Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان:گڑھی سدوزئی میں قائم یونیورسل پبلک سکول میں فیس کے نام پرلوٹ مارکابازارگرم

    ڈی آئی خان:گڑھی سدوزئی میں قائم یونیورسل پبلک سکول میں فیس کے نام پرلوٹ مارکابازارگرم

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)گڑھی سدوزئی میں قائم یونیورسل پبلک سکول انتظامیہ نے انت مچادی،والدین سے بھاری بھرکم فیسوں کے علاوہ اینول فیس کے نام پرلوٹ مارکابازارگرم،طلبہ کے والدین اورتعلیمی حلقوں کایونیورسل پبلک سکول انتظامیہ کی لوٹ ماراوراقرباء پروری پرغم وغصے کااظہار،ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی و تعلیمی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی خاموشی اورلوٹ مار میں ملوث پرائیویٹ سکولزکے خلاف ایکشن نہ لینے پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی سدوزئی میں قائم یونیورسل پبلک سکول انتظامیہ نے لوٹ مار کا بازارگرم کردیااوروالدین کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اختیارکررکھے ہیں ۔والدین سے بھاری بھرکم فیسوں کے علاوہ اینول فیس کے نام پرلوٹ مارکابازارگرم ہے حالانکہ کسی سکول کے ایجنڈے میں اینول فیس وصول نہیں کی جاتی ہے ۔ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی جانب سے چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں نظام تعلیم کاانتہائی براحال ہے جبکہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کینٹین پر مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ طلبہ کودرس وتدریس کے لیے سکول سے سٹیشنری خریدنے پر مجبورکیاجاتاہے جس کے دوگنے دا م وصول کیے جاتے ہیں۔یونیورسل پبلک سکول میں پڑھائی برائے نام ہے جبکہ مختلف پروگرامزکی آڑمیں طلبہ سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی و تعلیمی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے کردارپر حیرانگی کااظہارکرتے ہوئے لوٹ مار میں ملوث یونیورسل پبلک سکول کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔

  • ڈی آئی خان : علی امین گنڈہ پور کو 2 مقدمات کی وجہ سے گرفتارکیا گیا

    ڈی آئی خان : علی امین گنڈہ پور کو 2 مقدمات کی وجہ سے گرفتارکیا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)سابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو ضلعی پولیس نے عدالت کے گیٹ پر گرفتار کیا ۔تھانہ کینٹ میں درج ایف آئی آر میں 149،147،341، اور188کی دفعات شامل کیے گئے ہیں جبکہ مقدمہ دفعہ 144کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں میں درج کیاگیاکہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے سکول اوقات میں روڈ کو بلاک کیا اور نعرے بازی کی تھی۔ایف آئی آر کامتن دوسرا مقدمہ2022میں اشتعال انگیز تقریر پر درج کیا گیا ہے جس میںسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد پر قبضہ کا آڈیو بیان جاری کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو ضلعی پولیس نے عدالت کے گیٹ پر گرفتار کرکے تھانہ کینٹ میں درج ایف آئی آر میں 149،147،341، اور 188 کی دفعات شامل کیے ہیں جبکہ مقدمہ دفعہ 144کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں درج کیاگیاہے کہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے سکول اوقات میں روڈ کو بلاک کیاتھا اور نعرے بازی کی تھی۔ایف آئی آر کامتن دوسرا مقدمہ2022میں اشتعال انگیز تقریر پر درج کیا گیا ہے جس میںسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد پر قبضہ کا آڈیو بیان جاری کیا تھا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان :ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان(احمدنوازمغل کی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی جانب سے عوام کے جان ومال کی حفاظت اورکسی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144کانفاذکردیاگیاہے ، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی جانب سے عوام کے جان ومال کی حفاظت اورکسی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144کانفاذکردیاگیاہے ۔ اسلحہ کی نمائش پرپابندی عائد کی گئی ہے اورپانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے ۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔اس حوالے سے کالے شیشے والی گاڑی کو سٹیکرزاتارنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کااطلاق 6اپریل سے لے کر16اپریل تک ہوگا۔

