Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان :گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    ڈی جی خان :گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر،جواداکبر) گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے . ضلعی حدود سے باہر گندم لے جانے پر پابندی ہوگی، صوبائی چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ پر بھی نظر رکھی جائے گی ، اس مقصد کیلئے کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں، چیک پوسٹوں سے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی، کمشنر ڈی جی خان نے ویڈیو لنک اجلاس میں احکامات جاری کردئیے انہوںنے کہاکہ ڈی جی خان ڈویژن سے سات لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی، چاروں اضلاع میں 44 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں ، بار دانہ کے اجراء کے بعد گندم کی خریداری شروع، کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، گندم کی بروقت ادائیگی اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے،گندم کی ناجائز کٹوتی برداشت نہیں کرینگے.ڈی جی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیاگیاہے اور ماہ صیام میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 177 دکاندارگرفتار جبکہ یکم سے 16 رمضان تک 43 مقدمات درج اور 34 کاروباری مراکز سربمہر کردئیے گئے، گرانفروشی پر 26 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا . کمشنر ڈی جی خان نے ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوںنے کہاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال برداشت نہیں ہوگا،ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کے اختیارات واپس لئے جاسکتے ہیں،ماہ صیام میں خاص بازاروں کو فوکس کیا جائے اورسرکاری نرخ نامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں . کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور چاروں اضلاع میں آٹھ روز کے دوران 23 گاڑیاں بند، یکم سے آٹھ اپریل تک 20 مقدمات درج،23 گرفتاریاں کی گئیں،غیر قانونی ترسیل پر 50 کلوگرام کی10970 بوریاں ضبط کرلی گئیں، چاروں اضلاع سے گندم کی 10930 بوری گندم اور 40 بوری آٹا پکڑا گیا. کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن میں گندم،اٹا اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی ترسیل برداشت نہیں کریں گے .

  • ڈی جی خان :گندم سمگلنگ کریک ڈاؤن،5 کنٹینرز سے 1500 بوری گندم اور چار ہزار بیگز آٹا برآمد

    ڈی جی خان :گندم سمگلنگ کریک ڈاؤن،5 کنٹینرز سے 1500 بوری گندم اور چار ہزار بیگز آٹا برآمد

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ی وی(نامہ نگارشہزادخان): ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ کا گندم سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پر گندم سمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں،ڈیرہ غازیخان سے خیبر پختونخوا گندم اور آٹا سمگل کرنیوالوں کو پکڑ لیا گیا ہے،پانچ کنٹینرز سے پندرہ سو بوری گندم اور چار ہزار بیگز آٹا برآمد کر لیا گیا ہے۔ڈی ایف سی محمد رمضان اور فوڈ اہلکاروں نے پکڑی جانیوالی بوریوں اور آٹا کو تحویل میں لے لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے گندم سمگلنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے گندم کے سمگروں کو واضح پیغام دیا ہے کہ بین الصوبائی پابندی کے پیش نظر کسی کو گندم سمگل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید براں ڈیرہ غازی خان کے سرحدی پوائنٹس سے گندم سمگل کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی کارروائی میں انڈس ہائی وے تونسہ سے خیبر پختونخوا گندم سمگل کرنے والے مزید چار کنٹینرز پکڑے گئے ،کنٹینرز سے سو کلو کے دو ہزار بیگز سمگل کئے جانے تھے۔محکمہ خوراک ڈی جی خان کا سٹاف ڈی ایف سی محمد رمضان سیال کی نگرانی میں سرگرم ہے ڈی ایف سی کا کہنا ہے کہ کمشنر ڈاکٹر ناصرمحمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی سربراہی میں سمگلروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سمگلروں کو پکڑنے کیلئے محکمہ خوراک کی ٹیمیں دن رات الرٹ ہیں،منظم میکانزم کے تحت تمام گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
    اسی طرح گزشتہ شب بھی سمگلنگ کی روک تھام کی کارروائیوں کے دوران محکمہ فوڈ نے غوث آباد تونسہ کے قریب ایک ٹرک سے 370 گندم کی بوریاں برآمد کی ہیں .

  • تونسہ میں 50 کلوگرام کی 13000 بوریاں چینی ضبط کرلی گئیں

    تونسہ میں 50 کلوگرام کی 13000 بوریاں چینی ضبط کرلی گئیں

    تونسہ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اورڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خاں کی پوری انتظامیہ گندم و آٹاکی سمگلنگ روکنے،گراں فروشوں کو قانون کے دائرے میں لانے اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف صف آرا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تونسہ میں 50 کلوگرام کی 13000 بوریاں چینی ضبط کرلی گئیں
    اے سی تونسہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیلر یاسر اقبال کے گودام سے چینی کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا. کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے بتایاکہ چینی کی خرید و فروخت کا ریکارڈ رجسٹرڈ نہیں تھا،اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی پر آپریشن کا سلسلہ جاری رکھیں گے اوراشیاء کوذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا نہیں کرنے دی جائے گی. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ غلام مرتضیٰ نے ایک گودام سے چینی کے تھیلے برآمد ہونے پر اسے سیل کردیا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی سمیت دیگر افسران بھی گندم خریداری مراکز پر کسانوں کے لئے کئے گئے انتظامات کو چیک کرنے کے ساتھ گندم کی خریداری کو یقینی بنارہے ہیں ،ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی الرٹ ہیں اور وہ زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کوموقع پر جرمانے اور دکانوں کو سیل بھی کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا کہنا ہے کہ تمام افسران جہاد سمجھ کر اپنے فرائض انجام دیں،فیلڈ میں موجود رہیں اور عوام کو ریلیف دلوائیں۔

  • شاہ صدرین : ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم ،6سالہ بچے سمیت 2 جاں بحق

    شاہ صدرین : ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم ،6سالہ بچے سمیت 2 جاں بحق

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )شاہ صدر دین میں کھوسہ پمپ پیٹرول پمپ کے نزدیک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوے اوور سپیڈ کی وجہ سے ٹرالی کے نیچے آ گیا موٹر سائیکل پر 3 آدمی سوار تھے موقع پر موجود افراد نے ریسکیو 1122 کو کال کی ریسکیو ٹیم کچھ ہی دیر میں ایک ریسکیو بائیک اور ایک ایمبولینس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے زخمی افراد کو چیک کیا جس میں سے دو افراد کی موقع پر ہی ڈیتھ ہوگئی تھی ۔ تیسرے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کر دیا۔
    دونوں افراد کی ڈیڈ باڈیز بھی ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کر دی گئی موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ یہ حادثہ موٹر سائیکل اوورسپیڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: ویلج کونسل ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

    ڈیرہ اسماعیل خان: ویلج کونسل ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ویلج کونسل ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم
    منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مسلسل نااہلی، ویلج کونسل ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو گیا، مین گلیوں کی ابتر صورتحال بدبو اور تعفن پھیلنے سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ماہڑہ کے بڑی آبادی والے اور مرکزی گائوں ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام انتہائی خراب صورتحال اختیار کر چکا ہے جس کے سبب مقامی لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتاہے ذرائع کے مطابق نکاسی آب نالوں کی صفائی اور بہتر دیکھ بھال نہ ہونے سے گھروں محلوں اور گٹروں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو گلیوں سے گزرنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کیچڑ اور گندا پانی جمع ہونے سے علاقہ میں بدبو اور تعفن بھی پھیل رہا ہے اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے مسائل سے واقف ہوتے ہوئے بھی اس قدر غافل بنے ہوئے ہیں کہ صفائی کیلئے عملہ بھی نہیں بلوا سکتے یہ ان کی نااہلی کامنہ بلولتا ثبوت ہے۔

  • ڈی آئی خان : ادارہ شماریات ،نادرااوروزارت داخلہ اسلام آباد کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری،آبادی کی تفصیلات جاری

    ڈی آئی خان : ادارہ شماریات ،نادرااوروزارت داخلہ اسلام آباد کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری،آبادی کی تفصیلات جاری

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامنہ نگار)ادارہ شماریات ،ناداراوروزارت داخلہ اسلام آباد کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کے بعد پاکستان کی کل آبادی کی تفصیل جاری کردی گئی ہے ۔مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل ابادی 222465740شمار کی گئی ہے جس میں مردوں کی تعداد115324532اورخواتین کی تعداد107131208بیان کی گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 13ویں مردم شماری مکمل کرلی گئی ہے جس کے ادارہ شماریات ،نادرااورمحکمہ داخلہ کی جانب سے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔13ویں مردم شماری کے اہداف کے مطابق پاکستان کی کل ابادی 222465740شمار کی گئی ہے جس میں مردوں کی تعداد115324532اورخواتین کی تعداد107131208بتائی گئی ہے ۔

  • ڈی آئی خان : آٹا کی لائن میں کھڑا نوجوان جان کی بازی ہارگیا

    ڈی آئی خان : آٹا کی لائن میں کھڑا نوجوان جان کی بازی ہارگیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل)بیساکھی گراونڈ میں آٹے کی لائن میں کھڑا ظفرآباد کا وقاص نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا،واضح رہے کہ گرمی کے موسم میں محکمہ فوڈ کی جانب سے آٹے کی تقسیم کے دوران بیساکھی گرائونڈ میں کسی قسم کے سایہ دارانتظامات وغیرہ کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ناخوشگوارواقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈحکام کی بے حسی کے باعث بیساکھی گراونڈ میں آٹے کی لائن میں کھڑا ظفرآباد کا وقاص نامی نوجوان سایہ دارانتظام نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔واضح رہے کہ گرمی کے موسم میں محکمہ فوڈ کی جانب سے آٹے کی تقسیم کے دوران بیساکھی گرائونڈ میں کسی قسم کے سایہ دارانتظامات وغیرہ کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ناخوشگوارواقعات رونماہورہے ہیں اورمفت آٹے کے حصول کیلئے آنے والے جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔گزشتہ دنوں بھی آڑہ کا رہائشی مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہارگیا تھا۔ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے محکمہ فوڈحکام کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران گرمی سے بچائو کے مناسب انتظامات نہ کرنے پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے باز پرس کا مطالبہ کیاہے ۔

