اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ “
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک ،3 فرار
-

ڈی جی خان : دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق 3 زخمی
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) بین الصوبائی کوئٹہ روڈ تھانہ سخی سرور کی حدود میں تیز رفتار دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد اسامہ ولد علی جان اور محمد دین ولد احمد علی موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس تھانہ سخی سرور پٹرولنگ پولیس ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کر دی ریسکیو نے گاڑی میں پھنسے افراد کو گاڑی کاٹ کر نکال لیا جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے .
-

نزلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، نئی تحقیق
ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نزلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں میں نزلہ زکام کی تشخیص ہو ان میں ایک ہفتے کے دوران دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نزلے سے متاثرہ ہونے کے بعد ایک ہفتے میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 6 گنا بڑھ جاتا ہے یہ تحقیق نزلہ زکام کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو دل کے دورے کی علامات سے متعلق آگاہی بھی دیتی ہے۔ماہرین کی ٹیم نے 16 لیبارٹریز سے حاصل ہونے والے نتائج کا جائزہ لیا اور اس کا موازنہ اموات سے کیا۔2008 سے 2019 کے درمیان 26 ہزار 221 کیسز کی تصدیق ہوئی اور اس گروہ میں 401 مریضوں کو ایک سال قبل یا نزلے کے دورانیے کے بعد دل کا دورہ پڑا تھا کچھ مریضوں کو ایک سے زیادہ دل کے دورے پر پڑے تھے یوں ٹوٹل 419 افراد کو دل کے دورے پڑے تھے۔ -

ٹھٹھہ : ماتا بھوانی کا سالانہ میلہ،سندھ بھر سے یاتریوں کی شرکت،گیان چند ایسرانی مہمان خصوصی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گیان چند ایسرانی کی مکلی میں ماتا بھوانی کے سالانہ میلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت – میلے میں ہزاروں کی تعداد میں سندھ بھر سے یاتریوں کی شرکت – صوبائی وزیر نے ماتا بھوانی مندر پر سولر سسٹم اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کا بھی افتتاح کیا۔
تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی کی مکلی میں ماتا بھوانی کے سالانہ میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پربندھ کمیٹی ماتا بھوانی مندر کی جانب سے منعقدہ سالانہ میلہ میں ہزاروں یاتریوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور نے ماتا بھوانی مندر پر سولر سسٹم اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کا بھی افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر نے یاتریوں کو میلے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی دن منانے کی بھرپور آزادی ہے، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماتا بھوانی کے سالانہ میلے کے موقع پر یاتریوں سے گذارش ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی عبادات کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں ، مندروں ، آشرم ، شمشان گھاٹ اور دیگر مقدس مقامات پر سینکڑوں ترقیاتی کام جاری ہیں ، میری کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر زیادہ سے زیادہ اسکیمیں مکمل کریں ، صوبائی وزیر نے کہاکہ رواں ہفتہ اقلیتی برادری کے طالب علموں سے اسکالرشپس کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں ، پہلی بار سکول کے طلباء کو بھی اسکالرشپس دی جا رہی ہیں ، اس سے قبل صرف کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے اسکالرشپس دی جاتی تھیں ، انہوں نے کہا کہ اسکالرشپس خالصتاً میرٹ پر دی جائیں گی ، جو میرٹ پر پورا اترے گا ، اس کو اسکالرشپ دی جائے گی ، کسی کی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں ، اسکالرشپس ایوارڈ کرنے کے لیے آئی بی اے سکھر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ، صوبائی وزیر نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مستحق خاندانوں کو مذہبی تہوار پر بھی ریکارڈ مالی امداد کی ہے، میری کوشش ہے کہ اقلیتی برادری کے لیے شہید بےنظیر بھٹو کارڈ کا اجراء کروں ،اس پر کام جاری ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ کی طرز پر یہ پروگرام لانچ کیا جائے گا ۔ -

صوبائی سیکرٹری خوراک کی زیر صدارت گندم کی خریداری سے متعلق اہم اجلاس
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)صوبائی سیکرٹری خوراک کی زیر صدارت گندم کی خریداری کے متعلق ابادگاروں اور تاجروں سے اہم اجلاس –
تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکریٹری خوراک راجا خرم شہزاد عمر کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں گندم خریدنے کا ٹارگیٹ حاصل کرنے کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وسیم جمالی، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے گندم کے آبادگاروں، تاجروں، ایم این اے اور ایم پی ایز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خوراک نے گندم کے آبادگاروں کو اپیل کی کہ گندم کی فراہمی میں محکمہ خوراک مدد کی جائے تاکہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں گندم خریدنے کا ٹارگیٹ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک سے بھرپور تعاون کیا جائے، اس ضمن میں محکمہ خوراک آبادگاروں کو باردانہ بھی فراہم کریگا تاکہ فلور ملز کو حکومت کی جانب سے گندم فراہم کرکے عوام کو مقرر کردہ نرحوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ضلع سے گندم باہر لے جانے پر قلم 144 نافذ ہے گندم کی ضلع سے باہر نقل و حرکت کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں فلور ملز کو سرکاری نرخ پر گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے صوبائی سیکریٹری خوراک کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازیں صوبائی سیکریٹری نے متعلقہ افسران کے ہمراہ مکلی ٹھٹھہ اور سجاول میں قائم پی آر سی سنٹرز (گندم کے گودامز) کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ -

اوکاڑہ، بجلی کے کھمبے پر میٹر کی تاروں میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
اوکاڑہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک ظفر) فوارہ چوک حق بازار میں لگے بجلی کے کھمبے پر میٹر کی تاروں میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ڈرائی کیمیکل پاؤڈر والے آگ بجھانے والے سلنڈر کی مدد سے بجلی کی تاروں کی آگ پر قابو پایا۔ جبکہ ترپالوں اور دیگر اشیاء میں لگنی والی آگ پر پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ موقع پر موجود افراد کی جانب سے بازار کو بڑی تباہی سے بچانے پر ریسکیو کا شکریہ اداکیا.
-

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا
ڈی جی خان(باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحیم نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. سینئر سول جج محمد ریاض سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، محمد اسد طارق اور میڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران ،ہسپتال ،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور اسیران سے مسائل پوچھے . انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کوذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا .یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے
-

ڈی جی خان : میٹرک سالانہ امتحانات،امتحانی سنٹرتبدیل کردیا گیا
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی): چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر ڈیرہ غازیخان نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک پہلے سالانہ امتحان 2023 کیلئے امتحانی سنٹر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج شاہ صدر دین کو گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول شاہ صدر دین میں تبدیل کر دیا ہے تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدوارتبدیل شدہ سنٹر میں امتحان میں شریک ہوں .یہ بات کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے
دریں اثناکنٹرولر بورڈ کے مراسلہ کے مطابق امتحان میٹرک کے بارے میں سوشل میڈیا پر پیپر لیک ہونے بارے غلط تاثر دیا جا رہاہے جو کہ گمراہ کن اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے . کنٹرولر بورڈ نے متنبہ کیاہے کہ ایسے مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر فارورڈ کرنے وا لوں کے خلاف سائبر کرائم ، ایف آئی اے ، سکیورٹی ایجنسیز اور بورڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کی کم سے کم سزا دو سال قید ، پچاس ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں. -

ڈی جی خان: صوبہ بھر میں جمعتہ المبارک کو آٹا کی تقسیم کے مراکز بند رکھنے کا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی): حکومت پنجاب نے ماہ صیام میں عملہ کی تھکاوٹ کا احساس کرتے ہوئے صوبہ بھر میں جمعتہ المبارک کو آٹا کی تقسیم کے مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈی جی خان میں پہلے سے جاری ٹوکن پر جمعتہ المبارک کو بھی آٹا تقسیم ہوگا ۔ کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل،ڈی پی او محمد راشد دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز،اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ عوام کو ایک ساتھ دس کلو کے دو تھیلے دینے سے فلور ملز پر آٹا کی تیاری کا بوجھ بڑھ گیا ہے تاہم فلور ملز کو مکمل گنجائش کے ساتھ آٹا کی تیاری کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ عوام کو عزت وتکریم کے ساتھ آٹا دینے کیلئے مراکز پر نظم وضبط برقرار رکھنا ہوگا جس کیلئے سکیورٹی اقدامات مزید بڑھانے ہوں گے۔سول ڈیفنس اور دیگر فورسز کو بھی تعینات کیا جائے۔ آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ ہر مرکز پر پنجاب پولیس کی نفری بڑھائی جائے گی۔سکیورٹی اقدامات کو وہ خود مانیٹر کررہے ہیں۔ڈی پی اوز بھی اپنے اضلاع میں معاملات کی خود نگرانی کریں۔
-

پنجاب میں کم سےکم اجرت 32 ہزار روپے مقرر
پنجاب حکومت نے صوبے میں کم سےکم اجرت 32 ہزار روپے مقرر کردی۔
پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سےکم سےکم ماہانہ اجرت میں 7 ہزار روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کم سےکم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپےکردی گئی ہے۔مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ اب بھی بہت کم ہے، حکومت کو چاہئے تھا کہ مزدور کی اجرت کم از کم پچاس سے ساٹھ ہزار کرتی کیونکہ پچھلے دو سالوں میں جس حساب سے مہنگائی ہوئی اس نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی تھی تو اب پی ڈی ایم حکومت کے دور میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا، رمضان کے مہینے میں بھی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عوام کو حکومت نے کسی قسم کا ریلیف نہین دیا، ایسے میں اجرت میں اضافہ خوش آئند مگر کافی نہیں،
حکومت مزدوروں اورسرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے احسن اقدامات کرے تاکہ وہ پرسکون زندگی گزار سکیں مزدوروں اورملازمین کو اپنے حقوق کے لیے منظم جدوجہد کرنا ہوگی مزدوروں کا استحصال کرنے والے ترقی نہیں کرسکتے،پاکستان میں مزدور کی کوئی حیثیت نہیں ان سے جانوروں کی طرح کام لیاجاتاہے اورحادثہ کی صورت میں اسکی کوئی مدد نہیں کی جاتی