ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ننکانہ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی
یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے،یوم پاکستان کے موقع پر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرتے ہیں اس دن قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں طویل جدوجہد کے بعد علیحدہ وطن پاکستان کے لیے قرارداد منظور ہوئی ۔ان خیالا ت کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ اعجاز رشید ، ضلعی محکمہ جات کے افسران سمیت سکولوں و کالجوں کے اساتذہ اور طلباءو طالبات نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہاکہ قائد اعظم نے قوم کو اتحاد ، تنظیم اور ڈسپلن کے وہ ہتھیار دیے جس کے سامنے دشمنوں کی تمام شازشیں ناکام ہوگئیں،تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب ہمیں چاہیے کہ اس کی سلامتی پر آنچ نہ آنے دیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن اورڈی پی او ننکانہ اعجاز رشیدنے پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں محکمہ پولیس ،ریسکیو 1122اور محکمہ سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ننکانہ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی
-

جرائم پیشہ گینگز کی سرپرستی پر 14 پولیس اہلکار برطرف
کراچی (باغی ٹی وی)صوبہ سندھ کے ضلع شکاپور میں پولیس اہلکاروں کا بڑے پیمانے پر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جرائم میں ملوث ہونے 14 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا جس سے متعلق ایس ایس پی شکاپورکا کہنا ہے کہ برطرف پولیس اہلکارمنشیات فروشی، رشوت اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع شکاپورمیں برطرف پولیس اہلکاروں کو منظم جرائم کا نیٹ ورک تھا، 16پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزا دے دی گئی ہے۔
ایس ایس پی شکاپور نے کہا کہ سزا کے طور پر اہلکاروں کی 2،2 سال کی نوکری کم کردی گئی ہے جبکہ ضلع میں مزید اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔یاد رہے بارہاعوام باور کراتی رہی ہے کہ سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کشمور،شکارپور اور سکھر کی سندھ پولیس سرپرستی کرتی ہے لیکن آج تک عوام کی آواز پر کسی بااختیار اتھارٹی نےکان نہیں دھرے اس لئے روزانہ کشمور کند ھکوٹ سے شہری اغوا ہورہے ہیں. -

زلزلے کے باعث 11 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے نے گذشتہ روز آنیوالے زلزلے کی رپورٹ جاری کردی ہے اس رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث 11 افراد زندگی کی بازی ہارگئے،جن میں سے 6 مرد، 3 خواتین اور2 بچے شامل ہیں۔زلزلے میں جاں بحق ہنے والے11 افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ صوبے کے مختلف مقامات پر77 افراد زخمی ہوئے ہیں، پنجاب میں 2 مرد زلزلے کے باعث زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 169، جی بی ایک ، آزاد کشمیرمیں 2 گھروں کو نقصان پہنچا ہے ساتھ ہی ملک بھرمیں زلزلےسے19لائیواسٹاک کونقصان پہنچا ہے۔
-

شیخوپورہ : قتل، اقدام قتل،ڈکیتی،راہزنی،چوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 21گینگز کے 45ارکان کو گرفتار
شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)شیخوپورہ پولیس نے قتل، اقدام قتل،ڈکیتی،راہزنی،چوری اور اغواء برائے تاوان کی درجنوں واردا توں میں ملوث 21گینگز کے 45ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر 5کروڑروپے مالیت کا لوٹا ہو ا مال مسروقہ جس میں لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،21موٹر سائیکلیں،2عد د کاریں، مونجی سے لوڈمزدا ٹرک، مال مویشی برآمد کر لیے جبکہ ناجائز اسلحہ کی ریکوری مہم میں 514مقدما ت درج کر کے اس میں ملوث 510ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائزاسلحہ جس میں 38 کلاشنکوف، 41 رائفلز،432پسٹل ریوالور،اورسینکڑوں کی تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کیے ہیں۔ اس بات کا اظہار آر پی او شیخوپورہ رینج بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے ہمراہ پر ہجوم پر یس کا نفرنس اور متا ثرین میں مسروقہ سامان کی تقسیم کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور متا ثر افراد بھی موجو دتھے۔ آر پی ا وشیخوپورہ نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ریجن میں چلائی جانے والی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم میں ضلع پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاون میں سنگین وارداتوں میں ملوث 585مجرمان اشتہاریوں کوبھی گرفتارکیا ہے جن میں اے کیٹگری 100اور بی کیٹگری کے 485مجرمان اور 261سابقہ ریکاریافتہ شامل ہیں جبکہ منشیات فروشی میں ملوث 331منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 393کلوچرس،10کلو افیون،6کلوہیروین 2889لیٹر شراب برآمد کی ہے جبکہ اغواء برائے تاوان میں ملوث 15اغواء کاروں کوگرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 14مغویان کو بازیاب اور تاوان کی رقم 60لاکھ روپے بھی برآمد کی گئی ہے۔ جبکہ پتنگ بازوں کے خلاف ہو نے والے کریک ڈاون میں ضلع پولیس نے91مقدمات درج کر کے پتنگ بازوں کو گرفتار کر نے کے ساتھ ان کے قبضہ سے 4318پتنگیں اور 192ڈورں کی چرخیاں برآمد کیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی پیخ کنی کے لیے پولیس کو عوام کا تعاون درکار ہے اس سے پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے اپنا موثر کردار ادا کر سکتی ہے عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے پولیس تمام وسائل کو بروئے کا ر لا رہی ہے انہوں نے شہریوں میں ان سے چھینی گئی نقدی اور موٹر سائیکلیں تقسیم کیں جبکہ آرپی او شیخوپورہ کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز اور انکی پولیس ٹیموں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی تقسیم کیے گئے۔
-

جمشید دستی پی ٹی آئی کوپیارے ہوگئے
لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
جمشید دستی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سابق ایم این اے نے پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیت و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات pic.twitter.com/i5nnh9q7Hq
— PTI (@PTIofficial) March 22, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا -

یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
اسلام آباد(باغی ٹی وی)یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، آج سے تراسی سال قبل قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔
اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس دن یعنی 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان ، جسے قرارداد لاہور بھی کہا گیا تھا، پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین اپنایا گیا اور یوں مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا -

ٹھٹھہ : اعلیٰ آفیسران کاکماؤ پوت ،جرائم پیشہ عناصر کاسرپرست ایس ایچ اودوبارہ عوام پر مسلط کردیا گیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )اعلیٰ آفیسران کاکماؤ پوت ،جرائم پیشہ عناصر کاسرپرست ایس ایچ او دوبارہ عوام پر مسلط کردیا گیا،عوام کاایماندار اعلیٰ پولیس آفیسران سے نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیل کے مطابق گذشتہ ہفتے عوامی مطالبہ پر ایس ایچ او ٹھٹھہ کو تھانہ ٹھٹھہ سے تبدیل کر دیا گیا تھا لیکن مبینہ طورپر ایس ایس پی ٹھٹھہ کاکماؤپوت اللہ ڈینو پنھورکو دوبارہ تھانہ ٹھٹھہ میں تعینات کردیا گیاہے،جس نے آتے ہی شہریوں اور صحافیوں کو گالیاں دینا شروع کردیں اور کہاکہ تم لوگوں نے میراکیااکھاڑلیا ، مجھے کوئی ہٹانے والا پیدا ہی نہیں ہوا ہے،آئی جی سندھ تک میرے اپنے بندے بیٹھے ہیں، میں جب تک چاہوں گایہاں ایس ایچ او تعینات رہوں گا ،ایس ایچ او موصوف نے غلیظ گالیاں بکتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں سے جو ہوسکتا ہے کرلو،یاد رہے ذرائع کاکہنا ہے کہ مبینہ طورپر ٹھٹھہ شہر کی شوگر ملزسے لوہا چوری بھی اسی ایس ایچ اوکی سر پرستی میں کی جاتی ہے،اس کے علاوہ شہر میں آکڑا پرچی جوا ، منشیات سمیت برائی کے اڈوں کی سرپرستی بھی یہی ایس ایچ او کرتا ہے، ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈینو نے اپنے ان مذکورہ دھندوں کی دیکھ بھال کیلئے دو بندے رکھے ہوئے ہیں، ایک کانام مجید ہے جو اپنے آپ کو اے ایس آئی کہلاتا ہے دوسرا موسیٰ پالاری ہے جو ایس ایچ او ٹھٹھہ کے کہنے پر سارے دونمبر کاموں کی ریکوری کرتا ہے ،دوسری جانب ایس ایچ او ٹھٹھہ تھانے میں اگر کو ئی صحافی یا معزز شہری کسی کام سے چلاجائے تو اس وقت وہ واپس نہیں جاسکتا جب تک ایس ایچ او ٹھٹھہ کے گھٹیا الفاظ نہ سنے، ٹھٹھہ کے شہریوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے نوٹس لیکرآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے اور یہ بھی کہا کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ ایس ایس پی ٹھٹھہ کی کیامجبوری ہے کہ ایک ہی ہفتہ کے اندر اس کرپٹ اور بد زبان ایس ایچ او کو دوبارہ ٹھٹھہ شہر کی عوام پرمسلط کردیا گیا. -

بھکر: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مارچ اپریل کی قسط جاری کر دی گئی
بھکر،باغی ٹی وی ( اتباع رسول ملنگی سے)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مارچ اپریل کی قسط جاری کر دی گئی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھکر سید آ صف جہانگیر گیلانی نے کہا کہ تمام ریٹیلرز پوری ایمانداری سے رقم خواتین کے حوالے کریں اور ساتھ رسید بھی بنا کر دیں جب ٹائم ختم ہو اس وقت جتنی خواتین کو پیسے دیے گئے اسکی ڈیٹیل گروپ میں دیں اگر کوئی ریٹیلر اس کی پابندی نہیں کرے گا تو میں اپنی کاروائی عمل م میں لاؤں گا بلاک ڈیوائس ہونے کی صورت میں کوئی ریٹیلر کسی سیاسی شخصیت کی کال نہ کراے ورنہ کاروائی میں مزید اضافے کا زمہ دار وہ خود ہو گا انہوں نے سروے کے حوالے سے کہا کے سروے ہمارے آفس میں جاری ہیں اور جو خواتین جن کو پہلے پیسے ملتے رہے اور اب نہیں مل رہے تو ان کا دوبار سروے دس سے پندرہ دنوں بعد سروے متوقع ہے مزید انہوں نے کہا کہ ہم فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں کٹوتی کی صورت میں لگائے گئے پوسٹرز پر دیئے گئے نمبرز پر فوری رابط کیا جا سکتا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم مارچ اپریل کی قسط جاری کر دی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سید آ صف جہانگیر گیلانی نے کہا کہ تمام ریٹیلرز پوری ایمانداری سے رقم خواتین کے حوالے کریں اور ساتھ رسید بھی بنا کر دیں جب ٹائم ختم ہو اس وقت جتنی خواتین کو پیسے دیے گئے اسکی ڈیٹیل گروپ میں دیں اگر کوئی ریٹیلر اس کی پابندی نہیں کرے گا تو میں اپنی کاروائی عمل م میں لاؤں گا بلاک ڈیوائس ہونے کی صورت میں کوئی ریٹیلر کسی سیاسی شخصیت کی کال نہ کراے ورنہ کاروائی میں مزید اضافے کا زمہ دار وہ خود ہو گا انہوں نے سروے کے حوالے سے کہا کے سروے ہمارے آفس میں جاری ہیں اور جو خواتین جن کو پہلے پیسے ملتے رہے اور اب نہیں مل رہے تو ان کا دوبار سروے دس سے پندرہ دنوں بعد سروے متوقع ہے مزید انہوں نے کہا کہ ہم فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں کٹوتی کی صورت میں لگائے گئے پوسٹرز پر دیئے گئے نمبرز پر فوری رابط کیا جا سکتا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سید آ صف جہانگیر گیلانی کی اپنے آفس میں سٹاف رپورٹر بھکر ٹائمز ثناء اللہ حافظ خیلوی اور ڈسٹرک پریس کلب ممبران سے گفتگو۔۔
-
بھکر :الخدمت فاؤنڈیشن کی بلا تفریق سماجی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ڈسڑک بار
بھکر ،باغی ٹی وی (اتباع رسول کی رپورٹ) ڈسڑک بار ایسوسی ایشن بھکر الخدمت فاونڈیشن کی بلا تفریق سماجی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس میں کوی شک نہی جب بھی ملک میں کوی قدرتی افات ای تو الخدمت فاونڈیشن کے رضا کار فرنٹ پر نظر اے ڈسڑک بار ایسوسی ایشن الخدمت فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسڑک بار ایسوسی ایشن بھکر کے صدر طارق حسین بلوچ ایڈووکیٹ جنرل تبسم عباس جسکانی ایڈووکیٹ نے الخدمت فاونڈیشن ضلع بھکر کے زیر اہتمام ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر میں بزرگ ضعیف معذور مرد وخواتین تاریخ پیشی پر انے والوں کے لیے وہیل چیرز مہیا کرنے کی ایک تقریب منعقد سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع بھکر نوید احسن نیاز نے کہا مخیر حضرات کے تعاون سے الخدمت فاونڈیشن ضلع بھکر میں مختلف شعبوں میں 2 کروڑ سے زائد خرچ کرچکے ہیں الحمد اللہ عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے صدر الخدمت فاونڈیشن نے مختلف فلاحی شعبون پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ صدر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر طارق حسین خان بلوچ ایڈووکیٹ ۔ سیکرٹری جنرل تبسم عباس جسکانی ایڈووکیٹ ۔ سابق صدر ڈسڑکٹ بار ایسایسوسی ایشن بھکر محمود نواز خان بلوچ ایڈووکیٹ ۔ مداح حسین ایڈووکیٹ ۔ حقداد خان نیازی ایڈووکیٹ ۔ شیخ ثمر عباس ایڈووکیٹ ۔ مشتاق احمد رانا ایڈووکیٹ ۔ راو مہروز رفیق ایڈووکیٹ ۔ عمران احمد بشر ایڈووکیٹ ۔ امتیاز مجید ایڈووکیٹ ۔ ضمیر حسین شاہ ایڈووکیٹ ۔ محمد شاہد شیخ ایڈووکیٹ نے شرکت کی ۔
-

بھکر : ڈپٹی کمشنرآٹا کی تقسیم سے قبل آج بھی ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر پہنچ گئے
بھکر،باغی ٹی وی ( اتباع رسول ملنگی )ڈپٹی کمشنربھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان آٹا کی تقسیم شروع ہونے سے قبل آج بھی ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر پہنچ گئے۔انہوں نے ماڈل بازار ،جیمنزیم ،کہاوڑ کلاں ،سپورڑس کمپلکس دریا خان ،پنجگرائیں ،میبل شریف،جنڈانوالا اور کلورکوٹ کے پوائنٹس پر افسران وسٹاف کی ڈیوٹی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رجسٹرڈ افراد کے قومی شناختی کارڈز کی سکیننگ وآٹا کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور پینے کے پانی کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر تمام تر انتظامات کی مسلسل اور وقفہ وقفہ سے نگرانی جاری ہے اورڈیوٹی افسران کو سنٹرز پر موجود رہ کر تمام تر عمل کی مانیٹرنگ کا حکم دے رکھا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کو آٹا کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں اس سلسلہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تصدیق شدہ فرد کو ہر صورت آٹا ملے گا پہلے آئیں پہلے پائیں کی پالیسی نہیں ہے آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تصدیق شدہ افراد کسی بھی وقت آکر آٹا لے سکتے ہیں تصدیق شدہ فرد کا آٹا اسے ہی ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں زیادہ رش کی بنیادی وجہ عوام مرتب کردہ سسٹم سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہے خاندان کا ایک فرد آٹھ دن میں ایک بیگ آٹے کا لے سکتا ہے سسٹم کی آگاہی کے بعد رش ختم ہو جائے گا اس ضمن میں آج تحصیل بھکر،دریاخان اور کلورکوٹ کے پوائنٹس پر دورہ کرکے عوام الناس کو آٹا دستیابی کے آسان طریقے بارے آگاہی فراہم کر رہے ہیں