Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا اچانک دورہ مفٹ آٹا پوائنٹ کا جائزہ لیا

    ننکانہ: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا اچانک دورہ مفٹ آٹا پوائنٹ کا جائزہ لیا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی ( احسان اللہ ایاز) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا اچانک دورہ مفٹ آٹا پوائنٹ کاجائزہ لیا
    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ کیا اور ننکانہ صاحب میں موجود آٹا پواٸنٹس کو چیک کیا اس موقع پر وزر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آٹے کی تقسیم کے عمل کا جاٸزہ لیا اور جمنازیم ہال میں موجود ضعیف العمر خاتون کا پراسس خود کروایا ,جمنازیم ہال میں موجود خواتین سے بات چیت کی اور ان کو دی جانے والی سنٹر پر سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا وزیر اعلی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ عوام تسلی رکھے آٹا سب کو ملے گا ,بہترین سولیات اور انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو شاباش دی ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے ضلع بھر میں موجود 11 آٹا پواٸنٹس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی کہ ہر سنٹر پر دس کونٹر بناۓ گۓ ہیں تاکہ شہروں کو آٹا پواٸنٹس پر زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکیں ,اس موقع پر

  • ٹھٹھہ :بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے- منظورخشک

    ٹھٹھہ :بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے- منظورخشک

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے- منظورخشک
    تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور خشک نے خشک ہاؤس ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ شہر میں بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے مزدور کی اجرت 500 روپیہ وہ غریب کیا لے سکتا ہے دوسری جانب کہا کے ٹھٹھہ شہر میں کئی دنوں سے پانی بند ہے عوام اگر آفیسروں کو شکایت کرتی ہے تو بھی توجہ نہیں دی جاتی ، غریب عوام گھر کے اخراجات میں ڈوبے ہوئے ہیں اوپر سے پانی بھی پیسوں سے لیں اس موقعہ پر ایڈوکیٹ ناصر عباسی اور سٹی صدر ناتھو کنبہار بھی موجود تھے.

  • ٹھٹھہ : ایس ایچ او گھارو کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کی کوشش ناکام

    ٹھٹھہ : ایس ایچ او گھارو کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کی کوشش ناکام

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایچ او گھارو کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کی کوشش ناکام
    ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور سب انسپکٹر امداد حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر *فلٹر پلانٹ گھارو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ مٹیریل سپلائر ملزم نور ملک ولد زرد اللہ پٹھان کو گرفتار کرکے لیا۔دوران کارروائی پولیس نے کورولا کار کو حراست میں لیکر 154 کلو چورہ سپاری اور 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ننکانہ : پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے

    ننکانہ : پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے
    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لیمیٹڈ کے طارق رشید ایس ڈی او ڈویلپمنٹ ننکانہ اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئےاس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام معزز مہمانان گرامی و اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ محمد سلمان اسلم بزنس مینیجر ننکانہ اور محمد اشرف ایس ڈی او آپریشن ننکانہ نے پھولوں کا گلدستہ اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں رخصت کیا

  • شیخوپورہ :مفت آٹا مرکز سے 8 نوسربازوں کا گروہ پکڑا گیا

    شیخوپورہ :مفت آٹا مرکز سے 8 نوسربازوں کا گروہ پکڑا گیا

    شیخوپورہباغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم مفت آٹا مرکز سے 8 نوسربازوں کا گروہ پکڑا گیا۔نوسرباز گروہ سے سینکڑوں مرد و خواتین کے شناختی کارڈز اور جعلی مہریں برآمد کر لی گئیں، نوسرباز جعلی مہریں لگا کر آٹے کے فی تھیلہ 250 روپے وصول کر رہے تھے۔
    نوسربازوں نے سرکاری آٹے کے ایک ہزار سے زائد تھیلوں کی جعلی مہر سے سرکاری رسیدیں جاری کیں تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرکے نوسرباز گروہ کے 8 افراد کو گرفتار کروایا گیاگرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کرینگے۔ اسسٹنٹ کمشنر لاریب

  • ٹھٹھہ :سجاول بائی پاس کے قریب مگسی گوٹھ میں نوجوان لڑکی مبینہ طورپر قتل

    ٹھٹھہ :سجاول بائی پاس کے قریب مگسی گوٹھ میں نوجوان لڑکی مبینہ طورپر قتل

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سجاول بائی پاس کے قریب مگسی گوٹھ میں نوجوان لڑکی مبینہ طورپر قتل
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں سجاول بائی پاس کے قریب مگسی گوٹھ میں نوجوان لڑکی کا مبینہ قتل ہواہے ،17 سالہ حسینہ دخترگل حسن مگسی کے سر میں گولی کا نشان ہے،
    ورثاء کاکہناہے کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے، لیکن اس کے سر میں گولی کا نشان ہے خود کشی ہے یا قتل یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے مزید تفشیش پولیس نے شروع کردی ہے .

