ننکانہ باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز ) بین الاضلاعی خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈکیت گزشتہ رات اپنے ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک
ننکانہ صاحب میں گذشتہ رات اپنے ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے ملزم کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا۔ ہلاک ہونیوالا ملزم بین الاضلاعی خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈکیت تھا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تھانہ صدر ننکانہ کے نواحی گاوں لیٹاں کے قریب چار کس نامعلوم ملزمان ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ 15 کی کال پر رسپانس کرتے ہوئے تھانہ صدر ننکانہ پولیس موقع واردات پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان کی اپنی فائرنگ سے انکا ایک ساتھی ملزم زخمی ہو گیا۔ تین ملزمان موقع سے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس زخمی ملزم کو ہسپتال لیجا رہی تھی کہ ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزم کی شناخت ثقلین عباس کے نام سے ہوئی جو کہ ضلع فیصل آباد کے گاوں چکنمبر 364 گ ب جڑانوالا کا رہائشی تھا۔ ملزم کے خلاف ضلع فیصل آباد کے تھانہ روڈالہ روڈ، ضلع حافظ آباد کے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں اور ضلع ننکانہ کے تھانہ سید والا میں ڈکیتی و چوری سمیت 14 مقدمات درج تھے۔ ملزم نے علاقہ تھانہ روڈالہ روڈ میں دوران ڈکیتی ایک راہگیر کو قتل بھی کیا تھا جسکا مقدمہ روڈالہ روڈ تھانہ میں درج تھا۔ تھانہ تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے ملزم کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کا کہنا ہے کہ جرم کرنے والے جتنے بھی طاقتور اور چالاک کیوں نہ ہوں آخر کار اپنے انجام کو پہنچ ہی جاتے ہیں
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ننکانہ : خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈکیت گزشتہ رات اپنے ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک
-

شیخوپورہ : نبی پورہ انڈرپاس سکول وین کو آگ لگ گئی، تمام 18 بچے محفوظ رہے
شیخوپورہ، باغی ٹی وی (محمد طلال سے)شیخوپورہ نبی پورہ انڈرپاس سکول وین میں آگ لگ گئی تمام 18 بچے محفوظ رہے۔
تفصیل کے مطابق شیخوپورہ میں نبی پورہ انڈر پاس سکول وین کو آگ لگ گئی،آگ لگنے سے وین مکمل تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے وین میں سوارسکول کت تمام 18 بچے محفوظ رہے، ریسکیو1122 کاکہنا ہے کہ وین کو آگ LPG لیکیج کی وجہ سے لگی۔ریسکیواطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوراََ ریسپانس کر کے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ -

راجن پور : پولیس بہادر اور پروفیشنل فورس ہے جو ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے -ڈی پی او
راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس) راجن پور پولیس بہادر اور پروفیشنل فورس ہے جو ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے
ڈی پی او راجن پور
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد ناصر سیال کا ایس ایچ او تھانہ شاہوالی انسپکٹر نذر چانڈیہ اور ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ ابرار بلوچ کے ہمراہ کچہ میں موجود پولیس پکٹ نوز بندکا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال نے روجھان پولیس پکٹ نوزبند کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی پی او کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ شاہوالی موجود موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے دورہ کے دوران کچہ کے علاقہ نوز بندپر فرنٹ مورچوں کا دورہ کیا۔ پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقوں میں مزید پولیس پکٹس کے قیام کے حوالے سے سائٹس کا وزٹ کیا گیا۔ ڈی پی او راجن پور نے سرکل روجھان کچہ کے علاقوں میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں اور حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ کچہ کے علاقوں کا امن خراب کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اور علاقہ میں بدامنی پھیلانے والے شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ راجن پور پولیس کچہ کے دشوار علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیئے شب و روز کوشاں پولیس شر پسندوں کی سرکوبی کے لیئے فرنٹ لائن پر موجود ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے ہمیشہ آگے رہے گی۔ قیام امن کے لیئے راجن پور پولیس کی جانب سے ابتک 43 پولیس افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے راجن پور پولیس ایک بہادر فورس ہے جو ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے صلاحیت رکھتی ہے۔ -

اوکاڑہ : صدر پولیس کی بڑی کاروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار، 26موٹرسائیکلیں اور بھاری اسلحہ برآمد
اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی 26موٹرسائیکلیں اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکلیں چھیننے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار کرلئے ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی 26موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ملزمان متعدد اضلاع کی۔پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم اور نواز کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان نے دوران تفتیش متعدد سنگین وارداتوں۔کا۔انکشاف کیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ڈی پی او منصور امان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا

ایک اور کارروائی میں دیپالپور تھانہ سٹی پولیس نے گورنمنٹ کالونی سے 6من مردہ مرغی برآمد کرلی اور تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیایاد یہ حرام کادھندہ محمکہ لائیو سٹاک کی ملی بھگت سے جاری و ساری ہے- -

بھکر:چنیوٹ کچہری سے چوری شدہ کار بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل چوکی پولیس نے پکڑلی
بھکر:باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے)چنیوٹ کچہری سے چوری شدہ کار بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل چوکی پولیس نے پکڑلی
تفصیل کے مطابق ضلع کچہری چنیوٹ سے چوری کار بین الصوبائی داجل چوکی بھکر پر پکڑی گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد رمضان کار کے پی کے میں لے جاتے ہواگرفتارکرلیاگیا ہے، 5 سال قبل چوری کار سنگین وارداتوں میں استعمال ہونے کا خدشہ، ریکارڈ کی چیکنگ ، ملزم سے تفتیش جاری ، کار کی مالیت 15 لاکھ سے زائد ہے ، پولیس۔۔ -

بھکر: انتظامیہ کی کارروائی بھاری مقدار میں آٹا اسمگلنگ کی کوشش ناکام
بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )انتظامیہ کی کارروائی بھاری مقدار میں آٹا اسمگلنگ کی کوشش ناکام
بھکرکی انتظامیہ نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں آٹا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا ہے ، 4 ٹرکوں سے 20 کلوگرام کے 6400 تھیلے ملزمان سمیت پکڑے گئے ،ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کابتانا ہے کہ آٹے سے بھرے ٹرک رحیم یار خان سے کشمیر جارہے تھے ، آٹا کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ، کارروائی ایم ایم روڈ پر کی گئی یاد رہے کہ گندم ، آٹے کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی عائد ہے – -

دبئی :سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی44 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
دبئی(باغی ٹی وی )سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی44 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
تفصیل کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی 44 ویں برسی دبئی میں منائی گئی جس کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کیا، برسی کی تقریب میں پی پی پی، یو اے ای اور گلف و مڈل ایسٹ کے عہدیداران، کارکنوں اور جیالوں نے شرکت کی۔برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں صدر پی پی پی مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس ، صدر پی پی پی متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب ،صدر سوشل میڈیا سیل گلف و مڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان ،سینئر نائب صدر نثار محمود خٹک، ، محمد اکرم شہزاد، محمد ارشد بٹ، قیصر آفریدی، سید عاطف گیلانی ، شفیق صدیقی، فہیم میتلا، سردار کامران الٰہی، ممتاز جونیجو، عرفان جمانی، عائشہ منیر ہانس، نجمہ جیلانی، مومی ملک، زاہدہ ملک اعوان، نجمہ احسان، اور دیگرلوگ شامل تھے۔اس موقع اس وقت کی عدالتوں نے انصاف سے کام نہ لیا بلکہ ایک آمر کی خواہش پوری کرتے ہو ئے انہیں شہید کر دیا، ذوا لفقارعلی بھٹو کو شہید کرنے والے اب قصہ بن چکے ہیں جبکہ بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور تا قیامت زندہ رہے گا۔

مقررین نے کہا کہ ذوا لفقارعلی بھٹو نے پاکستان کے عوام کو جینے کا ڈھنگ سکھایا، مزدور کو اپنا حق مانگنے کا طریقہ بتایا، پاسپورٹ کے حصول کو عام آدمی کے لئے سہل بنایا، پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، ان جیسا لیڈر اب ملنا مشکل ہے،ذوالفقارعلی بھٹو کے کارنامے رہتی دنیا تک یاد کئے جاتے رہیں گے۔تقریب کے آخر میں ذوا لفقارعلی بھٹو اور دیگر شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اس موقع پر متذکرہ مقررین نے کہا کہ ذوا لفقارعلی بھٹوعالم اسلام کےعظیم لیڈر تھے، ان کی شہادت سے عالم اسلام اور پاکستان کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ان کو شہید ہوئے44برس گزر گئے لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، 4اپریل 1979کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے جب ہمارے قائد فخر ایشیا، سابق وزیراعظم پاکستان ذوا لفقارعلی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا کر شہید کیا گیا۔

