Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چترال :یونین کونسل کوہ کی عوام نے اپنے مطالبات کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن،ورنہ احتجاج

    چترال :یونین کونسل کوہ کی عوام نے اپنے مطالبات کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن،ورنہ احتجاج

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی) چترال کے مضافاتی علاقے یونین کونسل کوہ کے سینکڑوں عوام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ علاقے کے عمائدین نے بونی چترال سڑک کی تعمیر،بجلی کی فراہمی اور رمضان پیکیج کا مفت آٹا اس علاقے کے مکینوں کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔عمائدین نے حکومت کو تین دن کا ڈیڈلائن دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات تین دنوں میں تسلیم نہیں ہوئے تو وہ راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے یونین کونسل کوہ کے عمائدین کا موری لشٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شریف حسین چیئرمین نے کی۔اجلاس میں علاقے کے عمائدین، تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے رہنماؤں، منتحب کونسلرز، ناظمین، چئیرمین اور سماجی کارکنوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔اجلاس سے اظہار حیال کرتے ہوئے حاجی صفدر علی آکاش اور دیگر مقررین نے کہا کہ بونی چترال سڑک پر تعمیراتی کام شروع ہوا تھا مگر ابھی کام بند پڑا ہے اور یہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی یعنی NHAنے اس سڑک سے وہ تارکول بھی اکاڑ دیا جو 38 سال پہلے چین کے ایک تعمیراتی کمپنی نے اس سڑک کو تعمیر کرتے ہوئے ڈالا تھا اور نہایت مضبوط تارکول تھا مگر اس کے بعد اس شاہ راہ پر دوبارہ تارکول کا کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ NHA کے ٹھیکدار نے سڑک کے ایسے حصے سے بھی وہ مضبوط تارکول اکاڑدیا جہاں انہوں نے سڑک پر کوئی کام نہیں کیا یعنی نہ کشادگی، نہ پحتگی، نہ حفاظتی دیوار مگر صرف پیسے بٹورنے کیلئے تارکول کو اکاڑدیا۔


    مقررین نے کہا کہ گولین میں اربوں روپے کی لاگت سے 108 میگا واٹ پن بجلی گھر تعمیر ہوا ہے مگر اس وقت اس کا سروے غلط ہوا تھا اور تعمیر کے بعد اب پتہ چلا کہ یہ بجلی گھر صرف 15 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے پڑوس میں علاقہ کوہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے رمضان میں مفت آٹا ابھی تک اس علاقے میں نہیں پہنچا۔ اجلاس میں ایک تین نکاتی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بونی چترال سڑک پر فوری طور پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے، علاقہ کوہ کو گولین بجلی گھر سے بجلی فراہم کی جائے اور وزیر اعظم کی جانب سے رمضان میں مفت آٹا اس علاقے کے مکینوں کو بھی دیا جائے۔
    علاقے کے لوگوں نے ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک پر مٹی اور گرد و غبار کی وجہ سے نہ صرف راہ گیر بلکہ سڑک کے آس پاس رہنے والے لوگ بھی محتلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
    اجلاس میں حکام کو تین دین کا ڈیڈ لاین دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا کہ اگر تین دنوں میں ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تووہ راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس میں بونی مستوج روڈ کو بلاک کرنا بجلی کی فراہمی معطل کرنا اور ضلع اپر چترال کو سامان کی ترسیل روکنا بھی شامل ہیں۔ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا۔

  • میہڑ : بااثر افراد کے ظلم کیخلاف مردوخواتین کاقرآن پاک اٹھاکر انصاف کی اپیل

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ) بااثر افراد کے ظلم خلاف مردوخواتین کاقرآن پاک اٹھاکر انصاف کی دہائ
    میہڑ کے نواحی علاقے فریدآباد میں بااثر شخص کے ظلم کے خلاف گاؤں حمزہ خان چانڈیو کے مکینوں شمشاد چانڈیو ،افسانہ چانڈیو ،ا براھیم چانڈیو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گاؤں کے بااثر شخص اکبرنے ہمارا جینا دشوار کردیاہے، ہماری زرعی زمینوں جائداد پر قبضہ کرلیا ہے ،ہم اپنے گھروں سے بھی باہر نہیں نکل سکتے ، مسلح افراد نے ہمیں گھیر رکھاہے جس کے باعث ہم ہر وقت زندگی اور موت کی کش مکش میں ہیں ہروقت ہمیں جان کا خطرہ ہے.
    مظاہرین نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور انصاف کی اپیل کی ہے

  • چنیوٹ:جھنگ روڈ پر بجلی کا ٹرانسفارمر شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا

    چنیوٹ:جھنگ روڈ پر بجلی کا ٹرانسفارمر شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی ( مہر طاہر سیال )جھنگ روڈ پر بجلی کا ٹرانسفارمر شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا
    جھنگ روڈ پر ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا آگ کے شعلوں نے نجی بینک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے پارکنگ میں کھڑی متعدد موٹر سائیکلز جل کر خاکستر
    تفصیل کے مطابق چنیوٹ جھنگ روڈ پر ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ٹرانسفارمر کو لگنے والی آگ سے بینک کا جنریٹر اور بلڈنگ کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بینک کا کچھ حصہ بھی متاثر ہوا ہے تاہم آگ کی لپیٹ میں آنے سے ذیشان اور کلیم نامی شہری جھلس گئے جبکہ آگ کے باعث بینک کے باہر پارک متعدد موٹر سائیکلز جل کر خاکستر ہو گئیں تاہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا.

  • شہید ذوالفقارعلی بھٹو کوان کے 44 ویں یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں-عبدالواحد سومرو

    شہید ذوالفقارعلی بھٹو کوان کے 44 ویں یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں-عبدالواحد سومرو

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پی پی پی صوبائی سیکرٹری ریکارڈ و واقعات سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو و سابق ایم این اے نے۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے 44 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں، سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہا کہ قائدِ عوام صرف پاکستان کے نہیں، بلکہ عالم اسلام سمیت پوری دنیا کے ایک بڑے مدبر و جہاندیدہ لیڈر تھے، ایسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے، کیونکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ پہلا متفقہ آئین، زرعی اصلاحات، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق، غریب شہریوں کے لیے گھر، لاکھوں پاکستانیوں کو اندرونِ و بیرون ملک روزگار، اسٹیل ملز، پورٹ قاسم، ہیوی میکینیکل کمپلیکس، پاکستان مشین ٹول فیکٹری، جوہری پروگرام، پاک چین دوستی اور اسلامی دنیا کی قیادت جیسے تاریخ ساز اقدامات قائدِ عوام کے کارنامے ہیں۔ سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پاکستان پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے سرگرم عمل ہیں، جو ملک میں جمہوریت کو مضبوط، آئین و پارلیمان کی بالادستی، غربت کے خاتمے، معاشرے میں رواداری و مساوات کے قیام اور اقوامِ عالم میں پاکستان کی سربلندی کا مشن ہے۔

  • ٹھٹھہ :مکلی ،حیدری چوک شرپسندوں نے گھروں اور بجلی کے ٹرانسفارمر پر پتھروں کی بارش کردی

    ٹھٹھہ :مکلی ،حیدری چوک شرپسندوں نے گھروں اور بجلی کے ٹرانسفارمر پر پتھروں کی بارش کردی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی ،حیدری چوک شرپسندوں نے گھروں اور بجلی کے ٹرانسفارمر پر پتھروں کی بارش کردی
    حیدری چوک مکلی پر تخریب کاروں کی تخریب کاری گھروں اور بجلی کے ٹرانسفارمر پر پتھروں کی بارش، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ،مکلی حیدرری چوک پر نامعلوم تخریب کاروں نے لوگوں میں خوف پھیلانا شروع کردیا ہے رات کے اندھیرے میں گھروں اور بجلی کے ٹرانسفارمر پر پتھروں کی بارش کرنا شروع کردی ہے جس سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے رات کو جاگ کر خود ہی علاقے کی چوکیداری کرنا شروع کردی ہے تاکہ تخریب کاروں کو پکڑا جا سکے-

  • بھکر: بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل , بھاری مقدار میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

    بھکر: بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل , بھاری مقدار میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

    بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار )بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر بھاری تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام برآمد ہونا والا اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا ۔ دوران چیکنگ مشکوک کار روکنے پر کار کی ڈگی سے 22عدد رائفل 222بور ،42عدد میگزین ،181عدد کارتوس برآمد کر لیے ۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر دوران چیکنگ مشکوک کار کو روکا تو ڈرائیور نے بانیت قتل کار ڈیوٹی پر مامور ملازم پر چڑھانے کی کوشش کی اور رخ جانب کوٹلہ جام بیریر توڑ کر بھاگ گیا جس کو ہمراہ ایلیٹ ٹیم کار معہ ملزمان کو قابو کرلیا دوران چیکنگ کار کی ڈگی سے ایک آہنی ضدوق سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے اس موقع پر ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شخص کو امن وامان خراب کرنے کے لئے کوئی رعایت نہ ہے قانون کی پا سداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ کار نمبری 6985/LEAماڈل 2016 جو کہ ڈیرہ اسمعیل خان سے پنجاب میں آرہی تھی جس کو مشکوک جانتے ہوئے چیکنگ کے دوران کار سے مندرجہ بالا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوااور کار میں سوار ملزم اسلحہ سمگلر1 محمد رشید ولد دین محمد سکنہ ڈیرہ اسمعیل خان ،2 محمد اعجاز ولد صالح محمد سکنہ منڈی بہاوالدین کو گرفتار کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی
    ڈی پی او محمد نوید نے اچھی کارکردگی پر SHOتھانہ صدر بھکر محمد اختر بگا ،انچارج بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل محمد نوید ،انچارج ایلیٹ فورس محمد عرفان خان کو شاباش دی-

