی
راجن پور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس ) گندم کی سمگلنگ ناکام،6 ٹرک جن میں 240 میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی پکڑی گئی
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راجن پور فرحان مجتبیٰ نے گندم کی سمگلنگ کو ناکام کر دیا۔ 6 عدد ٹرک جن میں 240 میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی کو قبضے میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت کے مطابق کسی بھی صورت میں گندم کی سمگلنگ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قبضے میں لی ہوئی گندم محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایف سی بھی موجود تھے ۔ -

کندھ کوٹ :آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کچے کے علاقے کا دورہ
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کندھ کوٹ پہنچ کر کچے کے علاقے کا دورہ کیا جبکہ لاڑکانہ ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ اعلیٰ سطح کا اجلاس کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ،امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور اجمل ساوند کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار کر کے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈویژن لاڑکانہ کے پولیس آفسران کے ساتھ درانی مہر کچے کے علاقوں کا جائزہ لینے پہنچے جہاں پر ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ ،جیکب آباد ،شکارپور اور کندھ کوٹ کے ایس ایس پیز بھی ساتھ تھے ایس ایس پی عرفان سموں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو کچے میں پولیس آپریشن اور موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں لاڑکانہ ڈویژن کے افسران سے اعلیٰ سطح کا اجلاس کیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے دوسری جانب پولیس ہیڈکوارٹر میں پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہداء کے اہل خانہ کو گفٹ تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افضائی بھی کی، آئی جی سندھ نے پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے تقریب سے خطاب کیا اور جوانوں کو امن دشمنوں سے لڑنے کا ارادہ مضبوط کرنے کا عندیہ دیا اس موقع پر ایس ایس پی آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ میں قبائلی دشمنی میں پروفیسر اجمل ساوند کا قتل ہائی پروفائل کیس ہے جو قبائلی دشمنی کا نشانہ بن گیا، اجمل ساوند کیس میں مطلوب ملزمان جلد گرفتار کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچے میں انٹلیجنس آپریشن کا مکینزم بنا لیا ہے پولیس کے پاس دو راستے ہیں کرائم کو منیج کرنا یا پھر فائیٹ کرنا ،مجھے اپنے جوانوں پر بھروسہ ہے وہ فائیٹ کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں ،پولیس بہادری سے لڑ رہی ہے مقابلوں کے دوراں جوانوں نے شہادتیں نوش فرمائی ہیں ،ظاھر ہے پولیس لڑائی کرے گی تو ڈاکوؤں کو تکلیف تو ضرور ہوگی ۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ حیدرآباد ، مٹیاری ، خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس نے جس طرح امن و امان قائم کیا اسی طرح کشمور کندھ کوٹ میں بھی امن قائم ہوگا ۔ ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ سٹیزن اور خاص کر کے میڈیا کے ساتھ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ گورنمنٹ کو لکھا ہے کہ ہمیں آپریشن کے لیے رینجرز، آرمی کے جوانوں کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کا خاتمہ تب ممکن ہوگا جب علاقے کے لوگ امن چاہیں گے ،پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے کہا کے ڈاکوؤں کا خاتمہ اور عوام کیلئے امن قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