Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : میرا معصوم بچہ مجھے دلوایا جائے-حلیماں منگی کی اعلیٰ حکام سے فریاد

    ٹھٹھہ : میرا معصوم بچہ مجھے دلوایا جائے-حلیماں منگی کی اعلیٰ حکام سے فریاد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) میرا معصوم بچہ مجھے دلوایا جائے، سندھ پولیس اور سندھ کی عدالتوں سے میرا شوہر میرا بچہ لیکر ہنچاب بھاگ گیا ہے جہاں سے بیٹھ کر وہ مجھ پر اور میرے والدین پر جھوٹے کیس بنوا رہا ہے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فوری میری مدد کریں حلیماں منگی کی فریاد
    مکلی سے تعلق رکھنے والی مسمات حلیماں منگی کی شادی دو سال قبل ٹھری میرواہ ضلع خیرپور کے صداقت منگی سے ہوئی تھی شادی کے کچھ ہی دنوں بعد میرے شوہر نے مجھ پر تشدد شروع کردیا جو میں برداشت کرتی رہی ایک دن نشے کی حالت میں اس نے مجھ پر تشدد کرکے مجھے گھر سے نکال دیا اور میرا معصوم بچہ چھین لیا میں بہت مشکلوں سے اپنے والدین کے پاس پہنچی اور خاندان کے بڑوں کے زریعے بچہ واپس لینے کی کوشش کی جس پر اس نے مجھ پر اور میرے والد پولیس اہلکار نبی بخش منگی پر جھوٹے کیس داخل کئے جو عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا پھر میں نے عدالت کے ذریعے اپنا بچہ واپس لینے کی کوشش کی جب پولیس کی نفری صداقت منگی کے گھر پہنچی تو وہ بچہ لیکر فرار ہوگیا اب میرا شوہر صداقت منگی میرے بچہ کو لیکر پنجاب فرار ہوگیا ہے اور وہاں سے ہم پر جھوٹے کیس داخل کرکے نوٹس بھجوا رہا ہے
    مسمات حلیماں نے چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس سندھ اور پنجاب ائی جی سندھ و پنجاب اور دیگر تمام اداروں سے درخواست کی ہے کہ مجھے میرا بیٹا واپس دلوایا جائیے ایک ماں کی فریاد عرش بھی ھلا سکتی ہے خدارامجھے بچہ واپس دلایا جائے.

  • نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی آج اچانک شیخوپورہ پہنچ گئے

    نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی آج اچانک شیخوپورہ پہنچ گئے

    شیخوپورہ، باغی ٹی وی(محمد طلال سے)نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی آج اچانک شیخوپورہ پہنچ گئے،محسن نقوی نے مفت آٹا پوائنٹ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے مفت آٹا لینے کے لیے آئے شہریوں سے بات چیت کی اور ان میں گھل مل گئے وزیر اعلی معمر خاتون کا ہاتھ تھام کر خود کاؤنٹر پر لے کر گئے وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کو آٹا پوائنٹس پر آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفت آٹے کا کوٹہ بڑھایا جا رہا ہے مستحق افراد کو مفت آٹا سمعیت ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور گراں فروشوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جارہی ہیں بعد ازاں نگران وزیر اعلی پنجاب ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی محسن نقوی نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اینجیو پلاسٹی اور ایم آر آئی کی سہولت فوری فراہم کرنے کے احکامات دئیے۔

  • ننکانہ: آفیسران کی کرپشن کیلئے فنڈز موجود، مگرسرکاری عمارت پر لگا  قومی پرچم تبدیل نہ ہوسکا

    ننکانہ: آفیسران کی کرپشن کیلئے فنڈز موجود، مگرسرکاری عمارت پر لگا قومی پرچم تبدیل نہ ہوسکا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)آفیسران کی کرپشن کیلئے فنڈز موجودم مگر محکمہ بلڈنگ کی عمارت پر لگا قومی پرچم تبدیل نہ ہوسکا
    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب محکمہ بلڈنگ کی عمارت پر لگا پھٹا قومی پرچم افسران کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ,ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن سے فوری کارروائی اور نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگ کی عمارت پر لگا پھٹا ہوا قومی پرچم اس عمارت میں موجود ایکسیٸن بلڈنگ عامر محمود ,اسسٹنٹ اکاٶٸنٹ آفیسر وکیل حسن سمیت دیگر برانچ افسران اور ملازمین کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ,قومی پرچم کو پاکستانی قوم کا فخر سمجھا جاتا ہے مگر اس قومی پرچم کی بے توقیری اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ اس آفس میں موجود اعلی آفسر ایکسیٸن بلڈنگ اور اسسٹنٹ اکاٶنٹ آفیسر کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ تاکہ اس کے بعد ضلع بھر میں موجود تمام افسران قومی پرچم کی بے توقیری سے اجتناب کریں ,ذراٸع کے مطابق قومی پرچم کے آداب میں یہ بات شامل ہے کہ قومی پرچم کو صبح سحر کے وقت لہرایا جاۓ اور غروب آفتاب سے قبل اس کو اتار لیا جاۓ احترام اور عقیدت کے ساتھ کیوں کہ قومی پرچم ملک وقوم کی عزت ووقار کی علامت ہے اور ہمارےاوپر اس پرچم کی عزت ہر طرح لازم ہے جو اس جھنڈے کی عزت نہیں کرتا وہ اس ملک کی اہمیت کا کیا احساس کرے گا اور اس ملک کی تعمیر وترقی میں بھلا کیا کردار ادا کرے گا ,محکمہ بلڈنگ کے افسران کی بے حسی سے عمارت کے اوپر لگا ہوا قومی پرچم جگہ جگہ سے پھٹ چکا ہے لیکن اس کے باوجود پھر بھی لہرا رہا ہے کہ شاید افسران محکمہ بلڈنگ کے دل میں احساس پیدا ہو جاۓ, کیوں کہ اس عمارت میں موجود افسران کو بہت قابل سمجھا جاتا ہے کہ وہ ضلع بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ایک ایک پاٸی کا حساب رکھتے ہیں اگر خیال نہیں تو صرف قومی پرچم کا نہیں رکھ سکے, ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن کو فوری طور پر اس بات کا نوٹس لینا چاہیے اور اس غفلت کےمرتکب افسران کے خلاف کارواٸی عمل میں لاٸی جانی چاہیے اور ضلع بھر میں موجود تمام افسران کو ہدایات جاری کی جاۓ کہ جب بھی قومی پرچم کو لہرایا جاۓ تو غروب افتاب سے قبل اس کو اتار لیا جاۓ

  • کوٹ ہیبت:موضع چٹ سرکانی کو ایک بار پھر وڈور رودکوہی نے ڈبودیا

    کوٹ ہیبت:موضع چٹ سرکانی کو ایک بار پھر وڈور رودکوہی نے ڈبودیا

    کوٹ ہیبت،باغی ٹی وی (شاہد خان سے ) موضع چٹ سرکانی ایک بار پھر وڈور رودکوہی کے سیلابی ریلے کے پانی سے ڈوب گیا-
    موجودہ گورنمنٹ کی غیر سنجیدگی کے باعث ضلع ڈیرہ غازی خان کے موضع چٹ سرکانی کی عوام ایک بار پھر سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی-
    ضلع ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کے باعث کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی –
    کوہ سلیمان سے نکلنے والی وڈور رودکوہی کے سیلابی ریلے کے پانی نے نہ صرف موضع چٹ سرکانی کی عوام کو متاثر کیا بلکہ سینکڑوں ایکڑز تیار گندم کی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں وہیں پر بنا وسیع احاطے پر قبرستان بھی سیلابی پانی سے ڈوب گیا-
    موضع چٹ سرکانی کی عوام نے موجودہ گورنمنٹ سے صرف ایک ہی مطالبہ کر دیا کہ وڈو رودکوہی کے سیلابی ریلے کو ڈیم بنا کر روکا جائے تاکہ موضع چٹ سرکانی کی عوام کے گھروں اور فصلوں کو مزید نقصان سے بچایا جائے –

  • میپکو فیڈر کوٹ  ہیبت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے

    میپکو فیڈر کوٹ ہیبت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے

    کوٹ ہیبت،باغی ٹی وی ( نامہ نگار شاہد خان ) میپکو فیڈر کوٹ ہیبت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے اس فیڈر کے زیراستعمال علاقوں میں دو دن تک بجلی بحال نہ ہو سکی کوٹ ہیبت فیڈر سے بجلی زیادہ تر زرعی علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے لیکن میپکو نے شہر کے کچھ علاقے بھی کوٹ ہیبت میں ایڈ کئے ہوئے ہیں ان میں اہم علاقہ عبداللہ ٹاؤن کالونی ہے جو کہ سٹی ایریا میں ہے یہاں کی عوام اس فیڈر کی ناقص کارکردگی سے بہت پریشان ہے اس فیڈر کی بجلی زیادہ تر شعبہ زراعت میں استعمال کی جاتی ہے زراعت میں استعمال ہونے والے ٹیوب ویلز کی وجہ سے بجلی کے وولٹیج کم اور زیادہ ہوتے رہتے ہیں بجلی کے وولٹیج کم اور زیادہ ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کی گھریلو اشیا کا بہت نقصان ہوتا رہتا ہے اور بارشوں کی وجہ سے اس فیڈر کی بجلی ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ تک بحال نہیں ہو پاتی اس علاقے کی عوام بجلی کے اس مسائل سے کافی عرصے سے پریشان ہے اہل علاقہ نے کافی مرتبہ مقامی ایم این اے ایم پی اے سے اس بات کی شکایت کی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی پازیٹیو رسپانس نہیں ملا ہماری موجودہ گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ اس علاقے میں بجلی کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے

  • چونیاں:محکمہ سوئی ناردرن گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  روزہ دار پریشان

    چونیاں:محکمہ سوئی ناردرن گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روزہ دار پریشان

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)محکمہ سوئی ناردرن گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روزہ دار پریشان
    تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہر چونیاں کے مختلف علاقوں اور کالونیوں میں خصوصاً سحر و افطار کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ روزے دار پریشان کوئی پرسان حال نہیں گیس کی عدم دستیابی سے روزہ داران کے دسترخوان ادھورے رہ جاتے ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جبکہ ان علاقہ جات میں گیس کی لوڈشیڈنگ کرکے بلاوجہ شہریوں اذیت سے دوچار سحر و افطار کی تیاری میں پریشانی اور مشکلات کا سامنا غیر اعلانیہ اور بے وجہ گیس کی لوڈشیڈنگ کرکے روزہ داروں کو خوار کیا جا رہا ہے اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نوٹس لیں گیس کی سپلائی بحال کیا جائے تا کہ عوام الناس اس ماہ صیام میں سحر و افطار کے انتظامات کر سکیں۔

  • ٹھٹھہ: گجو سمندر نالے کے قریب مرغی  سے لوڈ مزداٹرک  تیز رفتاری کے سبب الٹ گیا،ایک جاں بحق

    ٹھٹھہ: گجو سمندر نالے کے قریب مرغی سے لوڈ مزداٹرک تیز رفتاری کے سبب الٹ گیا،ایک جاں بحق

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گجو سمندر نالے کے قریب مرغی سے لوڈ مزداٹرک تیز رفتاری کے سبب الٹ گیا،ایک جاں بحق
    گجو سمندر نالے کے قریب مرغی سے لوڈ مزداٹرک تیز رفتاری کے سبب الٹ گیا،جس کے نتیجے میں مزدا میں سوار کراچی اورنگی ٹاؤن کا رہاٸشی حمید نامی شخص زخموں کے تاب نہ سہتے جاں بحق ہو گیا، جبکہ چار مزدور زخمی ہو گۓ زخمیوں میں عامر ،زالقرنین ،افتخار اور زوہیب شامل ہیں جن کو مکلی سول ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جن میں سے دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے کراچی ریفرنس کردیا گیا ہے.

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بارش کے پانی کی نکاسی،بس اڈوں اور مساجد کی خصوصی صفائی کے احکامات جاری

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بارش کے پانی کی نکاسی،بس اڈوں اور مساجد کی خصوصی صفائی کے احکامات جاری

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی ( شہزادخان سے )ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بارش کے کھڑے پانی کی نکاسی،بس اڈوں اور مساجد کی خصوصی صفائی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ یہ ہدایات کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز جمیل احمد جمیل ،آغاظہیر عباس شیرازی ،خالد محمود،ڈاکٹر منصور بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر نےاجلاس میں پرائس کنٹرول،گندم خریداری مہم ،رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں میں آٹا کی تقسیم اور چیف سیکرٹری پنجاب کے دیگر انی شیٹیوز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سرکاری عمارتوں کو ازسر رنگ و روغن کیا جائے۔ مراکز صحت اور مساجد میں صفائی مہم چلائی جائے۔بارش کے کھڑے پانی کی نکاسی کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ بس اڈوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کےلئے اقدامات کئے جائیں۔بجلی کے لٹکتے تار ٹھیک کرائے جائیں۔ہر مین ہول پر ڈھکن لگائےجائیں۔خستہ پل مرمت اور بل بورڈ مضبوط کئے جائیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ پینے کے پانی کی کلورینیشن کرائی جائے۔ ڈی جی خان ڈویژن میں وال چاکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ کرایا جائے۔کھیل کے گراؤنڈز بہتر کرکے آباد کرائے جائیں۔سٹریٹ اور روڈ لائٹس فنکشنل کرائی جائیں۔اجلاس میں خانہ و مردم شماری کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں ۔

  • ٹھٹھہ :پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ :پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 18 مارچ 2023 کو رات کے وقت 6 ملزمان نے *نیشنل ہائی وے روڈ تھیم ولیج کے قریب سے جمیل خاصخیلی، ڈرائیور سنیل اور کلینڈر مکیش کو اسلحے کے بناپر روک ایک مژدہ ٹرک جس میں 9 بھینسیں، 1 بچڑہ، 1 بکرہ، 3 موبائل فونز اور کیش 79500 ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 45/2023 سیکشن 395 ت۔پ کے تحت تھانہ گھارو پر مدعی جمیل خاصخیلی کی مدعیت میں درج کردیا گیا ہے۔
    ایس ایس پی ٹھٹھہ جن عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران تفتیش خفیہ اطلاع ملنے پر کوسٹل ہائی وے بھنبور پر کامیاب کارروائی کرکے مقدمے میں ملوث 3 کرمنلز آفتاب علی ولد عاندل خان سجڑو، شبیر احمد ولد شھمیر حسین جمالی اور منٹھار ولد محمد رفیق ناریجوکو گرفتار کرلیا ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی جمیل خاصخیلی سے ڈکیتی کرکے چہینی گئی 1 مژدہ ٹرک، 5 بھینسیں اور جرائم میں استعمال کی گئی 2 پسٹلز برآمد کرلی گئی ہے
    اس کے علاوہ گرفتار ملزماں نے ضلع ٹھٹھہ کی حدود گھارو، دہابیجی سمیت دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں وہیکل سنیچنگ اور کیٹل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہےمزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔گرفتار کرمنلز کے خلاف تھانہ گھارو پر اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
    ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • ننکانہ :مانگٹانوالہ روڈ پر تیز رفتار دو ڈمپرٹکرا گئے

    ننکانہ :مانگٹانوالہ روڈ پر تیز رفتار دو ڈمپرٹکرا گئے

    ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز ) ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ نزد پیپل والا بائی پاس تیز رفتار دو ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے
    حادثہ کے نتیجہ میں ڈمپر ڈرائیور زخمی حالت میں بری طرح اندر پھنس گیااطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا ریسکیو عملہ نے 40 سالہ وسیم کو پیشہ ورانہ مہارت سے ڈمپر کے اندر سے نکالا اور طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا
    بچیانہ روڈ نزد چک نمبر 546 تیز رفتار دو کاریں آپس میں ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے اطلاع پاکر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں 40 سالہ صائمہ 48 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ صنوبر شامل ہیں