سڈنی(ویب نیوز)آسٹریلیا کے میئر نے چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے غلط معلومات شیئر کرنے پر قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیاہے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں ہیپ برن شائر کونسل کے میئر برائن ہڈ نے اس حوالے سے کہا کہ اوپن اے آئی کے ٹول نے جھوٹا دعویٰ کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے نیشنل بینک کے لیے کام کرتے ہوئے رشوت وصول پر قید ہوئے تھے۔
برائن ہڈ کا کہنا تھا کہ ان پر کبھی کسی جرم کا الزام نہیں لگایا گیا تھا۔ وکلا کے ذریعے اوپن اے آئی کو نوٹس بھیج دیا ہے اور یہ ہتک عزت کی کارروائی کا پہلا باضابطہ کوشش ہے۔آسٹریلوی میئر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کا جواب دینے کے لیے 28 دن کا وقت ہے جس کے بعد برائن ہڈ قانون کے تحت کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
یہ پہلی دفعہ ہو گا کہ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تخلیق کردہ مواد پر ہتک عزت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

چیٹ جی پی ٹی کےخلاف قانونی کارروائی اعلان
-

سندھ میں 313 رہائشی اسکیمیں غیرقانونی قرار
کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)سندھ حکومت نے صوبے کی 313 رہائشی سکیموں کوغیرقانونی قرار دیدیاہے۔ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ سندھ ماسٹرپلان اتھارٹی نے غیرقانونی رہائشی سکیموں کی فہرست جاری کردی ہے۔
فہرست میں صوبے کی 28 اضلاع کے 37 تعلقوں کی 313 رہائشی اسکیموں کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔غیرقانونی رہائشی اسکیموں میں ضلع حیدرآباد کی 20،نوشہرو فیروز74،میرپورخاص 23 ،مٹیاری 18،سکھر14، خیرپور19،نوابشاہ 24 ،لاڑکانہ 11 ، سانگھڑ 47 ،جیکب آباد 17،کشمور3، سجاول ایک اورٹھٹھہ کی 26 سوسائٹیاں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق تمام اضلاع کے شہری کسی بھی سوسائٹی میں پلاٹس یا گھرلینے سے پہلے تصدیق ضرورکریں۔ -

ٹھٹھہ : ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو کے سابق چئیرمین اقبال خاصخیلی پی ٹی آئی میں شامل
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو کے سابق چئیرمین اقبال خاصخیلی پی ٹی آئی میں شامل
تفصیل کے مطابق ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو کے سابق چئیرمین حالیہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے کونسلر منتخب ہونے والے اقبال خاصخیلی نے پی ٹی ائی کے رہنما علی زیدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی،اقبال خاصخیلی پپلز پارٹی کے سینئیر رہنما تھے حالیہ الکیشن میں پارٹی ٹکٹ نا ملنے پر ازاد حیثیت میں الیکشن جیتا تھا ،الیکش کے دوران پپلز پارٹی کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ان کی پارٹی ممبر شپ ختم کردی گئی تھی -

ٹھٹھہ : جئے سندھ تحریک کے سابق چئیرمین شفیع محمد کرنانی کی ساتویں برسی منائی گئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جئے سندھ تحریک کے سابق چئیرمین قوم پرست رہنما شفیع محمد کرنانی کی ساتویں برسی منائی گئی
تفصیل کے مطابق جئے سندھ تحریک کے سابق چئیرمین قوم پرست رہنما شہید شفیع محمد کرنانی کی ساتویں برسی کرنانی ہاؤس پر منائی گئی
تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنماوں سوریہ سندھی، نواز شاہ باڈائی، اسلم خیر پوری، حاجی انور کرنانی، راول کرنانی، محب ازاد لغاری اور کارکنوں نے شرکت کی ،مزار پر چادر چڑھانے کے بعد گاؤں صالح کرنانی میں برسی کی تقریب منعقد ہوئی ،بشیر خان قریشی اور شفیع کرنانی کی شہادت ایک تسلسل ہے جس کا مقصد قوم پرست تحریک کو کچل کر قیادت کو راستے سے ہٹانا ہے مقررین
شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بشیر خان اور شہید شفیع کرنانی کو سندھی رہنما اور شہادت کے پیچھے ایک ہی سوچ کام کررہی ہے مگر افسوس کہ ملکی قانون اور عدالتی نظام نے ان کو انصاف نہیں دلایا -نواز شاہ باڈائی
قوم پرست رہنماؤں کی شہادت کو کارکن مشعل راہ سمجھ کر جدو جہد جاری رکھیں مقررین کا خطاب -

