Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • "لو سٹوری” فیصلے  نےملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا، حافظ حمداللہ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

    "لو سٹوری” فیصلے نےملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا، حافظ حمداللہ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

    اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ لو سٹوری پر مبنی فیصلوں نے ملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا ہے۔
    سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتےہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلہ سے نظریہ سہولت کے ساتھ ساتھ نظریہ محبت بھی جھلک رہا ہے،فیصلے سے سیاسی، آئینی اور عدالتی بحران میں مزید خوفناک اضافہ ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا پورا شیڈول جاری کیا جو الیکشن کمیشن کا کام ہے تو پھر نتائج کا اعلان بھی کر دیتی،یہ بہتر نہیں کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ میں ضم کیا جائے۔

  • تونسہ شریف : میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر طاہر حسین  نتکانی  کا تبادلہ کر دیا گیا

    تونسہ شریف : میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی کا تبادلہ کر دیا گیا

    تونسہ شریف( نامہ نگار عمران لنڈ)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی کا تبادلہ کر دیا گیا
    تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال تونسہ شریف کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر حسین بہت اچھے اور اعلیٰ اخلاق کی شخصیت کے مالک تھے اور اپنے علاقے کی محرومی کا بھی احساس کرتے تھے اور ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی بہت عرصہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف میں تعینات تھے اور اپنی اخلاقیات اور اپنے کام کی جستجو کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے

  • ٹھٹھہ : ذوالفقار علی بھٹو کی44 ویں برسی پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ : ذوالفقار علی بھٹو کی44 ویں برسی پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )ذوالفقار علی بھٹو کی44ویں برسی پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی
    تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کی تقریب کا انعقاد پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی، پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں سندھ کے سینئر معاون خصوصی پی پی پی کے ضلعی صدر صادق علی میمن ، علی میمن، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی، پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی، سابق ایم پی اے سید امتیاز شاہ شیرازی ،جہانگیر پالاری، ممتاز علی میمن، نور حسن سرکی، عبدالخالق سومرو، عبدالحمید سومرو، عزیز پکیڈیو اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر غلام حیدر سائمن،سہیل پلیجو، جمعہ خان جوکھیو، بھرو سرکی اور پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہداء کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن، پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی، پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی اور دیگر نے کہا کہ عوامی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو ملک کے قائد ہیں۔ 4 اپریل کو ملکی مفادات اور سلامتی کے لیے شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت فراہم کرکے ملک کو مضبوط کیا اور ملک میں جمہوریت بھی قائم کی اور عوام کو ان کے حقوق دلائے، ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے محنت کی، انہوں نے ملک کے عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور سرمایہ داروں اور جاگیرداروں سے جائیدادیں حاصل کرکے کسانوں اور مزدوروں کو دیں۔

  • شیخوپورہ :چھوٹی بچی کو  ڈانٹنے پر ہمسائیوں نے نوجوان کو گولی ماردی

    شیخوپورہ :چھوٹی بچی کو ڈانٹنے پر ہمسائیوں نے نوجوان کو گولی ماردی

    شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)مانانوالہ میں ہمسایوں نے گولی مار دی پرانا سوئی گیس آفس محلہ گرین ٹاؤن ہمسایوں نے ایک شخص کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ چھوٹی بچی کو ڈانٹنے کی وجہ سے کی گئی۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراََ ریسپانس کر کے ریاست ولد شفقت عمر 35سال کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد DHQ ہسپتال شیخوپورہ شفٹ کر دیا۔

  • اوکاڑہ : شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے بہترسکول کی پالیسی پر عمدرآمد شروع کردیاگیا

    اوکاڑہ : شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے بہترسکول کی پالیسی پر عمدرآمد شروع کردیاگیا

    *اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے بہترسکول کی پالیسی پر عمدرآمد شروع کردیاگیا
    تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری شہدائے پولیس کے بچوں کے لیے پہلے سے بہتر سکول میں تعلیم کے حصول کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہید آصف رضا جاوید کے کمسن بچوں عائشہ اور حسن ، شہید شرجیل کامران کے بیٹے منیب کامران جبکہ شہید شفیق احمد کے بیٹے زبیر شفیق کو ملک کے صفِ اول کے تعلیمی ادارے The City School میں داخل کروا دیا گیا ،ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان شہداءکے چاروں بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر پہلے دن سکول چھوڑنے گئے ،سکول انتظامیہ اور سکول کے بچوں نے شہدائے پولیس کے بچوں کا ہیروز کی طرح خیر مقدم کیا،اوکاڑہ پولیس اپنے عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن سے عہد کرتی ہے کہ ان کے اہل و عیال کی فلاح و بہبود کو ہر طور ممکن بنایا جائے گا

  • ننکامہ :ریسکیو 1122 کا ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

    ننکامہ :ریسکیو 1122 کا ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو 1122 کا ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
    ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرز و انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کومارچ میں 8832 موصول ہونے والی کالز میں 2193ایمرجنسی کالز تھیں۔2193 ایمرجنسیز کالز پر2245متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 531روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1321میڈیکل 17,فائر کیس، پانی میں ڈوبنے کے 2واقعات،58لڑائی جھگڑے اور تشدد اور264متفرق ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ 7 منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے487 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ1710متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران 48 متاثرین جانبر نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے473مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور آگ کے حادثات معمول سے نمایاں حد تک بڑھ جاتے ہیں۔فارمرز ٹرانسفارمر والے الیکٹرک پول کے اردگرد والی جگہوں کو بروقت گھاس بھوس اور فصل وغیرہ سے صاف کر دیں تا کہ شارٹ سرکٹ سے آگ نہ پھیل پائے اور گندم کی باقیات کو آگ لگانا قانوناََ جرم ہے لہذا اجتناب کریں تا کہ آگ کے واقعات کو کم کیا جا سکے

  • ننکامہ :ڈی پی او  کا سانگلہ ہل کا وزٹ۔ فری آٹا پوائنٹ، کچہری اور جوڈیشل حوالات کا جائزہ لیا

    ننکامہ :ڈی پی او کا سانگلہ ہل کا وزٹ۔ فری آٹا پوائنٹ، کچہری اور جوڈیشل حوالات کا جائزہ لیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی پی او کا سانگلہ ہل کا وزٹ۔ فری آٹا پوائنٹ، کچہری اور جوڈیشل حوالات کا جائزہ لیا
    ڈی پی او اعجاز رشید کا سٹی سانگلہ ہل میں وزٹ۔ فری آٹا پوائنٹ، کچہری اور جوڈیشل حوالات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے سٹی سانگلہ ہل میں وزٹ کے دوران جمنیزیم ہال میں بنائے گئے فری آٹا پوائنٹ کا وزٹ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل مدثر ممتاز سے ملاقات کی۔ اور فری آٹا پوائنٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے ڈی ایس پی سرکل سانگلہ میاں ناصر نواز اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ رائے صدی احمد کو فری آٹا پوائنٹس پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رکھنے اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اور پولیس افسران و جوانوں کو بریف کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ دوسری جانب ڈی پی او اعجاز رشید نے کچہری سانگلہ ہل کا وزٹ کیا۔ کچہری کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور کچہری گارد پر تعینات افسران و جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی مزید بہتر طور پر انجام دینے کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے کچہری سانگلہ ہل میں وزٹ کے دوران حوالات جوڈیشل کا ملاحظہ بھی کیا۔ پیشی پر آنے والے ملزمان کو حوالات میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ جوڈیشل ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کی حاضری چیک کی اور جوڈیشل حوالات کے ریکارڈ رجسٹر پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ ڈی پی او نے انچارج جوڈیشل کو زیر حراست ملزمان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور پیشی پر لیجانے سے قبل ہتھکڑیوں کے استعمال کے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔ دریں اثناء ڈی پی او نے سٹی شاہکوٹ میں ریسٹ ہاوس پر بنائے گئے فری آٹا پوائنٹ کا وزٹ کیا۔ انچارج ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے اور عوامی خدمت کے متعلق بریف کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے ک فری آٹا پوائنٹس پر عوام الناس کی خدمت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا اہم۔ذمہ داری ہے۔ ننکانہ پولیس کے افسران و جوان عوامی تحفظ اور خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے

  • ٹبہ سلطان پور : رمضان کادوسرا عشرہ،دکانداروں نے خود سے تمام اشیاء کے نرخ دگنے کردئے

    ٹبہ سلطان پور : رمضان کادوسرا عشرہ،دکانداروں نے خود سے تمام اشیاء کے نرخ دگنے کردئے

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) ٹبہ سلطان پور شہر اور گردونواح میں دوسرے عشرے میں بھی دکانداروں نے تمام اشیاء کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا, سبزی اور فروٹ عوام کی دسترس سے دور ہو گئے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹا تقسیم میں مصروف ہیں, رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے کئی گنا اضافہ کر دیا, چند ہی دنوں میں تمام اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں, شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر ٹبہ سلطان پور میں من مانی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے, اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پابند کیا جائے کہ وہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی قیمتیں یقینی بنائیں تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف مل سکے.

  • ٹبہ سلطان پور:شہرو گردونواح میں جعلی نوٹ گردش کرنے لگے

    ٹبہ سلطان پور:شہرو گردونواح میں جعلی نوٹ گردش کرنے لگے

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) شہر ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں ایک بار پھر ہزار اور پانچ سو روپے والے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے, شہری بالخصوص تاجر برادری اور دکاندار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں, نوٹس کا مطالبہ, اس سلسلہ میں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت اصل کرنسی نوٹ سے مشابہت رکھنے والی کرنسی گردش کر رہی ہے جس پر نقلی نوٹ ہونے کا بالکل شک نہیں ہوتا لیکن جب وہ کیش جمع کرانے کے لیے بنکوں میں جاتے ہیں تو بنک عملہ جعلی نوٹ کو کینسل کرکے واپس ہاتھ میں تھما دیتے ہیں نوٹوں کی شناخت نہ ہونے پر اب تک بڑی تعداد میں دکاندار اور عام شہری لٹ چکے ہیں اس جعلسازی پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے کاروباری حلقوں اور دکانداروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے ملک دشمن گروہ کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے.

  • ڈی جی خان :طوفانی بارش و ژالہ باری ،گندم سمیت دیگرفصلیں تباہ

    ڈی جی خان :طوفانی بارش و ژالہ باری ،گندم سمیت دیگرفصلیں تباہ

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )طوفانی بارش و ژالہ باری ،گندم سمیت دیگرفصلیں تباہ
    تفصیل کے مطابق پیر عادل،شاہ صدردین ،لاڈن ،دری میرو و دیگر علاقوں میں گذشتہ روز شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی طوفانی بارش اور ژالہ باری کا یہ سلسلہ کافی دیر جاری رہا اس طوفانی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پیر عادل وگردونواح میں سورج ،گندم ،آم ،چارہ جات ودیگرفصلوں کو شدید نقصان پہنچا ،گندم کی فصل پک کر تیار کھڑی تھی کچھ کسان فصل کاٹ کر رکھی ہوئی تھی اور تھریشر لگانے کے انتظار میں تھے لیکن ان بارشوں نے کسانوں کی کمر توڑ کے رکھ دی دوسری طرف اس طوفانی آندھی ،شدید بارش وژالہ باری سے ذرائع مواصلات،موبائل نیٹ ورک اور بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا،کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی کی بحالی بھی نہیں ہوسکی –