Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ’ہماری بہار سیل شروع‘، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آفر

    ’ہماری بہار سیل شروع‘، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آفر

    ’ہماری بہار سیل شروع‘، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آفر نمودار’انصاف کی اسپرنگ سیل کم قیمت پر۔ مزید تفصیلات کے لیے جسٹس نقوی سے رابطہ کریں’
    تفصیل کے مطابق پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ (سپریم کورٹ آف پاکستان) کی ویب سائٹ مبینہ طور پر ہیک کرلی گئی، تاہم اسے پاپ اپ نوٹی فکیشن میں ایک عارضی مسئلہ بتایا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کھولیں تو عموماً ایک پیغام نظر آتا ہے، جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متعلقہ افراد کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    لیکن اس بار یہ پیغام ایک ”سیل آفر“ سے بدل چکا تھا۔
    سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر نظر آنے والے اس پیغام میں لکھا گیا ، ”ہماری اسپرنگ (بہار) سیل شروع ہوچکی ہے“۔

    یہ مبینہ ہیکنگ یا نوٹی فکیشن کا مسئلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب حکومت عدالتی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر رہی ہے۔
    عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر موجود اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی طنزیہ ٹوئٹس کئے ہیں۔
    ایک صارف نے پوچھا، ”عدلیہ کی اسپرنگ سیل؟“


    ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا یہ واقعی ہیک ہوگئی ہے؟
    جس پر معروف وکیل سالار خان نے جواب دیا کہ ”مجھے ایسا نہیں لگتا۔ ان کے پاس ایک پاپ اپ ہوتا ہے جو پہلی بار ویب سائٹ کھولنے پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ کچھ مسئلہ لگتا ہے“۔


    منصور آفریدی نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ”انصاف کی اسپرنگ سیل کم قیمت پر۔ مزید تفصیلات کے لیے جسٹس نقوی سے رابطہ کریں“۔


    ویب سائٹ پر کھلنے والا یہ پیغام مستقل نہیں ہے، اگر آپ اس میں موجود سبز آئیکون پر کلک کریں تو یہ آپ کو ویب سائٹ کے مرکزی صفحے تک لے جاتا ہے۔

  • ٹھٹھہ :سیلاب متاثرین میں دُعا فاؤنڈیشن نے 105 افراد میں راشن تقسیم کیا

    ٹھٹھہ :سیلاب متاثرین میں دُعا فاؤنڈیشن نے 105 افراد میں راشن تقسیم کیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سیلاب متاثرین میں دعا فاونڈیشن کی طرف سے اور کریسنٹ ریلیف اسٹیرلیا کے تعاون رمضان المبارک راشن پیکج کی تقسیم 105 افراد میں راشن تقسیم کیا گیا
    تفصیل کے مطابق حالیہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لئے دعا فاونڈیشن کے چئیرمین عامر خان اور وائیس چیئرمین ممتازعالم نے دریائے سندھ میں زیر آب آنے والا گاؤں آللہ ڈنو خاصخیلی میں 105 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر چئیر مین اور وائیس چیئرمین نے بتایا کہ دعا فاونڈیشن نے رمضان کے ایک ہفتے پہلے سے بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرین میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم شروع کردی ہے اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے

  • ڈی جی خان : کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں- خرم پرویز

    ڈی جی خان : کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں- خرم پرویز

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(شہزادخان سے)صحافی وفد کی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز سے ملاقات۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جاری کرپشن پر معاملات پر گفتگو کی گئی۔
    سابق سینئر نائب صدر انجمن صحافیان پریس کلب عامر رضا قادری اور سابق عہدے دار پریس کلب ملک مجید وہوچہ سمیت صحافی حاجی شہزاد خان یوسفزئی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز سے گفتگو میں کہا کہ میڈیا کرپٹ عناصر کی نشاندہی کے لیے آپ کے شانہ باشانہ کام کریگا اور بروقت کرپٹ عناصر کے خلاف نشاندہی کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریگا جو ہمارا فرض ہے
    جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کاروائی کرنا ہمارا فرض ہے اور کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں اور جلد گرفتاریاں بھی عمل میں لانے کا عزم رکھتے ہیں۔۔کرپشن کرنے والے عناصر کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔یہ قوم و ملک کے دشمن ہیں انکو منتقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز نے کہا کہ ریجن بھر میں درجنوں آسامیاں خالی پڑی ہیں اور عملے کی کمی کا سامنا ہے حکومت کو چاہیے کہ ڈیرہ ڈویژن میں عملا پورا کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کاروائیوں میں تیزی لائی جاسکے۔
    آخر میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز نے گفتگو میں کہا کہ میرے ریجن میں اپنے عملے کو ایمانداری سے کام کرنے بھی ہدایت کر دی ہے اور کرپٹ عناصر کی بلکل سپورٹ برادشت نہیں کی جائے گی اور اپنے عملے میں سست روی سے کام کرنے والے کو فوری تبدیل کرنے جیسی کاروائیاں کرنے کے اقدامات بھی عمل میں لائے جائینگے۔

  • ٹھٹھہ :  باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،ایس ایچ او کیخلاف ڈی ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل

    ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،ایس ایچ او کیخلاف ڈی ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )باغی ٹی وی کی خبرپرایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیوکا فوری ایکشن،ایس ایچ او کیخلاف ڈی ایس پی جمعہ خان کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روزباغی ٹی وی نے ایک خبرچلائی تھی جس میں ایک خاتون رضیہ بی بی نے عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھاکہ گذشتہ دو رات قبل ایس ایچ او ٹھٹھہ اللہ ڈنو پنھور پولیس نفری کے ہمراہ ہمارے گھر پر چڑھائی کر کے بلا جواز اس کے شوہر مجید پلیجو کو پکڑ کر غائب کردیا،متاثرہ عورت رضیہ نے بتایاکہ وہ گذشتہ چار د ن پہلے مسن محلہ میں کرائے کے گھر میں شفٹ ہوئی ہیں ، اس نے مزید کہا کے میرے شوہر کا کسی برائی کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہونے کی باوجود پولیس نے میرے شوہر کو پکڑ کر غائب کردیا ہے، پولیس مجھے پریشان کر رہی ہے متاثرہ عورت نے کہا میں اپنے شوہر سے ملاقات کے لئے جب ٹھٹھہ تھانہ پہنچی جہاں پر ایس ایچ او ٹھٹھہ نے اسے دو آفردی ایک اکیلے میں ملاقات، دوسری 20000 ہزار کیش کی ڈیمانڈ کی، اس نے مزید کہا ایس ایچ او ٹھٹھہ نے ٹیبل سے نیچے میرے پیروں پر اپنے پائوں رکھے اور اسے اکیلے میں ملنے پر مزید دبا ئوڈالا اس نے کہا ایس ایچ او اللہ ڈنو پھنور کو عورتوں کا بھی احترام نہیں ہے اکیلے میں ملنے والی آفر کو ٹھکرانے کے بعد ایس ایچ او نے تھانے کے لاک اپ میں بنداس کے شوہر سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی، متاثرہ عورت نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندھ سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاتھا۔
    باغی ٹی وی پرخبرچلنے کے فوراََ بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ایس ایس ایچ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فوری انکوائری کاحکم جاری کردیا
    اورڈی ایس پی جمعہ خان کی سربراہی میں انکواری ٹیم تشکیل دے دی،ٹھٹھہ کے شہریوں کاکہنا ہے کہ ڈی ایس پی جمعہ خان ایک ایماندار اور میرٹ پر فیصلے کرنے والا آفیسرہے لیکن دوسری شہریوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ایس ایس او تھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈنو پھنورایک بااثر آدمی ہے ،اس کی پشت پر سیاسی وڈیرے ہروقت موجود رہتے ہیں،سوال پیداہوتا ہے کہ ایک ایماندار ڈی ایس پی سیاسی دبائو برداشت کرسکیں گے ،کیا ایس ایس ایچ پر لگنے والے الزامات کی شفاف انکوائری کرسکیں گے ؟دوسری طرف متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ میں ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ٹھٹھہ سے امید رکھتی ہوں کے مجھے ضرور انصاف دلائیں گے ۔

  • میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)میہڑ کے نواحی علاقے تھرڑی محبت میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں اور سندھ ترقی پسند پارٹی کہ جانب سے تھانے کہ آگے احتجاج دھرنا دیکر نعرے بازی کی گئی.
    تفصیل کے مطابق یونین کونسل تھرڑی محبت میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی اور سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے عبدالحمیدسومرو اور محبوب لاکھیر کی قیادت میں تھرڑی محبت تھانے کہ آگے احتجاجی مظاہر کرکے 3گھنٹے تپتی ڈھوپ میں دھرنادیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی،مظاہرین نے کہاکہ ڈکیتیاں اور چوریاں روز کا معمول بن گئی ہیں تھرڑی محبت پولیس صرف اور صرف بھتہ لینے اور ملزمان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہے اور عوام کو لٹنے کے لئے ڈاکؤوں اور چوروں کہ حوالے کردیاہے.
    انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ راشی اور کرپٹ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرکے شہریوں سے انصاف کیاجائے .دوسری صورت میں انڈس ہائی وے پر دھرنادیاجائیگا.

  • ٹھٹھہ :پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے 350 غریب خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم

    ٹھٹھہ :پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے 350 غریب خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے 350 غریب خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم
    پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے رمضان ریلیف راشن کے تحت سندھ پلیجا کونسل نے بہترین اقدام اٹھاتے ہوئے 350 غریب خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرکے رمضان ریلیف راشن مہم 2023 کا باقاعدہ آغاز کردیا،
    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس مہینے کے آغاز ہوتے ہی سندھ پلیجا کاؤنسل نے اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے رمضان ریلیف راشن کے تحت مختلف علاقوں میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرنا شروع کردیے، اس ضمن میں مرکزی چیئرمین سندھ پلیجا کاؤنسل ڈاکٹر مختیار پلیجو، سرپرست اعلیٰ کامریڈ خدا بخش، جنرل سیکریٹری عبدالرحمن پليجو، پروفیسر اعجاز اسد، عبدالطیف راداھنی سمیت دیگر رہنماؤں اور انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے رضاکاروں نے گوٹھ مولوی محمد عارف یوسی پلیجانی تعلقہ میرپور ساکرو، گوٹھ محمد حسن، گوٹھ گلزار اور گوٹھ منگر خان یوسی جنگشاہی تحصیل و ضلع ٹھٹھہ کے 350 غریب خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرکے رمضان ریلیف راشن مہم کا آغاز کردیا، اس موقع پر مختلف فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور شہریوں نے سندھ پلیجا کونسل کی جانب سے پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے رمضان ریلیف راشن مہم کے اچھے اقدام کو سراہتے مرکزی چیئرمین سندھ پلیجا کونسل ڈاکٹر مختیار پليجو کو خراجِ تحسین جبکہ پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے سندھ پلیجا کونسل نے غریبوں، مسکینوں اور مستحق خاندانوں کیلئے جو اچھا عمل شروع کیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، انکا کہنا تھا ہم پرامید ہیں سندھ پلیجا کاؤنسل اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دوسری برادریوں کی بہتری اور انکی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مکمل تعاون کرتی رہیں گی، اس موقع پر مرکزی چیئرمین سندھ پلیجا کاؤنسل کا کہنا تھا ماہ رمضان المبارک کے دوران پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے رمضان ریلیف راشن کے تحت مزید دیگر مختلف علاقوں اور مختلف برادریوں میں راشن بیگ تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل کردی گئیں ہیں انشاء اللہ انہیں بھی جلد راشن بیگز دیے جائیں گے جبکہ سندھ پلیجا کاؤنسل کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کے بعد سینکڑوں سیلاب متاثرین خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے تھے، انکا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے ہوئے عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔

  • ٹھٹھہ : نامعلوم چورجنرل سٹور کا صفایا کرگئے

    ٹھٹھہ : نامعلوم چورجنرل سٹور کا صفایا کرگئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجا قریشی)ٹھٹھہ کے شاھ کمال محلے میں نامعلوم چور جنرل اسٹور کا صفایا کرگئے شہریوں اور تاجر برادری میں غم و غصے کی لہر
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے شاہ کمال محلہ وارڈ نمبر چار میں نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر اعزاز میمن کے جنرل اسٹور سے قیمتی پنکھے مشینری اور دیگر سامان سمیت دس ہزار روپے چرا لئے اور رفو چکر ہوگئے چوری کی اس واردات پر شہریوں سمیت تاجر برادری میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے چوری کی رپورٹ ٹھٹھہ تھانے پر اعزاز میمن کی مدعیت میں لکھائی گئی ہے مگر پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے ٹھٹھہ کے تاجروں شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھٹھہ اور مکلی میں چوری کی وارداتوں پر فوری کنٹرول کروایا جائے

  • مفت آٹے کے نام پرفلور ملز مالکان عوام کو ناقص آٹا  کھلا رہے ہیں،انتظامیہ خاموش

    مفت آٹے کے نام پرفلور ملز مالکان عوام کو ناقص آٹا کھلا رہے ہیں،انتظامیہ خاموش

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )مفت آٹے کے نام پرفلور ملز مالکان عوام کو ناقص اور خراب گندم کا آٹا کھلا رہے ہیں عوام کو ایسا آٹا دیا جارہا ہے جو انسان تو انسان کوئی جانور بھی نہ کھائے آخر غریب عوام کے ساتھ ایسا مذاق کیوں بنایا جا رہا ہے یہاں کے اعلی حکمران کو چاہے کے ناقص آٹا سپلائی کرنے والے فلور ملز مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں فلور ملوں کے گوداموں میں معلوم نہیں کب سے گل سڑ کر خراب ہونے والا یہ کچرہ عوام کو فروخت کیا جارہا ہے یہ کچرا اٹھا کر پھینکنے پر بھی انھیں رقم خرچ کرنا پڑتی۔
    بھوک مٹانے کے لیے مجبور لوگ یہ کھا لیتے ہیں لیکن انسانی جسم میں اس کے منفی اثرات جب مرتب ہوں گے تو علاج کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑیں گے ۔اسلئے بہتر ہے اپنے اخراجات اور کھانا کم کر لیں لیکن بھوسے سے بدتر کھانے سے خود کو بچائیں جو کل کو پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • ملتان: جیولری شاپ ڈکیتی پرمزاحمت پر شہری جاں بحق،ہجوم کے تشدد سے 3 ڈاکوہلاک

    ملتان: جیولری شاپ ڈکیتی پرمزاحمت پر شہری جاں بحق،ہجوم کے تشدد سے 3 ڈاکوہلاک

    ملتان(ویب نیوز) چار ڈاکوؤں کی جانب سے گلگشت میں واقع جیولری شاپ پر ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے 16 سالہ عالیان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں عرفان، شعیب اور ادریس نامی اشخاص زخمی ہوگئے۔
    اس دوران ڈاکوؤں کو اپنے ساتھیوں کے فائر بھی لگے۔پولیس کے دیر سے پہنچنے پر شہری مزید مشتعل ہوگئے۔ہجوم نے ڈاکوؤں کو ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں تین ڈاکو جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکوؤں کی شناخت لیاقت حسین، بلال اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، جو کبیر والا اور شجاع آباد کے رہائشی ہیں۔چوتھے زخمی ڈاکو کا نام عباس بتایا جا رہا ہےجو پولیس کی حراست میں ہے۔

  • چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی کی موجودگی کا انکشاف

    چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی کی موجودگی کا انکشاف

    انگلینڈ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) چاند سے لائے گئے چند نمونوں کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ قمری سطح پر شیشوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پھیلے ہوئے ہیں جس میں اربوں ٹن پانی موجود ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا دریافت خلائی ایجنسیوں، جن کے چاند پر تعمیراتی منصوبے ہیں، کے لیے اب تک کی سب سے اہم پیش رفت میں سے ایک ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ نہ صرف پانی بلکہ ہائیڈروجن اور آکسیجن کا بھی انتہائی قابل رسائی ذریعہ چاند پر موجود ہے جسے مستقبل کے قمری مشن کے خلاباز اخذ اور استعمال کرسکتے ہیں۔
    برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی میں سیاروں کی سائنس اور تحقیقات کے پروفیسر مہیش آنند کا کہنا ہے کہ یہ سب سے دلچسپ دریافتوں میں سے ایک ہے۔ اس تلاش کے ساتھ، چاند پر پائیدار طریقے سے تحقیقات کرنے کی صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
    واضح رہے کہ چاند پر آخری مرتبہ انسانی قدم رکھنے کے تاریخی واقعے کو نصف صدی سے بھی زائد عرصہ گزرچکا ہے اور اب ناسا اور دیگر خلائی ادارے اگلے دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔
    ناسا کے ’آرٹیمس مشن‘ کا مقصد چاند پر اب پہلی خاتون اور پہلے سیاہ فام شخص کو بھیجنا ہے جبکہ یورپی خلائی ایجنسی نے چاند پر ایک گاؤں کی بنیاد رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
    آنند اور چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دسمبر 2020 میں چین کے chang’e 5 مشن کے ذریعے قمری سطح سے زمین پر لائے گئے باریک شیشوں کا تجزیہ کیا جس سے پتہ چلا کہ یہ شیشے اس وقت وجود میں آئے جب شہابی پتھر چاند سے ٹکرائے۔ اس ٹکراؤ کے نتیجے میں گرم اور پگھلے ہوئے مادے ہوا میں بکھر کر سطح پر گرے اور پھر ٹھنڈے ہوکرچاند کی مٹی کا حصہ بن گئے۔