Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور :وزیراعظم شہباز شریف کا مصطفی آباد کا اچانک دورہ

    قصور :وزیراعظم شہباز شریف کا مصطفی آباد کا اچانک دورہ

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) وزیراعظم شہباز شریف کا قصور کے علاقہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ ۔مفت آٹے کی تقسیم کے پوائنٹس کو چیک کیا اور خواتین اور مردوں سے مفت آٹے کی تقسیم میں حائل مشکلات بارے دریافت کیا۔اس دوران وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کیلئے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے معلوم کی۔وزیراعظم نے شہریوں کی آرا کی روشنی میں حکام کو بہترین اقدامات کی ہدایت کی وزیراعظم نے شہریوں کے لئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا، انتظامات دیکھے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے اوربزرگ، معذور اور کمزور افراد اور خواتین کا خاص خیال کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں، خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو ڈی سی او قصور ارشد علی بھٹی اور تمام اعلی افسران نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خاں اور ملک احد چیمہ ودیگر موجود تھے

  • تونسہ شریف : فری آٹا تقسیم روکنے پر خواتین کا اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ

    تونسہ شریف : فری آٹا تقسیم روکنے پر خواتین کا اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ

    تونسہ شریف(باغی ٹی وی) سپورٹس سٹیڈیم میں فری آٹا تقسیم روکنے پر خواتین کا اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ
    تفصیل کے مطابق نئے تعینات اے سی تونسہ عامر خان جلبانی پر حملہ۔ بداخلاقی، واسکٹ اتار کر چھین لیا، واسکٹ اتارنے کے بعد خاتون ہوا میں لہرانے لگے، اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ کی واسکٹ اتارنے والی خاتون سے واسکٹ واپس لینے کی کوشش، خاتون کا واسکٹ دینے سے انکار گارڈ نے تھپڑ جڑ دیا،جس پرسپورٹس سٹیڈیم میں موجود خواتین کا گارڈ پر بھی حملہ ۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کار بھگا کر نکلنے کی کوشش کی تو لوگوں نے گاڑی پر حملہ کردیا، گاڑی پر تھپڑ مارنے شروع کردئے ، گارڈز کی اسسٹنٹ کمشنر کو بچانے کی کوشش ، ڈرائیور کار بھگانے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس کی بھاری نفری سپورٹس سٹیڈیم پہنچ گئی اور لوگوں کو سٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔
    https://web.facebook.com/watch/?v=231296022688609&extid=CL-UNK-UNK-UNK-AN_GK0T-GK1C&mibextid=1YhcI9R&ref=sharing&_rdc=1&_rdr

  • ڈی جی خان :  سینئر صحافی لیاقت علی قریشی انتقال کرگئے

    ڈی جی خان : سینئر صحافی لیاقت علی قریشی انتقال کرگئے

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)سینئر اخبار فروش رہنماء نزاکت علی قریشی ، صداقت علی قریشی،صحافی احمد علی قریشی کے والد اور سینئر کیمرہ مین اسلم قریشی کے بڑے بھائی سینئر صحافی لیاقت علی قریشی انتقال کرگئے، نمازجنازہ لودھی قبرستان میں ادا،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت،درجات بلندی اور مغفرت کے لئےخصوصی دعا کی گئی ،رسم قل خوانی آج ہو گی ،تفصیلات کے مطابق سینئر اخبار فروش رہنماء نزاکت علی قریشی ، صداقت علی قریشی،صحافی احمد علی قریشی کے والد اور سینئر کیمرہ مین اسلم قریشی کے بڑے بھائی سینئر صحافی لیاقت علی قریشی طویل علالت کے بعد بقضائے الہی انتقال کرگئے مرحوم کا نماز جنازہ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب لودھی قبرستان میں ادا کیا گیا نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر علی صدیقی،ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ شیخ امجد حسین،ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد نقیب ریلوے روڈ کے ملک محمد رفیق،میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو اسد مصطفٰی،نیوز ایجنٹ شمیم اختر، ضیاء السلام قریشی،طارق علی خان کاکڑ، ڈاکٹر محمد یوسف،محمود کھیتران،آڈٹ آفیسر اکرام اللہ ملغانی،سجاد حسین سرکانی،غلام یٰسین،جعفر رضا،خدا بخش لغاری،ظفر اقبال کھوسہ،احمد بزدار،ظہیر فاروقی،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور پریس کلب کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے بیٹے صداقت علی قریشی،احمد علی قریشی،اسلم قریشی ودیگر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے رسم قل خوانی انکی رہائش گاہ فرید آباد کالونی قریشی سٹریٹ سے ملحقہ جامع مسجد میں آج بعد نماز عصر ہوگی اور افطاری کے ٹائم دعائے مغفرت مانگی جائے گی لیاقت علی قریشی کا شمار ڈیرہ کے انتہائی محنتی اور فرض شناس صحافیوں میں ہوتا تھا۔ غم کے اس اس موقع پر صحافیوں سہیل رضا درانی،اشرف بزدار،سنئیر صحافی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان بڈانی ، طارق اسماعیل،طاہر معراج، چوہدری شکیل احمد، اسماعیل سیال ،منظور خان لغاری، فاروق احمد غوری،شیخ شمشاد احمد، بخت کھوسہ، شیر افگن بزدار، مصطفی لاشاری، محمد حسین آزاد، اور دیگر صحافیوں نے کہا کہ لیاقت علی قریشی جیسے بہادر اور نڈر صحافی کی کمی کو پورا کرنا ناممکن ہے۔ وہ انتہائی سادہ طبیعت کے شریف ونفس اور اچھے انسان تھے۔ آج ہم ایک اچھے ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دیں۔