  • شیخوپورہ :16سالہ لڑکے نے نہرمیں چھلانگ مارکرخودکشی کرلی

    شیخوپورہ :16سالہ لڑکے نے نہرمیں چھلانگ مارکرخودکشی کرلی

    شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)16سالہ لڑکے نے نہرمیں چھلانگ مارکرخودکشی کرلی
    تفصیل کے مطابق فاروق آبادمیں نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔گاؤں ڈھلم فاروق آباد کے نوجوان نے QB لنک کینال میں چھلانگ لگا دی۔بھائی کے ساتھ جھگڑنے کے بعد نوجوان نے چھلانگ لگائی۔ نوجوان کی شناخت مبشر ولد شہباز احمد عمر 16 سال ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں فوراََ ریسپانس کر کے تلاش کا عمل شروع کر دیالیکن تاحال لاش نہ مل سکی

  • گومل یونیورسٹی  کے وائس چانسلر  کو زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا اضافی چارج دے دیاگیا

    گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا اضافی چارج دے دیاگیا

    ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار) محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ پشاور نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا اضافی چارج سونپ دیا۔پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے زرعی یونیورسٹی کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے تمام سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
    اس موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط زرعی یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی دونوں علاقے کی بہتری اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ہمیں مل کر زرعی یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہٰی بابر کی زیر قیادت زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے بہت کم وقت میں اپنا مقام بنایا ہے اور ہمیں اسی سلسلے کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے تمام سٹاف اور طلباء کے لیے کھلے ہیں۔ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ سٹاف اور طباء کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے اور تمام سٹاف اپنا کام پہلے کی طرح جاری رکھے۔ہمیں ایک ٹیم بن کر ادارے کی ترقی کے لیے اپنی کاوشوں کو بروے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے علاقے کی خدمت کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار فخرالدین اور ایڈیشنل رجسٹرار عبدالباسط خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو ادارے کی بھاگ دوڑ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ادارہ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر قیادت ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹاف نے پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کو ادارے اور علاقے کے لیے حکومت خیبرپختونخواہ کا ایک احسن اقدام قرار دیا۔

  • کوٹ ہیبت :  پیر عادل دوران ڈکیتی قتل وزخمی کے ورثا کا قاتلوں کی عدم  گرفتاری پر 10 اپریل کو احتجاج کااعلان

    کوٹ ہیبت : پیر عادل دوران ڈکیتی قتل وزخمی کے ورثا کا قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 10 اپریل کو احتجاج کااعلان

