چنیوٹ ،باغی ٹی وی ( مہر طاہر سیال )ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے زیر اہتمام نجی ٹی وی کے رپورٹرمقتول نواز ماہی کے لئیے قرآن خوانی و دعائے مغفرت کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کی جامعہ مسجد میں قرآن خوانی کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری ، جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو ، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ضلع چنیوٹ ڈاکٹر طاہر رشید سیال ،جوائنٹ سیکرٹری عامر صدیقی ، حاجی عثمان غنی اعوان ، ڈاکٹر خالد یاسین ، سرور علی چوہدری ، اکرم ساگر چوہدری ، رمضان شعیب ، سمیر سمی ، ڈاکٹر مزمل حسین ، عمر سجاد سندھو ، رانا شہزاد اقبال ، ظہیر سپرا ، ناصر چھجو ، توصیف الرحمن کانجو ، شوکت ڈاہر ، بابر منیر ، سلیم ولی ، جاوید اقبال ، دلشاد چوہدری ، مدثر کاظمی ، سرفراز بھٹی ، سرمد ، علی شیرازی سمیت تمام معزز عہدیدران و ممبران پی ٹی آئی رہنما شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ ، شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ اور شہر بھر سے سیاسی سماجی، تنظیموں کے نمائندوں سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری شاہد محمود نے کہا کہ مقتول نواز ماہی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا سابق سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ پریس کلب راجہ نواز ماہی شہید نے پریس کلب میں بہت اچھا وقت گزاراہے مختصر عرصہ میں شہریوں کے دلوں میں گھر کر کیا

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

چنیوٹ:ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام مقتول صحافی نواز ماہی کیلئے قرآن خوانی و دعائے مغفرت
-

ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترحجیح میں شامل ہے جس کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سول سرجن ڈاٹر سید صفدر علی شاہ سمیت تمام متعلقہ ڈاکٹرز و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فرہمی اور مطلوبہ ادیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی ، بچوں، فیمیل، آرتھوپیڈک، سرجیکل، دانتوں کے وارڈ سمیت الٹرا ساؤنڈ، بچوں کی نرسری، غذائیت مرکز، کولڈ روم و دیگر مختلف شعبہ جات سمیت زیر تعمیر دل کے وارڈ کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سول سرجن نے ڈپٹی کمشنر کو انتظامی امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط و دیگر معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے پر سول سرجن کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ -

ٹھٹھہ : سکول کی نئی تعمیرشدہ عمارت میں ناقص میٹیریل کااستعمال،چھت کاپلستر گرنے سے 2 طلباء زخمی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ور کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی چھت کا پلاسٹر گر گیا دو طلباء زخمی ،سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے ور شہر کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی چھت کا پلاسٹر گر گیا جسکے نتیجے میں دو طلباء عزیز شیخ اور شکیل بلوچ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ور کے ہسپتال میں پہنچایا گیا، واضح رہے کہ محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ٹھٹھہ کے پاس سکولوں کی تعمیر کے لیے کروڑوں کے بجٹ آتے ہیں جو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کئے جاتے ہیں ور کے سکول کی نئے سرے سے تعمیر میں بھی کروڑوں روپے کے خرچ دکھائے گئے مگر استعمال نہیں کئے گئے ،سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل ٹھیکیدار اور انجینئر کی ملی بھگت سے استعمال کیا گیا ،جسکی وجہ سے نئے تعمیر ہونے والیسکول کی کلاس رومز کا پلاستر گرنے لگا ہے ور شہر کے رہائشیوں اور طلباء کے والدین نے وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کی تعمیر میں ہونے والے گھپلوں کی اعلی سطع پر تحقیقات کی جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہوسکے -

ٹھٹھہ : جنگ شاہی پولیس کی کارروائی،گٹکا فیکٹری پکڑلی،3 گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپکٹر اصغر علی شاہ، انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی سب انسپکٹر علی خان راہوجو اور سب انسپکٹر مشتاق حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے جنگشاہی شہر میں بدنام گٹکا فروش نواز بروہی کی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 3 گٹکا فروش ملزمان اصغر ولد جمعوں بروہی، محمد عیسیٰ ولد سومار بروہی اور یونس ولد واحد بخش بروہی کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی گٹکا فیکٹری سے 2 پیکنگ / مکسنگ مشین، 10 کلو چورہ سپاری، 500 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 الیکٹرانک کانٹا اور 3 پلاسٹک ٹب برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

-

غریب شہر تو فاقے سے مر گیا عارفؔ ،امیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے سفید پوش لوگ بھی مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مرغی کے انڈے گوشت کی قیمتیں پھر سے بڑھا دی گئی ہیں اس کے علاوہ ہر کھانے پینے کی اشیاء بچوں کی چیزوں پر قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے غربت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں میں ایسے لوگ ہیں جو بڑی مشکل سے ایک وقت کی روٹی کھاتے ہیں اس با برکت مہینے میں صرف دو یا تین این جی اوز اور سماجی تنظیموں نے کچھ غریبوں کی مدد کی ہے ہلال احمر، دعا فائونڈیشن ٹھٹھہ میں ایک سماجی رہنما اور جنگ شاہی میں بھی ایک تنظیم مدد کرتی ہے مگر کتنی این جی آوز رجسٹر ہیں کہاں ہیں وہ اس مہینے میں ہی غریبوں کی مدد کو آجائیں ہر ماں باپ سوچتے ہیں کہ انکے بچوں کو عید پر نئے کپڑے دلائیں انکو تین وقت کی روٹی کھلائیں مگر اس دور میں بہت مشکل ہوگیا ہے یہ حال پورے ملک کا ہی ہے چوریاں ڈکیتیاں روز کا معمول بنتی جارہی ہیں منشیات گٹکا ماوا،آئیس ،ہیروئن کی وجہ سے ہزاروں افراد موت کی جانب بڑھ رہے ہیں چند پیسوں کی خاطر انسانیت تباہ کی جارہی ہے، ہر چیز کا اللہ کی عدالت میں حساب کتاب لیا جائیے گا ،سرکاری ملازم بھی بچارا یہی سوچتا ہے کہ بچوں کی تین وقت کی روٹی کا کیسے انتظام کروں بہت کٹھن وقت ہے جتنے بھی صاحب حیثیت لوگ اور بڑی بڑی تنظیموں کو آگے بڑھ کر غریبوں سفید پوش لوگوں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ اللہ کی بارگاہ میں وہ سرخرو ہوسکیں۔ کالی بھیڑیں بھی کئی محکموں میں ہوتی ہیں ان کالی بھیڑوں سے افسران کو چوکس رہنا چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی بھی ہونا چاہئے اس با برکت مہینے میں ہمیں سب کو جنتا ہوسکے غریبوں کو روزہ کھلوانے انکے بچوں کو عید کے کپڑوں دلوانے میں مدد کرنا چاھئے تاکہ غریب کی دعا فرش سے عرش تک ہمارے لئے پہنچے-
-

شیخوپور: تحصیل شرقپور شریف کی حدود میں ڈرون طیارہ گر گیا
شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپور تحصیل شرقپور شریف کی حدود میں ڈرون طیارہ گر گیا ذرائع تحصیل شرقپور کے علاقے جلال پور گاؤں میں طیارہ گراتھانہ شرقپور سمیت حساس اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ڈرون طیارے میں کیمرہ نصب ہےشیخوپورہ حساس اداروں کی جانب سے ڈرون طیارے کو قبضہ میں لے لیا گیا ،پولیس ترجمان کاکہنا ہے طیارہ کس کا ہے ابھی مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا،
-

ٹھٹھہ :چھتوچنڈ کے قریب گوٹھہ حاجی پالاری میں مزدور کاگھر جل کرخاکستر
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)چھتوچنڈ کے قریب گوٹھہ حاجی پالاری میں مزدور دیدار پالاری کا گھر اور گھر میں رکھا سارا سامان بستر، اناج , قومی شناختی کارڈ اور دوسرا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ،آگ سے متاثر دیدار پالاری اس وقت کھلے آسمان کے نیچے بے یارو مددگار بنا ہوا ہے جس کی ابھی تک کس نے بھی مدد نہیں کی متاثر مزدور دیدار پالاری نے ارباب اختیار سے مدد کی اپیل کی ہے اس نے کہا ہے کے میری سھاٸتا کی جاۓ تا کے میں اپنے بچوں کو سردی گرمی سے بچا سکوں.
-

شیخوپورہ : شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا
شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے) مریدکے کے علاقہ حدو کے تار والا بازار میں شوہر نے نامعلوم وجہ سے خاتون کا گلا کاٹ دیا گھر کے اندر سے لاش برآمد ریسکیواطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوراََ ریسپانس کر کے جاں بحق خاتون عاصمہ زوجہ قیصر عمر 26 سال کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
-

ننکانہ : ڈسٹرکٹ پولیس کے دو افسران کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس کے دو افسران کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی
ضلع پولیس ننکانہ کےترقی پانے والے دونوں افسران کے لیے دعا گو ہوں۔ ڈی ایس پیز کے عہدہ پر ترقی پانے والے دونوں افسران ننکانہ پولیس کے قابل اور محنتی پولیس افیسرز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے اپنے دفتر میں کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ کے دو انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کی عہدہ پر ترقی۔ ڈی پی او اعجاز رشید اور ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم نے ترقی پانے والے دونوں انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز میں انسپکٹر لیگل محمد نعیم اور انسپکٹر شیر محمد شامل ہیں۔ انسپکٹر محمد نعیم انسپکٹر لیگل جبکہ انسپکٹر شیر محمد ریزرو انسپکٹر پولیس لائن تعینات تھے۔ ڈی پی او اعجاز رشید اور ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم نے دونوں افسران کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اعجاز رشید کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے دونوں افسران کے لیے دعا گو ہوں۔ دونوں افسران کی ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی ان کی محکمانہ خدمات کی انجام دہی میں فرض شناسی اور قابلیت کا نتیجہ ہے -

ٹبہ سلطان پور : چوک عاصم کے قریب حادثہ, ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی
ٹبہ سلطان پور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) ٹبہ سلطان پور چوک عاصم کے قریب روڈ حادثہ, ایک شخص شدید زخمی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی, منی ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر بزرگ شخص بشیر احمد ولد سردار احمد پر چڑھ گیا‘ بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی, مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی, زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور منتقل کر دیا گیا,
تفصیلات کے مطابق منی ٹرک نمبری LZR/ 4737 جس کا ڈرائیور بہاول خان ولد خان محمد سکنہ مخدوم رشید جو وہاڑی سے ملتان جا رہا تھا کے منی ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے چوک عاصم ٹبہ سلطان پور میں ایک بزرگ شخص بشیر احمد ولد سردار محمد سکنہ کھاریاں گجرات پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجہ میں زخمی بشیر احمد کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی جس کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور ریفر کیا گیا ہے تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے.