Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹبہ سلطان پورگردونواح میں بارش اور ژالہ باری سےفصلوں اورگاڑیوں کا نقصان

    ٹبہ سلطان پورگردونواح میں بارش اور ژالہ باری سےفصلوں اورگاڑیوں کا نقصان

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ ) شہر ٹبہ سلطان پور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری نے گاڑیوں اور کسانوں کا کیا نقصان ، گندم کی تیار فصلیں بارش اور بے تحاشا ژالہ باری کے باعث تباہ ہونے کا اثر عوام کی جیب پر بھی پڑ سکتا ہے,اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ’’بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور آم کے مول (بور) کو بھی نقصان پہنچا ہے, کسانوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں انہیں منڈیوں میں اپنی فصل کے لئے مناسب دام نہیں مل رہے، وہیں دوسری طرف بے موسمی بارشوں اور بے تحاشا ژالہ باری سے فصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔ ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے متعدد گاڑیوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ خاص طور پر کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ گندم اور سرسوں کی فصل تیار ہے۔ گندم اور سرسوں کی فصل کو کٹائی سے قبل گزشتہ روز دوپہر 3 بجے ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ اس بارش سے سبزیوں کی پیداوار بھی متاثر ہوگی

  • کندھ کوٹ : ٹی بی کے عالمی دن حوالے سے ڈی ایچ او آفس میں سیمینار منعقد ہوا

    کندھ کوٹ : ٹی بی کے عالمی دن حوالے سے ڈی ایچ او آفس میں سیمینار منعقد ہوا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) TB کے عالمی دن حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر بابو لال کی صدارت میں ڈی ایچ او آفس میں سیمینار منعقد ۔
    کندھ کوٹ TB کے عالمی دن حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر بابو لال کی صدارت میں ڈی ایچ او آفس میں سیمینار منعقد
    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں TB کے عالمی دن حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر بابو لال کی صدارت میں ڈی ایچ او آفس میں پروگرام منعقد کیا گیا سیمینار سے ڈی ایچ او ڈاکٹر بابو لال خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹی بی ایک مریض کے سانسوں اور ہوا کے ذریعے دوسرے افراد تک منتقل ہوتا ہے ضلع بھر میں ٹی بی کے 11 سنٹر ہیں آنے والے مریضوں کو مفت علاج اور دوائیاں دیئے جاتی ہیں ڈاکٹر برتھ لال ٹی بی کے فوکل پرسن ہیں اس موقع پر ٹی بی فوکل پرسن ڈاکٹر برتھ لال کا کہنا تھا کہ 15 دنوں تک جس کو کھانسی ہو اس کو ٹی بی کے علامات ہوسکتے ہیں سیمنار میں ڈاکٹر برتھ لال۔ عادل نواز سہریانی ۔ ڈاکٹر وسیم پٹھان ۔ علی حسن قمبرانی ۔ ظفر اللہ ۔ فرحان علی اور دیگر نے شرکت کیا سیمنار کے بعد ڈی ایچ او دفتر سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈی ایچ او ڈاکٹر بابو لال نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پینا فلیکس اٹھا کر شہریوں کو ٹی بی متعلق آگاہی فراہم کی۔

  • ٹھٹھہ : نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کوئٹہ کے مڈ کیریئر مینیجمنٹ کورس کے37 افسران کی ڈی سی ٹھٹھہ کی زیرصدارت اجلاس

    ٹھٹھہ : نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کوئٹہ کے مڈ کیریئر مینیجمنٹ کورس کے37 افسران کی ڈی سی ٹھٹھہ کی زیرصدارت اجلاس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کوئٹہ کے مڈ کیریئر مینیجمنٹ کورس کے37 افسران کی ڈی سی ٹھٹھہ کی زیرصدارت اجلاس
    ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کوئٹہ کی جانب سے 36ویں مڈ کیریئر مینیجمنٹ کورس کے مطالعتی دورے پر آئے ہوئے 37 افسران پر مشتمل وفد سے اجلاس منعقد ہوا۔ وفد کو ضلع ٹھٹھہ کی تاریخ، ثقافت، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت و دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے بتایا کہ ٹھٹھہ سندھ کا قدیم اور پرامن ضلع ہونے کے ساتھ ماضی میں علم و ادب کا مرکز بھی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کی نہ صرف ہزاروں سال پرانی تاریخ بلکہ ماضی میں سندھ کی تختگاہ رہنے کے ساتھ اسلام کی ابتدا بھی یہاں سے ہوئی جس کے باعث ٹھٹھہ کو باب الاسلام کا لقب بھی حاصل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو بتایا کہ ماضی میں ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر، شاہ بندر اور دیبل جیسی بندر گاہیں کاروباری مراکز کے لحاظ سے اہمیت کے حامل رہے ہیں جبکہ یورپ اور ایشیا کے ممالک کا کاروبار بھی یہاں سے ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تاریخی مغل دور کی شاہجہان مسجد، دبگیر مسجد، سونڈا قبرستان، بھمبھور، کینجھر و ہالیجی جھیل اور قدیم مکلی قبرستان تاریخ کے انمول اور حیرت انگیز و دلچسپ مقامات موجود ہیں جبکہ ماضی میں تعلیمی اور مذہبی لحاظ سے یہاں سینکڑوں مدرسے اور یونیورسٹیاں بھی قائم تھیں، دنیا کے مختلف ممالک سے علم کے پیاسے یہاں آکر دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرتے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ٹھٹھہ عظیم بزرگ ہستیوں کا شہر ہے جہاں مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی، شاہ مراد شیرازی، عبداللہ شاہ اصحابی کے علاوہ سمہ دور میں سندھ پر 48 سال تک راج کرنے والے جام نظام الدین سموں عرف جام نندو، مشہور جنرل و سپہ سالار دولہ دریا خان و دیگر کئی مشہور و معروف شخصیات کے تاریخی مقبرے بھی موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مہمانوں کو ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگہی دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس ضمن میں سندھ حکومت کی منظوری سے یہاں آئی بی اے اور سندھ یونیورسٹی کیمپس جیسے ادارے بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع قدرتی وسائل سے مالا مال ہے یہاں سے قیمتی پتھر، پیٹرول اور گیس و دیگر معدنیات بھی دریافت ہوتی ہیں جبکہ ملک کا ایک بہت بڑا ونڈ کوریڈور بھی اسی ہی ضلع میں ہے جوکہ کئی میگاواٹ بجلی پیدا کرکے قومی گرڈ اسٹیشن کو فراہم کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹھٹھہ پرامن ضلع ہے یہاں دہشتگردی، ٹارگیٹ کلنگ اور مذہبی فسادات کا کوئی بھی عنصر نہیں۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے مختلف امور پر سوالات کئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے تسلی بخش جوابات بھی دیئے۔ وفد نے بریفنگ اور تعاون پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے مہمانوں کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔ قبل ازیں وفد نے مکلی قبرستان، شاہجہان مسجد، کینجھر جھیل، بھمبھور و دیگر تاریخی مقامات کا دورا بھی کیا۔

  • ٹھٹھہ: گٹکا فیکٹری پکڑی گئی،ایک گٹکا فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    ٹھٹھہ: گٹکا فیکٹری پکڑی گئی،ایک گٹکا فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) بدنام گھٹکہ فروش عاشی خلیفو کی گھٹکہ فیکٹری پکڑی گئی.1 گھٹکہ ماوا مکسنگ مشین، 2 پلاسٹک ڈرمس اور 2000 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد، 1 گھٹکہ فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی، سب انسپیکٹر امداد علی پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر میربحر محلہ گھارو میں *بدنام گھٹکہ فروش عاشی خلیفو کی گھٹکہ فیکٹری پر کامیاب کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم محمد شریف ولد ورو حیدری فقیر کو گرفتار کرلیا۔دوران کارروائی گھٹکہ فیکٹری سے 1 گھٹکہ ماوا مکسنگ مشین، 2 پلاسٹک ڈرم اور 4 پلاسٹک کے کٹے جن میں 2000 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
    فرار ملزمان کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے مقدمہ نمبر 47/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو
    —————————
    گجو میں مین قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے پانچویں کلاس کی طالبہ مناھل دختر مشتاق میمن جانبحق
    دوسری طالبہ ستوش دختر پرویز زخمی

  • کشمور : عید گاہ محلہ سے 2 روز سے تین سالہ بچہ لاپتہ،اغواء کاخدشہ،ورثاء کااحتجاج

    کشمور : عید گاہ محلہ سے 2 روز سے تین سالہ بچہ لاپتہ،اغواء کاخدشہ،ورثاء کااحتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کشمور میں عید گاہ محلہ سے گزشتہ شب سے تین سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا ہے ورثاء نے شکا زہر کیا ہے کہ ہمارے بچے کو اغوا کیا گیا ہے ورثاء نے بچے کی بازیابی کے لیے انڈس ہائی وے روڈ پر دہرنا دے دیا ہے دہرنے کے باعث سندھ پنجاب اور بلوچستان کو آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمور میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ شب عید گاہ محلہ سے 3 سالہ بچے حسن علی دشتی کو اغواء کر لیا گیا ہےضلع بھر ایک ہفتہ کے دوران 15 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہے دہرنا کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے الٹا الزامات لگادیا ہیں کہ بجے کے والد نے اس کو اغوا کر یا ہےمظاہرین میں خواتین بڑی تعداد موجود ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا.

  • کندھ کوٹ : ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 2 مغوی بھائیوں کی بازیابی کیلئے پریس کلب کےسامنے احتجاج

    کندھ کوٹ : ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 2 مغوی بھائیوں کی بازیابی کیلئے پریس کلب کےسامنے احتجاج

    کندہ کوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹ اسلام الدین بنگوار) ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے مغوی حسیب نوناری اور عبد الرؤف نوناری کے اغوا والے واقعہ کے خلاف اور ان کے بازیابی کیلئے نوناری اتحاد کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے پولس کے خلاف شدید نعرے بازی کی
    تفصیلات کے مطابق بی سیکشن تھانہ کی حدود انڈس ہائی وے سے دو سگے بھائیوں حسیب نوناری اور عبد الرؤف نوناری کو اغوا واقعہ کے خلاف اور ان کی بازیابی کیلئے نوناری اتحاد کی جانب سے کندھ کوٹ پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر عبدالکریم نوناری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کے پولیس کی رٹ کمزور ہو گئی ڈاکو انڈس ہائی وے پر سرے عام آ کر ہمارے دو افراد کو اغوا کر کے کچے کی طرف فرار ہوگئے ہیں،جو پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انڈس ہائی وے مسافروں کیلئے غیر محفوظ ہوچکا ہے ،مظاہرین نے، آ ئی جی پولیس سندھ ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے واقعہ کا نوٹس لیکر ہمارے نوجوانوں کو فوری طور بازیاب کرایا جائے ، دوسرے جانب احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

  • ننکانہ : میوزیکل نائٹ پر منچلوں کا دھاوا،خواتین اور گلوکارہ نے بھاگ کرجان بچائی

    ننکانہ : میوزیکل نائٹ پر منچلوں کا دھاوا،خواتین اور گلوکارہ نے بھاگ کرجان بچائی

    ننکانہ ،باغی ٹی وی ( رپورٹ احسان اللہ ایاز )میوزیکل نائٹ پر منچلوں کا دھاوا،خواتین اور گلوکارہ نے بھاگ کرجان بچائی
    تفصیل کے مطابق ننکانہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے علامہ اقبال پارک میں منعقدہ جشن بہاراں کا پروگرام ناقص سیکورٹی اور انتظامات کی وجہ سے شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا،میوزیکل نائٹ شو سیکورٹی کے انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے منچلے نوجوانوں کی جانب سے عورتوں اور فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، خاتون گلوکارہ ثروت ناز نے اس ہڑبونگ سے بھاگ کر اپنی جان بچائی، جب کہ منچلے نوجوانوں نے خواتین اور بچوں سے بھی بدتمیزی کا رویہ اپنائے رکھا اور خواتین کو ہراساں بھی کیا گیا. ان واقعات کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ناقص انتظامات پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے مطالبہ کیا ہے کے ایسے واقعات کی روک تھام اور سیکورٹی انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں اور کہا کہ ایسے ناقص انتظامات کرنے پر انتظامیہ پر سخت کارروائی
    ویڈیو رپورٹ احسان اللہ ایاز

  • ڈی جی خان ۔طوفانی بارش،زلزلے کے جھٹکے ،بجلی غائب ،نظام زندگی درہم برہم

    ڈی جی خان ۔طوفانی بارش،زلزلے کے جھٹکے ،بجلی غائب ،نظام زندگی درہم برہم

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی)ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں شدید آندھی و طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ہر طرف تباہی مچ گئی،گندم کی پکی فصل کو شدید نقصان دیگر فصلات اور چارہ جات کو نقصان پہنچا، درخت زمین سے اکھڑ گئے، کئی علاقوں میں بجلی کے
    پول گرگئے، بجلی غائب ہوجانے کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔بارش کے بعد رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ہرطرف چیخ و پکار و خوف کا عالم چھایا رہا ساری رات لوگ خوف کے مارے سو نہ سکے ۔دوسری طرف تاحال بجلی کہ بحالی نہ ہوسکی جہاں پر بجلی چالو کی گئی وولیٹیج زیادہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں رکھی قیمتی اشیاء جل گئیں ۔

  • بھکر : تاریخ کی پہلی وائٹ کوٹ تقریب بھکر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں منعقد ہوئی

    بھکر : تاریخ کی پہلی وائٹ کوٹ تقریب بھکر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں منعقد ہوئی

    بھکر ،باغی ٹی وی ( اتباع رسول ملنگی) بھکر کی تاریخ کی پہلی وائٹ کوٹ تقریب بھکر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی سیشن 2023 کے طلبہ وطالبات سے ایم ایس فاطمتہ الزہرا ہسپتال بھکر ڈاکٹر رومیل رؤف نے خدمت انسانیت کا حلف لیا اور وائٹ کوٹ پہنایا اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ اظہر حسن بلوچ نے کہا کے پروفیشنل میڈیکل ایجوکیشن کی5 ڈگری پروگرام کا حامل ضلع بھکر کاپہلا منظور شدہ ادارہ ہےاس موقع پر طلبہ وطالبات نے خاکے، ملی نغمے، پیش کئے جبکہ نئے آنے والے طلبہ وطالبات معروف سرائیکی شاعر مظتر کاظمی نے داد سمیٹی جبکہ تقریب میں، ڈاکٹر سدرہ امتیاز و فیکلٹی ممبران سمیت والدین اور سماجی شخصیات سید قاسم شیرازی، علی عابد اور حافظ اختر آکاش سمیت دیگر تعلیمی شخصیات نے شرکت کی

  • بھکر :ڈی پی او کی ضلع بھر کے تفتیشی آفیسران کے ساتھ کرائم میٹنگ

    بھکر :ڈی پی او کی ضلع بھر کے تفتیشی آفیسران کے ساتھ کرائم میٹنگ

    بھکر،باغی ٹی وی (اتباع رسول ملنگی کی رپورٹ)ڈی پی او بھکر محمد نوید کی زیر صدارت میٹنگ ہال ڈسٹرکٹ پولیس لائن بھکر میں ضلع بھر کے تفتیشی آفیسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ ،ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر نے ضلع بھر کے جملہ تفتیشی آفیسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔
    میٹنگ میں ڈی پی او بھکر نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیا، تمام افسران پر واضح کیا کہ بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اور افسران کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔سائلین کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
    ڈی پی او بھکر نے مزید کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، انصاف میں رکاوٹ اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہ ہے،تمام افسران شہریوں کے ساتھ اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی آفیسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ معہ نقد انعام سے نوازا