Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان :عوام کومفت آٹے کالولی پوپ دیکر 520روپے قیمت بڑھاکر10کلوکاتھیلا  1168 روپے کاکردیاگیا

    ڈی جی خان :عوام کومفت آٹے کالولی پوپ دیکر 520روپے قیمت بڑھاکر10کلوکاتھیلا 1168 روپے کاکردیاگیا

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی)عوام کومفت آٹے کالولی پوپ دیکر 520روپے قیمت بڑھاکر10کلوکاتھیلا 1168 روپے کاکردیاگیا۔
    اس سکیم سے قبل یہی 10کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں دستیاب تھا،اگر مفت کا لولی پوپ دینے کی بجائے 650 روپے نرخ رکھ عام دکانوں پر سپلائی بڑھا دی جاتی تو عوام خاص طور خواتین کی تذلیل نہ ہوتی ۔ عوامی حلقے
    تفصیل کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی سطح پر مستحق خاندانوں کے لیے مفت آٹے کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔وزیراعظم نے رمضان پیکیج کے طورپر25شعبان المعظم سے25رمضان المبارک کے درمیان مستحقین کو10کلو کے تین آٹے کے تھیلے دینے کی ہدایات دی تھیں۔ ابتدائی طور پر استحقاق کا معیار بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کی رجسٹریشن قرار دیا گیا تھا تاہم وزیراعظم نے مزید ہدایت کی تھی کہ جو افراد60 ہزار روپے ماہوار تک کی آمدنی کے حامل اور بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ نہیں وہ خود کو رجسٹرڈ کروا کے آٹا حاصل کر سکیں گے۔آٹے کی ترسیل شروع ہو چکی ہے لیکن کسی متعلقہ محکمے نے نئی رجسٹریشن کا طریق کار وضع نہیں کیا اور کم آمدنی والے غیر رجسٹرڈ حضرات تاحال محرومی کا شکار ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے مفت آٹا سکیم کے آغاز کے ساتھ ہی سبسڈائز آٹے کا سلسلہ منقطع کر دیا ہے۔ مل مالکان نے سستے آٹے کی پسائی ختم کر کے10کلو آٹے کا تھیلا 1168 روپے کر دیا ہے جس سے رجسٹریشن نہ ہو سکنے کے باعث مستحق افراد بھی مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کردئے گئے ہیں ۔عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ اگروزیراعظم میاں شہبازشریف واقعی غریب عوام کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں تو انہیں چاہئے تھا مفت کی بجائے وہی سابقہ پالیسی اپنا کر رمضان بازاربناکر یا ٹرکنگ اسٹیشن کی تعداد بڑھاکر عوام کیلئے سہولتیں پیدا کرتے مگر مفت آٹے کے نام پر عوام سے دھوکا کیا گیا ہے چند لوگوں کو تین تھیلے مفت کے نام پردئے جائیں باقی عوام پر520روپے کا اضافی بوجھ ڈال کر عوام کوبیوقوف بناکر لولی پوپ دینے کی کوشش نہ کریں ۔سفیدپوش طبقہ کیلئے کچھ بندوبست کریں تاکہ انہیں بھی مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکے۔
    دوسری طرف جہاں مفت آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں وہاں ہزاروں کی تعداد میں خواتین کی اور شہریوں کی تذلیل ہورہی ہے ،ڈیرہ غازیخان کے سروروالی کے مفت آٹا کے ٹرکنگ پوائنٹ پرخواتین میں بھگدڑ مچنے سے ایک بچہ عورت سے گرگیا جوخواتین کے پائوں کے نیچے آگیا اور بے ہوش ہوگیا مگر خوش قسمتی سے بچے کی جان بچ گئی،سیکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں تھے ،ہزاروں کے مجمع میں صرف ایک پولیس اہلکار دکھائی دیا،ہرطرف دھکم پیل دکھائی دے رہی تھی ،حکومت وقت سے اصلاح احوال کاعوامی مطالبہ۔

  • ننکانہ :داخلہ مہم ، ضلع بھر میں 17 ہزار سے زائد نئے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کاٹارگٹ

