Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ :  غیرت کے نام پرقتل ہونے والی لڑکی کے قاتل گرفتار

    ٹھٹھہ : غیرت کے نام پرقتل ہونے والی لڑکی کے قاتل گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)غیرت کے نام پرقتل ہونے والی لڑکی کے قاتل گرفتار
    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دیہات کرمپور تحصیل میرپور ساکرو کی حدود میں ایک لڑکی مسمات صاحبہ چانڈیو کو غیرت کے نام پر قتل کرکے لاش کو دفنانے کی خبر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔
    ان احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے اطلاع ملنے پر دیہہ کرمپور تحصیل میرپور ساکرو میں ملزمان کے گھر پر کارروائی کرکے کارو کاری قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان دین محمد ولد محمد چانڈیو اور جان محمد عرف جانی ولد دین محمد چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔
    ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان نے مسمات صاحبہ چانڈیو کو غیرت کے نام پر گھلا دبا کر قتل کرکے شاہ اسماعیل شاہ قبرستان میں دفن کرنے کا انکشاف بھی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں تھانہ ساکرو میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے

  • چترال :معروف پولو کوچ، ستارنواز، فن کار سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل آفتاب عالم کے ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    چترال :معروف پولو کوچ، ستارنواز، فن کار سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل آفتاب عالم کے ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی)چترال کے معروف ستار نواز، فن کار، پولو کوچ آفتاب عالم جو ڈسٹرکٹ کونسل کے سیکرٹری آفتاب عالم ساٹھ سال پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں ٹاؤن ہال چترال میں الوداعی تقریب منعقد کرائی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ تقریب میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ڈسٹرکٹ کونسل، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس اور تمام سرکاری محکموں کے تنظیمات کے صدور، منتحب ویلیج کونسل ناظمین، کونسلرز، چئیرمین فن اور ادب کے دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آفتاب عالم کو اگر پولوکوچ ابن پولو کوچ، ستار نواز ابن ستار نواز، فن کار ابن فنکار کہا جائے تو مبالغہ آرائی نہیں ہوگا کیونکہ ان کے والد مرحوم صوبیدار محبوب عالم بھی بیک وقت پولو کوچ، فن کار، ستار نواز اور گلو کار بھی تھے۔اور ان میں بھی اپنے والد مرحوم کی تمام تر صلاحیتیں منتقل ہوچکی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے سیکرٹری حضرات نے کہا کہ جب ہم بھرتی ہوئے تو وہ ہمارے استاد بھی تھے اور ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا کیونکہ وہ سرکاری کاموں میں ہر قدم پر ہماری رہنمائی کیا کرتے تھے۔
    مقررین نے کہا کہ وہ ایک بہترین پولو کوچ اور ستار نواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب عالم وہ شحصیت ہے جنہوں نے چترالی ثقافت کو دوبئی سمیت کئی یورپی ممالک میں متعارف کرایا اور لوگوں سے داد حاصل کی۔صدر محفل شہزادہ تنویر الملک نے کہا کہ کھوار ادب کیلئے آفتاب عالم کی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کھوار شاعری اور ادب کو اپنے ستار کی مدد سے مزید تقویب دی اور لوگ اس کے دلدادہ ہوگئے۔
    مہمان حصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان نے کہا کہ آفتاب عالم اب سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوگئے مگر ضلعی انتظامیہ پولو میچ یا کوئی بھی ثقافتی پروگرام ہو ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی گے اور اب چونکہ وہ ملازمت سے فارغ ہوگئے تو بہتر انداز سے چترال کی خدمت کرسکیں گے۔

    دیگر فنکاروں نے کہا کہ چترال کی ثقافت کو زندہ رکھنے اور اس فن اور پولو کی ذریعے چترال کی سیاحت کو ترقی دینے میں آفتاب عالم کی بڑی خدمات ہیں۔پروگرام کے آحر میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل آفتاب عالم کو چترال کی روایتی ٹوپی بھی پیش کی گئی اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر شرکاء نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی۔

  • پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی، 8 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر

    پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی، 8 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے الیکشن ملتوی کردیے۔
    الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نام جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔
    ای سی پی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے دیے گئے موقع کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی تجویز کردہ تاریخ سے ”انحراف“ کیا ہے۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں نفری کی کمی، اور ملک میں تواتر سے جاری دہشتگردی کی کارروائویں کو جواز بنایا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز پنجاب میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی مدد نہیں کر سکیں۔
    آج ہونے والے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ آئین کے تحت انتخابات بیک وقت ہونا ضروری ہے۔
    انہوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ الیکشن کے انعقاد پر رہنمائی کرے، معزز ایوان میں ان نکات پر بحث کرائی جائے، آئین میں یہ درج ہے کہ الیکشن کے وقت نگراں حکومت ہو۔

  • ڈی آئی خان :شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ  ادا کردی گئی

    ڈی آئی خان :شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (ذیشان خان کی رپورٹ)شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کردی گئی۔
    بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار اداکیا۔بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
    بر یگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے سوگواران میں، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو سلامِ پیش کرتی ہے۔

  • کشمور : اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اِضافہ ، پولیس خاموش تماشائی،مغویوں کے ورثاء احتجاج

    کشمور : اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اِضافہ ، پولیس خاموش تماشائی،مغویوں کے ورثاء احتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کشمور میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں دن بدن اِضافہ ہوتا جارہا ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انڈس ہائی وے سے مسلحہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار اقبال نائچ کو اغوا کر لیا مغویوں کی ورثاء نے کشمور اور غوثِ پور شاہراہ کو دو طرف بلاک کر کے دھرنا دے دیا، ٹریفک معطل
    تفصیلات کے مطابق کشمور اغوا انڈسٹری بن چکا ہے اغوا کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،انڈس ہائی وے سے مسلحہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار اقبال نائچ کو اغوا کر لیا ہے 7 دنوں میں کمسن بچے سمیت 15 سے زائد افراد اغوا ہوچکے ہیں ،اقبال نائچ کے ورثاء نے کشمور قومی شاہراہ کو بلاک کر کے دھرنا دے دیا دوسری جانب غوث پور کے رہائشی ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے کے ورثاء نے غوث پور انڈس ہائی وے کو بلاک کر کے دھرنا دے دیا، دونوں اطراف روڈ بلاک ہونے سے سندھ پنجاب اور بلوچستان کی ٹریفک معطل ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مغوی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اقبال کار پر صادق آباد سامان لینے گیا تھا سامان کشمور شہر میں دوکان پر رکھنے بعد موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہے ایک ماہ قبل ہمارے نوجوان کو اغوا کیا گیا ہے ابھی تک بازیاب نہیں ہوا گزشتہ شب شہر کے عید گاہ محلہ سے تین سالہ کمسن بچے کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا جب کہ ایک ہفتے کے دوران درجن سے زائد افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے اغوا براءِ تاوان کی وارداتوں میں دن بدن اِضافہ ہوتا جارہا ہے، شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں مظاہرین مغویوں کی بازیابی کے لیے مطالبہ کیا۔

  • ننکانہ: ڈاکوؤں نےشہریوں کو لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے مرحوم کردیا

    ننکانہ: ڈاکوؤں نےشہریوں کو لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے مرحوم کردیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر ندیم اکرم) ضلع ننکانہ میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے مرحوم کردیا ۔ننکانہ صاحب کے علاقہ واربٹن کے نواحی گاؤں میں 4 نا معلوم افراد نقاب پوش کر کے گرلز سکول میں داخل ھوئے۔جس کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور سکول کے ٹیچر اور طالبات نے چیخ و پکار کرنے لگی جبکہ 4 نا معلوم افراد نقاب پوشوں نے ہوائی فائرنگی شروع کر دی دریں اثناء ننکانہ صاحب شاد باغ کالونی کا رہاشی جو سید گھرانے سے تعلق رکھتا ہےاپنی فیملی کے ساتھ کیری ڈبے میں ننکانہ صاحب واپس گھر آ رہا تھا گاڑی کا نمبر 345/ANK جب مچھرالہ کے قریب پہنچا تو 3 نا معلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کیری ڈبے کو روک لیا اور اس سے 85 ہزار اور اس کی وائف سے 3 تین تولہ طلائی زیورات جس کی مالیت 6 چھ لاکھ روپے ہیں چھین کر فرار ہو گئے۔ اسی موقع پر ایک موٹر سائیکل سوار جس کا نام صغیر احمد ولد محمد حسین قوم راجپوت موٹر سائیکل نمبر 780/ LEK ہنڈا 70CD ماڈل 2014 رنگ سرخ کو روک لیا اور اسے بھی اسلحہ کے زور پر 12700 روپیے اور موٹر سائیکل چھین لی اور اسی موٹر سائیکل پر سوار ہو کے فرار ہو گئے شہریوں کا آر پی او شیخوپورہ ڈی پی او ننکانہ ڈی پی او اعجاز رشید سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ ہماری لوٹی ہوئی رقم طلائی زیورات اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل واپس دلائی جائے

  • چونیاں : مفت آٹے کے نام پربزرگ شہریوں کوقطاروں میں کھڑا کرنا انسانیت کی تذلیل افسوسناک ہے:عدیل اشرف

    چونیاں : مفت آٹے کے نام پربزرگ شہریوں کوقطاروں میں کھڑا کرنا انسانیت کی تذلیل افسوسناک ہے:عدیل اشرف

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار)مفت آٹے کے نام پرلوگوں کی عزت نفس مجروح کرنا اور سارا دن بزرگ شہریوں کوقطاروں میں کھڑا کر کے انسانیت کی تذلیل کرنا افسوسناک ہے۔حکومت اپنی حکمت عملی کو فوری تبدیل کرےاور ہر ایک کےلیے آٹا سستاکرے۔میاں عدیل اشرف
    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ضلع قصور میاں عدیل اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے مفت آٹا دینے کے نام پرعوام کی عزت نفس کو مجروح کر دیا غریب خواتین و بزرگ شہریوں کو سارا سارا دن قطاروں میں کھڑا کر کے انسانیت کی تذلیل کی جارہی۔بعض شہروں میں عوام کی جانب سے غصے میں مجبوراً قانون ہاتھ میں لے کر آٹا چھیننے کے واقعات رونما ہوئے اور بگدھڑ مچنےسے بزرگ شہریوں کی موت واقع ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئےجو کہ انتہائی افسوسناک ہیں ہم ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرے آٹے پر مکمل طور پر سب عوام کے لیےسبسڈی دے اور ملک کی تمام دوکانوں پر ریٹ سستے کروائے نہ کہ مخصوص جگہوں پر تاکہ عوام آسانی سےہرشہر سے آٹا سستے داموں خرید سکے۔خوراک مہیا کرنا ریاست کی اہم ذمہ داری ہے اور عوام کا بنیادی حق ہے۔ملک کا ہر شہری برابر حقوق رکھتا اس لیے کسی حکمران کوہرگز اجازت نہیں کے وہ عام عوام کی عزت نفس کو مجروح کرے انسانیت کی تذلیل کرے اور اپنی غلط حکمت عملی کے باعث عوام کو قانون توڑنے پر مجبور کرے۔

  • گوجرہ : نوجوان نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو قتل کر دیا

    گوجرہ : نوجوان نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو قتل کر دیا

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) نوجوان نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو قتل کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 366 ج ب کے اعجاز احمد کھوکھر کی36 سالہ بیٹی تنزیلہ اعجاز اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ اس کے بھائی طیب اعجاز نے پسٹل 30 بور سے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ طیب اعجاز نے فائر سر میں مارا ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔وجہ عناد یہ ہے کہ تنزیلہ اعجاز کی شادی گاؤں کے راشد ولد محمد رشید کھوکھر سے ہوئی تھی جس کو ایک سال قبل طلاق ہو گئی تھی تنزیلہ نے 4 ماہ قبل گاؤں کے اللہ رکھا کھوکھر سے خفیہ نکاح کر رکھا تھا جس کا اس کے بھائی طیب کو علم نہ تھا۔ جب طیب کو علم ہوا کہ تنزیلہ نے اللہ رکھا سے خفیہ طور پر نکاح کر رکھا ہے تو اس نے تنزیلہ کو رات کے وقت سوتے ہوئے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ سٹی پولیس گوجرہ نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائکے حوالیکردی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال ملزم کو گرفتارنہیں کیا جا سکا ہے۔

  • اوکاڑہ :چیف سیکرٹری پنجاب کا فری آٹے کے  حصول کیلئے انتظامات کیے حوالہ سے دورہ

    اوکاڑہ :چیف سیکرٹری پنجاب کا فری آٹے کے حصول کیلئے انتظامات کیے حوالہ سے دورہ

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)چیف سیکرٹری پنجاب کا فری آٹے کے حصول کیلئے انتظامات کیے حوالہ سے اوکاڑہ کا دورہ ۔
    چیف سیکرٹری پنجاب کا فری آٹے کے حصول کیلئے اوکاڑہ جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ آر پی او ساہیوال، کمشنر ساہیوال ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ڈی پی او اوکاڑہ بھی چیف سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ تھے عوام الناس کو فری آٹے کی فراہمی کیلئے کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہو گئی۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا-ڈیوٹی پر موجود افراد کو خواتین کیساتھ اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ معذور اور بزرگوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کو فوری طور پر آٹا فراہم کیا جائے
    حکومت پنجاب عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس کر رہی ہے۔ عوام خوشحال ہو گی تو ملک خوشحال ہو گا پانی کی فراہمی بزرگوں اور معذور افراد کیلئے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے۔ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے کہ کبھی اس طرح سے آٹا فری نہیں ملا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے موجود آٹا دینے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا –

  • قصور: ڈی پی او نے مختلف آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا

    قصور: ڈی پی او نے مختلف آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے مختلف آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا، قصور کے بڑے ماڈل بازار ریلوے اسٹیشن قصور کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی پی او قصور نے رش کے باعث پیدا ہونیوالی بدنظمی سے نپٹنے کیلئے مناسب احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او قصور نے بزرگ مرد و خواتین کیلئے علیحدہ سٹال لگا کر پولیس اہلکاروں کو بھرپور خدمت کرنے کی ہدایت کی ہے۔