Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ :گھارو، مویشی چورگینگ کے مزید 2 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ :گھارو، مویشی چورگینگ کے مزید 2 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو، مویشی چورگینگ کے مزید 2 ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق گھارو میں گزشتہ دنوں جانور چوری کرنے والے تین گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایس ایچ او دھا بیجی نے مزید دو بدنام زمانہ ملزمان گرفتار کرلئے ہیں ملزمان کے قبضے سے مزید دو جانور اور ایک سوزوکی پک اپ بھی برآمد کرلی ہے،
    گرفتار ملزمان میں رمضان رند عرف لکھ بلیدی اور شاہنواز مستوئی شامل ہیں جو بدنام زمانہ نامی گرامی ملزمان ہیں
    یاد رہے کہ تین روز قبل گھارو دھابیجی پولیس نے نیشنل ہائی وے سے جانوروں سے بھرا ٹرک لوٹ کر فرار ہونے والے تین ملزمان ، ان کے قبضے سے جانور اور بھاری رقم بھی برآمد کی تھی ،ایس ایچ او دھابیجی مومن شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے

  • شیخوپورہ :وزیراعظم متوقع دورہ،سڑکوں کی صفائی و مرمت تیزی سے جاری

    شیخوپورہ :وزیراعظم متوقع دورہ،سڑکوں کی صفائی و مرمت تیزی سے جاری

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)وزیراعظم متوقع دورہ،سڑکوں کی صفائی و مرمت تیزی سے جاری
    تفصیل کے مطابق شیخوپورہ میں وزیراعظم کی شیخوپورہ آمد سے قبل انتظامیہ کو ہوش آگیا سڑکوں کی صفائی روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت تیزی سے جاری وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹرہیلی پیڈ پرٹیسٹ لینڈنگ کے بعد دوبارہ پرواز کرگیا وزیراعظم کی آمدسےقبل ہی شیخوپورہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

  • چنیوٹ : پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،43 منشیات فروش گرفتار

    چنیوٹ : پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،43 منشیات فروش گرفتار

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مہر طاہر سیال )ڈی پی او وسیم ریاض خان کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
    چنیوٹ کےمختلف علاقوں سے 43 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ،منشیات فروشوں کے قبضہ سے سے بھاری مقدار میں چرس, ہیروئن,شراب برآمد
    14 کلو گرام سے زائد چرس, ہیروئن برآمد ہونے پر 20 منشیات فروش گرفتار
    ملزمان میں طاہر, عظمی, عابدہ, عمران, صدام, سرفراز, علی, نازیہ, بلال, مظاہر, مشرف, سرفراز, کلثوم, سعد, ریاض, فرخ, محسن, مجاہد شامل ہیں
    6 سو لیٹر سے زائد شراب برآمد ہونے پر 23 ملزمان گرفتار
    ان ملزمان میں علی, ظل حسنین, رانی, مظہر, علی, عنصر, عابد, عثمان, نادر, عثمان, انور, علی, شاویز, شوکت, عامر, عنصر, ثاقب, آفتاب, ندیم, شاہد, ندیم, اکرم, لیاقت شامل ہیں ،کارروائیاں سٹی سرکل, بھوانہ سرکل, لالیاں سرکل کے علاقوں میں کی گئیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا عمل جاری ہے
    ڈی پی او چنیوٹ وسیم خان نے کہا کہ منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث, منشیات فروشوں کیخلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،منشیات سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی سپلائی چین کو بند کیا جا رہا ہے,

  • ٹھٹھہ : وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا بچت بازار کا دورہ

    ٹھٹھہ : وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا بچت بازار کا دورہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا بچت بازار کا دورہ
    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بین الصوبائی معاملات ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹھٹھہ میں قائم بچت بازار کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف اسٹالز پر اشیاء خوورد نوش کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر سندھ بھر کی طرح ٹھٹھہ، مکلی، گھارو، میرپور ساکرو، گھوڑا باری، گاڑہو سمیت ضلع کے دیگر مختلف شہروں میں سندھ حکومت کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچت بازار قائم کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بچت بازاروں میں قیمتوں اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ماہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قائم بچت بازاروں میں جاکر کم قیمتوں پر اشیاء خرید سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے ضلع بھر کے مارکیٹوں، بازاروں، دکانوں اور ٹھیلوں پر اچانک چھاپے مارنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ قیمتوں پر ضابطہ برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر کے علاوہ پرائس کنٹرول، مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

  • کوٹ ہیبت :تونسہ روڈ گورمانی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    کوٹ ہیبت :تونسہ روڈ گورمانی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی ( شاہد خان سے )تونسہ روڈ گورمانی پیٹرول پمپ کے قریب دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ایک نوجوان کو نامعلوم افراد پسٹل کے 6 فائر مار کر فرار ہو گئے یہ واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر کیا گیا قاتلوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا نوجوان کافی دیر تک زندگی موت کی کش مکش میں تڑپتا رہا وہاں پر موجود لوگوں نے ریسکیو کو کال کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا کچھ لوگوں نے 15 پر کال کی لیکن پولیس نے روائتی سستی دکھائی اور بروقت موقع پر نہ پہنچ پائی، مقتول کے بارے میں بتایا گیاہے وہاں کے رہاشی یٰسین پنوار کا بیٹا ہے ، تھانہ صدر پولیس نےگورمانی پمپ تونسہ روڈ پر ذیشان نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے قاتل محمد اقبال کو گرفتار کرلیا محمد اقبال گھریلو رنجش پر ذیشان کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا

  • چترال : شدید زلزلہ اور بارش کے بعد بند سڑکوں کو این ایچ اے  نے دوبارہ کھول دیا

    چترال : شدید زلزلہ اور بارش کے بعد بند سڑکوں کو این ایچ اے نے دوبارہ کھول دیا

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) گذشتہ دنوں شدید زلزلے کی وجہ سے چترال کے مختلف سڑکوں پر پہاڑوں سے سلائیڈنگ اور بڑے بڑے پتھر لڑھک کر گرے تھے۔ زلزلہ کی وجہ سے اکثر پہاڑوں میں دراڑیں پیدا ہوئی تھی اور ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے۔ اس کے بعد بارش برسی تو بارش کی پانی سے مزید ملبہ ان سڑکوں پر آگرا جس کی وجہ سے یہ سڑکیں یا تو بند ہوگئی تھیں یا پھر اس ملبہ کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑتا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشنری فوری حرکت میں آگئی اور ان سڑکوں سے بھاری پتھر اور ملبہ ہٹاکر انہیں ٹریفک کیلئے کھول دیا۔این ایچ اے کے عملہ نے ٹھیکیدار سے بکر آباد، کلکٹک، دنین اور زنانہ کالج روڈ کی سڑکوں سے ملبہ ہٹاکر انہیں ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ این ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر زیب خود ان سڑکوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے میڈیا کو اس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
    تعمیراتی کمپنی کے نمائندے بشیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ این ایچ اے حکام کے ہدایت کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
    ان سڑکوں کے کھولنے پر علاقے کے عوام بھی خوشی کااظہارکیا۔ اعجاز احمد دنین کا باشندہ ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سڑک زلزلے کی وجہ سے بند ہوگئی تھی اب این ایچ اے حکام نے اسے دوبارہ کھول دیا جس پر ہم بہت خوش ہیں
    جب سے پشاور چترال مین شاہراہ این ایچ اے کے حوالے کیاگیا ہے اس کے بعد جب بھی کوئی ملبہ سڑک پر پڑتا ہے تو این ایچ اے کا عملہ اسے فوری صاف کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیتے ہیں تاکہ عوام کو سفر کرنے میں مشکلات درپیش نہ ہو اور وہ حادثات سے بھی بچ سکے۔

  • چترال : میونسپل کمیٹی کے خاکروب 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،مجبوراََاحتجاجی دھرنا دے دیا

    چترال : میونسپل کمیٹی کے خاکروب 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،مجبوراََاحتجاجی دھرنا دے دیا

    چترال(باغی ٹی وی) میونسپل کمیٹی کے خاکروب 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،مجبوراََاحتجاجی دھرنا دے دیا
    چترال میں تحصیل میونسپل انتظامیہ کے 35 خاکروبوں نے ہڑتال کرکے ڈسٹرکٹ کونسل کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔ ان خاکروبوں کا کہنا ہے کہ ہم دن رات چترال کی صفائی کرتے ہیں مگر گذشتہ چار ماہ سے ہم تنخواہوں محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں تنخواہیں نہیں ملیں گی وہ اس وقت اپنا اختجاج اور ہڑتال جاری رکھیں گے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کے اس رپورٹ میں

  • عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا

    عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا

    پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نےگھیرا تنگ کردیا ہے ،عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق آج ٹی وی کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نےگھیرا تنگ کردیا ہے، حسنین بہادر دریشک، جاوید اقبال اور علمدار حسین قریشی کو طلبی کے نوٹس بھجوا دیئے۔ عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ کو 24 مارچ کو طلب کیا، مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ جاوید اقبال پر اربوں روپے مالیت کے دو پلازے بلدیہ فیصل آباد سے بغیر فیس منظور کرانے کا الزام ہے۔جاوید اقبال پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز اور پٹرول پمپ بھی منظور کروانے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے جاوید اقبال کو 27 مارچ کو طلبی کا آخری نوٹس جاری کیا ہے۔
    اینٹی کرپشن کے مطابق سابق صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے بھی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔اینٹی کرپشن نے انہیں 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
    علمدار قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ انہار کے قیمتی رقبے کے ریکارڈ میں تبدیلی کی اور زمین کا فرنٹ پٹرول پمپ کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے میں فروخت کیا۔اینٹی کرپشن نے انہیں 24 مارچ کو طلب کیا ہے۔
    اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈی جی پی آر سے تونسہ کے اخبار المنظور کا 2018-2021 تک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔المنظور اخبار سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین کا ہے جسے پالیسی سے ہٹ کر اشتہارات دئیے گئے۔

  • گوجرخان: 15سالہ لڑکا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

    گوجرخان: 15سالہ لڑکا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

    گوجرخان،باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )15سالہ لڑکا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
    تفصیل کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے گھر سے جانے والا دسویں جماعت کا طالب علم عمیراحمد گوجرخان کے( خونی ڈیم ) میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر اوگاہون ڈیم سے کئی گھنٹے کی کوششوں سے ہفتہ کی شام پندرہ سالہ لڑکے کی نعش نکال لی گوجرخان کے علاقہ میں قائم اوگاہوون نامی ڈیم میں اس سے قبل بھی گوجرخان کے کئی نوجوان لقمہ اجل بن چکے ہیں نوجوان عمیر گھر سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے گیا تھا اور گھر واپس نہ آسکا

  • ٹھٹھہ:جنگشاہی پولیس چوکی انچارج کی کارروائیاں

    ٹھٹھہ:جنگشاہی پولیس چوکی انچارج کی کارروائیاں

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)جنگشاہی پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر علی خان راہوجو کی کارروائیاں
    تفصیل مطابق ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی احکامات پر بمعہ اسٹاف دوران گشت جنگشاہی ہالیجی روڈ پر کاروائی کر کے ایک منشیات فروش ظہیر ولد لونگ میر بحر کو دو سو چالیس پڑیاں گھٹکا کے ساتھ گرفتار کرکے جنگشاہی تھانے پر کیس داخل کردیا مزید تفشیش جاری.