Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • مزید مہنگائی  ،خطرے کی گھنٹی بج گئی،عوام کی بےچینی میں اضافہ

    مزید مہنگائی ،خطرے کی گھنٹی بج گئی،عوام کی بےچینی میں اضافہ

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہرکردیا۔وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
    رپورٹ کے مطابق فروری 2023 میں مہنگائی 31.5 فیصد رہی جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی پہلے ہی 46 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔حکام نے ایک سال میں ڈالر 101 روپے مہنگا ہو کر 284 تک جانا مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ، تباہ کن سیلاب کے باعث ضروری اشیا کی قلت اور طلب و رسد میں فرق کے علاوہ سیاسی و معاشی غیریقینی صورتحال بھی مہنگائی کی وجہ بنی
    رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی قلت سمیت کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 10.9 فیصد کمی سے 18 ارب ڈالر، برآمدات 9.7 فیصد کمی سے 18.6 ارب ڈالر رہیں۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 68 فیصد کمی سے 12.1 ارب ڈالر سے کم ہو کر 3.9 ارب ڈالر پر آگیا۔
    اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق ترقیاتی اخراجات 40.9 فیصد کمی سے 214 ارب رہے۔ ایف بی آر ریونیو میں 18.2 فیصد اضافہ ہوا۔ 4493 ارب ٹیکس جمع ہوا۔ نان ٹیکس ریونیو 33.6 فیصد اضافے سے 1046 ارب ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی

  • بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں طالبات کے جینز اور پاجامہ پہننے پر پابندی

    بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں طالبات کے جینز اور پاجامہ پہننے پر پابندی

    پشاور(ویب نیوز)شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں طالبات کے جینز اور پاجامہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
    یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں طالبات کے لیے گھنٹوں تک قمیص، ٹراؤزر اور سفید دوپٹہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام طالب علموں کے لیے اسٹوڈنٹ کارڈ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ترجمان شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ فیصلہ اپنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

  • کراچی: راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے

    کراچی: راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے

    کراچی (ویب نیوز) راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے،زکوۃ تقسیم کرنے والی فیکٹری سیل، فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج
    کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین بچے اور آٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔
    ریسکیو حکام کے مطابق سائٹ ایریا نورس چورنگی پر راشن کی تقسیم کے دوران بَھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔
    بتایا جارہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران گیارہ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بہت سے افراد بےہوش بھی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زیر علاج کچھ افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
    ریسکیو حکام کے مطابق راشن تقسیم کے دوران بَھگدڑ کے دوران نالے کی دیوار بھی گری، کئی افراد نالے کے پانی میں گرے جبکہ کچھ بھاگنے کے دوران گر کر زخمی ہوئے۔ فیکٹری کے جس گیٹ پر آٹا تقسیم کیا جارہا تھا وہاں جگہ بہت تنگ تھی، بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ راشن کی تقسیم کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی۔ ابتدائی طور پر پولیس نے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق راشن تقسیم کرنے والی انتظامیہ کے 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
    راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے قبل نالے میں لائن پھٹنے سے متاثرہ مقام پر پانی پھیل گیا تھا۔ بجلی کے تار بھی نالے کے پانی میں گرے ، ابتدائی طور پر کرنٹ لگنے سے کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
    سائٹ ایریا میں فیکٹری کے باہر راشن لینے کے لئے آنے والی خاتون نے آج نیوز کو بتایا کہ لوگوں کو راشن لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، خاتون نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کا کام ایسے تماشا کر کے نہیں کیا جاتا۔
    پولیس نے افسوسناک واقعہ کے بعد زکوۃ تقسیم کرنے والی فیکٹری کو سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، فیکٹری میں 2 ہزار روپے فی شخص تقسیم کیے جارہے تھے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں کیمیکل ملے پانی میں گرنے سے ہوئیں۔
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڈ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کامران ٹیسوری نے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ڈی جی خان :غیرقانونی ایرانی پٹرول سے لوڈ تیزرفتارڈالا مزداٹرک سےٹکراگیا،2جاں بحق

    ڈی جی خان :غیرقانونی ایرانی پٹرول سے لوڈ تیزرفتارڈالا مزداٹرک سےٹکراگیا،2جاں بحق

    ڈی جی خان،باغی ٹی وی ( ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی سے )غیرقانونی ایرانی پٹرول سے لوڈ تیزرفتارڈالا مزداٹرک سےٹکراگیا،2جاں بحق
    بلوچستان سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی پنجاب کوغیرقانونی سپلائی کیلئے سمگلروں نے ڈیرہ غازیخان کو مرکزبنالیا،ٹرکوں اور ڈالوں کی عام باڈیاں تبدیل کرکے خفیہ خانے اور بڑے ٹینک لگواکر ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی بلاروک ٹوک سمگلنگ جاری ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ڈیرہ غازیخان میں تعینات کسٹم کلکٹراور دیگرعملہ مبینہ طورپر کروڑوں روپے رشوت دیکر تعیناتی کے آڈر حاصل کئے،کھلے عام پاکستان چوک ملتان روڈ پر ٹرکوں اور ڈالا ڈرائیوروں سے رشوت لیتے دکھائی دیتے ہیں،دوسری طرف ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ،محکمہ سول ڈیفنس ،انڈسٹریزاورسیکرٹری آرٹی اے غیرقانونی ٹینکیاں بنانے ،گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے والے اپناحصہ لیکرخاموش ہیں،پاکستان میں عدالتیں نظام بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے،تمام غیرقانونی کام دھڑلے سے جاری ہیں،کوئی روکنے والانہیں ہے ۔
    تفصیل کے مطابق ریسکیو1122کی پریس ریلیزکے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک ڈالا اور مزدا کے درمیان ایک ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس کے نتیجے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں آپ ہماری مدد کیلئے ایمبولینس روانہ کرادیں کنٹرول روم سٹاف نے بغیر کسی تاخیر کے جائے وقوعہ پر تین ایمبولینسز، ایک ریسکیووہیکلز روانہ کرا دیں۔ سب سے پہلی ایمبولینس DGA-14 جو کہ جائے حادثہ کے قریب موجود تھی 8 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی تو اس کو ایک ہیڈ انجری کا مریض ملا جس کو لے کرفوراََہسپتال کی طرف روانہ ہوگئی اورایمبولینس سٹاف نے بتایا کہ وہاں پر دو لوگ ڈالے میں ابھی پھنسے ہوئے ہیں۔پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیووہیکلرز کا آپریشن جاری ہے۔ ڈالا جس میں پیٹرول کی کینز لوڈ ہیں کو آگ لگنے کا خطرہ بھی تھا جس کی وجہ سے ایک فائیروہیکل اور ایک جدید ریسکیو وہیکل بھی موقع پر بھجوا دی گئی۔ریسکیورز نے ڈالا کاٹ کر پھنسے ہوئے افراد کی ڈید باڈیز کو نکال لینے کے بعد آپریشن مکمل کر لیا۔ اور ایکسیڈنٹ والی گاڑیوں کو روڈ سے ایک سائیڈ پر کر کے روڈ کلئیر کر دیاہے۔
    ریسکیو 1122نے اپنی پریس ریلیزمیں لکھا ہے کہ ڈالاپٹرول کی کینزسے لوڈ تھا،ڈیرہ غازیخان کے دلیراور حقائق پرمبنی رپورٹنگ کرنے والے صحافی عرصہ سے اپنی خبروں میں بارباراس بات کی نشاندہی کرتے آرہے کہ ڈیرہ غازیخان سمگلروں اور کرپٹ آفیسران کیلئے جنت بن چکاہے ،
    ڈیرہ غازی خان میں ٹرکوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینک بنانے کامرکز بن چکاہے ،کوئی محکمہ ذمہ داری لینے کو تیارنہیں ہے،بلوچستان سے آنے والی بیشتر ٹرانسپورٹ جس میں ٹرک اور منی ٹرک سمیت ہر قسم کی گاڑیاں شامل ہیں جن کے ڈبل ٹینک لگے ہوئے ہیں۔ سبزی اور فروٹ کی آڑ میں ڈبل ٹینک گاڑیوں میں ایرانی ڈیزل لا یاجارہا ہے ۔ ڈیرہ غازیخان میں قائم ورکشاپس جہاں سرعام گاڑیوں کی الٹریشن کی جارہی ہے کی طرف اعلی آفیسران کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن کوئی بھی آفیسرذمہ داری لینے کوتیار نہیں ہے ۔ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے یہ دھندہ زور شور سے جاری ہے نہ توپنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او انڈسٹریز ،ڈی ایس پی ٹریفک اور نہ ہی جس تھانہ کی حدود میں غیرقانونی ٹینکیاں بنانے کی کھلے عام ملتان روڈپر ورکشاپوں میں یہ غیرقانونی دھندہ ہورہاہے وہاں کا ایس ایچ او اس طرف کوئی توجہ دیتا ہے،بلکہ اب تو مسافروں کیلئے چلنے والی بسوں میں بھی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کاانکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کیلئے خطرے کاالارم بج چکا ہے۔
    ڈیرہ غازیخان میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی مبینہ ملی بھگت اور ہوس زرکی وجہ سے یہ حادثہ رونماہوا ہے جس میںصبح سحری کے بعد ایرانی پٹرول سے لوڈ تیزرفتارڈالا مزداٹرک سے ٹکراگیاجس میں دونوجوان جان کی بازی ہارگئے اورریسکیو 1122 نے بروقت اپریشن کرکے پٹرول کوآگ نہ لگنے دی ،ڈیرہ غازیخان میںریسکیو1122کے بروقت ریسپانس اورفوری اپریشن سے بڑاسانحہ رونما ہونے سے محفوظ رہا ،یہ حادثہ ڈیرہ غازیخان میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ دوسرے قانون نافذکرنے والے ذمہ دار اداروںکی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ؟

  • ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ، دو ڈکیت گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ، دو ڈکیت گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کارروائی ، دو ڈکیت گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 17 مارچ 2023 کو مکلی تا ترکش کالونی روڈ پر 2 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر ماسٹر محمد حسن بجورو سے موٹرسائیکلCD-70 رجسٹریشن نمبر KOI-2131، ایک موبائل فونز، 1 ٹیبلیٹ اور 5 ہزار کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 57/2023 سیکشن 397,34 ت۔پ کے تحت ماسٹر محمد حسن بجورو کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا ہے۔
    مورخہ 23 مارچ 2023 کو بگھاڑموری روڈ سومرا واٹر کے قریب 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر اویس احمد میمن سے 2 لاکھ 50 ہزار کیش اور 2 موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 122/2023 سیکشن 397,34 ت۔پ کے تحت اویس احمد میمن کی مدعیت میں تھانہ ٹھٹہ پر درج کردیا گیا ہے۔
    ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپکٹر اصغر علی شاہ نے مکلی تا غلام اللہ روڈ تعمیراتی جیل قریب کامیاب کارروائی کرکے تھانہ ٹھٹھہ اور مکلی کی حدود میں روڈ رابری اور بائیک سنیچنگ کے مقدمات میں ملوث گینگ برسٹ کرکے 2 کرمنلز عدو عرف عید محمد ولد ابراہیم گندرو، رضا محمد ولد کانڈیرو گندرو اور اے ایس آئی شوکت علی درس بمعہ اسٹاف بگھاڑموری تا جرکا لنک روڈ پر کارروائی کرکے مقدمے میں ملوث مزید ایک کرمنل عمر ولد ماموں گندروکو گرفتار کرلیا.
    ابتداعی تفتیش کے دوران ملزم عدو عرف عید محمد گندرو کے قبضے سے 1 موبائل فون اور ملزم رضا محمد گندرو کے قبضے سے ایک CD-70 موٹر سائیکل جوکہ مدعی ماسٹر محمد حسن بجورو سے چہینی گئی تھی اور ملزم عمر گندرو کے قبضے سے مدعی اویس احمد میمن سے چہینی گئی کیش میں سے 90 ہزار کیش برآمد کرلی گئی ہے.
    اس کے علاوہ گرفتار ملزماں نے ٹھٹہ اور مکلی میں بائی سنیچنگ اور روڈ رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے.،مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • ننکانہ :کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغازجوڈیشل کمپلیکس سے کر دیا گیا

    ننکانہ :کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغازجوڈیشل کمپلیکس سے کر دیا گیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغازجوڈیشل کمپلیکس کر دیا گیا
    تفصیل کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کی خصوصی ہدائیت پر کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ عدلیہ ننکانہ صاحب نے جوڈیشل کمپیلس میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب محمد ذوالفقار لون صاحب ،ایڈیشنل سیشن ججز اعجاز احمد بوسال صاحب ،ہماء عنبرین صاحبہ،اظہر اقبال رانجھا صاحب، محمد ابوبکر صدیق صاحب،سینئر سول ججز(سول ڈویژن)جناب مصنف علی جوئیہ صاحب ،(کریمنل ڈویژن)سید نصیر عباس صاحب،(فیملی ڈویژن) زرتاشیہ نواز صاحبہ،سٹاف آفیسر ڈسٹرکٹ سیشن جناب واجدعلی گجر صاحب سول ججز احمد مجتبیٰ نور فاروقی صاحب ،گل نسرین صاحبہ ،ہماء الطاف صاحبہ ،لبنی صغیر صاحبہ ،محمد احمد قادری صاحب ،سہیل محمود صاحب اور دیگر عدالتی افسران نے سیشن کورٹ کمپلیس میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا،اس موقع پر ملکی ترقی وسلامتی اور کلین گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد ذوالفقار لون صاحب کا کہنا تھا کہ پودے لگانہ صدقہ جاریہ ہے اسلام نے بھی ہمیں زیادہ سے زیادہ سایہ دار درخت لگانے کا درس دیا ہے درختوں سے ایک طرف انسانی زندگی پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں تو دوسری طرف یہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کا بھی سبب بنتے ہیں ہر شہری کو چاہئے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالہ سے جن مسائل کا سامنا ہے ان پر قابو پایا جاسکے کیونکہ یہ ہماری اجتماعی زندگیوں کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے

  • ننکانہ : ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت بیساکھی تقریبات کے انتظامات کاجائزہ اجلاس

    ننکانہ : ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت بیساکھی تقریبات کے انتظامات کاجائزہ اجلاس

    ننکانہ باغی ٹی وی(احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت بیساکھی تقریبات کے انتظامات کاجائزہ اجلاس
    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں بیساکھی تقریبات کے انتظامات کاجائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے صدار ت کی اے ڈی سی آر ،اے ڈی سی جی،اے سی ننکانہ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سمیت متعلقہ محکمہ جات کی اجلاس میں شرکت بیساکھی تقریبات پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی ا ور فول پروف سیکورٹی کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجی ہے بیساکھی تقریبات9تا 12اپریل تک جاری رہے گا۔تین ہزار سے زائد سکھ یاتری بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کریں گےبیساکھی کی تقریبات کے موقع پر تمام روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں تقریبات کے دوران گوردوارہ جنم استھان میں ایمرجنسی ہسپتال قائم کیا جائے

  • رشوت لیکر گھوسٹ سکول کھلوانے پرعثمان بزداربھائی اور فرنٹ مین سمیت اینٹی کرپشن میں طلب

    رشوت لیکر گھوسٹ سکول کھلوانے پرعثمان بزداربھائی اور فرنٹ مین سمیت اینٹی کرپشن میں طلب

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی )بھتہ ورشوت لیکر بھوت اسکولز کھلوانے اور ان اسکولزبھوت اسکولز سے مالی مفادات اٹھانے والے افراد کی سرپرستی کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع ۔انٹی کرپشن نے مدعی بشیر احمد چوہان اور عثمان بزدار سمیت دیگر الزام علیہان کو سوموار کو طلب کرلیا ۔۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 گھوسٹ سکولوں کا انکشاف ہوا ہے یہ اسکولز تمن بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں بتائے گئے ہیں ۔ان میں14 پرائمری سکول ایک مڈل اور ایک ہائی سکول ہے ۔۔طریقہ واردات یہ معلوم ہوا ہے کہ کھرڑ بزدار کے درجنوں افراد سے لاکھوں روپے رشوت لیکر ان کے گھروں کو ہی بستی قرار دیکر وہاں سکول کھلوا دیا جاتا ۔۔یوں حکومتی خزانے سے ایک عمارت اور درجہ چہارم کی ایک نوکری رشوت دینے واصے شخص کو مل جاتی جبکہ ان اسکولز میں تعینات تدریسی ملازمین اپنی تنخواہ میں سے ایک مخصوص حصہ عثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کو دیکر گھر بیٹھے سرکاری خزانے سے تنخواہیں وصول کرتے رہتے ۔۔جن اسکولز کو بھوت سکول بتایا جارہا ہے ان میں کھرڑ بزدار میں گورنمنٹ پرائمری سکول غلام رسول ۔غلام مصطفی ۔۔ ملک شیر محمد ۔تاج محمد ۔لال محمد ۔۔ عبدالرحیم ۔احمد جٹ ۔حاجی دینو سمیت طور خان ۔ دین محمد۔۔ ُدر خان۔حیات محمد رفیق ماڑبن۔ماجھیانی اور اللہ بخش شامل ہیں ان افراد کے نام سے بستی موسوم کرکے وہاں یہ اسکولز کھلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔۔ ان جعلی اسکولز کی 16 سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر بزدار خاندان کے افراد کا قبضہ ہے۔ان سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو بطور ڈیرے اور رہائش گاہیں استعمال کیا جا رہا ہے۔تمام سکولوں کے فنڈز اور ملازمین کی تنخواہیں باقاعدگی کے ساتھ جاری ہورہی ہیں۔
    ان بھوت اسکولز کےاساتذہ کو بزدار خاندان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے ان سکولز میں تعینات ملازمین اور زیر تعلیم بچوں سمیت فارغ التحصیل بچوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عثمان بزدار۔عمر بزدار ۔طوربزدار۔کو 3 اپریل 10 بجے طلب کر لیا۔ اسکے علاوہ عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ایجوکیشن کو بھی طلب کر لیا گیا ہے

  • ٹھٹھہ:مکلی بائی پاس ، مزدا ٹرک اور مسافر وین میں تصادم 20 افرد زخمی 4 کی حالت تشویشناک

    ٹھٹھہ:مکلی بائی پاس ، مزدا ٹرک اور مسافر وین میں تصادم 20 افرد زخمی 4 کی حالت تشویشناک

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی بائی پاس ، مزدا ٹرک اور مسافر وین میں تصادم 20 افرد زخمی 4 کی حالت تشویشناک ، زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا،سول اسپتال مکلی میں ایمرجنسی نافذ،سول سرجن بمع اسٹاف کے پھنچ گئے ،زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی بھی شامل ہیں ،زخمیوں میں نور احمد ۔رزاق ۔غلام علی ۔مجید ۔ریاض ۔ستار ۔حیدر ۔حاجی حسین ۔علی حسن اور دیگر شامل ہیں مسافر وین ٹھٹھہ سے کراچی جارہی تھی تو مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی

  • ڈی جی خان : تھانہ صدر پولیس کا ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن،مستوئی گینگ کے سرغنہ سمیت 7 گرفتار

    ڈی جی خان : تھانہ صدر پولیس کا ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن،مستوئی گینگ کے سرغنہ سمیت 7 گرفتار

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )تھانہ صدر پولیس کا ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن ،صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مستوئی گینگ کے بڑے ڈکیت شاہد مستوئی اور ان کے ساتھ ملے ہوئے دیگر 6ڈکیتوں کو بھی گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے 15 مختلف مقدمات ہیں ملزمان کافی عرصے سے ڈکیتی اور راہزنی کر رہے تھے جس کی پولیس کو بہت بار اطلاع ملی ملزمان پہلے بہت بار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن اس دفعہ پولیس نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس کے انچارج SHOتھانہ صدر ملک یونس خان تھے SHO ملک یونس نے سب انسپکٹر محمد ندیم اور اطہر خان اور ٹیم کے ساتھ مل کر ان ڈکیتوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو گرفتار کیا تھانہ صدر ٹیم نے ان ملزمان سے دوران ڈکیتی چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کر لیے اس کے علاوہ ملزمان سے نقد رقم مبلغ 4 لاکھ 25 ہزار ایک عدد کلاشنکوف اور 5 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی ہے ان ملزمان کے خلاف پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات رجسٹر کر دیے ہیں SHO ملک یونس نے کہا ہے لوگوں کے جان اور مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے پولیس ان ڈکیتوں اور معاشرے کے شر پسند عناصر کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گی