Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :سکھ مذہب کے تہوار” وساکھی میلہ” کی تقریبات ،بھارت سے 3 ہزار سے زائید سکھ یاتری  پہنچ گئے

    ننکانہ :سکھ مذہب کے تہوار” وساکھی میلہ” کی تقریبات ،بھارت سے 3 ہزار سے زائید سکھ یاتری پہنچ گئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سکھ مذہب کے تہوار” وساکھی میلہ” کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سے زائید سکھ یاتری پارٹی لیڈر سردار امر جیت سنگھ پلائی پور،شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کی سربراہی میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے آنے والے مہمانوں کو چیئرمین بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کی جانب سے گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا،اس موقع پر پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ سمیت دیگر افسران و سکھ رہنماء بھی ہمراہ موجود تھے پاکستان پہنچنے پر سکھ یاتریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گورو کی دھرتی کے درشن کر کے بہت خوشی محسوس ہو تی ہے۔شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سے پارٹی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دل میں بہت سی خوشیاں اور ارمان لیکروساکھی میلہ منانے پاکستان کے لیے آئے ہیں،یاتریوں کو ویزے جاری کرنے پر ہم حکومت پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں۔پاکستان اور بھارت دونوں ایک جبسے کلچر سے وابستہ ملک ہیں یہاں اپنایت کااحساس ہوتا ہے اور بہت پیار ملتا ہے۔ رانا شاہدکا کہنا تھا کہ سکھ یاتری پاکستان میں محبت کا پیغام لیکر آتے ہیں انکا پیغام ہی پاکستان کا پیغام ہے جو پوری دنیا میں واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی مہمان نواز ی کے تمام تر انتظامات بہترین طریقہ سے انجام دیے گئے ہیں اور مہمانو ں کو رہائش سیکورٹی میڈیکل اور سفری سہولیات سمیت تمام دیگر انتظامی سہولیات فراہم کی جائیں گی،تمام تر انتظامات پاکستان سکھ پر بندھک کمیٹی کی مشاورت اور نگرانی میں کیے گئے ہیں۔واہگہ اور دیگر مقامات پر بہترین مارکیز لگا ئی تھیں، گرمی کی شدت کم کر کے لیے پیڈسل فین اور ائیر کولر لگائے گئے ہیں، لنگر کا خصوصی انتظام بھی ہو کیا گیا تھا یاتریوں کی سکیورٹی ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی سہولیات کے لیے علاوہ بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان بورڈ کے مطابق یاتریوں کو VIP بسو ں کے ذریعے سخت سیکورٹی کے حسار میں ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا جہاں پر وہ گورو دوارہ جنم استھان اور دیگر گورو دوارہ میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔سکھ یاتری طے شدہ شیڈول کے مطابق 12اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں ؒ گے روانہ ہو گئے جہاں پر وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب کل مورخہ 14اپریل کو منعقد ہو گی جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی و سکھ رہنما شریک ہوں گے مرکزی تقریبات کے بعد یاتری 14اپریل کو ہی گورو دوارہ ڈیرہ صاحب پہنچیں لاہور سے 16اپریل کو فاروق آباد، کرتار پور، روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کریں گے جہاں سے واپس آ کر 18 اپریل کو اپنی یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے

  • ٹھٹھہ: درگاہ حضرت شاہ مراد شاہ شیرازی پر مریدوں اورعقیدت مندوں و زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

    ٹھٹھہ: درگاہ حضرت شاہ مراد شاہ شیرازی پر مریدوں اورعقیدت مندوں و زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

    ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی)رمضان المبارک میں درگاہ حضرت شاہ مراد شاہ شیرازی پر مریدوں اورعقیدت مندوں و زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری بیماری مہنگائی بیروزگاری و مختلف مسائل کے شکار لوگ روحانی سکون کلئے درگاہپر آتے ہیں، سید الطاف شاھ شیرازی سے ملاقات ملک پاکستان کلئے خصوصی دعا مانگی
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھ کی مشہور بزرگ ہستی حضرت سید شاہ مراد شاہشیرازی رح کے چشم و چراغ امن کے سفیر سید الطاف شا شیرازی سے سندھ سمیت پوری پاکستان سے آنے والے زائرین نے ملاقات کی اور خصوصی دعا کروائی اس موقعی پر امن کے سفیر سید الطاف شاہ شیرازی نے کہا کہ درگاھ حضرت شاھ مراد شاھ شیرازی پر خواتین مرد و بچے روحانی سکون اور مسائل کے حل کلئے آتے ہیں اور فیضیاب ہو کر جاتے ہیں یہ سلسلہ صدیون سے جاری ہیں صحافیون کے سوالوں کے جواب میں سید الطاف شاھ شیرازی نے کہا کہ اس وقت پاکستان خصوصی طور پر ٹھٹھہ کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے پانی سمیت بنیادی حقوق کلئے شہری سراپہ احتجاج ہیں مگر اقتدار میں رہنے والوں کو عوام کے مسائل نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید غصہ و غم پایا جاتا ہے سوشل میڈیا کا دور ہے شعور والے لوگ سوشل میڈیا پر آزادنہ طور پر اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہیں ایک سوال کہ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ووٹ عوام کو دینا ہوتا ہے جس کو چاہیں ووٹ دین مگر ووٹ ہی ان کی قسمت بدل سکتا ہے حکومت سندھ سے گذارش کرتا ہوں خدارا ٹھٹھہ کے شہریون کو پانی سمیت بنیادی سہولیات دین جائین اور شہریون کے تحفظات دور کئی جائین ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کاانچارچ کمپلنٹ سیل ہوں شہری ہماری پاس اپنے مسائل لیکر آتے ہیں ہماری پوری ٹیم کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرین جس کی وجہ سے ہمیں شدید مخالفت کو منہ دینا ہوتا ہے باوجود اس کے ہم نے اپنا کام جاری رکھا ہے سید الطاف حسین شاھ شیرازی نے کہا کہ اسلام میں حسن اخلاف اور پڑوسیون کے حقوق اہمیت کے حامل ہوتے ہیں آخر میں ملنے والوں اور ملک پاکستان کے حق میں خصوصی دعا مانگی

  • ٹھٹھہ : گجو کے قریب میں قومی شاہرہ پر وین  الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

    ٹھٹھہ : گجو کے قریب میں قومی شاہرہ پر وین الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)گجو کے قریب میں قومی شاہرہ پر وین الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق گجو کے قریب میں قومی شاہرہ پر سوزوکی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت دس افراد زخمی
    زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ پہنچا دیا گیا، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے کراچی ہسپتال منتقل کردیا گیا
    زخمیوں میں غلام ، گلزار، گلاب ، ندیم ، سلیم ، حمید ،سونا اور بابو شامل ہیں

  • ٹھٹھہ : میرپورساکروپولیس نے پولیس کی جعلی نمبرپلیٹ لگی کارسے بھاری مقدارمیں گٹکامٹیریل پکڑلیا

    ٹھٹھہ : میرپورساکروپولیس نے پولیس کی جعلی نمبرپلیٹ لگی کارسے بھاری مقدارمیں گٹکامٹیریل پکڑلیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)میرپورساکروپولیس نے پولیس کی جعلی نمبرپلیٹ لگی کارسے بھاری مقدارمیں گٹکامٹیریل پکڑلیا
    ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپیکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر غلام اللہ تا بروسر کالونی لنک روڈ درگاہ معصوم شاہ کے قریب ایک ٹویوٹا وٹز کار جس پر سندھ پولیس کی فیک نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جس کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم حبیب اللہ پٹھان نے اسپیڈ سے کراس کرکے ڈیمیج کار چھوڑکر فرار ہوگیا۔
    ٹویوٹا وٹز کار کو پولیس نے تحویل میں لیکر تلاشی لی تو 30 کٹہ چورہ سپاری وزن 360 کلو، 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور کار کی نمبر پلیٹ AVX-516 برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ ساکرو پر گھٹکہ ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔
    اس کے علاوہ ٹویوٹا کورولا کار میں چرس سپلائی ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر ساکرو تا غلام اللہ روڈ سومار ہوٹل کے قریب کورولا کار نمبر BVA-942کو روکنے کی کوششش کی تو نامعلوم ڈرائیور ملزم کار چھوڑ کر فرار ہوگیا
    ٹویوٹا کورولا کار کو پولیس نے تحویل میں لیکر تلاشی لی تو کار سے 2000 گرام چرس برآمد کرکے نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ ساکرو پر نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت الگ سے مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر41/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔مقدمہ نمبر 42/2023 سیکشن 9-1-3 (C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ساکرو۔

  • شاہصدردین: پولیس کی کارروائی، ڈکیتی شدہ17 لاکھ روپے مالیتی ٹریکٹر برآمد

    شاہصدردین: پولیس کی کارروائی، ڈکیتی شدہ17 لاکھ روپے مالیتی ٹریکٹر برآمد

    شاہ صدردین ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہدعمران ) تھانہ شاہصدر دین پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کیا گیا 17 لاکھ روپے مالیتی ٹریکٹر برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق منظور جروار نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان جوکہ اسلحہ سے لیس ہیں اور اسلحہ کے زور پر مجھ سے میرا ٹریکٹر اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے حکم پر ڈی ایس پی سرکل صدر فیاض الحق، ایس ایچ او شاہصدر دین عبدالرؤف، ایس ایچ او کوٹ مبارک شاہد عباس معہ ٹیم نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا پولیس کو دیکھ کر بخوف گرفتاری ملزمان چھینا گیا ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور علاقہ کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ برآمد ہونے والا ٹریکٹر اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین نے مزید بتایا کہ عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کریمینل کا محاسبہ جاری ہے۔

  • کندھ کوٹ :شہری روزانہ کی بنیاد پراغواء ہونے لگے،تشدد کی ویڈیوز وائرل،پولیس بے بس

    کندھ کوٹ :شہری روزانہ کی بنیاد پراغواء ہونے لگے،تشدد کی ویڈیوز وائرل،پولیس بے بس

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ضلع بھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا ڈاکوؤں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد انکی تشدد کی وڈیو وائرل کرتے ہیں پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں حالات بدترین ہوتے جارہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ڈاکو مغویوں کی تشدد کرنے کی وڈیو وائرل کر دیتے ہیں چند روز قبل تھانہ گھوڑا گھٹ کی حدود سے اغوا ہونے والے سجاد گولو کو پولیس بازیاب نہیں کرا سکی ڈاکوؤں نے مغوی سجاد گولو کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے مغوی نوجوان اپنے جان کی پناہ مانگتا رہا مگر ڈاکوؤں نے ایک نا سنی ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کے لیے وڈیو میں ورثاء سے 20 لاکھ تاوان کا مطالبہ بھی کیا دوسری جانب ضلع بھر سے اغوا ہونے والے 14 سے زائد مغوی ڈاکوؤں کے پاس قید ہیں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں میں خوف او ہراس پھیل گیا پولیس ڈاکوؤں کے خلاف آپريشن کرنے میں ناکام ہوگئی – وڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی سماجی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا

  • ٹھٹھہ :پولیس کی کارروائیں ،ٹریکٹر،جانورچوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ :پولیس کی کارروائیں ،ٹریکٹر،جانورچوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )پولیس کی کارروائیں ،ٹریکٹر،جانورچوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 01 نومبر 2022 کو رات کے وقت 5 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر تھانہ شاہپور ضلع مٹیاری کی حدود میں پیر محمد میمن کے فارم ہاؤس سے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر ایک ٹریکٹر چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 19/2023 سیکشن 395,341 ت۔پ کے تحت مدعی پیر محمد میمن کی مدعیت میں تھانہ شاہپور ضلع مٹیاری پر درج کردیا گیا ہے
    اس کے علاوہ 8/10 ماہ قبل تھانہ جھرک کی حدود سے نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر غلام نبی میرجت سے 5 بھینسیں چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کی رپورٹ تھانہ جھرک پر مدعی غلام نبی میرجت کی مدعیت میں درج کردی گئی تھی
    ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج پیر محمد شاہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے جدید ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے کامیاب کارروائیاں کرکے ضلع مٹیاری تھانہ شاہپور کی حدود سے ڈکیتی کرکے وہیکل سنیچنگ کے مقدمے میں ملوث اور تھانہ جھرک کے مقدمہ نمبر 42/2023 میں مطلوب 2 روپوش ایکٹو کرمنلز نورالدین ولد خیر محمد بروہی اور آللہ ڈنو ولد جان محمد بروہی کو گرفتار کرکے جرائم میں استعمال کی گئی 2 پسٹلز اور 25 لاکھ رہیے کیش اس کے علاوہ تھانہ جھرک کی حدود سے کیٹل تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث 1 ایکٹو کرمنل شکور ولد پھل خان پالاری کو 10 لاکھ رہیے کیش اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے
    ابتداعی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے وہیکل سنیچنگ اور کیٹل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے
    ایس ایس پی ٹھٹہ کی سے بہترین کارروائیاں کرنے پر ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو اور پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے

  • کندھ کوٹ : قبائلی دہشتگردی،پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شہریوں کااحتجاج

    کندھ کوٹ : قبائلی دہشتگردی،پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شہریوں کااحتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار): قبائلی دہشتگردی،پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شہریوں کااحتجاج
    سندھ ترقی پسند پارٹی کی کال پر شہر کی مختلف سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے تین روز قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے پروفیسر اجمل ساوند کے قتل کیخلاف اور مقدمے میں مطلوب ملزمان کی عدم گرفتاری پر گھنٹہ گھر چوک سے لیکر پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر زوردار نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرے کی قیادت کرنے والے رہنما اکرم باجکانی ،ظریت بجارانی ،ڈاکٹر سریش ،ایڈووکیٹ عبد الغنی بجارانی اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت کندھ کوٹ ضلع میں قبائلی دہشتگردی میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے پی ایچ ڈی ہولڈر اجمل ساوند بھی بے گناہ اس قبائلی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اجمل ساوند علم دوست انسان تھا جس کا قتل پوری سندھ کا قتل ہے انہوں نے کہا کہ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں قبائلی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اجمل ساوند کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے

  • راجن پور: کاٹن فیکٹری سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 10ہزار  بوریاں بر آمد

    راجن پور: کاٹن فیکٹری سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 10ہزار بوریاں بر آمد

    راجن پور ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑی کارروائی۔ذخیرہ کی گئی گندم کی 10ہزار بوریاں بر آمد۔ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سبحان کاٹن فیکٹری سے دس ہزار گندم کی ذخیرہ شدہ بوریاں برآمد کر لیں۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ برآمد کی جانے والی گندم محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ایسی حرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ننکانہ :بیساکھی میلہ ، تین روزہ تقریبات پر سولہ سو پولیس افسران اور جوان سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے

    ننکانہ :بیساکھی میلہ ، تین روزہ تقریبات پر سولہ سو پولیس افسران اور جوان سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات پر 16 سو پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو راونڈ دی کلاک تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ cctv کنٹرول روم سے گوردواروں اور شہر کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ تمام گوردوارہ جات کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی شخص کو بنا باڈی سرچ داخلہ کی اجازت نہ ہو گی۔گوردوارہ جنم استھان میں داخلہ کے وقت تھری لیئر پائپنگ یقینی بنائی جائے گی۔ شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت لنک گلیوں اور مین شاہراہ پر پکٹ و بیرئیر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ گوردواروں کے اندر و باہر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کے مشترکہ تعاون سے گوردواروں کی سرچ و سویپنگ یقینی بنائی جائیگی۔ ضلعی پولیس کے محافظ سکوارڈ اور ایلیٹ کمانڈوز موثر پٹرولنگ کریں گے۔ ٹریفک کی روانگی کو بحال رکھنے کے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او اعجاز رشید کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے بیساکھی میلہ کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنایا جائیگا۔ بیساکھی میلہ کی سیکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے تمام افسران و جوان ہمت، لگن اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھ برادری اور گوردواروں کی حفاظت اہم ذمہ داری ہے۔ بیساکھی میلہ کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنانا اولین ترجیح ہے