-

ٹھٹھہ : ایڈ منسٹریٹرکے حکم پر ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کردی گئی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ایڈ منسٹریٹرکے حکم پر ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کردی گئی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کی خاص ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوۓ ہنگامی بنیاد وں پر چیف سینیٹری انسپیکٹر عبدالستار قریشی کی نگرانی میں صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ،ٹھٹھہ کے واریہ محلہ ،ہریجن محلہ ،مخدوم محلہ ، جوکیہ محلہ ، کھتری محلے سمیت شاہی بازار ٹھٹھہ میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام جاری کردیا ہے دوسری جانب شاہی بازار ٹھٹھہ میں ٹوٹی ہوئی پائپ لائن کا بھی کام جاری ہے جو رات دیر تک چلتا رہا جبکہ اتوار کے روز چھٹی کے باوجود میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کا کام جاری رہا ، دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر سکندر حیات بلوچ نے کہا کے میں نے ٹھٹھہ شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام شروع کرادیا ہے 21 رمضان المبارک حضرت علی کرم اللہ وجہ کے شہادت کا دن ہے اس دن مومن کو کوئی تکلیف پیش نہ آۓ اس لۓ میں نے خاص ہدایات دی ہیں چیف سینیٹری انسپیکٹر عبدالستار قریشی کو اس پر عمل کرتے ہوۓ ٹھٹھہ شہر میں ہنگامی بنیاد پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ اتوار کے روز چھٹی کا دن ہوتا پوری پاکستان میں چھٹی ہوتی ہے لیکن میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے عملے نے کام جاری رکھا . -

گو جرہ: چودھری محمد اکرم ہیڈکانسٹیبل مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ۔ الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) گارد انچارچ نیشنل بنک گو جرہ چودھری محمد اکرم۔ ہیڈکانسٹیبل کی مدت ملازمت پوری ہونے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہونے پر الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا الوداعی پارٹی روزہ افطاری کی شکل میں دی گئی چودھری محمد اکرم جو نیشنل بنک مین برانچ میں تعینات تھا مدت ملازمت پوری ہونے پر قریبی دوست احباب چوہدری عبد الرحمٰن جٹ،تنویر حسین حاجی محمد صادق ڈاکٹر محمد اجمل خان خان حافظ احمد محمود چوہدری ذوالفقار حاجی،محمد نصیب باجوہ،غلام مرتضےٰ، محمد رفیق، اختر، شعیب اور مشتاق ڈرائیور و دیگر دوستوں نے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا الوداعی پارٹی کے موقع پر انچارج گارد ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور پارٹی کے اختتام پران کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کیلئے دعا بھی کی گئی ستم ظریفی کی بات دیکھیں کہ محکمے کے افسران نے پوچھا تک نہیں اور نہ ہی ریٹائرمنٹ کے آ ڈر جاری کیے
-

بھکر :ڈپٹی کمشنر نےکھیت میں اپنے ہاتھوں سے گندم کی کٹائی کرکے باقاعدہ افتتاح کردیا
بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی) ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اتوار کے روز 40ٹی ڈے اے میں گندم سیزن کا باقاعدہ طور پر افتتاح کھیت میں اپنے ہاتھوں سے گندم کی کٹائی کرکے کردیا۔
امسال ضلع بھر میں گندم خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ دس ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلعی محکمہ خوراک اور زراعت کی جانب سے ضلع میں گندم پیداواری صلاحیت کے جائزہ کیلئے سروے مکمل کرلیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلع کے کسان گندم کی فروخت کیلئے سنٹرز پر تشریف لائیں اور حکومتی مقررکردہ مناسب نرخوں پر اپنی گندم فروخت کیلئے لے آئیں باردانہ کا اجراء بھی کل سے شروع کردیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے آڑھتیوں اور مڈل مین کے کردار کو غیر فعال بنانے کیلئےخصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سے گندم کی سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے 17 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں چکوک سمیت تحصیلوں کے اندرونی راستوں پر بھی کڑی نگرانی کی جائے گی ۔
پولیس ،ریونیو،خوراک اور زراعت کے افسران و اہلکاران بھرپور متحرک ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے بھکر لیہ باؤنڈری اور دیگر ملحقہ علاقہ جات کا بھی دورہ کیا اور گندم سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو خصوصی احکامات جاری کئے ..