  • ڈی آئی خان :انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے حکم پر علی امین گنڈہ پور کی دھمکی آمیز آڈیو کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ

    ڈی آئی خان :انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے حکم پر علی امین گنڈہ پور کی دھمکی آمیز آڈیو کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے حکم پر سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کی دھمکی آمیز آڈیو کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ ۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کی دھمکی آمیز آڈیو کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ کرلیاگیاہے ۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیاگیا ۔اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیرسردار علی امین گنڈہ پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میںپیش کیا۔اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پراسیکوٹر اور علی امین گنڈہ پور کے وکیل پیش ہوئے ۔گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سردارعلی امین گنڈہ پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اے ٹی سی پیش کرنے کا حکم دیاتھاجہاں سابق وفاقی وزیرپرانسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور پر 60سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

  • ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت21 رمضان یوم شہادت حضرت علی دربار ہال مکلی میں ایک اہم اجلاس

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت21 رمضان یوم شہادت حضرت علی دربار ہال مکلی میں ایک اہم اجلاس

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو کی زیر صدارت 21 رمضان شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر منعقد ہونے والے مجالس عزا اور جلوسوں کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کے متعلق دربار ہال مکلی میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جلوسوں اور ریلیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقررہ راستوں پر مکمل چیکنگ اور سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ انہوں نے چیف میونسپل آفیسر اور ضلع کے تمام ٹاؤن افسران کو ہدایت کی کہ وہ 21 رمضال المبارک سے قبل تمام مجالس و جلوسوں کی گذرگاہوں کے مقامات کی صفائی ستھرائی، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے کھلے مین ہولز کو ڈھکن لگانے کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلوسوں کے راستوں پر شرکاء کے لیے میڈیکل کیمپس کے قیام سمیت تمام ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر یونٹس کو ہائی الرٹ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں، ایمبولینسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ خاص طور پر 21 رمضان المبارک شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں اور عزاداری کے باقی ایام میں اسے کم سے کم کیا جائے جبکہ ضلع بھر کے جلوسوں کی گذرگاہوں سے بجلی کی لٹکی تاروں کو ٹھیک کرنے کو بھی یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام اور قائدین پر زور دیا کہ وہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر آپس میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل صورتحال سے بچا جا سکے۔ قبل ازیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹھٹہ جمعہ خان پنھور نے بتایا کہ ضلع ٹھٹہ میں ٹوٹل 32 امام بارگاہ موجود ہیں جن میں سے 2 انتہائی حساس اور 2 حساس جبکہ 28 نارمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں 30 موبائلز، 20 موٹر سائکلوں سمیت 566 پولیس جوان اور افسران تعینات کئے جائیں گے اور ساتھ ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی روٹس کی نگرانی بھی کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس موقع پر علماء کرام کی جانب سے مختلف تجاویز اور مسائل پیش کئے گئے جن کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دہانی کرائی جبکہ شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران سمیت ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید طالب حسین شاہ، ضلعی صدر عزاداری کونسل سید جاوید شاہ، شیعہ سماجی کارکن ڈاکٹر عبدالحسین شاہ اور ضمیر حسین پیروزانی و دیگر مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

  • اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے ملاقات

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے ملاقات

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اہم امور پہ تبادلہ خیال-
    اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے گورنر پنجا ب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی اور ان سےیونیورسٹی کے اہم انتظامی امور پہ تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر نے گورنر سے یونیورسٹی کے اہم انتظامی عہدوں پہ اہل افراد کی تعیناتی کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ ان عہدوں میں ٹریژر، کنٹرولر امتحانات اور چیف انجیئیر شامل ہیں۔ گورنر نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    گورنر نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کے فوری بعد کانووکیشن کی تیاری کروائیں۔ پروفیسر ساجد رشید نے گورنر کو یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی امور کے متعلق بریفینگ دی جس پہ بلیغ الرحمن نے اطمینان کا اظہار کیا۔
    گورنر پنجاب نے پروفیسر ساجد رشید کو انوائرمنٹ کنسورشیم پنجاب کا ممبر نامزد کرنے کی بھی منظوری دی۔ یہ کنسورشیم پنجاب بھر کی جامعات اور اعلی تعلیمی اداروں پہ مبنی ہے ۔