ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)شہرمیں پانی کی قلت ،جے یو آئی و دیگرجماعتوں اور عوام کا قومی شاہراہ پر دھرنا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی یوسی سونڈا کو پانی فراہم کرنے والی نہر کا کام سست روی کا شکار پانی کی قلت کے خلاف جی یو آئی اور دیگر جماعتوں کا ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہراھ پر دھرنا ،دھرنے میں علاقہ مکینوں اور آبادگاروں کی بھی شرکت ،جی یو آئی کے رہنما محمد حسن ٹھینگو، مولوی عبدالہارون قاضی ۔سید ہاشم شاہ ۔رحمت اللہ جاکھرو اور دیگر شامل ،دھرنے کے باعث حیدرآباد ٹھٹھہ مین قومی شاہراہ بند ہوگئی ،ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،سونڈا نہر کا کام گزشتہ تین ماہ سے سست روی کا شکار ہے جسکی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے پانی کی قلت کو ختم کیا جائے مظاہرین کا موقف-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ:شہرمیں پانی کی قلت ،جے یو آئی و دیگرجماعتوں اور عوام کا قومی شاہراہ پر دھرنا
-

ٹھٹھہ: 12 گھنٹے سے زائد بجلی غائب،عوام بے حال ،تجارتی و تعلیمی سرگرمیاں متاثر
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)12 گھنٹے سے زائد بجلی غائب،عوام بے حال ،تجارتی و تعلیمی سرگرمیاں متاثر
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میںبجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے سکون کردیا تجارتی تعلیمی سرگرمیاں بالکل متاثر ہوکر رہ گئی ہیں دفاتر سے تھکے ہارے ملازمین کی راتوں کی نیدیں اڑ گئیں ہیں،ٹھٹھہ و مکلی میں چند سالوں سے ہر موسم میں 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو کم نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے تعلیمی تجارتی سرگرمیاں تو متاثر ہوہی رہی ہیں اسکے ساتھ دفاتر سے تھکے ہارے ملازمین بھی سکون کی نیند نہیں سو سکتے ہیں ہر دو گھنٹے بعد بلا جواز دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہر میں چوریاں بھی عام ہیں ،گرمی کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر بیٹھ کر راتیں گزارنے پر مجبور رہتے ہیں اور پانی کا بھی بحران اس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رہتا ہے گزشتہ ماہ حیسکو کی جانب سے شکایتی کیمپ مکلی میں لگایا گیا تھا جس میں حیسکو کے بالا حکام نے 12 گھنٹوں سے کم لوڈ شیڈنگ کرنے کا عوام کو یقین دلایا تھا مگر حیسکو افسران کے وعدے پورے نہ ہوسکے ٹھٹھہ مکلی کے عوام نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مکلی اور ٹھٹھہ میں کئی کئی سالوں سے لگے ٹرانسفارمرز تاریں فوری تبدیل کی جائیں اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو فوری کم کیا جائیے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے -

ٹھٹھہ: سلطان آباد ،نامعلوم کار کی موٹرسائیکل کوٹکر2 جاں بحق،ٹرک کی ٹکرسے 3 زخمی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) سلطان آباد قومی شاہراہ نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر2 جاں بحق
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب مین قومی شاہرہ پرسلطان آباد کے مقام پر نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، دو نوجوان موقع پرجاں بحق ،
جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع سجاول کے شہر چوہر جمالی سے ہے،دونوں کی شناخت ادریس مگسی اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے-
جھرک کے قریب مین قومی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں ملا کاتیار کے علاقے کے ابراھیم ملاح، فیض محمد ملاح اور ولی محمد ببر شامل ہیں زخمیوں کو جھرک اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دیکر حیدراباد اسپتال منتقل کردیا گیا -

چنیوٹ :ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کا لائحہ عمل مرتب کرلیا
چنیوٹ ،باغی ٹی وی ( مہر طاہر سیال )ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کا لائحہ عمل مرتب کرلیا
پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت 60ھزار سے کم آمدن والے افراد کو مفت آٹا دینےکےاعلان پر کام کا آغاز کر دیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے سی این اے کو بتایا کہ ابتدائی طور پر 49 پوانٹس قائم کردئیے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں 21 ٹرکنگ پوائنٹ اور 28 یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا تقسیم کیا جائیگا ۔
چنیوٹ میں 18 لالیاں میں 15 اور بھوانہ میں 16 پوائنٹس پر آٹا تقسیم ہوگا ۔ ریونیو ، ایجوکیشن ، صحت ، لائیو سٹاک سمیت تمام محکموں کے افسران اور ملازمین ڈیوٹی دینگے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف حسین انصاری نے کہا ہے کہ آٹے کی مفت شفاف تقسیم کو ہر صورت یقینی بنانے کےلئے اقدامات مکمل ہیں -

ٹھٹھہ :ترکش کالونی میں ایک روزہ فری میڈیکل و گائنی کیمپ منعقد کیاگیا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ترکش کالونی میں ایک روزہ فری میڈیکل و گائنی کیمپ منعقد کیاگیا
تفصیل کے مطابق مکلی کے نزدیک سیلاب متاثرین کی ترکش کالونی میں نایاب میٹرنٹی ہوم اور میڈیکل سینٹر اور عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے جانب سے ایک روزہ گائنی اور فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا، کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹرزنے 600 سے زیادہ مرد اور عورتوں کا چیک اپ کرکے انہیں دوائیں دیں اور عورتوں کے مختلف بیماریوں کیلئے الٹراساؤنڈ بھی کئے گئے، اس موقعہ پر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا ،ہم نے کوشش کی ہے کہ اس بے مہار مہنگائی سے پسی عوام اور غریب مستحق لوگوں کے لۓ مفت علاج کے لۓ سہولیات مہیا کریں، ہم نے اپنا فرض ادا کیا ہے اور مزید کہا کے موجودہ حکمرانوں نے دواؤں کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس سے غریب آدمی علاج کیلئے خرچ کرنے سے قاصر ہے ،اس نے کہا ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو اور ڈی ایچ او حنیف میمن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی – -

چنیوٹ : ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب
چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہرسیال )ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب
تفصیل کے مطابق چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈھولچی ڈانسر گروپ کو 23 روز قبل کچے کے ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے دھوکے سے بلوا کر ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کر لیا تھا جس پر چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ نے پارٹی قیادت کی مدد سے بازیابی کے لیے کوششیں کرتے ہوئے گھوٹکی پولیس کی مدد سے 23 روز بعد اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کروالیا گیا تاہم بازیاب ہونے والے ڈھولچی ڈانسر گروپ کی جانب سے ایک ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کاروں کو پچاس لاکھ روپے تاوان دینے کا کہا گیا ہے ، مغویوں کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے ان کے ورثا سے پچاس لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد انہیں بازیاب کیا ہے مغویوں نے بازیابی کے بعد سابق سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر بازیاب ہونے والے ڈھولچی ڈانسر گروپ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے انکی بازیابی کے لیے کوشش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ آبدیدہ ہوگئے جبکہ بازیاب ہونے والے ڈھولچی ڈانسر گروپ نے گھوٹکی پولیس کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے یاد رہے کہ ڈھولچی ڈانسر گروپ کا تعلق چنیوٹ کے نواحی گاؤں جھوک چوغطہ سے تعلق ہے ڈھولچی ڈانسر گروپ کی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں بازیابی پر چنیوٹ کے سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے -

میہڑ : ابوظہبی کے شیخ نہان بن زید کی جانب سے رمضان پیکیج راشن تقسیم
میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ)کاچھو کے علاقے فریدآباد میں رمضان شریف پیکیج راشن ابوظہبی کے شیخ نہان بن زید کی جانب سے مختلف دیہات میں تقسیم کیا گیا۔
فرید آباد کچھی اور آس پاس کے دیہات از شیخ نیہان بن زید ابوظہبی، کچھی اور قریبی دیہات بری، علی گوہر، شیخ نوتی بنبھاریا مظاہر،مجید کھوسو سمیت کئی دیہات کے سینکڑوں غریب اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر شیخ نہان بن زید کے منیجر محمد شیر خان پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیخ نہان بن زید ابوظہبی رمضان المبارک کا مہینہ منائیں گے۔کچھی کی آمد سے قبل کچھی اور گردونواح کے عوام کے لیے 5 ہزار فوڈ پیکج لائے گئے ہیں جو کچھی کے عقب میں واقع دیہات کے غریب لوگوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔راشن کی تقسیم کا عمل 3 دن تک جاری رہے گا، کچھی اور گردونواح میں لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہسپتال کے قیام کے لیے 10 کروڑ کی اسکیم دی گئی ہے، جس پر کام جاری ہے، راشن تقسیم کرنے والی ٹیم میں شبیر علی پٹھان ضمیر علی پٹھان ایریا انچارج شامل ہیں۔ محمد عمر حیات اور دیگر شامل تھے۔ -

ٹھٹھہ : کراچی سے ونچنگ مشین منگواکر سیوریج سسٹم کی صفائی کاآغازکردیاگیا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)کراچی سے ونچنگ مشین منگواکر سیوریج سسٹم کی صفائی کاآغازکردیاگیا
تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کی نشاندھی پر میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ نے احکامات جاری کرتے ہوۓ عنایت جاکھرو کی نگرانی میں کراچی سے ونچینگ مشین لاکر صابرا محلہ شاہ مبین محلہ میں صفائی کا کام شروع کرادیاہے، دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر سکندر حیات بلوچ نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ہمیں جہاں پر نشاندہی ہوتی ہے ہمارا عملہ وہاں پہنچ کر صفائی کا عمل شروع کر دیتا ہے. -

گوجرہ : میاں شہبازشریف کی قیادت میں ملک کوجلد بحرانوں سے نکالیں گے – خالد جاوید وڑائچ
گو جرہ ، باغی ٹی وی ( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سدابہار رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور چودھری عقیبہ علی وڑائچ نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی قیادت میں ملک کوجلد بحرانوں سے نکالیں گے۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اور قوم کی ترقی کیلئے فیصلے کئے ہیں جلدعوام کی خوشحالی کے دروزاے کھل جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ سراج ٹاؤن سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کے دیرینہ مسئلہ ”ریلوے انڈر پاس“کی تعمیرکا افتتاح کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک اور قوم آج جن بحرانوں کا شکار ہے وہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کا کیا دھراہے۔جن سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے انہوں نے کہاکہ وہ جھوٹے وعدوں اور منافقت کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عوام کی خدمت ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔جو وعدہ کر تا ہوں اللہ تعالی کے فضل اور عوام کی دعاؤں سے پورا کر تاہوں انہوں نے کہاکہ مذکورہ آبادی کے مکینوں کو اپنے گھروں کو جانے کیلئے ریلوے ٹریک سے گزرتے وقت مشکلات درپیش تھیں اور انڈر پاس نہ ہو نے کی وجہ سے کئی افرادحادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی افراد معذور ہو چکے ہیں اور عوام کا انڈر پاس کی تعمیر کادیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا کر دیاہے۔ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہاکہ ان کا ماضی گواہ ہے کہ اپنے علاقہ کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا ہمیشہ ان کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام ان سے والہانہ محبت کر تے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقہ بھر میں ترقیاتی منصوبے صرف اور صرف مسلم لیگ ن نے ہی مکمل کروائے ہیں۔اور انشاء اللہ تعمیروترقی کامشن جاری رہے گا۔
-

ننکانہ : ضلع بھر میں رمضان سپیشل ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغازکردیاگیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلع بھر میں رمضان اسپیشل ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹ اور ٹرکنگ پوائنٹس فعال کر دیے گئے ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن کا شہر کے مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ،انتظامات کا تفصیلی جائزہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سربراہی میںمفت آٹے کی فراہمی کویقینی بنایا جارہاہےشناختی کارڈ کو آن لائن ایپ کے ذریعے سکین کرکے مستحق افراد کو آٹا فراہم کیا جارہاہے مفت آٹا ضلع کے یوٹیلیٹی اسٹورز،رجسٹرڈدوکانوں اور ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوگابے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانے 10 کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت حاصل کر سکیں گےرمضان پیکج 25 شعبان تا 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گاٹرکنگ پوائنٹس اور شاپس پر آنیوالے مستحق افراد کو بیٹھنے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں