Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹبہ سلطان پور : کپڑے کے تاجر کو 3 ساتھیوں سمیت سندھ  میں کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا

    ٹبہ سلطان پور : کپڑے کے تاجر کو 3 ساتھیوں سمیت سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا

    ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار ) ٹبہ سلطان پور کمبوہ برادری سے تعلق رکھنے والے مشہود و معروف کپڑے کے تاجر مسعود انور کمبوہ 3 ساتھیوں سرفراز خان پاندھا, محمد عباس ولد محمد عاشق اور محمد اکرم سمیت سندھ کچے کے علاقے میں اغواء, تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مورخہ 04/04/2022 صبح 9 بجے کاروبار کے سلسلے میں تاجر مسعود انور کمبوہ کے ہمراہ تینوں افراد ڈیرکی سندھ کے لیے روانہ ہوئے گئے شہر ٹبہ سلطان پور کے رہائشی محمد عباس ولد محمد عاشق کے ذریعے اندروں سندھ کے لیے یہ کاروباری ڈیل طے ہوئی, بتایا گیا ہے کہ 70 ہزار مختلف مردانہ/ زنانہ سوٹ خریدنے کا جھانسہ دیا گیا تھا, تاہم سندھ کچے کے علاقے میں پہچنے کے بعد 04/04/2023 بوقت شام 6/7 بجے سے تمام افراد بمعہ تاجر مسعود انور کپڑے والے سمیت کے موبائل نمبرز بند جا رہے ہیں, رابطہ منقطع ہوگیا ہے محمد عباس نے آخری مرتبہ موبائل نمبر 03228724939 اور 023402213540 اپنے عزیز کو لکھواۓ تھے کہ ہمیں اس نمبرز پر رابطہ کریں اگر ہمارے ذاتی نمبر بند ہوں تو بعدازاں دیے گئے نمبرز پر رابطہ کیا گیا تو وہ دونوں نمبرز بھی بند ہیں تھانہ ٹبہ سلطان پور میں مدعیوں کی جانب سے اغواء ہونے کے شبہ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے پولیس نے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے, جبکہ غور طلب بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ کچے کے علاقے میں ڈاکو راج قائم ہے سیکڑوں افراد کو دھوکے سے بلا کر اغوا کر لیا گیا ہے, کھبی سیلاب زدگان کے لیے ہزاروں سوٹ خرید کر دینے کا جھانسہ, کبھی سستا ٹریکٹر، کبھی بھاری رقم کا انعام، کبھی سستی کار، کبھی خاتون کی آواز میں دوستی کے نام پر جھانسا دے کر بلائے گئے افراد اب ڈکیتوں کے قبضے میں ہیں۔پولیس ایکشن سے رہا ہونے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تاوان دینے کی سکت رکھنے والے اپنے پیاروں کو چھڑوانے ميں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سندھ کچے کے ڈاکو سادہ لوح افراد کو جھانسہ دینے کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں جہاں سستے ٹریکٹر کا اشتہار، انعامی اسکیم اور فراڈ کے دیگر طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔سوال یہ ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟ ٹھکانوں پر 30 سال کس نے بٹھایا، موبائل فونز کس نے دلوائے؟ انٹرنیٹ کنکشن کیسے ہاتھ آئے؟ کس نے انکے سر پر ہاتھ رکھا؟پردے کے سامنے ڈاکو اور پردے کے پیچھے کون کون ہے؟ بندوق کے زور پر ڈر کا دھندا جاری ہے، پولیس بے بس ہے، قانون کا آہنی ہاتھ کیا صرف دکھاوے کے لیے رہ گیا؟ چبھتے سوال اعلیٰ حکام کیلئے امتحان بن گئے۔

  • منشی مافیا کی رشوت ستانیوں سے تنگ پولیس اہلکارکی خودکشی

    منشی مافیا کی رشوت ستانیوں سے تنگ پولیس اہلکارکی خودکشی

    کراچی،باغی ٹی وی(ویب نیوز)سچل کے علاقے میں پولیس اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ متوفی‌ رشوت ستانی سے تنگ اور شہید کوٹے پر بھرتی ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے صفورا چانڈیو چوک کے قریب رحمن سوسائٹی میں فائرنگ سے 33سالہ نعمت اللہ ولد حبیب چل بسا۔پولیس کے مطابق نعمت نے خودکشی کی ہے۔وہ شہید پولیس اہلکار کا بیٹا اورآجکل فیروزآباد میں تعینات تھا۔
    ذرائع کا دعویٰ ہے کہ متوفی محکمے کے منشی مافیا کی رشوت ستانیوں سے تنگ تھا۔اس کے بھائی سیف اللہ نے اس سلسلے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بھائی نعمت نے ملیر شعبہ تفتیش میں تعینات دو منشیوں ارسلان اور عدنان کی وجہ سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔متوفی کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ منشی نعمت سے رشوت طلب کررہے تھے اور رشوت نہ دینے پر بھائی کا ٹرانسفر پر ٹرانسفر کرتے رہے۔ایس ایس پی بھی ان منشیوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔
    متوفی اہل کار نعمت نے سوگوران میں 2 سالہ بیٹا اور 3 ماہ کی بیٹی چھوڑی ہے۔وہ پہلے گلشن حدید تھانے میں تعینات تھے،جہاں سے گڈاپ تھانے ان کا ٹرانسفر کردیا گیا۔بھائی کے بیان کے مطابق نعمت کی تنخواہ 35 ہزار تھی۔ٹرانسفر پوسٹنگز کے حوالے سے بتاتے ہوئے سیف اللہ نے کہا کہ بھائی کو سائٹ سپر ہائی وے سے سی پیک ٹرانسفر کیا گیا۔پھر وہاں سے سکھر ٹرانسفر کررہے تھے تو بھائی نے مجھ سے کہا کہ اتنی تنخواہ میں کیسے سکھر جاؤں۔سکھر جانے سے انکار پر بھائی کو فیروزآباد تھانے ٹرانسفر کردیا گیا۔
    سیف اللہ کے مطابق ان کے بھائی کا بار بار ٹرانسفر کیا جاتا رہا اور ٹرانسفر رکوانے کے لیے ان سے رشوت مانگی جارہی تھی،جس سے تنگ آ کر بدھ کی صبح انہوں نے خودکشی کرلی۔واضح رہے کہ خود کشی کرنے والے اہل کار کا بھائی سیف اللہ بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا جاتا رہا ہے اور انہیں بھی لنک روڈ تبادلہ کیا گیا۔

  • ٹبہ سلطان پور  کے 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتہ ہوگئے۔

    ٹبہ سلطان پور کے 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتہ ہوگئے۔

    ضلع وہاڑی کے شہر ٹبہ سلطان پور کے 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتہ ہوگئے۔
    خاندانی ذرائع کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے رہائشی چاروں تاجر کپڑے کے نمونے لےکر سودا کرنے شکارپور گئے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے ۔
    دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کر کے مغوی باپ بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا۔

  • دوران نماز بلی چھلانگ لگاکر امام مسجد کے کندھے پر بیٹھ گئی،ویڈیو وائرل

    دوران نماز بلی چھلانگ لگاکر امام مسجد کے کندھے پر بیٹھ گئی،ویڈیو وائرل

    دوران نماز بلی چھلانگ لگاکر امام مسجد کے کندھے پر بیٹھ گئی،امام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے،ویڈیووائرل
    بلی وہ واحد جانور ہے عام مساجد سے لیکر مسجد الحرام میں بھی پائی جاتی ہے الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کے کندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ امام صاحب نماز کی قرات کر رہے ہیں۔
    https://youtu.be/DnP4XiWbuSc?list=RDCMUCdiDmERkUE1KBH1JoMKHLdw
    امام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے، انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا، بلی نے امام کے رکوع میں جانے سے تھوڑا قبل بلی خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابو بکرصدیق کے امام الشیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا۔
    الشیخ مہساس کی یو ٹیوب پر تلاوت اور نماز کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں۔ان کا فیس بک پر بھی ایک پیج موجود ہے۔

  • ٹھٹھہ :چوری کی وارداتوں پر پولیس روک لگانے میں ناکام

    ٹھٹھہ :چوری کی وارداتوں پر پولیس روک لگانے میں ناکام

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر پولیس روک لگانے میں ناکام
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں موٹر سائیکل چوروں کو لگام نہیں ڈالی جاسکی سینئر صحافی ایوب ملاح کے بھائی کی موٹر سائیکل چوری ہونے کا پولیس پتہ نہیں چلاسکی جبکہ صحافی ثمر بیگ کے موٹر سائیکل چوری ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو ہے مگر پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے ٹھٹھہ مکلی میں 24 گھنٹوں کے اندر پانچ موٹر سائیکلیں چوری ہوچکی ہیں مکلی ہیڈ کوارٹر سے چار جبکہ ٹھٹھہ سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوئی ہے روزمرہ کی چوریوں نے پولیس کے لئے سوالیہ نشان بنادیا ہے ٹھٹھہ کے سینئر صحافیوں حسن بیگ ثمر بیگ اور دیگر درجنوں افراد کے موبائلزفون پولیس ایک سال سے ٹریس نہیں کر پائی ہے ٹریسنگ سسٹم پر بھی لوگوں کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں روزمرہ کی ڈکیتیوں موٹر سائیکلوں کی چوریوں سے عوام کا پولیس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ٹھٹھہ مکلی کے عوام نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھٹھہ مکلی میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے اور موٹر سائیکل چور گروہ کو بے نقاب کیا جائے

  • ننکانہ :خطرناک ڈکیت گینگ ، اشتہاری مجرم، عدالتی مفرور ،سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار،ماہانہ رپورٹ جاری

    ننکانہ :خطرناک ڈکیت گینگ ، اشتہاری مجرم، عدالتی مفرور ،سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار،ماہانہ رپورٹ جاری

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار )خطرناک ڈکیت گینگ ، اشتہاری مجرم، عدالتی مفرور ،سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار،ماہانہ رپورٹ جاری
    تفصیل کے مطابقننکانہ پولیس نے مارچ میں ملزمان سے 71 لاکھ 52 ہزار مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کیا۔خطرناک9 ڈکیت گینگ کے 29 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا,پولیس کو مطلوب 125 اشتہاری مجرم، 75 عدالتی مفرور اور 20 سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور سرکوبی کا عمل یقینی بناتے ہوئے ماہ مارچ میں 9 خطرناک ڈکیت گینگز کے 29 خطرناک ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان کے قبضہ سے 71 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نقدی و مال مسروقہ برآمد کیا۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 125 مجرمان اشتہاری، 75 عدالتی مفرور اور 20 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ مزید کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 95 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 73 پسٹل، 5 کلاشنکوف، 5 رائفل، 13 بندوقیں اور 799 گولیاں و کارتوس برآمد کیے۔ منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 49 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 25 کلو سے زائد چرس، 40 گرام ہیروئن، 13 کلو سے زائدافیون، 697 لیٹر شراب اور 2 چالو بٹھیاں برآمد کیں۔ ننکانہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 3 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 مقدمات درج کیے۔ مزید کاروائی کے دوران 15 پر جھوٹی کال کرنے والے 11 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ ننکانہ صاحب پولیس نے خدمت مراکز پر آنے والے 717 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں جبکہ 886 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لرنر جاری کیے گئے۔ ڈی پی او اعجاز رشید کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جا چکا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر ضلعی پولیس کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اور سماجی خدمت میری اولین ترجیح ہے

  • ٹھٹھہ :ایس ایس پی کی زیرصدارت اہم میٹنگ،تمام پولیس افسران کی شرکت

    ٹھٹھہ :ایس ایس پی کی زیرصدارت اہم میٹنگ،تمام پولیس افسران کی شرکت

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ ااوز، نچارج CIA ٹھٹہ اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن احکامات پر جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوشوں ملزمان کی گرفتاری، A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ، منشیات و گھٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں اور کسی بھی ذرائع سے جرائم کے متعلق ملنے والی اطلاع کی فورا” تصدیق کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کریں، اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاررواٸیوں کے ساتھہ تفتیشی امور کو مزید مٶثر اور یقینی بنایا جاٸے.
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشاورانہ مہارت، حاصل کی گٸی تربیت اور تجربوں کے بدولت مقدمات کو ناصرف منطقی انجام تک پہچاٸیں بلکہ متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزاٸیں بھی سنواٸیں.
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ جدید تیکنیکی سسٹم اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کارواٸیوں کو مزید موثر بنایا جاٸے. اس کے علاوہ درج کیسسز کی تفتيش ایمانداری، باریک بینی اور میرٹ کے بنیاد پر کی جاٸے. کسی قسم کی بدعنوانی، بددیانتی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گھٹکہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ میں مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا ہو۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز اور پی پی انچارجز کو احکامات دیے کہ تمام افسران روزانہ کي بنیاد پر اپنے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹز پر موجود رہ کر شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کریں۔

  • ننکانہ :مفت آٹا تقسیم کا عمل 25رمضان المبارک 16اپریل تک جاری رہے گا

    ننکانہ :مفت آٹا تقسیم کا عمل 25رمضان المبارک 16اپریل تک جاری رہے گا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار)مفت آٹا تقسیم کا عمل 25رمضان المبارک 16اپریل تک جاری رہے گا
    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوننکانہ صاحب مزمل الیاس نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اورنگران وزیر اعلی پنجاب کے مشن کے مطابق حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں قائم کیے گئے11 فری آٹاپوائنٹس پر ابتک05لاکھ 08ہزارمفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں باقی مستحق خاندانوں کے افراد جلدازجلد اپنے قریبی فری آٹا پوائنٹ پر پہنچیں اورحکومت پنجاب کی جانب سے مفت آٹا حاصل کریں ،مفت آٹا تقسیم کا عمل 25رمضان المبارک 16اپریل تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت جمنیزیم ہال ننکانہ میں قائم کیے گئے مفت آٹاپوائنٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف، سی اومیونسپل کمیٹی راﺅ انوار احمد ودیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اے ڈی سی آر ننکانہ نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوںکو مہینہ بھر کے تین آٹے کے تھیلے دیئے جارہے ہیں تاہم حکومت کی طرف سے نادرڈیٹابیس کی بنیاد پر کم آمدنی والے افراد کو بھی ایک تھیلاآٹے کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم کیے گئے تمام فری آٹا پوائنٹس پر ابتدائی طبی امداد ،پینے کے پانی، سایہ اور بیٹھنے کی سہولت دستیاب ہے جبکہ معذور،بیمار،کمزور اور ضعیف افراد کے لیے نہ صرف علیحدہ سکینگ کاﺅنٹر قائم کیے گئے ہیں بلکہ ان پوائنٹس سے ان افراد کی سواری تک پہنچانے کے لیے شہری دفاع کے رضاکار اور پولیس کے جوان خدمات انجام دے رہے ہیں

  • ننکانہ : مقررہ وقت میں خانہ ومردم شماری کا قومی ٹاسک سو فیصد مکمل،ڈویژن میں پہلے نمبر پر رہا

    ننکانہ : مقررہ وقت میں خانہ ومردم شماری کا قومی ٹاسک سو فیصد مکمل،ڈویژن میں پہلے نمبر پر رہا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار)مقررہ وقت میں خانہ ومردم شماری کا قومی ٹاسک سو فیصد مکمل،ڈویژن میں پہلے نمبر پر رہا
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے کہا کہ الحمداللہ ضلع ننکانہ میں خانہ ومردم شماری کا قومی ٹاسک سوفیصد مکمل کرلیا گیا ہے جس کے لیے تمام سپر وائزر،شمارکنندگان ودیگر متعلقہ محکمہ جات مبارکباد کے مستحق ہیںجنہوں نے قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر میں جاری خانہ و مردم شماری کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ اعجاز رشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو،نمائندہ مردم شماری میاں عدنان اسلم،انچارج سیکورٹی برانچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے اجلا س میں شرکت کی۔اے ڈی سی جی محمد حنیف نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں جاری خانہ و مردم شماری بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ محکمہ پولیس،تعلیم ،ریونیو،نادرا،پاک آرمی سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران و اہلکاران نے ضلع بھر میں یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ لاہور ڈویژن میں ضلع ننکانہ صاحب کا پہلانمبرہے جس نے بروقت مردم شماری کا قومی ٹاسک مکمل کیا

  • کندھ کوٹ : محکمہ فوڈ کی کارروائی ،2ہزارسے زائدگندم کی بوریاں برآمد ،5 خفیہ گودام سیل

    کندھ کوٹ : محکمہ فوڈ کی کارروائی ،2ہزارسے زائدگندم کی بوریاں برآمد ،5 خفیہ گودام سیل

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) محکمہ خوراک کی جانب سے غیر قانونی گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی،2ہزارسے زائدگندم کی بوریاں برآمد ،5 خفیہ گودام سیل
    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اختر حسین بوزدار ،فوڈ انسپکٹر محمد اسحاق مگسی کی جانب سے مختلف گوداموں پر چھاپے،چھاپوں کے دوران دو ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد 5 گودام سیل کر دیے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گندم ذخائر ہ کرنے کی اطلاع پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ضلع بھر میں ساڑے آٹھ لاکھ گندم کی بوریوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اختر حسین بوزدار نے مزید کہا کہ غیر قانونی گندم ذخائرہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا