ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور ڈپٹی کمشنر کا ٹھٹھہ اور مکلی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت میونسپل سروسز سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس ، ہنگامی اجلاس –
تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بین الصوبائی معاملات و ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ اور مکلی میں پینے کے پانی کی کمی، آلودہ پانی کی فراہمی، سی سی بلاک، ڈرینیج و دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت میونسپل سروسز کے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس میں متعلقہ محکموں کے افسران سے منعقدہ ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، اسسٹنٹ کمشنر شفیق آریسر، محکمہ آبپاشی، پراونشل ہائی وے، کوسٹل ہائی وے، حیسکو، پبلک ہیلتھ، میونسپل، ٹاؤن، اطلاعات و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں باالخصوص محکمہ کوسٹل ہائی وے کے افسران کی جانب سے غیر ذمہ داری اور بغیر کسی مشاورت کے ان کے حلقہ میں کام کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی، میونسپل، ٹاؤن و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹھٹھہ اور مکلی کے عوام کو مسلسل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت دیگر میونسپل سروسز کیلئے بھی بہتر حکمت عملی تشکیل دیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ درپیش ہو تو انہیں جلد آگاہی فراہم کی جائے تاکہ اعلی حکام سے رابطہ کرکے عوامی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملکر شہر میں جاری سی سی بلاک، ڈرینیج و دیگر ترقیاتی منصوبوں کا مشترکہ دورہ کرکے باہمی مشاورت کے ساتھ مسائل کی نشاندہی کریں اور اس ضمن میں ایک جامع رپورٹ جلد پیش کی جائے تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دیکر عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :پینے کے پانی کی فراہمی سمیت میونسپل سروسز سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس
-

ٹھٹھہ اور سجاول میں حکومت سندھ کے تعاون سے بکریاں اور مرغیاں دینے والی این جی او کرپشن میں ملوث ہے- امجد شورو
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) جئے سندھ محاذ کے ضلع ٹھٹھہ کے صدر امجد شورو ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول میں سندھ سرکار کے تعاون سے بکریاں اور مرغیاں دینے والی سماجی تنظیم کے جانب سے بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے، اس سلسلے میں پراجیکٹ کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول ضلع میں بکریاں اور مرغیاں دینے والی این جی اوز کے جانب سے ٹھٹھہ کی تحصیل میر پور ساکرو ، تحصیل کیٹی بندر اور سجاول اضلاع کے تحصیل میر پور بٹھورو اور شاہبندر میں ایک آدمی کو پانچھ عدد بکریاں اور دس عدد مرغیاں دینی ہیں لیکن ان کو دو عدد بکری دے کر فارمیلٹی پوری کی جارہی ہےاور ریکارڈ میں پوری درج کی جارہی ہیں،این جی او بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہے ، دوسرا پرجیکٹ میں طے شدہ وزن اور عمر کی بجاۓ چھوٹی کمزور اور بیمار بکریاں دیکر رقم میں بڑے پیمانے پرپیرپھیر کررہے ہیں اور مستحق برسات متاثرین کوبکریاں اور مرغیاں دینے کی بجائے کمیشن لیکر من پسند بندوں کو نوازاجارہاہے اور ریکارڈ میں غریبوں کے نام کی خانہ پوری کر رہیں ہیں ،امجد شورو نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور سجاول اور اینٹی کرپشن اور نیب مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کو اور این جی او کے کرتادھرتا لوگوں کے خلاف اعلیٰ سطح پرتحقیقات کی جاۓ اور اس پروجیکٹ کوکامیاب کرایاجائے .
-

ڈیرہ غازیخان: ضلع بھر میں عوام میں مفت آٹا کی فراہمی اور تقسیم کا سلسلہ امن و امان سے جاری ہے۔
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )ضلع بھر میں عوام الناس میں مفت آٹا کی فراہمی اور تقسیم کا سلسلہ امن و امان سے جاری ہے۔
ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے خود وزٹ کر کے انتظامات کو چیک کیا اور نگرانی کرتے رہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان رجسٹرڈ افراد تک مفت آٹا کی فراہمی آسان تر بنانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑ رہے ہیں۔ڈیرہ غازیخان پولیس انتظامیہ کے ہمراہ ملکر آٹا کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔ضلع بھر میں آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط کو ہرصورت قائم رکھا جا رہا ہے۔مفت آٹے کی تقسیم حکومت کا عوام دوست اقدام ہے۔شہریوں کی عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ -

ٹھٹھہ : ایس ایچ او تھانہ ساکرو نے گٹکا مٹیریل کی سپلائی ناکام بنادی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایچ او تھانہ ساکرو نے گٹکا مٹیریل کی سپلائی ناکام بنادی
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ الکریم CNG اسٹیشن ساکرو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے سوزوکی پک اپ نمبر LA-8040 میں گٹکا مٹیریل اور انڈین گٹکا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گٹکا فروش ملزم غلام مصطفیٰ ولد اللہ بچایو میمن کو 150 کلو کتھا، 3740 پیکٹ سفینہ گٹکا، 900 پیکٹ عاداب گٹکا، 100 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 سوزوکی پک اپ سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر روشن باغ گھارو کے قریب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم ہارون ولد جمعوں بھٹ کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 53/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ایکٹ تھانہ گھارو۔ -

بھکر :ڈی پی او نے ضلع بھر کے مختلف مفت آٹا تقسیم پوائنٹس چیک کئے
بھکرباغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید نے ضلع بھر کے مختلف مفت آٹا تقسیم پوائنٹس ماڈل بازار بھکر ،سپورٹس جمنیزیم بھکر ،ضلع کونسل ،سراۓ مہاجر کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں۔آٹے کے حصول کے لیے آنے والی عوام الناس کی مدد کریں خاص طور پر ضیعف افراد،خواتین،معزور اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی پر خاص توجہ دیں اور آٹا کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔ آٹا تقسیم پوائنٹس پر پولیس افسران کڑی نظر رکھیں تا کہ کسی قسم کا ناشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔آٹا تقسیم پوائنٹس پرسکیورٹی امور میں کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے اور عوام الناس کو تکالیف سے بچایا جائے اور تیز رفتاری کیساتھ آٹا کی تقسیم کا عمل جاری رکھنے میں مقامی انتظامیہ کی معاونت کی جائے۔اس مو قع پر ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ شہری آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط ہرصورت قائم رکھیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ تمام اضلاع میں آٹا تقسیم پوائنٹس پر پہلے کی نسبت زیادہ نفری بڑھا دی گئی ہے۔عورتوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ہر پوائنٹ پر لیڈیز سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جا رہی ہے۔
-

میہڑ: نامعلوم مسلح ڈاکو بیوپاری سے 27لاکھ روپے چھین کر فرار
میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)رمضان شریف کے مقدس مہینے میں بھی چوروں کاراج برقرار،بیوپاری سے نامعلوم مسلح افراد نے 27 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے
تفصیل کے مطابق رمضان شریف کے مقدس مہینے میں میہڑ پولیس نے میہڑ شہر کو چوروں اور لٹیروں کہ حوالے کردیا بی سیکشن تھانے کہ حدود میں دن دہاڑے مصروف ترین چوک پر 3 نامعلوم مسلح ڈاکو جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے رائس مل کے مالک شرجیل سولنگی سے اسلحہ کہ زور پر27 لاکھ روپے چھین کر باآسانی فرار ھوگئے ،مل مالک شرجیل سولنگی نے بتایا کہ بنک سے پیسے نکلواکر بیوپاریوں کو دینے جارہا تھا تویہ واقعہ پیش آیا ہے .
دوسری جانب پورے شہر میں کہیں بھی پولیس گشت یا پولیس پیکٹ نظر نہیں آرہی ہے ،متاثرہ شخص نے پولیس کےاعلیٰ افسران سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کو گرفتارکرکے میرے ساتھ انصاف کیا جائے. -

ٹھٹھہ : فرید ایکسپریس سے نامعلوم نوجوان گرکر جاں بحق
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجا قریشی)فرید ایکسپریس سے نامعلوم نوجوان گرکر جاں بحق
تفصیل کے مطابق جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پھاٹک پر پنجاب سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس سے گر کر ایک نا معلوم نوجوان جانبحق
پولیس چوکی انچارج جنگ شاہی نے لاش ایدھی کے حوالے کردی ،یاد رہے آج جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پھاٹک پر پنجاب سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس سے گر کر ایک نامعلوم نوجوان جانبحق پولیس چوکی انچارج جنگ شاہی علی خان راہو جو نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ایدھی کے حوالے کر دی -

مریضوں کو بےہوش کرکے لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار
کراچی(ویب نیوز)سول ہسپتال میں مریضوں کو بےہوش کرکے لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار،جعلی نرس کا سول ہسپتال میں متعدد وارداروں کا اعتراف، پولیس کادعوی
تفصیل کے مطابق کراچی کے اہم سرکاری ہسپتال میں نرس کی جانب سے یہ کام انجام دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جومریضوں کو بے ہوش کرکے لوٹ رہی تھی۔جعلی نرس کی سول ہسپتال میں چہل قدمی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سول ہسپتال میں مریضوں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والی جعلی نرس کوگرفتار کرلیا ہے، جو مریضوں کی دیکھ بھال کے بہانے آتی اور بے ہوشی کا انجیکشن لگاتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ نرس مریض کے بے ہوش ہونے کے بعد موبائل فون اور قیمتی سامان لے کرفرار ہوجاتی تھی، اس کے ساتھ ہی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی نرس نے سول ہسپتال میں متعدد وارداروں کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق جعلی نرس نے متعدد خواتین مریضوں کو بھی بے ہوشی کا ٹیکہ لگا کر لوٹ چکی ہے، جس کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہے اور وہ کورنگی کی رہائشی ہے۔
واردات 17 مارچ کو کارڈیو وارڈ میں ہوئی تھی جس کے بارے میں متاثرہ خاتون نے سول ہسپتال انتظامیہ کو واقعہ کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلی نرس کو پکڑ لیا۔
متاثرہ خاتون کی مُدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار جعلی خاتون نرس کے بیگ سے بے ہوشی کے انجیکشن اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، ملزمہ لیب کورٹ پہن کر اسپتال آئی تھی۔ -

شمالی بلوچستان کئی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے موسلا دھار بارشیں جاری
شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا جہاں کئی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، خانوزئی، زیارت، مسلم باغ، بوستان، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں گزشتہ 12 گھنٹے سے شدید بارشیں جاری ہیں۔
شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ کوئٹہ چمن شاہراہ کے مختلف مقامات پر طوفانی بارش جاری ہے۔
حکام کے مطابق شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں درمیانےدرجے کے سیلابی ریلے ہیں جب کہ برساتی نالوں میں طغیانی سے دیہی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے متاثر ہوئی ہیں۔
لیویز حکام کا کہنا ہےکہ کوژک ٹاپ کے پہاڑی دروں کے سیلابی پانی سےکوئٹہ چمن شاہراہ متاثر ہوئی جہاں پانی کے ساتھ مٹی اور پتھر سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب شمالی بلوچستان سے ملحق پنجاب کے سرحدی اضلاع ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں تیز ہواکے ساتھ ساتھ گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ،ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کے علاقوں میں رات سے ہلکی بارش کاسلسلہ شروع ہوچکاہے . -

مبارک پور: مفت آٹے کے حصول کیلئے آئے شہریوں پر اسسٹنٹ کمشنر کا تشدد
بہاولپور(ویب نیوز) مبارک پور میں مفت آٹا سینٹر بدنظمی کا شکار ہوگیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر الماس ثاقب آپے سے باہر ہوگئے۔مفت آٹے کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو اسسٹنٹ کمشنر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔اسسٹنٹ کمشنر الماس ثاقب نے غریب شہریوں پر تھپڑوں اور مُکوں کی بارش کردی۔ایجنٹ مافیا شہریوں سے مفت آٹا وصولی پر 200 روپے وصول کرنے لگا، خواتین کی شکائت پر اسسٹنٹ کمشنر بھپر گئے۔
دوسری جانب بہاولپور میں غریبوں کے لئے آٹے کا حصول مشکل سے مشکل ہوگیا، مستحق خاندانوں کے لئے مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز نور پور نورنگا پر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی۔مفت آٹا سینٹر پر آٹے کی کمی کی وجہ سے خواتین میں بھگدڑ مچ گئی، جس میں متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی، خاتون کے ساتھ آیا 8 سالہ بچہ بھی بے ہوش ہوگیا۔حالت غیر ہونے والی خواتین اور بچے کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔3 ہزار سے زائد شہری آٹے کے حصول کے لئے لائنوں میں لگے رہے تاہم گھنٹوں تک آٹے کی فراہمی معطل رہی۔آٹا سینٹر انتظامیہ عوام کے رش کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عملے اور آٹے کا کوٹہ بڑھائے
دوسری جانب جہانیاں میں آٹا سینٹر پر بھگڈر، خاتون کا بازو ٹوٹ گیا، 10 بے ہوش
جہانیاں میں ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث کرکٹ اسٹیدیم میں آٹا سینٹر پر بھگڈر مچ گئی، ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ 10 خواتین بے ہوش گئیں۔بھگڈر میں اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی بھی پھنسی رہی، ریسکیو اہلکاروں نے 20 سے زائد خواتین کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔آٹا پوائنٹ پر ناقص انتظامات پر خواتین نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