  • سابق صوبائی وزیرحسنین بہادر دریشک اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

    سابق صوبائی وزیرحسنین بہادر دریشک اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر )ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان خرم پرویز نے سابق صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک،علی رضا دریشک اور ذوالفقار علی دریشک کے خلاف سرکاری رقبوں پر قبضہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا اور اس سلسلے میں ریکارڈ قبضہ میں لے گیا۔ترجمان کے مراسلہ کے مطابق شہری کی درخواست پر چوٹی زیریں چک جلوہڑ میں ایک کنال سرکاری رقبہ پر دریشک ہائوس تعمیر کرنے،مین جام پور روڈ پر 11 کنال اراضی پر تعمیرات کرنے اور محکمہ انہار کی 17 مرلے رقبہ پر بھی دریشک ہائوس تعمیر کرنے کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے سرکل آفیسر راجنپور نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور سابق صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک سمیت دریشک برادران کو سماعت کیلئے طلب کرلیا گیا۔

  • ڈیرہ غازی خان:طوفانی بارشیں نشیبی علاقے زیر آب ،پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی

    ڈیرہ غازی خان:طوفانی بارشیں نشیبی علاقے زیر آب ،پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ڈیرہ غازی خان وڈور ندی میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب آیا ہوا ہے اس کی وجہ سے ندی کے قریبی کی آبادی اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ندی کے پانی نے گندم کی فصل کو تباہ کر کے رکھ دیا کاشتکاروں کو حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پانی کی وجہ سے بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے قدرتی آفات کی وجہ سے یہاں کے کاشتکار بہت لاچار ہو چکے ہیں گندم کی فصل پک کر کٹنے کے لیے تیار ہے لیکن بارش اور سیلاب کی زد میں آکر فصلوں کا بہت نقصان ہو چکا ہے ایسے حالات کے پیش نظر یہاں کے کسان اور کاشتکار بہت پریشان ہیں اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

  • چونیاں: پی پی 178 میں جماعت اسلامی بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی -محبت علی انجم

    چونیاں: پی پی 178 میں جماعت اسلامی بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی -محبت علی انجم

    چونیاں: پی پی 178 میں جماعت اسلامی بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی -محبت علی انجم
    تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع زیر صدارت محمد منیر طاہر امیر جماعت اسلامی میونسپل کمیٹی الہ آباد بمقام جامع مسجد غلہ منڈی میں منعقد ہوا۔ امیر جماعت اسلامی و صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل چونیاں حکیم محبت علی انجم نے اراکین سے خصوصی خطاب فرمایا اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی 178 میں جماعت اسلامی بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی اس موقعہ پر جماعت اسلامی الہ آباد کے امیر منیر احمد طاہر نے جماعت کی مشاورت سے کچھ جماعت کے کارکنان کو زمہ داریاں دی ماسٹر (ر) عبدالقدیر زاہدکو سیاسی گروپ لیڈر میونسپل کمیٹی الہ آباد اور افتخار منشاء گہلن کو سیکرٹری نشرواشاعت جماعت اسلامی الہ آباد کی زمہ داریاں دی گئیں

  • چونیاں : میونسپل کمیٹی کی نااہلی، تین ماہ سے سرکاری پانی کی سپلائی بند

    چونیاں : میونسپل کمیٹی کی نااہلی، تین ماہ سے سرکاری پانی کی سپلائی بند

    چونیاں (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کی نااہلی، تین ماہ سے سرکاری پانی کی سپلائی بند متعدد ٹاؤن میں پانی نایاب شہری ماہ صیام میں بھی میٹھے پانی سے محروم اور شہر کے واحد پارک کو بھی پانچ ماہ سے تالا لگا دیا گیا، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، سی او میونسپل کمیٹی چونیاں موقف دینے سے انکاری تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں آفسران اور ملازمین کی نااہلی اور لاپرواہی کھل کر سامنے آ گئی گزشتہ تین ماہ سے افضل ٹاون،ہادی ٹاؤن، النور کالونی اور دیگر ٹاؤنز میں سرکاری پانی کی سپلائی بند ہونے کے باعث اہل علاقہ ماہ صیام میں بھی میٹھے اور صاف شفاف پانی سے محروم ہیں، شہری 3 ماہ سے شہر کی مختلف جگہوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں دوسری جانب میونسپل کمیٹی سے ملحقہ شہر کے واحد پارک کو بھی 5 ماہ سے گھاس اگانے کے نام پر تالا لگا دیا گیا ہے اور نشہ آور افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے، نوجوان اور بزرگ سیر و تفریح کرنے اور بچے کھیل کے میدان سے محروم ہو چکے ہیں شہریوں نے متعدد بار انتظامیہ سے رابطے کئے کہ سرکاری پانی کی سپلائی بحال کی جائےاورمیونسپل کمیٹی پارک کو کھولا جائے اور شہریوں کی سہولت کیلئے پارک میں مناسب لائیٹس کا بھی انتظامات کیے جائیں بعض دفعہ شہر کے پارک میں نماز جنازہ بھی ادا کیا جاتا ہےلیکن سی او میونسپل کمیٹی چونیاں عبدالغفار قریشی موقف دینے سے انکاری رہے۔شہر کی مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی نے ڈی سی قصور ارشد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ صیام میں سرکاری واٹر سپلائی بحال کی جائے اور پارک کو شہریوں کیلئے مکمل طور کھولا جائے۔

  • ٹبہ سلطان پور :بااثردیوروں کا اپنی سگی بھابھی پر بہیمانہ تشدد

    ٹبہ سلطان پور :بااثردیوروں کا اپنی سگی بھابھی پر بہیمانہ تشدد

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود چک نمبر 158.WB کی متاثرہ خاتون شبانہ بی بی زوجہ محمد اصغر کے ساتھ ظلم کی انتہا ,اپنے ہی قریبی رشتہ دار ہوئے خون کے پیاسے , بااثر رشتہ داروں نے اپنی سگی بھابی شبانہ بی بی زوجہ اصغر علی کو ظلم اور پیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا متاثرہ خاتون شبانہ بی بی منت سماجت کرتی رہی لیکن ظالموں کو زرا ترس نہ آیا متاثرہ خاتون شبانہ بی بی نے دفتر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور آکر خود پر ہوئے ظلم بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے دیور محمد افضل عرف پپو ولد بشیر احمد اور 2 بھتیجوں عثمان افضل , زین افضل اور 2 خواتین پروین افضل اور بسمہ زین نے بری طرح سے تشدد کیا مارا پیٹا میرے کپڑے پھاڑ دیے اور مجھے زخمی کر دیا ,متاثرہ شبانہ بی بی نے مزید بتایا کہ مجھے اور میرے چھوٹے چھوٹے بچوں کو قریبی رشتہ داروں جن میں میرا جیٹھ اور 2 بھتیجے اور ان کے ساتھ ساتھ 2 خواتین جن کے نام محمد افضل عرف پپو ولد بشیر احمد اور عثمان افضل, زین افضل اور پروین افضل اور بسمہ زین وغیرہ سے جان کا شدید خطرہ ہے کہ ہمیں جان سے نہ مار دے کیوں کہ ان لوگوں نے پہلے بھی کئی بار ہمارے اوپر جان لیوا حملے کیے ہیں, متاثرہ خاتون شبانہ بی بی اور ان کی فیملی نے تھانہ ٹبہ سلطان پور میں ملزمان کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے متاثرہ خاتون شبانہ بی بی نے اعلی حکام وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف, وزیر اعلی پنجاب ,iG پنجاب ,ایڈیشنل iG, جنوبی پنجاب RPO ملتان اورDPO وہاڑی SHO ٹبہ سلطان پور سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تحفظ فراہم کیا جائے

  • ٹبہ سلطان پور: بے لوث ملک وقوم کی خدمت کرنے والے ہمارے علاقائی صحافی حکومتی توجہ کے منتظر

    ٹبہ سلطان پور: بے لوث ملک وقوم کی خدمت کرنے والے ہمارے علاقائی صحافی حکومتی توجہ کے منتظر

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) بے لوث ملک وقوم کی خدمت کرنے والے ہمارے علاقائی صحافی حکومتی توجہ کے منتظر ہیں, بدترین ملکی معاشی حالات کے پیش نظر حکومت کو صحافیوں کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا ہوگا , سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور اپنے علاقائی صحافی بھائیوں کے لئے اپنے وسائل کے مطابق اور سماجی شخصیات کی مشاورت ,خصوصی تعاون سے جلد جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ قائم کریگا, ان خیالات کا اظہار صدر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نوشاد خان پٹھان, جنرل سیکرٹری اسماعیل خان پاندھا, چیئرمین سید حبیب الرحمن شاہ ودیگر عہدیداران نے ایک نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا صدر سٹی پریس کلب نوشاد خان پٹھان نے کہا کہا کہ علاقائی صحافی اپنے اداروں اور ملک و قوم کے لیے بلا معاوضہ رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں چند دیگر اداروں کی طرح شعبہ صحافت میں بھی کچھ کالی بھیڑیں موجود ہوں گی جن کی وجہ سے شعبہ صحافت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اس شعبہ میں بہت بڑی تعداد سلجھے ہوئے, ایماندار ,تعلیم یافتہ اور ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرنے والوں کی ہے جو جان ومال کی پرواہ کیے بغیر اپنی ذمہ داری بااحسن سر انجام دیتے ہیں ایسے علاقائی صحافی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں, سٹی پریس کلب ٹبہ سلطانپور ایسے صحافیوں کی دل و جان سے قدر کرتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے پیشہ ورانہ مسائل اور کسی بھی مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ایمانداری حب الوطنی کے جذبے سے ملک و قوم کے لئے رضاکارانہ کام کرنے والے عراقی صحافی ہمارے سر کا تاج ہیں اس موقع پر خرم خان پٹھان, عرفان خان پٹھان, اکرم خان پاندھا ,علی رضا خان پٹھان یامین وینس, سید افتخار حسین شاہ, سید عارف شاہ, ندیم عباس, آصف خان سندھڑ ودیگر موجود تھے

  • ٹھٹھہ : پولیس‌کی کارروائی ایک منشیات فروش گرفتار،چرس و گٹکا برآمد

    ٹھٹھہ : پولیس‌کی کارروائی ایک منشیات فروش گرفتار،چرس و گٹکا برآمد

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس‌کی کارروائی ایک منشیات فروش گرفتار،چرس و گٹکا برآمد
    انچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپیکٹر زاھد سراج پٹھان بمعہ اسٹاف نے دوران گشت بھرانی ولیج لنک روڈ اونگر پر کارروائی کرکے 1 بدنام منشیات فروش ملزم عنایت اللہ ولد محمد ھارون ملاح کو 3 ہزار 3 سو 70 ستر (3370) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔
    ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر غلام حسین سھتو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر شھر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش نعمان ولد سلیمان پالاری کو 50 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کردیا۔
    اے ایس آئی علی محمد بروہی تھانہ ٹھٹہ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *اوجھری مسجد ٹھٹہ کے قریب کارروائی کرکے 2 گھٹکہ فروش سلمان ولد سرور جوکھیو اور وقار ولد عباس واریو کو 225 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا۔