  • کوہ سلیمان پر طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد زخمی راستے بند، گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں

    کوہ سلیمان پر طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد زخمی راستے بند، گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں

    ڈی جی خان (باغی ٹی وی)کوہ سلیمان پر طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند، گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں
    بلوچستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے سرحدی علاقوں میں کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
    پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دھاناسر اور مانیخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی کلومیٹر علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
    اسلام آباد، پشاور اور سوات سے آنے والی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں روک دیا گیا ہے، بلوچستان سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا جانے والی گاڑیوں کو بھی ژوب اور شیرانی میں روک دیا گیا ہے۔
    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین ٹریفک معطل کردیاگیا ہے۔

  • ڈی جی خان :سخی سرور، تراویح پڑھنے جانیوالے حافظ قرآن ٹرک کی ٹکرسےجاں بحق

    ڈی جی خان :سخی سرور، تراویح پڑھنے جانیوالے حافظ قرآن ٹرک کی ٹکرسےجاں بحق

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)سخی سرور، تراویح پڑھنے جانیوالے حافظ قرآن کو تیزرفتارٹرک نے کچل ڈالا، موقع پرجاں بحق
    تفصیل کے مطابق ریسکیو پریس ریلیزکے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹرک والے نے کچل دیا ہے آپ ہماری مدد کے لیے ایک ایمبولینس بھیجیں۔ کنٹرول روم نے فورا قریب کی پوائنٹ سخی سرور سے ایک ایمبولینس روانہ کر دی لیکن جب ایمبولینس سٹاف موقع پر پہنچا تو مریض پہلے سے فوت تھا اور لواحقین کے کہنے پر ڈیڈ باڈی ان کے گھر سخی سرور شہر شفٹ کر دی۔
    مقامی ذرائع کابتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والا کمسن حافظ قرآن عبدالباسط تراویح کے لیے گھر سے نکلا تو ٹرک نے کچل دیا چند دن قبل کمسن حافظ قرآن عبدالباسط نے قرآن حفظ کیا تھا ۔عبدالباسط کے قرآن پاک حفظ کرنے پر چند دن پہلے والدین نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا.
    سخی سرور میں آبادی والے علاقہ میں سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں

  • ٹھٹھہ:گجو شہرمیں پولیس کی کارروائی، منشیات پیکنگ فیکٹری پکڑلی،1 گرفتار

    ٹھٹھہ:گجو شہرمیں پولیس کی کارروائی، منشیات پیکنگ فیکٹری پکڑلی،1 گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گجو شہرپولیس کی کارروائی، منشیات فیکٹری پکڑلی،4 گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپکٹر عبدالوہاب عباسی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر میمن محلہ گجو میں بدنام گٹکا فروش اسامہ میمن کی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 1 بدنام گھٹکہ فروش ملزم اسامہ ولد غلام رسول میمن کو گرفتار کرکے لیا۔
    دوران کارروائی گٹکا فیکٹری سے 1 پیکنگ مشین، 20 کلو کتھا، 10 کلو چورہ سپاری،10 کلو پنی، 280 ساشے زعفرانی تمباکو پتی، 204 ساشے عزیزی تمباکو پتی، 100 ساشے راجا جانی تمباکو پتی، 2000 ہزار پیکٹ عاداب، 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر54/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔
    اس سے قبل ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس چھاپہ مارکارروائی میں 4 ملزمان کوپولیس نے گرفتارکیا تھا لیکن ذرائع کاکہناہے کہ پولیس ڈیل کے بعد تین ملزمان کو چھوڑ دیا اور صرف ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے

  • میہڑ : پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کی پروٹوکول گاڑی کی ٹکر سے 2 جاں بحق

    میہڑ : پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کی پروٹوکول گاڑی کی ٹکر سے 2 جاں بحق

    میہڑ:باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)انڈس ھائی وے پر حادثہ ،نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق
    تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش لال کی پولیس موبائل پروٹوکول کی تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں سکندر علی سیال اور واحد بخش سہول کو ٹکر مار دی۔ دونوں نے موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
    لواحقین نے مقتولین کی لاشیں انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا۔ ٹریفک معطل۔ لواحقین نے مقدمہ درج کرکے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رمیش لال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری صورت میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان،