ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)لطیف چانگ کے قریب ریلوے لائن پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد
تفصیل کے مطابق جھمپیر ضلع ٹھٹھہ کے علاقے لطیف چانگ کے نزدیک مین ریلوے لائن سے 32 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نامعلوم شخص صبح دس بجے گذرنے والی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے، مقامی پولیس نے لاش ایدھی کے سپرد کردی ہے،دوسری طرف مقامی لوگوں کاکہنا ہے جاں بحق ہونے والانامعلوم شخص ممکنہ طور نشئی تھا،جونشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا –
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : لطیف چانگ کے قریب ریلوے لائن پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد
-

کوٹ ہیبت :وڈور چونگی روڈ پر مٹی سے لوڈ ٹرالیوں کاقبضہ ،انتظامیہ بے بس
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )مقامی انتظامہ کی بے حسی وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ،روڈ کے دونوں سائیڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں نے اسٹینڈ بناۓ ہوئے ہیں روڈ سنگل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں تکلیف کا سامنا ہے بغیر لائسنس کے ڈرائیور حضرات یہاں پر کافی مرتبہ ایکسیڈنٹ کر چکے ہیں آج سے کچھ عرصہ پہلے سکول جاتے ہوئے بچوں کو ٹریکٹر ٹرالی والوں میں کچل دیا تھا یہاں کی انتظامیہ نے اتنے بڑے حادثات ہونے کے باوجود بھی ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا. وڈور چونگی پر گرلز کا لج میں پڑھنے والی طالبات کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ نے ٹریکٹر ٹرالی والوں کو وہاں سے ہٹا کر وڈور روڈ پر مشہور مہاجر قبرستان کے پاس جگہ دے دی قبرستان کے آس پاس گنجان آباد علاقے ہیں صبح بچے یہاں سے پیدل سکول جاتے ہیں ٹریکٹر ٹرالی والوں کا گزر بھی اسی وقت وہاں سے ہوتا ہے تین سے چار بچے ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے کا شکار ہو چکے ہیں قبرستان پاس ہونے کی وجہ سے جنازہ کو بھی وہاں سے گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارے مقامی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت نوٹس لے تاکہ مقامی رہائشی ناگہانی حادثات اور دشواری سے بچ سکیں
-

ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب امجدشعیب ترین کا دورہ بھکر
بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب ترین کا دورہ بھکر،انہوں نے علی الصبح ڈی پی اوبھکر محمد نوید اور ڈی سی بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے ہمراہ ماڈل بازار،ضلع کونسل،سپورٹس جیمنیزیم،کوٹلہ جام اور دریا خان سپورٹس کمپلیکس کے فری آٹا پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا ۔ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب ترین نےفری آٹا پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے آٹے کے حصول کیلئے آئے ہوئے افراد سے بات چیت کی اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت شہریوں میں مفت آٹا کی تقسیم بلاشبہ ایک تاریخی اقدام ہے جس سے کروڑوں پاکستانی مستفید ہورہے ہیں ۔ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب ترین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فری آٹا پوائنٹس پر کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بہتر سروس کے نظام کو مزید موثر انداز میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈی پی او محمد نوید اور ڈی سی بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو خصوصی تاکید کی کہ فری آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط کا بطور خاص رکھا جائے ۔قبل ازیں ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب ترین نے موقع پر موجود آٹے لینے کیلئے آئے ہوئے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رجسٹرڈ افراد کو آٹا میسر ہوگا تمام شہری منظم انداز میں اپنی باری کا انتظار کریں تاکہ پوائنٹس انتظامیہ با آسانی آپکا حق آپ تک پہنچا سکے۔
-

پارلیمنٹ سپریم ہے اس کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا۔حافظ حمد اللہ
اسلام آباد(ویب نیوز) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی ان کا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کا آئین کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے۔ -

حاصل پور: مفت آٹا لینے آئے روزہ دار شہریوں پر پولیس نے لاٹھیاں برسا دیں
حاصل پور:(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے دوران انتظامیہ کی جانب سے بدنظمی کا سلسلہ نہ رک سکا۔
پنجاب کے علاقے حاصل پور میں مفت آٹا مرکز پر بدانتظامی کا واقعہ سامنے آگیا، شہریوں کے رش کی وجہ سے آٹے کی فراہمی میں انتظامیہ کو مشکلات کو سامنا کرنا پڑا، مرکز پر نامناسب انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو بہتر انداز میں آٹے کی فراہمی نہ کی جا سکی۔
بدانتظامی بڑھنے کی وجہ سے پولیس نے آٹا لینے کیلئے آئے شہریوں پر دھاوا بول دیا، روزہ داروں پر ڈنڈے اور لاٹھیاں برسائیں گئیں، معمر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں نگران وزیر اعلیٰ نے مفت آٹا مرکز پر بدنظمی کے وجہ سے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا، محسن رضا نقوی نے کہا جس علاقے میں مفت آٹے کے حصول میں مشکلات آئی وہاں کی انتظامیہ کو فارغ کر دیا جائے گا۔ -

ملتان : مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ ،14 زخمی
ملتان میں بھی مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچی گئی جس کے دوران 12 افراد کچلے جانے پر زخمی ہو گئے۔
بھگدڑ مچنے کا واقعہ مدنی چوک کے مفت آٹا پوائنٹ پر پیش آیا، شدید رش اور دھکم پیل کے سبب بھگدڑ مچنے پر 12 افراد ہجوم کے قدموں تلے روندے گئے۔
دوسری جانب جلال پور پیر والا میں بھی بھگدڑ مچی جس کے دوران 2 افراد زخمی ہو گئے۔ -

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں . وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کریں گے اور راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور لیہ میں مفت آٹا تقسیم عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے . وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم نگران حکومت کا عوام دوست اقدام ہے۔انہوںنے کہاکہ مستحق افراد کو معیاری آٹا فراہم کرنے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،پنجاب میں اب تک آٹے کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ تھیلے مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں۔وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ آٹا تقسیم کے دوران شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، غیر رجسٹرڈ مستحق افراد کو بھی آٹا مہیا کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مستحق افراد میں آٹے کی تقسیم خصوصی ترجیح ہے وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے کہاکہ پنجاب بھر میں مفت آٹے کی تقسیم 16 اپریل تک جاری رہے گی.
نگران صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے راجن پور پہنچ کر اکبر بزدار سٹیڈیم میں قائم مفت آ ٹا تقسیم کے پوائنٹس کا معائنہ کیا . ڈپٹی کمشنر راجنپور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ اور ڈی پی او ناصر سیال بھی ان کے ہمراہ تھے . وزیر بلدیات نے آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور آٹا لینے کے لیے آنے والے مستحق افراد سے گفتگو کی . انہوںنے کہاکہ مستحق افراد کو معیاری آٹے کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ صوبائی وزیرنے فاضل پور میں بھی آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ آٹا تقسیم کے پوائنٹس پر آنے والے مستحقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مرادنے کوٹ چھٹہ بوائز سکول میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا اورمفت آ ٹاتقسیم کے عمل اور سنٹر پر آنے والے مستحقین کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈسٹری بیوشن سنٹر پر مستحقین سے بھی ملاقات کی ،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ نے صوبائی وزیر کو انتظامات بارے بریف کیا . صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر مفت آٹے کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز کو چیک کیا جا رہا ہے، حکومت پنجاب غریب طبقے کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے.
وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں قائم مفت آٹا کی تقسیم کے پوائنٹس کا معائنہ کیااور آٹا کی سپلائی،تقسیم و کوالٹی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے مستحق مرد و خواتین سے گفتگو بھی کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ایوب بخاری اور سی او میونسپل کارپوریشن جواد الحسن گوندل بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے کاونٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، آٹا پوائنٹس پر آنے والے مستحقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، -

قرآن پاک اٹھائے خاتون خاندان سمیت دو دن سے بارش میں انصاف کی منتظر
کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع خاران سے تعلق رکھنے والا خاندان اپنے بچوں کے ہمراہ انصاف کے لئے قرآن پاک اٹھا کر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ گیا، دو دن گزرنے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کوئی نمائنده ان کی داد رسی کے لئے نہیں آیا۔
اپنے خاندان کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر خاتون گل بی بی اور عبدالصمد دو دن سے شدید بارش اور سردی کے باوجود بھی انصاف کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دئے ہوئے ہیں۔گل بی بی کا کہنا ہے کہ ان کے کزن والد اور شادی شدہ بہن کو اغواء کرکے لے گئے ہیں، اعلیٰ حکام نوٹس لے کر مغوی کو بازیاب کرائیں، ملزمان کو گرفتار اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔متاثرہ خاندان نے دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو دوسری صورت میں ہم بھرپور احتجاج حتیٰ کہ خودکشی بھی کریں گے۔
گل بی بی نے الزام عائد کیا کہ میرے چچا کے بیٹے علی شیر، گل شیر اور غلام حسین نے میرے والد میر حسن اور شادی شدہ بہن کو اغواء کیا ہے۔ ہم نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے لئے درخواست دی مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ رشتہ داری کے سلسلے میں دونوں کو اٹھایا گیا، اب ہمیں یہ پتہ نہیں کہ میرے والد اور بہن زندہ ہیں یا نہیں۔انہوں نے حکومت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انصاف فراہم کرکے والد اور بہن کو بازیاب کرایا جائے اور نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے سزادی جائے۔ -

ٹھٹھہ :وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا گھارو میں رمضان بچت بازار کا دورہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا گھارو میں رمضان بچت بازار کا دورہ
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بین الصوبائی معاملات و ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو کے ہمراہ حکومت سندھ کی جانب سے لگائےجانے والی بچت بازار گھارو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش کے اسٹالز کا جائزہ لیا اور منتظمین کو ہدایت کی کہ بابرکت ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے کیلئے سستے نرخوں پر معیاری اشیاء فروخت کی جائیں۔ انہوں نے بچت بازار میں آنے والے لوگوں سے خریداری کے متعلق معلومات بھی لی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی صرف ضلع یا صوبے سطح پر نہیں بلکہ ملک سطح پر ہے جس کی سب سے بڑی وجہ معمول سے زیادہ بارشیں اور سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہی اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی بھی مہنگائی کا سب سے بڑا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ماہ رمضان المبارک میں لوگوں کو رلیف فراہم کرنے کیلئے پوری سندھ میں تحصیل سطح پر بچت بازاریں لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور دکانداروں کو چاہیے کہ وہ سندھ حکومت کی ہدایات کے تحت ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور اس بابرکت ماہ میں اپنا نفعہ کم رکھیں تاکہ غریب لوگ بھی اشیاء خرید سکیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نظیر لنڈ بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنیو، پرائس کنٹرول، مارکیٹ کمیٹی و دیگر افسران، تاجر برادری اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ -

ٹھٹھہ :فرسٹ سول جج کا ایک فارم چھاپہ حبس بے جا میں رکھے 4 افراد بازیاب
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)فرسٹ سول جج کا ایک فارم چھاپہ حبس بے جا میں رکھے 4 افراد بازیاب
تفصیل کے مطابق مکلی کے قریب سیشن جج ٹھٹھہ کے حکم پر فرسٹ سول جج ٹھٹھہ شھباز احمد شیخ کا ایک فارم چھاپہ ،حبس بے جا میں رکھے گئے چار افراد بازیاب ،سی آئی اے پولیس ٹھٹھہ نے ایک ہفتہ قبل چار نوجوانوں پیار علی موندو،پنھوں چارن، ولی محمد شیدی اور حاجی شاہ کو گرفتار مختلف جگاہوں پر رکھنے کے بعد مکلی پولیس کے حوالے کیا تھا جس نے ان کو بکری فارم میں قید کردیا تھا،عدالتی چھاپے کے بعد چاروں کو ازاد کرکے کل صبح سی ائی اے انچارج اور ایس ایچ او مکلی کو عدالت میں طلب کرلیا یے،فرسٹ سول جج نے تھانہ رکارڈ چیک کیا تو اس میں حسب بے جا میں رکھے گئے چاروں افراد کی کوئی داخلہ نہیں تھا