گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پیر کے روز تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں غیرت کےنام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نواحی علاقے حبیب کنیال میں رونما ھوئی قتل ہونے والا وزیر خان ولد عبدالجبار اور لڑکی ثمرین بی بی دختر گلاب شیر دونوں افغان فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور عرصہ دراز سے گوجرخان میں مقیم ہیں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ارشاد ولد گلاب شیر کو گرفتار کرلیا
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا رمضان بچت بازار کا دورہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ –
ٹھٹھہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غضنفر ون ریاض حسین لغاری و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹھٹھہ میں قائم رمضان بچت بازار کا دورہ کرکے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خاص صادق علی میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر سندھ بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہ سمیت ضلع بھر کے مختلف شہروں میں بھی سندہ حکومت کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بچت بازارین قائم کی گئی ہیں تاکہ اس با برکت ماہ میں لوگوں کو رلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بچت بازاروں میں قیمتوں اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے -انہوں نے بچت بازار کے قیام پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا کہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز و دیگر متعلقہ افسران کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں، بازاروں، دکانوں پر اچانک چھاپے مارکر زیادہ قیمتیں وصول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر ضابطہ برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی ،اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر کے علاوہ پرائس کنٹرول، مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ -

گوجرخان کے علاقہ میں یونیورسٹی کے طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان کے علاقہ میں یونیورسٹی کے طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
25 سالہ سید عروج نقوی ولد سید توقیر شاہ کو تھانہ جاتلی کے علاقہ رتیال اڈہ پر کارسواروں نے پے در پے فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا مقتول نوجوان یونیورسٹی کا ھونہار طالب علم اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جاتلی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

-

گوجرہ : 12سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔
گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)ریلوے لائن کراس کر تے ہو ئے 12سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ندیم پارک گلی نمبر5کے طاہر علی کا12سالہ بیٹاحیدر علی نیو پالٹ ٹوبہ روڈ کے قریب ریلوے لائن کراس کر رہا تھاکہ اچانک کراچی سے براستہ گوجرہ لاہور جانیوالی قراقرم ایکسپریس آگئی جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔بچے کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔
-

گوجرہ: موٹر وے پرٹائرپھٹنے سے مزڈا ٹرک الٹ گیا،3 افراد شدید زخمی
گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)موٹر وے پرٹائرپھٹنے سے مزڈا ٹرک الٹ گیا،گاڑی پرسوارتین افراد شدید زخمی ہوگئے۔شدید زخمیوں کوسول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا،معلوم ہواہے کہ اٹھارہ ہزاری جھنگ کااعجاز احمد،عدنان اورڈالہ نمبر2582سی اے کاڈرائیور عنصر عباس فیصل آباد سے بذریعہ موٹر وے ایم فورجھنگ جارہے تھے کہ تھانہ صدر گوجرہ کے چک نمبر351 ج ب کے قریب ان کے مزداٹرک کاٹائر پھٹ گیا اور ڈالہ بے قابو ہو کر الٹ گیاجس کے نتیجہ میں وہ تینوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔
-

بھکر : ڈی پی اومحمد نوید کا تھانہ سٹی دریاخان کا سرپرائز وزٹ
بھکر( باغی ٹی وی نامہ نگار اتباع رسول ملنگی)بھکر آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر ڈی پی او بھکر محمد نوید کا تھانہ سٹی دریاخان کا سرپرائز وزٹ،دوران وزٹ تھانہ کی حوالات میں نصب کیمروں، اسلحہ کی خبر گیری اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا.۔محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے آگاہ کیا۔ فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔ڈی پی او نے SHOکو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں اور انکے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آئیں۔تھانہ کلچر میں تبدیلی لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔.
-

اوکاڑہ ۔مفت آٹا تقسیم میں مبینہ گھپلے اور بدعنوانی،سینکڑوں غریب خواتین کا آٹا چوری
اوکاڑہ باغی ٹی( نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ ۔مفت آٹا تقسیم میی مبینہ طور پر گھپلوں اور بدعنوانی کا انکشاف سینکڑوں غریب خواتین کا آٹا چوری کرلیا گیا خواتین میڈیا کے سامنے پھوٹ پڑیی پٹواریوں کے پرائیویٹ مافیا نے خواتین کے سینکڑوں تھیلے غائب کر لیے ۔
دیپالپور سٹیڈیم میی خواتین کے کارڈ سکین کرکے روزانہ درجنوں خواتین کو جھنڈی کروا کر آٹا غائب کرنا شروع کر دیا خواتین نے میڈیا ٹیم کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارڈ سکین کر کے ہمیی کہا جاتا ہے کہ آپ کا آٹا نہیی آیا جبکہ چیک کرتے ہیی تو آٹا وصول شدہ آتا ہے اس سلسلہ میی جب نائب تحصیلدار رانا رب نواز اور قانونگو میاں انور چنڈور سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم ایسی کسی شکایت کا ازالہ نہیی۔کرسکتے عملہ خواتین کے تھیلے غائب کر کے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو نہ صرف نوازتے ہیی بلکہ 700روپے کے حساب سے فروخت بھی کررہے ہیی شہریوں نے وزیراعلی پنجاب وزیراعظم اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

کندھ کوٹ : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلقہ سطح پر بچت بازار قائم کردئے گئے
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو زیادہ سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلقہ سطح پر بچت بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں انہیں معیاری اور سستے داموں پر اشیائے خورد ونوش کی فروخت کا سلسہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ون فائیو بلڈنگ میں بچت بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں عوام کو مارکیٹ سے کم قیمت پر دالیں، آٹا، سبزی، فروٹ، گوشت، مچھلی کے علاوہ دیگر تمام اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کے لئے اسٹالز لگائے گئے ہیں، بچت بازاروں پر عوام بڑی تعداد میں خریداری کیلئے آ رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے بچت بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پھلوں سبزیوں کے تاجر اور عہدیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ جاری کردہ فہرستوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلقہ سطح پر بچت بازارقائم کردئے گئے @BaaghiTV @MumtaazAwan @SindhCMHouse pic.twitter.com/sbS0rwB2pG
— QNN WORLD (@QNN_World) March 27, 2023
-

کندھ کوٹ : 10 روز قبل اغوا ہونے والے دو سگے بھائیوں کو پولیس بازیاب نہ کرا سکی،ورثاء کااحتجاجی دھرنا
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )10 روز قبل اغوا ہونے والے دو سگے بھائیوں کو پولیس بازیاب نہ کرا سکی مغویوں کی بازیابی کیلئے نوناری اتحاد کی کال پر مختلف سیاسی سماجی ومذھبی تنظیموں کی جانب سے ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا پولیس انتظامیہ کیخلاف سخت نعریبازی کی
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں بی سیکشن تھانہ کی حدود میں سے دس روز قبل ہوٹل سے گھر جانے والے دو سگے بھائیوں حسیب نوناری اور عبدالرؤف نوناری کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے کچے کی طرف فرار ہو گئے مغویوں کی بازیابی کیلئے نوناری اتحاد کی کال مختلف سیاسی سماجی ومذہبی تنظیموں کی جانب سے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیکر پولیس انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10 روز گذر چکے ہیں پولیس حسیب نوناری اور عبدالرؤف نوناری کو بازیاب نہ کرا سکی ہے ضلع کشمور کندھ کوٹ بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے ہر شہری غیر محفوظ ہے مغویوں کی بازیابی کیلئے اس وقت پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی ہے ہم پُر امن احتجاج کے ذریعے سندھ حکومت، سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں اس احتجاج کا نوٹس لیکر مغویوں کو جلد بازیاب کروا کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا، -

چنیوٹ: شہباز شریف کے ہیلی کاپٹرکی اچانک آمد، ہیلی کاپٹر دیکھتے ہی ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
چنیوٹ ،باغی ٹی وی( مہر طاہر سیال )وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر اچانک چنیوٹ پہنچ گیا ، ہیلی کاپٹر دیکھتے ہی ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ، بھگدڑ مچ گئی ٹریفک کا نظام درہم برہم ، ہیلی کاپٹر فضائی جائزہ لینے کے بعد واپس لوٹ گیا
تفصیل کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا اچانک ضلع چنیوٹ کا دورہ ہیلی کاپٹر پر بیٹھے وزیراعظم نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے لینڈ نہ کیا وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر ڈیڑھ منٹ تک ہوا میں جائزہ لینے کے بعد واپس لوٹ گیا وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر دیکھتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں گورنمنٹ اسلامیہ کالج آٹا پوائنٹ پر بدنظمی بھگدڑ مچ گئی ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ختم نبوت چوک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں آٹا پوائنٹس پر ناقص انتظامات کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا افسران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف اگر پوائنٹس کا وزٹ کرتے تو عوام کے ساتھ سلوک کا پتہ چل جاتا ،شہریوں کا سخت ترین ردعمل بھی سامنے آیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی چیکنگ ٹیم تھی جنہوں نے چنیوٹ کا فضائی جائزہ لینے آئے تھے-