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان) ڈیرہ غازیخان کے نواحی قصبہ پیر عادل میں دوران ڈکیتی قتل وزخمی کے ورثا کا قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 10 اپریل کوآرپی او آفس کے سامنے احتجاج کااعلان
    تفصیلات کے مطابق پیرعادل میں 17مارچ کو دروان ڈکیتی سکندر کھوہاوڑ جانبحق، محمد شاہد، محمد سلیمان، محمد عرفان ،محمد شہزاد وغیرہ زخمی ہوگئے تھے، ناصر کھوہاوڑ ظفر کھوہاوڑ غلام حیدر ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس ہم سے بالکل تعاون نہیں کررہی انہوں نے خاص طور پر سی آئی اے سٹاف کے انچارج چوہدری علی محمد کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قاتلوں کے شواہد مٹانے میں لگا ہوا ہے جان بوجھ کر ناجائز گرفتاریاں کرکے سیدھے سادے کیس کو پیچیدہ بنانے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کچھ پولیس اور اعلیٰ حکام سے سوالات کیے جس میں انہوں کہاجنہوں نے راستہ روک کر ڈکیتی وقتل دوسروں کو شدید زخمی کیا وہ کون تھے؟ کیا ڈاکوؤں کو شہید نوجوان سکندر نے پہچان لیا تھا جس کی وجہ سے ایسا سانحہ رونما ہوا ،
    شہید سکندر نے جوابی حملہ میں کتنے ڈاکوؤں کو زخمی کیا ،فرانزک ٹیم نے جو بلڈ لیا تھا وہ کتنے بندوں کے تھے،مصطفی پرہار کے مویشی بھانے تک زخمی ہو کر جانے والوں کا اس سے کیا تعلق تھا ،کیا واقعی مصطفی پرہار نے زخمیوں کی مرہم پٹی کی ، مصطفی پرہار کیا اس وقت گھر پر موجود تھے کہ نہیں ،مصطفیٰ پرہار اگر اس کیس میں ملوث ہے تو پولیس لواحقین کے سامنے تصدیق کیوں نہیں کررہی،پکڑے گئے افراد اگر ملوث نہیں تو پولیس ان سب کو رہا کیوں نہیں کررہی ،جن کی ٹریمنٹ کی گئی وہ کون تھے ، ملزمان کو فرار کا محفوظ ترین راستہ کس نے دیا ؟مرہم پٹی کا سامان لے کر جانے والے نے کس کے لیے لے کر گیا تھا ،اب بھی تو کوئی انکی مرہم پٹی کررہا ہوگا وہ کون ہے؟جہاں ڈاکوؤں کی مرہم پٹی کی جارہی ہے کیا وہ جنگل میں ہیں یا کسی کے ڈیرہ پر
    پنجاب پولیس نے ہمیشہ ہر پریس کانفرنس میں کہا جدید ترین ٹیکنالوجی سے ملزمان ٹریس کرتے ہیں
    یہاں ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں کیا جارہا ،فرانزک ٹیم نے بلڈ کے ٹیسٹ لیے انکا ابھی تک کیا رزلٹ آیا
    دو ہفتوں میں پولیس کیس سلجھانے کی بجائے کیوں الجھا رہی ہے مزید انکا کہنا تھا جانبحق ہونے والے سکندر کے کم سن بچے پوچھتے ہیں بابا کہاں ہے ہم انکو کیا جواب دیں باقی ماندہ زخمی چار پائی پر پڑے ہیں اگر پولیس سے 10اپریل تک قاتل گرفتار نہ ہوئے تو آر پی او آفس کے سامنے اجتجاج کریں گے

  • ٹھٹھہ : دو روز قبل آگ لگنے سے خاکسر ہونے گھر کے متاثرین میں ہلال احمر کی طرف سے امدادی سامان تقسیم

    ٹھٹھہ : دو روز قبل آگ لگنے سے خاکسر ہونے گھر کے متاثرین میں ہلال احمر کی طرف سے امدادی سامان تقسیم

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)دو روز قبل آگ لگنے سے خاکسر ہونے گھر کے متاثرین میں ہلال احمر کی طرف سے امدادی سامان تقسیم
    تفصیل کے مطابق چھتو چند کے گاوں حاجی پالاری میں دو روز قبل لگنے والی اگ کے متاثرین میں ھلال احمر کی طرف سے امدادی سامان پہنچایا گیا
    یاد رہے کہ دو روز قبل افطاری کی تیاری کے وقت چھتو چند کے گاوں حاجی پالاری میں اچانک گھروں میں اگ لگ گئی جس کی وجہ سے دو گھر اور اس میں رکھا ہوا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جلنے والے گھر کے متاثرین کی مدد کے لئے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی محمد حنیف میمن نے راشن، کپڑے، برتن اور ضرورت کا دوسرا سامان پہنچایا-

  • ٹھٹھہ :کئی اضلاع کی پولیس کی منشیات فروشوں اور چوروں، ڈکیتوں کے خلاف مشترکہ کارروائی

    ٹھٹھہ :کئی اضلاع کی پولیس کی منشیات فروشوں اور چوروں، ڈکیتوں کے خلاف مشترکہ کارروائی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ کی پولیس کے جانب سے منشیات فروشوں اور چوروں ڈکیتوں کے خلاف سخت کاروائیاں اس سلسلے میں جھرک کے نزدیک کارو کھو کے ساتھ ڈگی فارم کے ساتھ منشیات کے اڈے پر پولیس کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو ،ایس ایس پی جام شورو کامران قریشی،ڈی ایس پی جھرک قادر بخش خاصخیلی ڈی ایس پی جمعہ خان پنھور ہیڈ کواٹر ٹھٹھہ کی سرپرستی میں کارروائی شروع کی تو منشیات فروش ہتھیار بند اور پولیس کے بیچ میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے کی وجہ سے اہلکار امجد پلیجو زخمی ہو گیا جس کو علاج کوٹری ہسپتال کے بعد حیدرآباد کی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جس کے بعد پولیس کی بڑی نفری گوٹھ عبدالکریم کھوسو میں داخل ہوکر مورچہ بند منشیات فروشوں کے ٹھکانے میں داخل ہو گئی ،منشیات فروش ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گۓ پولیس نے آپریشن مکمل کر کے گوٹھ سے بڑے پیمانے پر ہتھیار، مین پڑیاں ، چھالیہ ، برآمد کر کے فرار ہونے والے منشیات فروش ہتھیار بندوں کے پیچھے کچے والے علاقے میں پولیس بیج دی جن سے کسی بھی وقت پولیس مقابلے کا امکان ہے جب کہ پولیس نے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے نام ظاہر نہیں کۓ گۓ ہیں اس آپریشن میں ٹھٹھہ پولیس کمانڈوز جامشورو اور دوسرے اضلاع سے پولیس کمانڈوز اور لیڈیز پولیس کے ساتھ کارروائی کی جس میں بکتر بند گاڑیوں کا استعمال بھی کیا گیا.

  • بھکر: پولیس کی کارروائی ،متعدد واردتوں میں مطلوب چور گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    بھکر: پولیس کی کارروائی ،متعدد واردتوں میں مطلوب چور گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی) ڈی پی او بھکر محمد نوید کی سربراہی میں بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن SHO تھانہ صدر بھکر SIمحمد اختر بگا معہ ٹیم کی بڑی کاروائی متعدد واردتوں میں ملوث موٹر سائیکل چور ،مویشی چور ،بیٹریاں چور گرفتار کل مالیتی مال مسروقہ 15لاکھ 75ہزار روپے برآمد کرلیے ۔موٹر سائیکل چور ملزمان ارشمان سکنہ بھکر ،فاروق عباس ،جاوید اقبال ،محمد رمضان سکنہ میانوالی ،خادم حسین کے قبضہ سے 3 عدد موٹر سائیکل برآمد ،2عدد شاخ بھیٹریں برآمد ،محمد قیوم،فیصل عباس ،رمضان ،الطاف ،عبدالستار سکناۓ بھکر کے قبضہ سے 18عدد بیٹریاں برآمد کرلی مزید تفتیش جاری

  • چترال کے حقیقی رنگ ، پھولوں کے سنگ

    چترال کے حقیقی رنگ ، پھولوں کے سنگ

    چترال میں موسم بہار کی آمد آمد ہے یہاں ہر سو پھولوں کے پودے بیچے جارہے ہیں۔ یہاں کے لوگ نہایت باذوق ہیں اور گھروں، مہمان خانوں اور ہر چوراہے پر اس موسم میں پھول لگاتے ہیں۔ اس وقت ہمارا نمائندہ گل حماد فاروقی ہمارے ساتھ لائن پر ہے جو ان رنگ برنگی پھولوں کے بارے میں تفصیل بتارہے ہیں۔ جو چترال میں سڑک کے کنارے ایک نرسری میں موجود ہیں۔جی