    ننکانہ :داخلہ مہم ، ضلع بھر میں 17 ہزار سے زائد نئے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کاٹارگٹ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)داخلہ مہم ، ضلع بھر میں 17 ہزار سے زائد نئے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کاٹارگٹ
    تفصیل کے مطابق ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام داخلہ مہم 2023 کا آغاز کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے سی ای او ایجوکیشن احسن فرید اور دیگر ایجوکشن آفیسرز کے ہمراہ ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران بچوں کو سرکاری سکول میں داخل اور مفت کتب فراہم کر کے داخلہ مہم کا آغاز کیا۔ داخلہ مہم 2023 کے دوران ضلع بھر میں 17 ہزار سے زائد نئے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے گا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب میاں رفیق احسن، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید اور دیگر مقررین نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے،پنجاب حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم میں مزید بہتری اور وہاں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے تعلیم کی اہمیت کے بارے ٹیبلوز بھی پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا

  • ٹھٹھہ : شہید سورہیہ بادشاہ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا- الطاف حسین تنیو

    ٹھٹھہ : شہید سورہیہ بادشاہ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا- الطاف حسین تنیو

    ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قريشي)شہید سورہیہ بادشاہ کی ملک کیلئے لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں 20 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے- الطاف حسین تنیو
    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما الطاف حسین تنیو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزادی کے امام شہید سورھیہ بادشاہ کی برسی کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کی جاۓ اور برسی کو حکومتی سطع پر منایا جائے اس کے ساتھ ساتھ شہید سورہیہ بادشاہ کے پیغام اور انکی تعلیمات کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 20 مارچ کو سندھ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں شہید سورہیہ بادشاہ کی برسی نہایت عقیدت احترام کے ساتھ منائی رہی ہے، شہید سورہیہ بادشاھ کی لازوال قربانیوں اور جہدوجھد حر تحریک کے بدولت پاکستان آزاد ہوا، ہم شہید سورہیہ بادشاہ کے پیروکار ہیں اپنی جانوں کا نذرانہ دی کر اس ملک کی حفاظت کرینگے ، بھارت دشمن ممالک کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے شہید سورہیہ بادشاہ کے پیغامات کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ان کی قربانیان ناقابل فراموش ہیں شہید سورھیہ بادشاہ نے آزاد یا موت وطن یا کفن کا نعرا لگایا ہم امام انقلاب شہید سورہیہ بادشاہ کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں
    یاد رہے کہ موجودہ پیر صاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ کے دادا اور پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ کے والد سورہیہ بادشاہ نے انگریزوں کی حکومت کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا تھا۔برطانوی راج میں پیر صبغت اللہ شاہ کو بغاوت کی پاداش میں گرفتار کر کے 20 مارچ 1943 کو حیدرآباد جیل میں پھانسی دے کر شہید کردیا گیا تھا۔

  • کندھ کوٹ:پولیس ناکام،ڈاکوراج برقرار، مزید 4 شہری اغوا ، تعداد 11 ہوگئی

    کندھ کوٹ:پولیس ناکام،ڈاکوراج برقرار، مزید 4 شہری اغوا ، تعداد 11 ہوگئی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نمائندگان ) پولیس ناکام ہوگئی،ڈاکوراج برقرار، ڈاکوؤں نے مزید 4 شہری اغوا کرلئے، تعداد 11 ہوگئی
    تفصیل کے مطابق پولیس کے مطابق کندھ کوٹ بائی پاس پر کچے کے قریب ڈاکوؤں نے دو چوکیداروں اور دو مزدوروں کو اغوا کیا ہے جس کے بعد ایک ہفتےکے دوران اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے اور انہیں جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی ہے او ر15مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے  واٹس ایپ پر پہنچ گیا

    پی آئی اے واٹس ایپ پر پہنچ گیا

    اب پی آئی اے پروازوں کی تمام تفصیلات واٹس ایپ پر ہی دستیاب ،ٹکٹوں اور سیٹ کی بکنگ سے لے کر پروزوں کے شیڈول تک، سب کچھ اب واٹس ایپ پر دستیاب ہوگا
    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ایک نیا واٹس ایپ چیٹ بوٹ متعارف کروایا ہے، جو ممکنہ طور پر مسافروں کے سفری تجربے کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔یہ چیٹ بوٹ ٹکٹوں اور سیٹوں کی آن لائن تصدیق کی اجازت دیتا ہے، جو بلاشبہ مسافروں کے لیے بکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنائے گا۔پی آئی اے کے مسافر اب پرواز سے متعلق مختلف مسائل، جیسے ٹکٹ کی تصدیق اور سیٹ کے انتخاب پر فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی اپنے فلائٹ شیڈول اور اوقات کی تصدیق کے لیے بھی WhatsApp کا استعمال کر سکتے ہیں۔
    پی آئی اے کی ٹویٹ کے مطابق، ایئر لائن صارفین کے لیے اپنی سپورٹ سروسز کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے، اور نیا واٹس ایپ چیٹ بوٹ اس لگن کو ظاہر کرتا ہے۔


    صارفین کو پہلے پی آئی اے کے دفاتر جانا پڑتا تھا یا ہاٹ لائن پر کال کرنا پڑتی تھی، لیکن اب وہ واٹس ایپ کے ذریعے ہی سب کچھ کر سکتے ہیں۔
    اس کیلئے آپ کو ”+92 21 111 786 786“ نمبر پر رجسٹریشن کے لیے ”Hi“ بھیجنا ہوگا۔ جس کے بعد آپ سیٹ، ٹکٹ یا پرواز کی حیثیت، شیڈول یا سفر کی معلومات چیک کر سکتے ہیں۔اس نئے اضافے کے باوجود، پی آئی اے ان مسافروں کو ذاتی طور پر کسٹمر کیئر فراہم کرتا رہے گا، جو بکنگ اور تصدیق کے روایتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • ٹبہ سلطان پور : پورا شہر فلتھ ڈپو بن گیا،تعفن سے سانس لینا محال ،شہری بیمار ہونے لگے

    ٹبہ سلطان پور : پورا شہر فلتھ ڈپو بن گیا،تعفن سے سانس لینا محال ،شہری بیمار ہونے لگے

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) ٹبہ سلطان پور شہر بھر کے تمام وارڈز کی گلیوں میں جگہ جگہ پر لگے کوڑا کچرے کے ڈھیر شہریوں کا گزرنا مشکل ہوگیا, تعفن بدبو پھیلنے کی وجہ سے شہریوں سانس اور جلد کے امراض سمیت دیگر مختلف موذی امراض پھیل رہے ہیں,سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے شہر کی موجود بدترین صورتحال کے ذمہ دران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے , تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور شہر کی گلیوں میں جگہ جگہ کچرے کے انباروں پر نظر دوڑائی جائے تو لگتا ہے صفائی کے عملہ سے 10فیصد بھی کچرہ ٹھکانے نہیں لگایا جارہا ہے ۔
    وارڈ نمبر 6,7 ,5 کی گلیوں میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کی کہانی سنا رہے ہیں ,انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے نہ لگانے کے باعث شہر ٹبہ سلطان پور کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ شہر کی گلیوں میں کچرہ ہی کچرہ دکھائی دے رہا ہے کچرے میں زیادہ تر مختلف ٹوٹے ہوئے چھوٹے بڑے شیشہ کے کانچ موجود ہیں جس سے پیدل چلنے والے افراد سمیت گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو بھی سخت مسائل اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بعض مقامات پر کچرے کے لگے ڈھیر سے گلیاں تک بند ہوگئیں ہیں۔ خصوصآ وارڈنمبر 6,7,8 کے رہائشی شدید متاثر ہیں جہاں کچرہ بڑھتے بڑھتے سڑکوں پر پھیلا دکھائی دے رہاہے۔شہر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل حل طلب ہیں۔ رہائشی علاقوں میں کچرہ جمع ہونے سے بیماریوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ گلیوں کے وسط تک بکھرے کچرے کے ڈھیر کے باعث شہریوں کا نظام زندگی بھی سخت متاثر ہورہا ہے۔’’ اگر انتظامیہ توڑی سی بھی توجہ دے تو یہ مسئلہ جلد حل ہوسکتا ہے

  • میہڑ : حیدر آباد میں صحافی پر تشدد اور گرفتاری پر میہڑ پریس کلب کے باہر صحافیوں کا احتجاج

    میہڑ : حیدر آباد میں صحافی پر تشدد اور گرفتاری پر میہڑ پریس کلب کے باہر صحافیوں کا احتجاج

    میہڑ.باغی ٹی وی( منظورعلی جوئیہ)حیدر آباد میں صحافی پر تشدد اور گرفتاری پر میہڑ پریس کلب کے باہر صحافیوں کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے حیدرآباد کے بیروچیف عبدالرسول چانڈیو پر تشدد اور گرفتاری کے خلاف میہڑ پریس کلب کے باہر صحافیوں کا احتجاج اعلیٰ عدلیہ،آئی جی سندھ سے پولیس گردی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
    میہڑ پریس کلب کے قائم مقام صدر ریاض چانڈیو،جنرل سیکریٹری جمیل مہیسر،حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ضلعی جنرل سیکرٹری عامر تیونو،نیشنل پریس کلب کے صدر صابر کولاچی،میہڑ پریس کلب کے نائب صدر منظور جویو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ پنہور،لیاقت سومرو، کی قیادت میں میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے کیس روز بڑھ رہے ہیں کل رات حیدرآباد میں صحافی عبدالرسول چانڈیو پر تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہے ،سارے سندھ میں منشیات ،لوٹ مار عام ہے ڈاکوں سرعام گھوم رہے ہیں پولیس ان کو گرفتار کرنے کے بجائے صحافیوں پر جھوٹے مقدمے بنانے میں مصروف ہے ، سندھ کے مظلوم عوام کے آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اعلیٰ عدلیہ آئی جی سندھ سے مطالبہ ہے کے پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور صحافی عبدالرسول چانڈیو سے انصاف کیا جائے

  • چنیوٹ : پولیس تقریبات میں ہوائی فائرنگ کنٹرول کرنے میں ناکام ،ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    چنیوٹ : پولیس تقریبات میں ہوائی فائرنگ کنٹرول کرنے میں ناکام ،ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (مہر طاہر سیال) پولیس تقریبات میں ہوائی فائرنگ کنٹرول کرنے میں ناکام ،ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پولیس پولیس شادی کی تقریبات میں نودولتیے قسم کے لوگوں کی ہوائی فائرنگ کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،چنیوٹ کے تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 130 میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،فائرنگ کے نتیجہ میں فائر لگنے سے مہندی کی تقریب میں شریک نوجوان جاں بحق ہوگیا ،شادی تقریبات میں مبینہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے واقعات سے شہریوں میں خوف بڑھنے لگا ہے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ،چنیوٹ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان کی ہلاکت پر تحقیقات شروع کردی ہیں

  • ٹھٹھہ: شورا موری سے گاؤں صدیق شورو کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

    ٹھٹھہ: شورا موری سے گاؤں صدیق شورو کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ شورا موری سے گاؤں صدیق شورو کا روڈ تباہ حالی کا شکار، علاقہ مکینوں کو آمدورفت سخت متاثر صادق میمن اور ایم پی ایز ہمارے روڈ کی نئے سرے سے تعمیر کروائیں علاقہ مکینوں کا مطالبہ، مکلی ہیڈ کوارٹر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر شورا موری سے گاؤں صدیق شورو کی زبوں حال روڈ کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص طور پر کسی ایمرجنسی میں گاؤں کے لوگوں کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں اسکول کالجز دفاتر اور شہر سے سامان خریدنے کے لیے آنے جانے والوں کو بہت مشکلات اٹھانا پڑتی ہے شورا موری سے گاؤں صدیق شورو کا روڈ دو کلومیٹر تک مکمل تباہ حالی کا شکار ہے گاؤں کے لوگوں نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن، سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری، جام گہرام خان اور دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ شورا موری سے گاؤں صدیق شورو کے روڈ کی نئے سرے سے تعمیر کرائی جائے کیونکہ برسات کے موسم میں گاؤں والوں کا شہروں سے زمینی رابطے منقطع ہوجاتاہے-

  • ٹھٹھہ:دنیا بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی منہ اور دانتوں کے صحت کا عالمی دن منایا گیا

    ٹھٹھہ:دنیا بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی منہ اور دانتوں کے صحت کا عالمی دن منایا گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)دنیا بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی منہ اور دانتوں کے صحت کا عالمی دن منایا گیا
    دنیا بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی ڈاکٹرز ۔پیرا میڈیکل اسٹاف نرسنگ اسٹاف محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے ڈاکٹر شیام کمار سول سرجن سید صفدر شاہ اور دیگر کی سربراہی میں منہ اور دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا گیا جس میں شہریوں سول سوسائٹی والوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر ایک ریلی سول سرجن کے آفس سے سول اسپتال مکلی کے مین گیٹ تک نکالی گئی جہاں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر صفدر شاہ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی شہریوں کو منہ اور دانتوں کی صحت کی آگاہی کے لئے نکالی گئی ہے گھٹکا مین پڑی۔سگریٹ کے استعمال سے منہ اور دانتوں کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے شہری ان زہریلی چیزوں سے پرہیز کریں تاکہ وہ ان موذی بیماریوں سے بچ سکیں آخر میں ڈاکٹر شیام کمار کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا-