Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ :سندھ کے بہادر سپہ سالارہوش محمد شیدی المعروف ہَوشُو شیدی کا آج یوم شہادت ہے

    ٹھٹھہ :سندھ کے بہادر سپہ سالارہوش محمد شیدی المعروف ہَوشُو شیدی کا آج یوم شہادت ہے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )ہوش محمد شیدی سندھ پر تالپور خاندان کی حکمرانی میں بہادر سپہ سالار تھے۔ ہوش محمد شیدی میانی کی جنگ کے میدان کے قریب دبی کے میدان میں انگریزوں کے خلاف اپنے وطن کے دفاع میں بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ اس کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا کہ مرویسوں مرویسوں پر سندھ نہ ڈیسوں۔ یہ نعرہ سرائیکی زبان میں ہے۔ تالپور حکمران سرائیکی اور سندھی بولتے تھے۔ ہوش محمد کی پرورش تالپوروں کے ہاں ہوئی تھی اس لیے وہ سرائیکی بھی بولتے تھے۔ ہوش محمد کا تعلق شیدی گھرانے سے تھا۔وہ جوانی میں فوج میں بھرتی ہوئے۔ بڑے نڈر اور جوش والے تھے۔ انگریزوں سے جنگ کے وقت یہ بڑے جوش اور طیش میں تھے۔
    تفیلات کے مطابق ہوش محمد شیدی نے 24 مارچ 1843ع میں دوآبہ حیدرآباد کے میدان میں انگریزوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دھرتی پر نچھاور کردی.
    ہوش محمد سندھ کے تالپور حکمرانوں کی فوج کے سپاہی تھے، جنہیں بے پناہ بہادری اور بے مثال حب الوطنی کے سبب آج تک یاد کیا جاتا ہے.
    ہوش محمد شیدی کو تالپور حکمرانوں کے توبخانے کا نگران مقرر کیا گیا، آپ کو بندوق چلانے کی بہترین تربیت حاصل تھی.
    مولائی شیدائی لکھتے ہیں کہ آپ میروں کی فوج میں بھرتی ہوئے اور اور نامور جانباز توبچی رہے، جنہوں نے آخر دم تک ایمانداری اور بہادری کا ثبوت دیا اور دشمن سے لڑتے ہوئے میدانِ جنگ میں شہید ہوئے.
    انگریزوں نے جب حیدرآباد پر حملہ کیا اور 17 فروری 1843ء میں حیدرآباد کے قریب میانی کے میدان میں جنگ ہوئی اس دوران ہوشو توپخانے پر نگران مقرر تھے، جنگ کے دوران گولوں کی برسات ہوتی رہی اور اسی دوران ایک گولا تالپوروں کے بارود خانے پر لگا، جس وجہ سے سارا بارود جل گیا لیکن اس کے باوجود ہوشو بہادری سے لڑتے رہے.
    17 فروری 1843ء کی میانی کی جنگ کے بعد دھرتی کے سرفروشوں نے مادرِ وطن کی آزادی کے لیے ایک بار پھر انگریز سے ٹکر لی اور اس بار جرنیل ہوش محمد شیدی کی قیادت میں جنگ حیدرآباد کے قریب دوآبہ کے مقام پر لڑی گئی، جس کے بعد سندھ پر باقاعدہ برطانوی راج شروع ہوا. اسی جنگ میں ہوش محمد شیدی نے "مرویسوں مرویسوں پر سندھ نہ ڈیسوں” کا نعرہ بلند کیا اور یہ نعرہ سندھ کی تاریخ کا ایک حصہ بن گیا.
    ہوش محمد جب شہید ہوئے تو انہوں نے اپنی تلوار زمین پر نہ گرنے دی، روح پرواز کر جانے کے بعد بھی تلوار ہاتھ میں دیکھ کر انگریز فوج حیران ہوئی اور ہوش محمد شہید کو جھک کر سلام پیش کیا اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آپ کی تدفین کی گئی. دشمن فوج کی سلامی اور اعزاز کے ساتھ تدفین سے ہوش محمد شیدی کی جرات و بہادری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، انہوں نے کیسی دلیری سے انگریز فوج کا مقابلہ کیا ہوگا کہ دشمن بھی جھک کر سلام پیش کرنے اور اعزاز کے ساتھ تدفین پر مجبور ہوا-
    جنرل چارلس نیپئر اپنی کتاب "سندھ کے فاتح” میں لکھتے ہیں کہ جب حیدرآباد کی جنگ ہو رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص جو بے جگری سے لڑ رہا تھا، وہ ایسے لگتا تھا کہ جیسے بنا ہی جنگ کے لیے ہے. اس کی جنگ کا انداز دیکھ کر لگتا کہ جیسے نپولین کی فوج کا تربیت یافتہ سپاہی لڑ رہا ہے.
    آپ کی قبر کے متعلق تاریخ دانوں کی مختلف رائے ہے، کچھ تاریخ دان کہتے ہیں کہ ہوش محمد شہید کو اعزاز کے ساتھ حیدرآباد کے پکا قلعہ میں دفن کیا گیا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ آپ کو دوآبہ کے مقام پر ہی دفنایا گیا جہاں حکومتِ سندھ کی طرف سے آپ کا مقبرہ بھی تعمیر کروایا گیا ہے.
    حیدرآباد پریس کلب اور گول بلڈنگ گاڑی کھاتہ کے قریب شہید ہوشو شیدی کی یادگار کے طور پر مجسمہ بھی نصب ہے جبکہ حیدرآباد میں ہی ہوشو شیدی کے نام سے ایک فلائی اوور بھی منسوب ہے.
    24 مارچ ہوش محمد شیدی کی شہادت کا دن ہے، آج کا دن اپنی دھرتی سے وفا کرنے اور وقتِ ضرورت اپنی جان نچھاور کرنے کا درس دیتا ہے.

  • ٹھٹھہ : آندھی،گرج چمک،طوفانی بارش،شاہی بازارسمیت کئی نشیبی علاقے زیرآب

    ٹھٹھہ : آندھی،گرج چمک،طوفانی بارش،شاہی بازارسمیت کئی نشیبی علاقے زیرآب

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)تیز آندھی،گرج چمک سے طوفانی بارش،نشیبی علاقے زیرآب،شاہی بازار کئی فٹ پانی جمع
    ٹھٹھہ ضلع کے مختلف علاقوں ٹھٹھہ مکلی، جنگ شاہی، جھمپیر ،کیٹی بندر ،گھارو اور دیگر میں پہلے روزے کے دن تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی برسات کا سلسلہ شروع ہوکر وقفے سے وقفے کئی گھنٹوں تک جاری رہا جسکی وجہ سے بجلی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ٹھٹھہ کے مین شاہی بازار میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جسکی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی بالکل متاثر ہوکر رہ گئیں جبکہ مکلی ہیڈ کوارٹر میں بھی جگھ جگھ گٹر ابل پڑے اور گٹروں اور برسات کا پانی سڑکوں ،گلیوں اور گھروں کے پاس جمع ہوگیا-

  • ریاستی  اداروں کو دھمکیاں،علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    ریاستی اداروں کو دھمکیاں،علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (ذیشان خان کی رپورٹ )سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ ،سوشل میڈیا پہ گورنمنٹ اور ریاستی اداروں کو دھمکیاں اور عوام کو مسلح کاروائیوں پر اکسانے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے علی امین کو طلبی نوٹس جاری کر دیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈیرہ اسماعیل خان نے سابق وفاقی وزیر علی امین کی ایک سوشل میڈیا کے ذریعے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد پہ قبضہ دھمکی دینے کے علاؤہ پولیس کو بغاوت پہ اکسانے آڈیو وائرل کرنے پر انکوائری شروع کر دی ہے، جس کے لئے علی امین کو کل 24 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا علی امین گنڈاپور کے ہتھالہ فارم پہ چھاپہ علی امین پھر فرار ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے بھائی مئیر ڈیرہ اسماعیل خان عمر امین گنڈا پور اور فیصل امین گنڈا پور موجود تھے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈہ پور کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کے خلاف پبلک کو اکسانے اور عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد پہ قبضہ کی دھمکی دینے والے علی امین کے خلاف پولیس ایکشن میں آ گئی پولیس نے آج شام ہتھالہ الامین فارم میں واقع ان کے گھر پہ چھاپہ مارا لیکن علی امین گھر پہ موجود نہیں تھے، سرکاری زرائع کے مطابق سوشل میڈیا پہ بڑکیں مارنے والے علی امین پولیس کے ڈر سے چھپتے پھر رہے ہیں، پولیس ان کے پیچھے ہے اور وہ اپنی جگہ بدل رہے ہیں۔

  • ٹھٹھہ : 23مارچ تجدید عہد کادن ہے، آج کے دن کشمیر کے ساتھ جونا گڑھ ریاست کو بھی یاد کرنا چاہئے-الطاف تنیو

    ٹھٹھہ : 23مارچ تجدید عہد کادن ہے، آج کے دن کشمیر کے ساتھ جونا گڑھ ریاست کو بھی یاد کرنا چاہئے-الطاف تنیو

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)23مارچ تجدید عہد کادن ہے، آج کے دن کشمیر کے ساتھ جونا گڑھ ریاست کو بھی یاد کرنا چاہئے-الطاف تنیو
    تفصیل کے مطابق یوم قرارداد پاکستان تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع سلامتی تحفظ کیلئے ہر وقت تیار رہیں گے آج کے دن کشمیر کے ساتھ جونا گڑھ ریاست کو بھی یاد کرنا چاہئے، انسانی حقوق کے رہنماء الطاف حسین تنیو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قرار داد پاکستان کے تراسی (83) سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے رمضان المبارک کی وجہ سے سادگی کے ساتھ کیک کاٹ کر پاکستان اور مسلم امہ کی خوشحالی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے رہنماء نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر شہادت کا جام نوش کرنے والے شہداء و گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور آج کے دن کی مناسبت سے یہ عہد کرتا ہوں کہ پاکستان کی سلامتی دفاع خود مختیاری کی خاطر ہر وقت تیار ہیں ہم سب کو مل کر اس مملکت خدا داد کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کہ دن ہم سب کو کشمیر اور جونا گڑھ ریاست کو بھی یاد رکھنا چاہئے جہاں پر نام نہاد انتہاء پسند ہندوستانی حکومت نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے اور مسلمانوں پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی ہے جہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

  • حیدرآباد: ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا

    حیدرآباد: ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا

    حیدرآباد میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر روکنے کی کوشش میں تیز رفتار ٹرک نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا۔
    پولیس کے مطابق ون وےکی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرک کو روکنےکی کوشش کی تھی، ٹرک ڈرائیور نے رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو روند ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریفک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

  • ٹھٹھہ :قرآت پبلک سکول میں 23 مارچ کے موقع پر سیمینار ،طبا و طالبات  کی شرکت

    ٹھٹھہ :قرآت پبلک سکول میں 23 مارچ کے موقع پر سیمینار ،طبا و طالبات کی شرکت

    ٹھٹھہباغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)قرآت پبلک اسکول ٹھٹھہ میں 23 مارچ کے موقع پر سیمینار اسکول اسٹاف اور طبا و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت
    تفصیل کے مطابق قرآت پبلک اسکول ٹھٹھہ میں 23 مارچ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں اسکول اسٹاف طلباء و طالبات انکے والدین اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی میڈم ڈائریکٹر شازیہ الماس سر منیر قریشی سر ایاز مس مریم کھتری شازیب کھتری مہرو شان اور دیگر نے 23 مارچ کے حوالے سے تقاریر بھی کیں سیمنار میں طلباء و طالبات نے بہت ہی خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جسے مہمانان خصوصی نے بے حد سراہا اورسکول اسٹاف اور طلباء و طالبات کی تعریف بھی کی-

  • ٹھٹھہ : مکلی بائی پاس پر ڈمپر اور اے سی کوچ میں تصادم خواتین سمیت 12 افراد زخمی

    ٹھٹھہ : مکلی بائی پاس پر ڈمپر اور اے سی کوچ میں تصادم خواتین سمیت 12 افراد زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی بائی پاس پر ڈمپر اور اے سی کوچ میں تصادم خواتین سمیت 12 افراد زخمی ،زخمیوں کو سول ہسپتال مکلی پھنچادیا گیا ہے ،اے سی کوچ بدین سے کراچی جارہی تھی کہ مکلی بائی پاس پر سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی ،زخمیوں میں شازیہ ۔اریبا ۔مسمات ممتاز ۔امام شادی ۔امداد علی ۔محمد زمان ،محمد زاھد ۔انور خان اور دیگر شامل ہیں ،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ڈمپر کو تحویل میں لیکر ڑرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے

  • کندھ کوٹ :23 مارچ،پاک سول سولجر آرگنائزیشن کشمور ایٹ کندھ کوٹ ضلع میں ریلی نکالی گئی

    کندھ کوٹ :23 مارچ،پاک سول سولجر آرگنائزیشن کشمور ایٹ کندھ کوٹ ضلع میں ریلی نکالی گئی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر اسلام الدین بنگوار)پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی پاک سول سولجر آرگنائزیشن کشمور ایٹ کندہ کوٹ ضلع میں ریلی نکالی گئی ،پاک سول سولجر آرگنائزیشن کی قیادت میں ضلع صدر جام دنی بخش چاچڑ کندہ کوٹ کے صدر سردار شیر محمد باجکانی
    تنگوانی کے صدر عبدالحادی گشکوری جنرل سیکرٹری شیفی محمد جھکرانی 23 مارچ دفاع پاکستان کے موقع پر شاندار ریلی نکالی گئی وطن عزیز کی سلامتی دفاع پاکستان افواج پاکستان آئی ایس آئی زندا آباد کے نعرے لگائے گئے ریلی میں پاک سول سولجر آرگنائزیشن دیگر رہنماؤں میں ڈویژن کی جانب سے لیاقت علی کوسو کشمور ضلع جنرل سیکرٹری حافظ منیر احمد بھٹو ،کندھ کوٹ کے غلام یاسین نصیرانی نے شرکت کی
    پاک سول سولجر آرگنائزیشن سربراہی میں 23 مارچ یوم قرار داد پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا ریلی کندکوٹ ،ضلعی کے سربراہان، ڈویژن ضلع اور تحصیل سے تعلق رکھنے والے سولجر کے سربراہ نے اور سیاسی اور سماجی سربراہان نے بڑی تعداد میں شرکت پاک سول سولجر ریلی جھولعل پیٹرول پمپ ھیبت روڈ سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر تک اختتام پذیر ہوا پاک سول سولجر مرکزی چیئرمین تاج محمد کی ہدایات پر 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یوم قرار داد پاکستان کی افادیت اور اہمیت پہلے دن سے واضح اور روشن ہے ۔اس دن پاکستان نے تصور سے حقیقت کا روپ لیا اور دنیا حیران رہ گئی ۔بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں ہونے والی جدوجہد یا سفر کی منزل پاکستان تھی ۔پاکستان ایک حسین ملک ہے جس کو قدرت نے ہر نعمت سے نوازا ہے 23 مارچ کی اہمیت اور افادیت کو سمجھانے کے لیے ہر سال پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے دی گئی قربانیوں کا احساس دلایا جا سکے آج وطن کی حفاظت فرض سمجھتے ہیں افواج کے ساتھ سول سولجر شانہ بشانہ کھڑے ہیں

  • کندھ کوٹ: یوم پاکستان 23 مارچ بڑے جوش جذبے سے منایا گیا

    کندھ کوٹ: یوم پاکستان 23 مارچ بڑے جوش جذبے سے منایا گیا

    کندہ کوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹراسلام الدین بنگوار)پورے ملک کی طرح کندہ کوٹ میں بھی ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کی قیادت میں 23 مارچ یوم قرار داد پاکستان بڑے جوش جذبے سے منایا گیا ،جس میں ضلعی امن کمیٹی کے سربراہان ضلعے سے تعلق رکھنے والے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران سیاسی سماجی سربراہان نے بڑے تعداد میں شرکت کی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آ فس سے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیاگیا،جو ٹاور چوک پر ریلی سے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے یوم کرارداد پاکستان کی افادیت اور اہمیت پہلے دن سے واضح اور روشن ہے اس دن تصور سے حقیقت کا روپ دیا دنیا حیراں رہ گئی ،بابا قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں ہونے والے جدوجھد کا سفر کی منزل پاکستان تھی ،پاکستان ایک حسین ملک ہے جس کو قدرت نے ہر نعمت سے نوازا ہے ،23 مارچ کو اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سال پروگرام ترتیب دیتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے دی گئی قربانیوں کا احساس دلایا جائے

  • ڈی جی خان :رمضان پیکج ، آٹا کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کےلئے  فلور ملز کو 24 گھنٹے چالو رکھنے کے احکامات

    ڈی جی خان :رمضان پیکج ، آٹا کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کےلئے فلور ملز کو 24 گھنٹے چالو رکھنے کے احکامات

    کوٹ ہیبت ڈیرہ غازی خان (شاہد خان سے)رمضان پیکج کے آٹا کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کےلئے فلور ملز کو 24 گھنٹے چالو رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ناقص آٹا کی تیاری پر فلور مل کا کوٹہ معطل کردیا جائیگا۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آٹا سنٹرز کے معائنہ کے دوران ہدایات جاری کردیں
    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ناصر محمود بشیر نے رمضان پیکج کے تحت ماڈل بازار،آرٹس کونسل اور آٹا کی تقسیم کے دیگر مراکز کے اچانک دورے کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ ،اے سی آر محمد عامر جلبانی،اے سی صدر عثمان غنی،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر ڈی جی خان نے سنٹرز میں آٹا کی تقسیم کا جائزہ لیا۔لوگوں سے بھی معلومات لیں اور سروس کاونٹرز پر موجود عملہ کی بھی حوصلہ افزائی کی۔کمشنر ڈی جی خان نے میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹا تقسیم سنٹرز میں پبلک ایڈریس سسٹم بھی فعال کرادئیے گئے۔ مراکز میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے بھی احکامات دئیے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے عوام سے کہا کہ ہر مستحق خاندان تک آٹا کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔ آٹا کے حصول کےلئے لائن میں رہیں،