منشی مافیا کی رشوت ستانیوں سے تنگ پولیس اہلکارکی خودکشی پر گورنر سندھ کا نوٹس
کراچی ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)گورنر سندھ نے گذشتہ روز پولیس کانسٹیبل کی خودکشی اور اس کے بھائی کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے رپورٹ طلب کرلی۔
بدھ کو کراچی کے علاقے سچل صفورا میں چانڈیو چوک پر پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل نعمت اللہ فیروزآباد تھانے میں تعینات تھا، اہلکار کا مختلف تھانوں میں ٹرانسفر کیا جاتا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نعمت اللہ شہید کوٹے پر پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔جاں بحق اہلکار کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملیر شعبہ تفتیش کے منشی مافیا کی رشوت ستانیوں سے تنگ آکر نعمت اللہ نے اپنی جان لی۔خودکشی کا یہ واقعہ صفورا عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے قریب پیش آیا، خودکشی کرنے والا اہل کار نعمت شہید پولیس اہل کار کا بیٹا تھا۔متوفی کے بھائی سیف اللہ نے اس سلسلے میں کئی انکشافات کئے ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کے بھائی نعمت نے ملیر شعبہ تفتیش میں تعینات دو منشیوں ارسلان اور عدنان کی وجہ سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔
خود کشی کرنے والے اہل کار کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ منشی نعمت سے رشوت طلب کر رہے تھے، اور رشوت نہ دینے پر بھائی کا ٹرانسفر پر ٹرانسفر کرتے رہے، ایس ایس پی بھی ان منشیوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔
متوفی اہل کار نعمت نے اپنے پیچھے دو سال کا بیٹا اور تین ماہ کی ایک بیٹی چھوڑی ہے، وہ پہلے گلشن حدید تھانے میں تعینات تھے، جہاں سے گڈاپ تھانے ان کا ٹرانسفر کر دیا گیا، بھائی کے بیان کے مطابق نعمت کی تنخواہ 35 ہزار تھی۔
ٹرانسفر پوسٹنگز کے حوالے سے بتاتے ہوئے سیف اللہ نے کہا کہ ’بھائی کو سائٹ سپر ہائی وے سے سی پیک ٹرانسفر کیا گیا، پھر وہاں سے سکھر ٹرانسفر کر رہے تھے تو بھائی نے مجھ سے کہا کہ اتنی تنخواہ میں کیسے سکھر جاؤں، سکھر جانے سے انکار پر بھائی کو فیروز آباد تھانے ٹرانسفر کر دیا گیا۔‘
سیف اللہ کے مطابق ان کے بھائی کو بار بار ٹرانسفر کیا جاتا رہا، اور ٹرانسفر رکوانے کے لیے ان سے رشوت مانگی جا رہی تھی، جس سے تنگ آکر آج صبح انہوں نے خود کشی کرلی۔واضح رہے کہ خود کشی کرنے والے اہل کار کا بھائی سیف اللہ بھی پولیس کانسٹیبل ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا جاتا رہا ہے، اور انہیں بھی لنک روڈ پر ٹرانسفر کیا گیا۔اب گورنر سندھ نے اے آئی جی کراچی کو نے ہدایت دی ہے کہ خود کشی کے اصل محرکات کی فوری تحقیقات کریں، کانسٹیبل کے بھائی کے الزامات پر بھی تحقیقات کی جائیں اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے۔ -

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور توقیر شاہ کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا
اسلام آباد ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور توقیر شاہ کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ہنگامہ آرئی کیس میں اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے 2 اہم رہنماوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما عامر مغل اور توقیر شاہ کو تھانہ نون کی حدود سے گرفتار کیا ، دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے گرفتار کیاجبکہ دونوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ -

بریکنگ نیوز:سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کو پولیس نے گرفتار کرلیا
ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل )سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کو پولیس نے گرفتار کرلیا
ڈی پی او ڈیرہ کی قیادت میں پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، علی امین تقریبا 5 گھنٹوں سے پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بیج کے اندر موجود رہے، علی امین کے وکیل نے ڈی پی او سے مذاکرات کئے مگر سب بے سود رہے، پولیس کو جن مقدمات میں مطلوب تھے سب کی بیل ہوچکی ہے،وکیل
علی امین گنڈاپور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ کے احاطہ میں پناہ لے رکھی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری آج صبح سے ہائی کورٹ کے باہر موجود تھی۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ میں نے تمام ایف آئی آرز میں ضمانت کروائی ہوئی ہے، میرے خلاف پولیس کے پاس نہ کوئی وارنٹ ہے اور نہ مجھ پر کوئی ایف آئی آر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مجھے پولیس نے نامعلوم ایف آئی آرز میں نامزد کیا ہوا ہے، ہم نے امپورٹیڈ حکومت کا آخری دم تک مقابلہ کرنا ہے۔
تحریک انصاف کے شعلہ بیان رہنما کے خلاف تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جبکہ پنجاب کے شہر بھکر کی پولیس نے بھی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت علی امین پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز بھی کر رکھا ہے۔دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے مئیر شپ کے سابق امیدوار سید توقیر شاہ کو بھی گرفتار کیا، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ -

ڈیرہ پولیس کی جانفشانی،اغواء شدہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)ڈیرہ پولیس نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے کم سن بچے کی اغوائیگی کامعمہ چند گھنٹوں میں حل کرلیا،ضلعی پولیس نے بچہ بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا،والدین اور اہلیان علاقہ کا ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی بلوچ اور پولیس فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین،ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ عبدالغفورآفریدی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی بلوچ کا پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر زیر قیادت اے ایس پی علی عبداللہ خالد ہمراہ ایس ایچ او سٹی ملک ساجد،ایس ایچ او کینٹ ارسلان خان گنڈہ پور معہ ڈی ایس بی سٹاف ونفری پولیس نے انتہائی محنت سے کام کرتے ہوئے فری آٹے کی تقسیم کے دوران کم سن بچے کی اغوائیگی کیس کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کراکے والدین کے حوالے کردیا ۔آڑہ روڈ کی رہائشی خاتون مسماة(س)بی بی زوجہ محمد زبیر بیساکھی گراونڈ میں مفت آٹے کے حصول کے لیے آئی ہوئی تھی۔ جب وہ آٹا لینے گئی تو اپنے بچے کو اپنی قریبی رشتہ دار لڑکی کو پکڑا دیاخاتون کے جانے کے بعد لڑکی سے2نامعلوم خواتین بچے کو چھین کر فرارہوگئیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دے کر بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیا جس پر پولیس ٹیم نے جدید ترین سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا اوربہترین حکمت عملی سے6گھنٹے کے اندر بچے کو بازیاب کراکے والدین کے حوالے کر دیا ۔ بچے کے ملنے پر والدین اور اہلیان علاقہ نے پولیس کو زبردست الفاظ خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے بچی کو بازیاب کرانے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیاہے ۔کم سن بچے کے ورثاء نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان:کوشش کے باوجود پولیس سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پورکوگرفتارکرنے میں ناکام
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)مختلف مقدمات میں ملوث سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابران ایکشن ، ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابرکی پولیس نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ پیشی پر آنے والے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کوگرفتارکرنے کی کوشش ناکام، میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کرائی ہوئی ہے اورپولیس کے پاس کسی قسم کاوارنٹ موجودنہیں ہے ‘سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابرپولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقدمات میں ملوث سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کوگرفتارکرنے کیلئے ان کی پیشی کے موقع پر ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ کے باہر پہنچ گئی مگرکوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیرنے کہاکہ میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کرائی ہوئی ہے اورپولیس کے پاس میری گرفتاری کاکوئی وارنٹ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس مجھے گرفتارکرنے کیلئے میرے اورمیرے دوستوں کے گھر چھاپے مارتی رہی جو شرمناک فعل ہے اورمیں اس کی مذمت کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ پولیس نے مجھے نامعلوم جھوٹے مقدمات میںنامزدکیاہواہے مگرمجھے عدالتوں پر اعتماد ہے اسی لیے عدالتوں میں پیش ہوتاہوں ۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور نے کہاکہ یہ کیسی آزادی ہے جس میں شہری کوحق بات کہنے کا بھی اختیارنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کاسپاہی ہوں اوراس کے ساتھ کھڑاہوں اوررہوں گا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے امپورٹیڈحکومت کا آخری دم تک مقابلہ کرناہے جبکہ اس حوالے سے ضلعی پولیس آفیسرعبدالرئوف بابر کاکہناتھا کہ مجھے اوپر سے ٹاسک دیاگیاہے کہ سردارعلی امین گنڈہ پور کی ہر صورت گرفتاری یقینی بنانی ہے۔
-

کوٹ ہیبت : گورمانی پمپ کے قریب کار کی موٹرسائیکل کوٹکر،مرد وخاتون زخمی
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )چوک چورہٹہ تونسہ روڈ گورمانی پمپ کے نزدیک ایک کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہواہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور خاتوں شدید زخمی ہوئے، مرد کو ریسکیو 1122 نے موقع پر ابتدآئی طبی امداد دے کر ڈیرہ غازی خان ہسپتال شفٹ کر دیا جب کے خاتون کو شدید چوٹیں آئیں جس کو ریسکیو کر کے فوراََ ڈیرہ غازی خان ہسپتال کے ٹراما سینٹر وارڈ میں شفٹ کر دیا ہے ریسکیو ٹیم کے مطابق خاتوں کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے اور خاتوں اس وقت بیہوشی کی حالت میں ہے ایکسیڈنٹ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دوسری جانب کار میں سوار 2 افرادمیں سے ایک فرد کو بھی چوٹیں آئیں عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا