لاہور: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے جعلی چیک بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل حسن سجاد نقوی کی خصوصی ہدایات پر سب انسپکٹر حافظ طارق کی سربراہی میں ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران بھٹی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم جعلی اور ٹیمپر شدہ چیک کیش کروانے والے گروہ کا سرغنہ ہے جس کے قبضے سے جعلی و ٹیمپر شدہ چیک برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں اس سے قبل بھی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 109، 420، 468، 471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
-

سعودی عرب :عازمین عمرہ کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، کئی زخمی
سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عازمین عمرہ کی بس حادثے کاشکار ہوگئی ،اس حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، عازمین عمرہ سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہلے پل سے ٹکراکر الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔مقامی حکام کے مطابق حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی سوار تھے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فيديو | لقطات من موقع حادثة عقبة شعار في عسير#الإخبارية #نشرة_التاسعة pic.twitter.com/j5pCg5vwno
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) March 27, 2023
-

ڈی آئی خان :شہریوں نے سرکاری آٹے کا ٹرک لوٹ لیا
ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):شہریوں نے سرکاری آٹے کا ٹرک لوٹ لیا ،پولیس نے مزید 3 ٹرکوں میں موجود آٹے کو لٹنے سے بچالیا
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں بے صبرے شہریوں نے سرکاری آٹے کا ٹرک لوٹ لیا ، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرکے مزید 3ٹرک آٹا لٹنے سے بچا لیے، مفت آٹے کی تقسیم روک دی گئی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سب تحصیل درازندہ کے مقامی لوگوں نے محکمہ فوڈز کی ملی بھگت سے لوگوں آٹا لوٹنے پر مجبورکردیا اور لسٹ میں موجودنام ہونے کے باوجودمنظورنظر کو نوازنے کے لیے محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے آٹے کے ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا ۔مقامی لوگوں نے محکمہ فوڈ اہلکاروں پر الزام عائد کردیاہے کہ کچھ مقامی لوگ جو صبح سے آٹے کی فراہمی کا انتظار کر رہے تھے پھر ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو محکمہ فوڈ کے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ مل کر آٹے کے ٹرک لوٹنے کا ڈرامائی انداز اپنایا گیا۔پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرکے مزید 3ٹرک آٹا لٹنے سے بچا لیے۔ اس موقع پرمفت آٹے کی تقسیم روک دی گئی ۔ مستحق شہریوں میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے چار ٹرک آٹا بوائز کالج لایا گیا تھا۔ ضرورت مند ٹرک پر چڑھ گئے اور مفت آٹے کی تقسیم خود شروع کردی۔ ٹرک پر چڑھے لوگوں نے دس کلو آٹے کے تھیلے لوگوں میں پھینکنے شروع کر دیے ۔ -

ڈی آئی خان :آئی جی کے پی پولیس، سرائیکی پولیس افسران سے کھلی دشمنی پر اتر آئے -شہری حلقے
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل )آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات گنڈہ پور سرائیکی پولیس افسران کی کھلی دشمنی پر اتر آئے اقبال بلوچ ، آفتاب عالم کے بعد صغیر گیلانی اور سلیم بلوچ کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگری کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس میں سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کے خلاف کاروائیوں کی مزمت کرتے ھیں ان کارروائیوں سے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا مورال بلکل ڈاؤن ھو چکا ھے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سیاسی پولیس آئی جی کی سیاست گردی کا نوٹس لیں آئی جی صاحب اگر اتنے اہل ھیں تو اس صوبے کی عوام کے جان و مال کے محافظ اور سربراہ ھونے کا ثبوت دیں صرف اپنے آبائی گاؤں وزٹ کر کے دیکھائیں ڈر کے مارے جو بندہ اپنے آبائی گاؤں نہیں جا سکتا اسے پولیس کا سربراہ ھونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ دونوں پولیس افسر ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کا ماتھے کا جھومر ہیں ، عید ھو شب بارات ہو میلادالنبی ۖہو ،محرم کا عاشورہ یا چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ ہم نے ان کو دن رات اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف دیکھا انتہائی تھریڈ ز کے باوجود عوام کے دفاع میں خود نماز قضا پڑھیں مگر ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے والے شیر دل جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوے دیکھے گئے ہم اہلیان علاقہ پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن کے ان رکھوالے پولیس افسران کو دوبارہ اپنی جگہ پر تعینات کیا جائے، آج دشمن کی نیند اڑانے والے سر فروش اگر ڈیرہ کی نگرانی نہیں کرتے ہیں تو دشمن اپنی کمین گاہوں سے نکل سکتے ہیں اور اللہ نہ کرے کوئی پھر اپنی چال میں کامیاب ہو۔
-

ڈی آئی خان :تھانہ پہاڑپور کی حدود ک میں17سالہ لڑکے نے فائر کرکے خودکشی کرلی
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)تھانہ پہاڑپور کی حدود کالا گوڑ کے علاقے میں17سالہ الطاف نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، نعش کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پہاڑپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدود کالا گوڑ کے علاقے میں17سالہ الطاف نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاہے۔آخری اطلاعات آنے تک خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی تھیں۔تھانہ پہاڑپورپولیس نے نعش کو مزید قانونی کاروائی کے لیے ٹی ایچ کیوہسپتال پہاڑپور منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
-

ڈی آئی خان :علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے پولیس کااس کے گھر چھاپہ
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ ،سردارعلی امین خان گنڈہ پور کی رہائش گاہ الامین ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ، اس حوالے سے سردارعلی امین گنڈہ پورسے مؤقف لینے کیلئے رابطہ کی کوشش کی مگران کے تمام نمبرز بند ہیں اورکوئی رابطہ نہیں ہوپایا،واضح رہے کہ گزشتہ روز انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اخترحیات خان گنڈہ پور کے احکامات پرریجنل پولیس آفیسرڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکی ناکام گرفتاری پر دوتھانوں کے ڈی ایس پیز”ڈی ایس پی سٹی صغیر عباس اور ڈی ایس پی صدر سلیم پرویز” کو تبدیل کردیاتھا۔ اس حوالے سے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کو متحرک کردیاگیاہے اوران کی رہائش گاہ سمیت مختلف مقامات پر پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔
-

ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ کی شوہر کی ملاقات کیلئے آنے والی خاتون کواکیلے ملنے کیلئے خاص آفر
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایچ او ٹھٹھہ کی جانب سے ملاقات پر آنے والی خاتون کو خاص آفر تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے رہائشی خاتون مسمات رضیہ زوجہ طارق مجید پلیجو اپنے دو بچوں کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہاکہ گزشتہ دوراتیں پہلےایس ایچ او ٹھٹھہ اللہ ڈینو پنھور پولیس نفری کے ساتھ خاتون کے گھر پر چرھائی کر کے بلا جواز اس کے شوہر مجید پلیجو کو پکر کر غائب کردیا متاثرہ عورت رضیہ نے بتایا وہ گزشتہ چار دنوں پہلے مسن محلہ میں کراۓ کے گھر میں شفٹ ہوئی ہیں ، اس نے مزید کہا کے میرے شوہر کا کسی برائی کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہونے کی باوجود پولیس نے میرے شوہر کو پکر کر غائب کردیا ہے، پولیس مجھے پریشان کر رہی ہے متاثرہ عورت نے کہا میں اپنے شوہر سے ملاقات کے لۓ جب ٹھٹھہ تھانہ پہنچی جہاں پر ایس ایچ او ٹھٹھہ نے اسے دو آفردی ایک اکیلے میں ملاقات دوسری 20000 ہزار کیش کی ڈیمانڈ کی اس نے مزید کہا ایس ایچ او ٹھٹھہ نے ٹیبل سے نیچے متاثرہ عورت کے پیروں پر اپنے پاؤں رکھے اور اسے اکیلے میں ملنے پر مزید دباؤ ڈالا اس نے کہا ایس ایچ او اللہ ڈنو پھنور کو عورتوں کا بھی احترام نہیں ہے اکیلے میں ملنے والی آفر کو ٹھکرانے کے بعد ایس ایچ او نے اس کے شوہر کوتھانے کے لاک اپ میں بند شوہر سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی، متاثرہ عورت نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندھ سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.
ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ کی شوہر سے ملاقات کیلئے آنے والی خاتون کیلئے خاص آفر
ایک اکیلے میں ملاقات ,دوسری 20000 ہزار کیش کی ڈیمانڈ
ٹیبل سے نیچے متاثرہ عورت کے پیروں پر اپنے پاؤں رکھے, اکیلے میں ملنے کیلئے دباؤ @BaaghiTV @MumtaazAwan @DMCSindhPolice pic.twitter.com/7IV4h7Lc6t— QNN WORLD (@QNN_World) March 27, 2023
-

ننکانہ : محکمہ بلڈنگ ترقیاتی کاموں میں کرپشن،مانیٹرنگ ٹیم کے افسران نے حصہ لیکر چپ کاروزہ رکھ لیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)محکمہ بلڈنگ ترقیاتی کاموں میں کرپشن،مانیٹرنگ ٹیم کے افسران نے حصہ لیکر چپ کاروزہ رکھ لیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگ کےضلع بھر میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں پر مانیٹرنگ افسران نے خاموشی اختیار کر لی,ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث کٸی افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نمایاں ہو گیا,مانیٹرنگ اینڈایولیوشن افسران نے اج تک ضلعی ڈویلپمنٹ جاٸزہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں ,وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں ننکانہ صاحب,شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل میں محکمہ بلڈنگ کے اربوں روپے مالیت کے تعمیراتی کام جاری ہیں جن کے باعث اس ضلع میں ایک ترقی کا نیا دور شروع ہوگا,محکمہ بلڈنگ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تعمیراتی کام کا جائزہ اور نگرانی کے لیے سی اینڈ ڈبلیو کے تحت monitoring and evaluation (ایم اینڈ ای) مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن کا شعبہ قائم کیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی کاموں کو ایس او پیز کے مطابق چیک کیا جاۓ لیکن ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ آج تک اس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کسی بھی تعمیراتی کام کو چیک نہیں کیا گیا ہے ,ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہر ماہ ہونے والی ڈویلپمنٹ کے جائزہ اجلاس میں بھی آج تک شرکت نہیں کی ہے اور نہ ہی ضلعی افسران نے بھی ان سے کبھی رپورٹ طلب نہیں کی ہے,ضلع ننکانہ صاحب میں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر صرف ایک فرد سب انجینئر محمد افضل تعینات ہے جو آج تک کسی بھی تعمیراتی سکیم کی مانیٹرنگ کرتے ہوۓ نظر نہیں آۓ ہیں جبکہ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی لاہور سے کبھی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ننکانہ صاحب نہیں آۓ ہیں ,ترقیاتی کاموں کا اگر جائزہ نہ لیا گیاتو مستقبل میں ترقی کا خواب چکنا چور ہو جاۓ گا,ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ,صوبائی محتسب پنجاب,کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور غفلت کے مرتکب افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جاۓ اور کرپشن ملوث اور غفلت کے مرتکب افسران کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ -

ٹھٹھہ : عوام کی سہولت کیلئے پرانے بس اسٹاپ ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے بچت بازارقائم
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)عوام کی سہولت کیلئے پرانے بس اسٹاپ ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے بچت بازارقائم
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کےموقع پر ٹھٹھہ شہر اور اس کی گرد نواح میں ڈپٹی کمشنرکی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کی سربراہی میں ٹھٹھہ شہر کے پرانے بس اسٹاپ ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے بچت بازار کے انعقاد کے سلسلے میں کوششیں تیز ٹھٹھہ کے مختلف تاجروں سے رابطے کے بعد بچت بازار میں کھانے پینے کی اشیا جس میں آٹے ۔ فروٹ اور چکن سمیت روز مرہ کی استعمال میں آنے والی اشیا کے اسٹالز لگنا شروع ہوگئے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ھوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آریسر اور اسسٹنٹ مختارکار ٹھٹہ عزیز میمن نے بتایا کہ ٹھٹہ کی عوام کو رمضان کے بابرکت مھینے میں ریلیف پھچانے کی خاطر ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ فاروق احمد سومرو کے احکامات کے بعد ٹھٹہ شھر میں بچت بازار لگانے کے لئے ٹھٹہ کے تاجروں سے رابطے کہ بعد بچت بازار میں کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ کے استعمال میں آنے والے اشیا کے اسٹالز لگنا شروع ھوگئے ھیں شفیق احمد آریسر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کے احکامات پر ان کی پوری ٹیم جس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ عزیز میمن بہی شامل ھیں کی جانب سے شھر کے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ان کی طرف سے بھرپور کوششیں جاری ھیں اسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ شفیق احمد آریسر کی جانب سے ٹھٹہ شھر کے مین نیشنل ھائی وے پر موجود فروٹ فروشوں کے مختلف اسٹالز کا وزٹ کیا اس موقع پر اسٹالز پر موجود خریداروں کی شکایت سننے کے بعد فروٹ فروشوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹ بیچنے کی ھدایت کی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیا اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹھٹہ تعلقہ کے مختلف شھروں میں منافع خوروں کے خلاف چھاپے مارے جائیں گے تاکہ ٹھٹہ کی غریب عوام کو ریلیف پھنچایا جا سکے -

گوجرہ : نہر سے نامعلوم شخص کی خستہ حال نعش برآمد۔
گو جرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ)گوجرہ نہر سے نامعلوم شخص کی خستہ حال نعش برآمد۔پولیس نے تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دی۔معلوم ہواہے کہ تھانہ نواں لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر277ج ب کے قریب راجباہ خان چند میں ایک35سالہ نامعلوم شخص کی گلی سڑی نعش پڑی ہو ئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش کو راجباہ سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیااورنعش رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کرکے اس کی شناخت کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے تاحال موصولہ آخری اطلاع کے مطابق اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