  • اوکارۃ : تنخواہیں نہ ملنے پربلدیہ ملازمین کا چیف آفیسر کے خلاف احتجاج

    اوکارۃ : تنخواہیں نہ ملنے پربلدیہ ملازمین کا چیف آفیسر کے خلاف احتجاج

    اوکاڑہ،احتجاج باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) تنخواہیں نہ ملنے پربلدیہ ملازمین کا چیف آفیسر ے خلاف احتجاج
    تفصیل کے مطبق بلدیہ ملازمین نے چیف آفیسر بلدیہ کے خلاف احتجاج کیا۔بلدیہ ملازمین تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے۔
    کرسچن ملازمین کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے پر سی او بلدیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ،بلدیہ میں کام کرنے والے کرسچین کمیونٹی نے پریس کلب چوک کو بند کر دیا۔ہمیں تنخواہیں اور پینشن نہیں دی جارہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ سی او ٹھیکیداروں کو پیسے دیتا ہے ہمیں تنخواہیں نہیں،
    سی او بلدیہ سے حساب لیا جاے کے پیسے کہاں جاتے ہیں، 9 اپریل کو ہماری عید ہے لیکن تنخواہیں پھر بھی نہیں دی جارہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو ہم ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کریں گئیں۔

  • کوٹ ہیبت : موٹرسائیکل اور جیپ میں ٹکر4 افراد شدید زخمی

    کوٹ ہیبت : موٹرسائیکل اور جیپ میں ٹکر4 افراد شدید زخمی

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) موٹرسائیکل اور جیپ میں ٹکر4 افراد شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ وڈور پل کے قریب ایک تیز رفتار جیپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر اور جیپ میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوے، موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور خاتون کو شدید چوٹیں آئیں، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور ان میں بہت زیادہ زخمی خاتون اور آدمی کو ڈیرہ غازی خان شہر کے ہسپتال کے ٹراما وارڈ میں پہنچا دیا عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا-

  • ٹھٹھہ : مکلی پولیس نے کار سے چرس برآمد کرلی ،صحافی کے گھر سے بکریاں چوری

    ٹھٹھہ : مکلی پولیس نے کار سے چرس برآمد کرلی ،صحافی کے گھر سے بکریاں چوری

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قريشي)مکلی پولیس نے کار سے چرس برآمد کرلی ،صحافی کے گھر سے بکریاں چوری
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکلي سب انسپکٹر اصغر علی شاہ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر مکلی تا جنگشاہی روڈ گلمنڈہ چوک پر کامیاب کارروائی کرکے کورولا کار نمبر BCB-025 میں چرس سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 منشیات فروش ملزمان نور محمد ولد رحیم خان بروہی اور فیض محمد ولد پیر محمد بروہی کو گرفتار کرلیا۔ دوران کارروائی پولیس نے کورولا کار کو حراست میں لیکر 1 ہزار 4 سو 60 ساٹھ (1460) گرام چرس برآمد کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر68/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ مکلی۔
    دوسری طرف مکلی تھانے کی حدود گوٹھ عارب خاصخیلی سے مقامی صحافی مراد خاصخیلی کی رات دیر گئے نامعلوم چور دو بکریاں چرا کر لے گئے اس گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران اسی گاؤں سے ایک موٹر سائیکل اور 2 دنبے چوری ہوچکے ہیں مگر ابھی تک کوئی چور نہیں پکڑا جاسکا ہے نہ ہی چوری برآمد ہوئی ہے گوٹھ عارب خاصخیلی اور مکلی کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی مراد خاصخیلی اور دیگر کی چوری ہونے والی بکریاں دنبے اور موٹر سائیکل برآمد کرکے چوروں کو کیفر کردار تک پھنچایا جائے-

  • کندھ کوٹ: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن، ایس ایچ او شہید،ڈی ایس پی زخمی ،10 ڈاکو ہلاک

    کندھ کوٹ: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن، ایس ایچ او شہید،ڈی ایس پی زخمی ،10 ڈاکو ہلاک

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میںایس ایچ او شہید،ڈی ایس پی زخمی ،10 ڈاکو ہلاک
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او عبداللطیف میرانی شہید ہوگئے۔ایس ایس پی عرفان سمو ں کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں ڈی ایس پی قلندر بخش سمیت 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سکھر منتقل کیا گیا ہے۔کندھ کوٹ پولیس نے کچےکے مختلف علاقوں کا گھیراؤ کرکے راستے سیل کر رکھے ہیں، ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق کندھ کوٹ آپریشن جاگیرانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے، ضلع بھرکی پولیس طلب کرلی گئی ہے۔ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ مقابلے کے دوران 10 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس ہے اور عام لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