Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :بھارتی سکھ یاتری بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج پاکستان پہنچیں گے

    ننکانہ :بھارتی سکھ یاتری بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج پاکستان پہنچیں گے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )بھارتی سکھ یاتری بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے اج پاکستان آئیں گے,بھارتی سکھ یاتری 9اپریل سے لیکر 18 اپریل تک قیام کریں گے ,بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب ,شیخوپورہ,اٹک,گوجرانوالہ,ناروال اور لاہور میں موجود گوردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ,سیکورٹی سمیت قیام وطعام اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات مکمل
    تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ یاتری اج بروز اتوار 9 اپریل واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے اور پاکستان میں قیام کے دوران بیساکھی فیسٹول میں شرکت کریں ہیں بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب احسن ابدال میں ہو گی ,بھارتی سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان آنے کے بعد ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے جہاں پر تین روزقیام کے دوران بھارتی سکھ یاتری سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی جاۓ پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب ,گوردوارہ سچا سودا سمیت ننکانہ صاحب میں موجود دیگر سات گوردواروں میں اپنی مذہنی رسومات ادا کریں گے ,جس کے بعد بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو جاٸیں گے جہاں پر 13 اپریل کو مذہنی رسومات کی ادائیگی کریں گے اور 14 اپریل کو ہونے والی خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے مرکزی تقریب میں بھوگ ,اکھنڈپاٹ اور نگر کیرتن کا جلوس نکلا جاۓ گا , مرکزی تقریب میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی ممبران متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور کے اعلی افسران شرکت کریں گے ,بھارتی سکھ یاتری مرکزی تقریب کے بعد گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور روانہ ہو جاٸیں گے جہاں پر ایک روز قیام کے بعد 16 اپریل کو بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ روہڑی صاحب اور گوردوارہ کرتاپورہ میں اپنی مزہبی رسومات ادا کریں گے اور رات قیام کے بعد یاتری لاہور آجاٸیں گے 17 اپریل کو اور لاہور میں موجود گوردواروں میں مزہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد 18 اپریل کو واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہو جاٸیں گے,بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایت پر متروکہ وقف املاک بورڈ نے بہترین قیام و طعام سمت سیکورٹی اور ٹرانپسورٹ کے بہترین انتظامات کیے ہیں تاکہ پاکستان کے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جا سکے

  • ننکانہ :فری آٹاپوائنٹس پر باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے – اسد اللہ فیض

    ننکانہ :فری آٹاپوائنٹس پر باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے – اسد اللہ فیض

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار)فری آٹاپوائنٹس پر باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے – اسد اللہ فیض
    تفصیل کے مطابق سیکرٹری لیبر پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن اورنگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے مشن کے مطابق فری آٹاپوائنٹس پر آنیوالے مستحق مردوخواتین کوباعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ضلع ننکانہ صاحب میں ابتک مجموعی طور پر 05لاکھ29ہزار سے زائد مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں،مفت آٹے کی فراہمی کا عمل 25 رمضان المبارک 16اپریل تک جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل ننکانہ صاحب میں قائم کیے گئے مختلف مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔


    ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سیکرٹری لیبر پنجاب اسداللہ فیض نے اس موقع پر خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کے معیاراور اس کے حصول کے لیے کسی قسم کی مشکلات سے متعلق شہریوں کی رائے جانی اور ان آرا کی روشنی میں عملہ کو اقدامات کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے اس موقع پر سیکرٹری لیبر پنجاب کو ضلع بھر میں قائم کیے گئے 11فری آٹا پوائنٹس پر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مفت آٹا کے حصول کے لیے آنیوالے لوگوں کو باآسانی مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے آٹا پوائنٹس پر وسیع پیمانے پر انتظامات کی وجہ سے کسی قسم کا رش نہ ہے۔سیکرٹری لیبر پنجاب اسد اللہ فیض نے فری آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

  • کوٹ ہیبت : بستی علیانی باڑہ چوک  آوارہ کتوں نے 2 راہگیرخواتین اورایک بچی کو کاٹ لیا

    کوٹ ہیبت : بستی علیانی باڑہ چوک آوارہ کتوں نے 2 راہگیرخواتین اورایک بچی کو کاٹ لیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی ( شاہد خان ) بستی علیانی باڑہ چوک آوارہ کتوں کا گڑھ بن گیا مقامی آبادی کے بہت سے لوگ کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو چکے ہیں آج بھی بستی علیانی کے چوک پر دو راہگیر خواتین اور ان کے ساتھ ایک بچی کو ایک کتے نے کاٹ لیا جس سے خواتین اور بچی شدید زخمی ہوگئیں موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی کچھ دیر میں ریسکیو ٹیم ایمبولینس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی زخمی عورت اور بچی کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے خواتین اور بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کر دیا اہل علاقہ نے میونسپل کارپوریشن کو اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد ایسے آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کے لوگ عورتیں اور بچے ایسے حادثات سے بچ سکے،یاد رہے گذشتہ سال میونسپل کارپوریشن نے کاغذوں کی حد تک بھرپور کتا مار مہم چلائی تھی .

  • چترال :مزدہ ٹرک  دریائے چترال میں جاگرا، ڈرائیور جاں بحق

    چترال :مزدہ ٹرک دریائے چترال میں جاگرا، ڈرائیور جاں بحق

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی کی رپورٹ) مزدہ ٹرک دریائے چترال میں جاگرا، ڈرائیور جاں بحق
    تفصیل کے مطابق اپر چترال مستوج سے لوئر چترال آتے ہوئے مزدہ گاڑی لوئر چترال کے مقام کوغزی مشکیلی میں حادثے کا شکار ہو کر دریائے چترال میں جا گری، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم جائے حادثہ پہنچی اور حادثے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے ڈرائیور کو ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم نے ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو دریائے چترال سے ریکور کر لیا ، جانبحق ہونے والے ڈرائیور کا تعلق لوئر چترال دروش سے ہے.

  • اوکاڑہ :جمال کوٹ کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ،2 نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ :جمال کوٹ کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ،2 نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) تھانہ حویلی لکھا کی حدود جمال کوٹ کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ۔
    تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور ٹرالے میں تصادم ہوا۔جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت بلال 18 سالہ اشفاق 19 سالہ کے نام سے ہوئی ہے ٹرالا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے لاشوں کو آر ایچ سی حویلی لکھا ہسپتال منتقل کر دیا،اوکاڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا

  • اوکاڑہ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آنکھ کھل گئی،ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والے ریڈار پر آگئے

    اوکاڑہ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آنکھ کھل گئی،ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والے ریڈار پر آگئے

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آنکھ کھل گئی،ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والے ریڈار پر آگئے
    تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم کی بنگلا گوگیرا میں بڑی کارروائی۔ چیکنگ کے دوران پروڈکشن یونٹ میں 700 کلو فنگس زدہ پنیر اور 1000 کلو بد بو دار دہی موقع پر ضبط کر لیا گیا ۔ پنیر کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری میں بھیج دیا گیاہے،سٹوریج اور پروڈکشن ایریا کو عارضی طور بند کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ انسانی صحت کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے۔

  • کندھ کوٹ:پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ،5مشتبہ گرفتار،ملزمان کے  گھرمسمار

    کندھ کوٹ:پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ،5مشتبہ گرفتار،ملزمان کے گھرمسمار

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)میں پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کی مزید گھروں کو بھی مسمار کر دیا ہے ۔
    تفصیل کے مطابق پولیس کے مطابق گاؤں سردار خان سندرانی میں ایس ایس پی عرفان سموں کی ہدایات پر پولیس کا مقتول پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کے مزید 6 گھروں کو بلڈوز کر کے آگ لگا دی گئی ہے ۔ ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ دو روز قبل سندرانی قبائل کے ملزمان نے آئی بی اے سکھر کے اسسٹنٹ پروفیسر اجمل ساوند کو قتل کر دیا تھا اور اس واقعے کا 12 ملزمان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں ملزم اپنے گھر خالی کر کے کچے کی طرف فرار ہوگئے ہیں اور جلد ملزمان اپنے کیفرِ کردار تک پہنچیں گے ۔ دوسری جانب قتل ہونے والے پروفیسر اسکالر اور پی ایچ ڈی ہولڈر اجمل ساوند کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ اس دردناک واقعہ کا سندھ بھر میں سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ فکر کے افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بھرپور انداز میں شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

  • ٹھٹھہ :پولیس کا گٹکا فیکٹری پرچھاپہ ،3 گرفتار

    ٹھٹھہ :پولیس کا گٹکا فیکٹری پرچھاپہ ،3 گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کا گٹکا فیکٹری پرچھاپہ ،3 گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپکٹر اصغر علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی سب انسپکٹر علی خان راہوجو بمعہ اسٹاف نے جنگشاہی شہر کے قریب ولیج علی محمد جوکھیو میں بدنام گھٹکہ فروش نظر جوکھیو کی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 3 گٹکا فروش ملزمان سہیل ولد غلام رسول قریشی، جھانزیب ولد منور حسین شیخ اور ذوالفقار علی ولد مجاہد سونپارکو گرفتار کرلیا۔
    دوران کارروائی گٹکا فیکٹری سے 1 پیکنگ مشین، 10 کلو چورہ سپاری، 10 کلو پنی، 300 پیکٹ گٹکا ماوا اور 2 پلاسٹک ٹب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 74/2023 سیکشن 3,4,8 گٹکا ایکٹ 2019 تھانہ مکلی۔

  • ٹھٹھہ : تیزرفتار سرکاری کار کے ڈرائیور نے پیدل چلتے بچے کو کچل ڈالا ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جاں بحق

    ٹھٹھہ : تیزرفتار سرکاری کار کے ڈرائیور نے پیدل چلتے بچے کو کچل ڈالا ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جاں بحق

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) تیزرفتار سرکاری کار کے ڈرائیور نے پیدل چلتے بچے کو کچل ڈالا ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جاں بحق
    تفصیل کے مطابق مکلی غلام اللہ روڈ پرتیز رفتار سرکاری ٹو ڈی کار نمبر GS7163 کے ڈرائیور کی غفلت سبب روڈ کے کنارے پیدل جانے والے مکلی کا رہائشی معصوم بچہ فیض محمد ولد ممتاز علی منچھری ملاح کو زوردار ٹکر مار کر زخمی کردیا ، تیز رفتار کار بلڈنگ کی دیواروں سے ٹکرا کر روڈ کے قریب لگی سولر پلیٹ کے پول کو بھی گرا دیا، زخمی بچے کو سول ہسپتال مکلی بھیجا گیا جہاں پر ان حالت نا ساز ہونے کی وجہ سے بچے کو کراچی ریفرنس کردیا گیا،جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جب کے کار ڈرائیور کو پولیس اہلکار جو مکلی پریس کلب پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دی رہا تھااس نے پکڑ کر مکلی پولیس کے حوالے کر دیا بتایا جا رہا ہے کے سرکاری گاڑی عبدالحمید علوانی کے پاس ہے جس کے ڈرائیور کے جانب سے غفلت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، کاراس قدرتیز رفتارتھی کہ پہلے بچے کوکچلاپھر عمارت کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد سولرپلیٹ کے پول کو بھی ہٹ کرکے گرادیا، کار کا آگے والا بونٹ مکمل ختم ہو گیا حادثے والی کار کو بھی مکلی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا مزید پولیس تفشیش جاری ہے.

  • ننکانہ : خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی ،ریسکیورز نے بچالیا

    ننکانہ : خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی ،ریسکیورز نے بچالیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار)خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی ،ریسکیورز نے بچالیا
    تفصیل کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کالر کے مطابق ہیڈ تولے کی کے قریب کالونی نہر میں خاتون نے چھلانگ لگا دی اطلاع پا کر واٹر ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پر ریسپانس کیا ریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے خاتون کو نہر سے ریسکیو کیا ڈیپ سی پی آر کرتے ہوئے جسم سے اضافی پانی کو نکالا اور سانسیں بحال ہو گئیں ریسکیو عملہ 25 سالہ نامعلوم خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ڈوبتی ہوئی خاتون کو ریسکیو کرنے والے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام اور تعاریفی اسناد کا اعلان کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پیشہ ورانہ طریقے سے ذمہ داریاں سر انجام دینے والے ایسے ریسکیورز کو دوسرے ریسکیورز کے لئے رول ماڈل قرار دیا