Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • حب : جام کالونی میں ایرانی پیٹرول کے ڈپو پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،70 ہزار لیٹرتیل جل گیا

    حب : جام کالونی میں ایرانی پیٹرول کے ڈپو پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،70 ہزار لیٹرتیل جل گیا

    حب،باغی ٹی وی (عبدالحکیم بلوچ کی رپورٹ) جام کالونی میں ایرانی پیٹرول کے ڈپو پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،70 ہزار لیٹرتیل جل گیا
    تفصیل کے مطابق جام کالونی میں ایرانی پیٹرول کے ڈپو پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔کوئی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آرہی۔جب کہ 70 ہزار ایرانی ڈیزل اور پٹرول جو کہ لاکھوں روپےکا نقصان بتایا جا رہا ہے جل گیاہے ، آگ بجھانے میں اب تک مونسپل کارپوریشن ٹاؤن کے فائیر برگیڈ، سماعت لیڈا انڈسٹریل کے فائر بریگیڈ اور ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے فائربرگیڈ اور دیگر آگ بجھانے میں مصروف عمل رہے اس موقع پر ایس ایچ اوسٹی عطاء اللہ نعمانی اپنے تمام جوانوں کے ساتھ آگ بجھانے میں ان کے شنا بہ شانہ کھڑے رہے تاکہ کوئی اور جانی حادثہ پیش نہ آئے اس وقت تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں جن میں ڈیزل اور پٹرول کی مالیت تقریبا 70 ہزار لیٹر لاکھوں روپے ما لیت بتایاجا رہا ہے اس سے پہلے اسی مارکیٹ میں تقریبا تین سے چار دکانیں ڈیزل اور پٹرول کے سبب اسسٹنٹ کمشنر حب کے ہاتھوں اسی مارکیٹ میں اس وقت تک سیل ہیں اور آج تقریبا سوا بارہ بجے چار دکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ حب میں ایسے کئی غیرقانونی ایرانی پٹرول وڈیزل کے ڈپو موجود ہیں ،ان غیر قانونی ایرانی آئل ڈپوؤں کے خلاف کارروائی کرنے سے انتظامیہ بے بس ہے.

  • میہڑ: تیر رفتار رکشہ کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق

    میہڑ: تیر رفتار رکشہ کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ )تیر رفتار رکشہ کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق
    میہڑ کے نواحی علاقے گاؤں صادق ماچھی میں تیز رفتار رکشہ نے دوسرے رکشہ سے کراسنگ کے دوران رکشہ میں سوار 10بچہ عامر علی سولنگی کو گردن میں ٹکر مار شدید زخمی کر دیا.زخمی بچے کو علاج کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا معصوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگیا.

  • ٹبہ سلطانپور :نسیم خان خاکوانی کی نمازجنازہ ادا،مقامی قبرستان میں سپردخاک

    ٹبہ سلطانپور :نسیم خان خاکوانی کی نمازجنازہ ادا،مقامی قبرستان میں سپردخاک

    ٹبہ سلطانپور،باغی ٹی وی (نامہ نگار)امین خان خاکوانی کے بڑے بھائی گلریز خان خاکوانی اور اویس خان خاکوانی کے چاچا نسیم خان خاکوانی مرحوم کی نمازہ جنازہ ادا معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطانپور تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی سیاسی وسماجی شخصیت و سابق صدر مسلم لیگ (ق) نواب محمد امین خان خاکوانی کے بڑے بھائی گلریز خان خاکوانی اور امیدوار حلقہ پی پی 236 نواب اویس خان خاکوانی کے چاچا نواب نسیم خان خاکوانی مرحوم کی گزشتہ روز ملتان اور آبائی گاؤں بستی اوکانوالہ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی نمازہ جنازہ روحانی شخصیت سید پیر عنایت اللہ شاہ بخاری نے پڑھائی نمازہ جنازہ کے بعد مرحوم نسیم خان خاکوانی کو مقامی قبرستان میں خاک سپرد کیا گیا نمازہ جنازہ میں سابق ایم این اے اظہر احمد خان یوسفزئی نواب احسن خان خاکوانی نواب علی رضا خان خاکوانی چوہدری غضنفر عباس گھلو حاجی فیاض حسین تھہیم نواب نعیم اللہ خان ترین میاں مسعود اویس نواب حیدر خان خاکوانی نوازش علی علی خان خاکوانی نواب قمرالزمان خان خاکوانی حسن رضا خان خاکوانی شیخ رجب علی سید حبیب الرحمن شاہ نواب عاصم خان خاکوانی شریف خان خاکوانی منور خان خاکوانی کرنل امجد خان خاکوانی میجر ندیم خان خاکوانی عبدالرحمن خان میاں غوث اویسی میاں حسنین جبلہ قریشی اسماعیل خبن درانی میاں مہتاب الرحمن میاں سجی الرحمن سید شیان گیلانی عمر چوہان سید تنویر شاہ چوہدری رؤف گجر سید عبدالشکور شاہ ہاشمی سید الطاف شاہ پیر شبیر شاہ پیر شفقت شاہ پیر ظہور شاہ پیر باقر شاہ پیر أصف شاہ محمد نوید نواز عمران ریاض خاکوانی ملک افتخار رسول آہیر چوہدری ریاض گھلو مزمل حسین وڑائچ اشفاق خان سید جہانگیر شاہ گیلانی سردار لیاقت خان پاندہ شیخ عبد الوحید قریشی نوشاد خان پٹھان عرفان خان پٹھان ندیم عباس بلوچ یامین خان وینس زاہد علی ملک آصف خان سندھر فیاض خان نوناری قمر عباس بلوچ عرفان شاہد ندیم اقبال غوری ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں افسران و صحافی حضرات اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی

  • خانقاہ ڈوگراں :اسسٹنٹ کمشنر،نائب تحصیلدارکا مفت آٹے کی فراہمی انتظامات کا جائزہ

    خانقاہ ڈوگراں :اسسٹنٹ کمشنر،نائب تحصیلدارکا مفت آٹے کی فراہمی انتظامات کا جائزہ

    خانقاہ ڈوگراں،باغی ٹی وی (نامہ نگار علی رضا رانجھا) اسسٹنٹ کمشنر،نائب تحصیلدارکا مفت آٹے کی فراہمی انتظامات کا جائزہ
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صفدرآباد أصف اقبال کا نائب تحصیلدار چوہدری تنویر حسین اور ایس ایچ او جمیل احمد بھٹی کے ہمراہ میونسپل کمیٹی خانقاہ ڈوگراں کا دورہ مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیۓ انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ اسسٹنٹ کمشنر أصف اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوے مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیۓ روزانہ کی بنیاد پر صفدر آباد اور خانقاہ ڈوگراں کا وزٹ کرتا ہوں اور عوام کو مفت أٹا لینے کے لیے درپیش مسائل کو حل کرنے کی خود نگرانی کر رہا ہوں مزید کہا الحمد لللہ جو بھی یہاں آتا ہے آٹا لے کر جاتا ہے بڑے منظم طریقے سے مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایچ او جمیل احمد بھٹی نے سوالوں کے جواب دیتے ہوۓ کہا ماہ مقدس میں پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو کنٹرول کرنے کے لیۓ چوکس ہیں مزید کہا بزرگ اور معذور شہریوں کی سہولت کے لیۓ علیحدہ سنٹر بناۓ ہیں جہاں ان کو آسانی سے آٹا مِل سکے

  • ٹھٹھہ :پولیس نے گرفتارملزمان رشوت لیکر چھوڑ دئے،میری بہو کواغوا کرلیاگیا،قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں،متاثرین کی پریس کانفرنس

    ٹھٹھہ :پولیس نے گرفتارملزمان رشوت لیکر چھوڑ دئے،میری بہو کواغوا کرلیاگیا،قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں،متاثرین کی پریس کانفرنس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارراجہ قریشی)پولیس نے گرفتارملزمان رشوت لیکر چھوڑ دئے،میری بہو کواغوا کرلیاگیا،قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں،متاثرین کی پریس کانفرنس
    تفصیل کے مطابق میر پور ساکرو کے رہائشی عرس آمڑو اور اس کی والدہ فاطمہ کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کے رمضان ولد حمزہ آمڑو اور لطیف والوں کے ساتھ ہماری رشتہ داری بنی ہوئی ہے لیکن اب اس وقت وہ ہمارے جان کے دشمن بنے ہوۓ ہیں ،گزشتہ رات ان لوگوں نے ہم پر حملہ کر کے ہمیں مارا جس میں رمضان ولد حمزہ آمڑو ،لطیف ولد حمزہ آمڑو ،ظہیر ولد لطیف آمڑو ،واحد ولد لطیف آمڑو شامل تھے انھوں نے حملہ کر کے ہمیں زخمی کردیا ہے میری بہو میرے بیٹے پپو آمڑو کی بیوی ثمین کو اغوا کر کے لے گۓ ہیں اور ہمیں جان لیوا دھمکیاں دے رہیں ہیں اس واقعہ کی اطلاع ہم نے ساکرو تھانے پر بھی دی ہے لیکن پولیس نے ملزمان کو کچھ دیر کے لئے تھانے میں بٹھا کر رشوت لیکر چھوڑدیا ہے ، جو رات دس بجھے کلہاڑیاں لے کر ہمیں جان سے مارنے آگئے ، انھوں نے مزید کہا کے ہمیں ان سے ہماری جانوں کو خطرہ ہے انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے ملزمان کو گرفتارکیاجائے اور ہمیں انصاف دلایاجائے-

  • خواتین کی کامیابی میں مردوں کے کردار اہم ہوتا ہے – ثانیہ مرزا

    خواتین کی کامیابی میں مردوں کے کردار اہم ہوتا ہے – ثانیہ مرزا

    بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواتین کی کامیابی میں مردوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔
    اپنے ایک بیان میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایسے مرد بھائی، شوہر، باپ یا دوست کی صورت میں موجود ہوتے ہیں ، وہ وقت سے آگے کا سوچتے ہیں ، جس کی وجہ سے عورتوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں اعتماد ملتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے شوہر شعیب ملک کے بغیر بیٹے اذہان ملک، والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ثانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔
    https://www.instagram.com/mirzasaniar/
    شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

  • ٹھٹھہ :یوسی 2 کے ترقیاتی کام کرانے پر پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں.ریاض منگھار

    ٹھٹھہ :یوسی 2 کے ترقیاتی کام کرانے پر پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں.ریاض منگھار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)یوسی 2 کے ترقیاتی کام کرانے پر پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں.ریاض منگھار
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے سماجی رہنماکامریڈ ریاض منگھار نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ یوسی 2 کے آس پاس صفائی ستھرائی امن و امان اتحاد اور یوسی 2 کی راستے گلیاں پیور بلاک سے بناکر دینے والے اور اسٹریٹ لائٹ کے ساتھ صفائی مہم چلاکر ٹھٹھہ شہر کو صاف ستھرا اور روشن بنانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی علی حسن زرداری اور ٹھٹھہ ضلع پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر صادق علی میمن اوبھایو خشک، خان خشک، حمید پنھور ،میر مرتضیٰ خشک کا میں شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ سے بھر پور تعاون کر کے ترقیاتی کام کرائے اس لۓ ٹھٹھہ کے یوسی 2 کی ترقی کیلئےمجھ سے بھرپورتعاون کرنے پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

  • ٹھٹھہ: نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    ٹھٹھہ: نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا –
    تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقا‏دہ اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے تمام افسران اور ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور ملازمین بلا تفریق عوام سے پیار، محبت اور شفقت سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری، سچائی اور نیک نیتی سے سرانجام دیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا اور ضلع کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دورازے ہر وقت کھلے ہیں۔
    دوسری طرف نئے مقرر کردہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ منور عباس سومرو کو آج دفتر آنے پر آل ریونیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری فہد ببر و دیگر ریونیو اسٽاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں سندہ کی روایتی ثقافتی ٹوپی ،اجرک اور لونگی کے تحائف پیش کیئے -اس موقع پر آل ریونیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری فہد ببر اور دیگر ریونیو عملے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کو مبارکباد پیش کی اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سمیت ضلع کے تعمیر و ترقی میں آپ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے -اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے تمام عملے کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ اکیلا کچھ نہیں کرسکتے تمام محکموں کے افسران اور عملے کے ساتھ مل کر یہاں کے عوام کی خدمت اور ضلع کی تعمیر و ترقی سمیت تمام محکموں میں بہتر کارکردگی لانے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے –

  • پولیس کی طرف قتل قراردی گئی لڑکی 9 سال بعد زندہ لوٹ آئی،قتل کے الزام میں باپ بھائی کو ہوئی جیل

    پولیس کی طرف قتل قراردی گئی لڑکی 9 سال بعد زندہ لوٹ آئی،قتل کے الزام میں باپ بھائی کو ہوئی جیل

    بھارتی پولیس کا انوکھا کارنامہ 9 سال قبل غائب ہونے والی لڑکی کو ’مقتولہ‘ قرار دے کر باپ اور بھائی پر قتل کا الزام عائد کرکے لاش بھی برآمد کر لی لیکن 9 سال بعد ’مقتولہ‘ قرار دی گئی لڑکی اچانک زندہ واپس لوٹ آئی، باپ اور بھائی قتل کے الزام میں جیل کاٹتے رہے۔
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے چندوارا سے 2014 میں کنچن نامی 14 سالہ لڑکی اچانک غائب ہو گئی تھی جس کی گمشدگی کی شکایت والد کی مدعیت میں درج کی گئی تاہم طویل عرصے تک تلاش کے باجود پولیس لڑکی سراغ لگانے میں ناکام رہی۔
    بعد ازاں 2021 میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ کنچن کو اس کے بھائی نے قتل کرنے کے بعد والد کی مدد سے گاؤں کے قریب آم کے باغات میں دفن کر دیا تھا۔
    پولیس نے کنچن کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا تھا، والد ایک سال بعد ضمانت پر رہا ہوگئے تاہم بھائی، کنچن کے قتل کے الزام میں جیل میں قید رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے 2 سال قبل مقتولہ قرار دی گئی لڑکی کنچن گزشتہ دنوں اچانک زندہ لوٹ آئی ہے۔
    کنچن کے خاندان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے خاندانی قبرستان سے مردے کا ڈھانچا نکالنے کے بعد اسے کنچن قرار دیتے ہوئے قتل کا الزام کنچن کے والد اور بھائی پر لگا دیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے تفتیش کے دوران پولیس کے سامنے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھائی نے کنچن کے سر پر وار کر کے اسے قتل کر دیا تھا بعد میں والد کے ساتھ مل کر اس نے لاش کو آم کے باغ میں ٹھکانے لگا دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنچن نے گھروالوں سے ناراضگی کے باعث گھر سے فرار ہونے کے بعد اجین میں رہائش اختیار کرلی تھی جہاں اس نے شادی بھی کر لی اور اب وہ دو بچوں کی ماں ہے۔کنچن کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بلکل بے خبر تھی کہ اسے قتل قرار دےکر الزام اس کے بھائی اور والد پر لگادیا گیا ہے اور اس کے بھائی اسی کے قتل کے الزام میں جیل کاٹ رہا ہے۔

  • خیبر پختونخوا ، مفٹ آٹا تقسیم،لوٹ مار، زخمی و جاں بحق افراد کی تفصیلات جاری

    خیبر پختونخوا ، مفٹ آٹا تقسیم،لوٹ مار، زخمی و جاں بحق افراد کی تفصیلات جاری

    پشاور:(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم کے دوران لوٹ مار کے واقعات اور آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
    دستاویز کے مطابق صوبے میں 5 مقامات پر شہریوں نے مفٹ آٹے کے 4 ہزار سے زائد تھیلے لوٹے، ایک ہفتے کے دوران مفت آٹے کی تقسیم میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوئے۔
    اعداد و شمار کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے تھانہ میں 835، ناگمان پشاور میں 360 بیگز شہریوں نے لوٹے، ڈی آئی خان میں شہریوں نے 5 ٹرک آٹا لوٹ کر آپس میں بانٹ لیا، پانچ ٹرکوں میں مفت آٹے کے 2 ہزار 244 تھیلے تھے۔
    دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہزار خوانی میں بدنظمی کے دوران خواتین اور مردوں نے مل کر 600 تھیلے لوٹے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