چونیاں باغی ٹی وی(نامہ نگار) تھانہ کنگن پور کی حدود ٹریڈا میں مہندی کی رسم میں آئے خواجہ سراء کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم بھی گرفتار ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی تھانہ کنگن پور کے علاقہ گاؤں تریڈا میں مہندی کی رسم میں جانے والے خواجہ سراء کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے چار اوباش ملزمان اشرف،عرفان اور عاصم وغیرہ نے خواجہ سراء اسد عرف عروج کو اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے – ملزمان نے دوران زیادتی مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں لگاتے رہے دو ملزمان نے زیادتی کی اور دو ملزمان اسلحہ پکڑ کر پہرہ دیتے رہے،خواجہ سراء عروج کا موقف جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سراء کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔متاثرہ خواجہ سراء کو میڈیکل کے حصول کیلئے ڈاکٹ جاری کرکے ٹی۔ایچ۔کیو چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خواجہ سراء نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کشمور : پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف مرد، خواتین و بچوں کا احتجاجی مظاہرہ
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف مرد، خواتین و بچوں کا احتجاجی مظاہرہ
کشمور کے نواحی علاقے گاؤں اللہ ڈتہ مزاری کے رہائشیوں نے پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف میاں داد مزاری، محرم علی، مسمات ملوکاں و دیگر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڈانی ایٹ میانی پولیس نے 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی نہ دینے پر آج پھر ہمارے گھر میں گھس کر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 15 بھینسیں اور 5 گائے پولیس لے گئی ہے جس کی وڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے پولیس مویشی واپس کرنے کی بھاری رشوت طلب کررہی ہے انھوں نے ایس ایس پی کشمور و اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لیکر مویشی واپس کرواکر انصاف کیا جائے. -

ڈی جی خان: ٹرکوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینک بنانے کامرکز بن گیا،کوئی محکمہ ذمہ داری لینے کو تیارنہیں ہے
ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) ٹرکوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینک بنانے کامرکز بن گیا،کوئی محکمہ ذمہ داری لینے کو تیارنہیں ہے،
ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ای او انڈسٹریز،سیکرٹری آرٹی اے ،موٹروہیکل ایگزامینرخاموش تماشائی بن گئے،مستریوں اور سمگلروں کی موجیں ، ملتان روڈ پر سرعام ٹرکوں میں ٹینک لگانے کادھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے ،بلوچستان سے آنے والی بیشتر ٹرانسپورٹ جس میں ٹرک اور منی ٹرک سمیت ہر قسم کی گاڑیاں شامل ہیں جن کے ڈبل ٹینک لگے ہوئے ہیں۔ سبزی اور فروٹ کی آڑ میں ڈبل ٹینک گاڑیوں میں ایرانی ڈیزل لا یاجارہا ہے ، ذرائع کے مطابق مستری حضرات گاڑیوں میں خفیہ خانے بھی بنا کر دیتے ہیں جن سے منشیات اور دیگر نان کسٹم پیڈسامان چھپاکر سپلائی کیا جاتا ہے۔ ڈیرہ غازیخان میں قائم ورکشاپس جہاں سرعام گاڑیوں کی الٹریشن کی جارہی ہے کی طرف اعلیٰ آفیسران کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن کوئی بھی آفیسرذمہ داری لینے کوتیار نہیں ہے ،ان غیرقانونی ٹینک بنانے والی ورکشاپس کیخلاف کارروائی کیلئے اے سی جی محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن آج تک کوئی کارروائی نہ ہوسکی،جب سیکرٹری آرٹی آئی سے مؤقف لینے کیلئے ان کے آفس گئے تو معلوم ہوا کہ ڈیرہ غازیخان میں سیکرٹری آرٹی اے کی سیٹ خالی ہے ،اس کاچارج اسسٹنٹ کمشنر کے پاس ہے جس کے پاس اس دفترمیں آنے کیلئے وقت ہی نہیں ہے،وہ کیسے کسی کارروائی کاحکم دیں گے یاکوئی کارروائی کریں گے؟۔دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ موٹروہیکل ایگزامینرکابوجہ ڈیفالٹ دفتر بند ہے ،ڈیرہ غازیخان کی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ راجن پور ،مظفرگڑھ اور لیہ سے بنوائے جارہے ہیں،ذرائع کا بتانا ہے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے بغیرگاڑی دیکھے رشوت کے ریٹ طے ہیں ،موٹروہیکل ایگزامینربغیرگاڑی دیکھے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کررہے ہیں،اگرفٹنس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کو چیک کیا جائے تو بیشترگاڑیاں فٹنس کے معیارپوری نہیں اترسکیں گی۔ڈی جی خان: ٹرکوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینک بنانے کامرکز بن گیا،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ای او انڈسٹریز،سیکرٹری آرٹی اے ،موٹروہیکل ایگزامینرخاموش ،مستریوں اور سمگلروں کی موجیں ، ملتان روڈ پر سرعام ٹینک بنانے کا دھندہ عروج پر ہے@BaaghiTV @MumtaazAwan @dcdgkhan @rpodgkhan pic.twitter.com/1NUtTFLemd
— QNN WORLD (@QNN_World) March 19, 2023
ڈی ای او انڈسٹریز اصغرصدیقی سے جب اس سلسلے میں ان کے آفس جاکر بات کی توانہوں نے اس کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ یہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ،اصغرصدیقی نے ٹالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ 1998ء میں اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کسی نئی انڈسٹری کیلئے این او سی جاری کرنے پابندی لگائی تھی جوکہ آج تک برقرار ہے ،اصغرصدیقی نے کہا کہ ڈبل ٹینک بنانے والوں کیخلاف سیکرٹری آرٹی اے،موٹروہیکل ایگزامینر،اسسٹنٹ کمشنر ،ضلعی انتظامیہ،ڈی ایس پی ٹریفک اور جس تھانے کی حدود میں یہ ورکشاپس قائم ہیں اس تھانے کاایس ایچ او کارروائی کرنے کااختیاررکھتا ہے،انہوں نے کہا کہ میرے پاس ان کے خلاف کارروائی کرنے کاکوئی اختیار نہیں ہے،میں کس قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہوں۔
ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے یہ دھندہ زور شور سے جاری ہے نہ توپنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او انڈسٹریز ،ڈی ایس پی ٹریفک اور نہ ہی جس تھانہ کی حدود میں غیرقانونی ٹینکیاں بنانے کی کھلے عام ملتان روڈپر ورکشاپوں میں یہ غیرقانونی دھندہ ہورہاہے وہاں کا ایس ایچ او اس طرف کوئی توجہ دیتا ہے،بلکہ اب تو مسافروں کیلئے چلنے والی بسوں میں بھی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کاانکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کیلئے خطرے کاالارم بج چکا ہے، مستری اور باڈی میکرغیرقانونی طور پر الٹریشن کرکے غیرقانونی کام کررہے ہیں ان پرضلعی انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کیوجہ سے یہ غیرقانونی دھندہ دیدہ دلیری سے جاری ہے ،پوری دنیا میں جب کوئی گاڑی بنائی جاتی ہے تو اس گاڑی کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے اور اسکو تیار کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے مگر یہا ں ڈیرہ غازیخان میں کوئی حکومتی ادارہ ایسا نہیں ہے جواس غیرقانونی کاروبارپر روک لگا سکے ۔ -

کندھ کوٹ : پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس،پولیس کانوائے پر حملہ 3 افراد اغواء، ایک زخمی ،مغویوں کی تعداد 6 ہوگئی
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس،پولیس کانوائے پر حملہ 3 افراد اغواء، ایک زخمی ،مغویوں کی تعداد 6 ہوگئی
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ ڈاکوں کی پولیس کانوائے میں جانے والی مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار شروع کردی ہے ،ڈاکوکانوائے سے 3 افراد کو اغوا کرکے لے گئے. تھانہ تنگوانی کی حدود بجارآباد اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے کانوائے پر حملہ کردیا ڈاکوؤں نے پولیس اور مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک مسافر زخمی ہوگیا، فائرنگ کے باعث مسافر گاڑیاں رک گئیں، ڈاکوؤں نے مسافروں کو یرغمال بنا لیا لوٹ مار کے بعد ڈاکوؤں نے ٹھل کے رہائشی 3 افراد کو اغواء کرکے لے گئے، ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں میں عبدالغفور ،منصور احمد اور لعل محمد برڑو شامل ہیں، واقعے کے بعد ڈاکوں فرار ہوگئے پولیس کی علاقے میں ناکہ بندی، کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایس ایس پی عرفان سموں ڈاکوں مغویوں مغویوں کو لےکر کچے کے طرف فرار ہوگئے ہیں ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے – -

چترال : گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیاگیا
چترال(گل حماد فاروقی)چترال میں فنی اور تیکنیکی علوم سکھانے والاادارہ گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی اپ گریڈیشن کے بعد اسی عمارت میں گورنمنٹ پولی ٹینکیک انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح ہوا۔ پروفیسر انجنیر عبد الغفار منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اس موقع پر مہمان حصوصی تھے جنہوں نے اس نئے عمارت کی بورڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈایریکٹر انجنیر حیدر علی، ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ، ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل رحمت کریم، ووکیشنل مرکز برائے خواتین کے پرنسپل مسز سن روز اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ایم ڈی انجنیر عبد الغفار مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے کی۔سٹیج سیکرٹری عبد الوکیل کھتانہ نے تمام مہمانوں کے خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ موجودہ ادارے کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

پرنسپل رحمت کریم نے ایم ڈی کے آمد اور اس ادارے کی اپ گریڈیشن پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ چترال میں صرف ایک ہی ادارہ ہے جو پچھلے پچیس سالوں سے نوجوانوں کو فنی تعلیم سکھارہی ہے مگر یہ پورا نہیں ہے اسے اگلے درجے تک ترقی دینے کی اشد ضرورت ہے۔کونسل کے چیئرمین انجنیر سردار ایوب نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ ایم ڈی صاحب نے اپنا وعدہ پورا کرکے اسے اپ گریڈ کروایا۔انہوں نے کہا کہ 1996 میں فنی تعلیم کے اس ادارے کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو بنیادی ضرورت کے پانچ کورس پڑھائے جارہے ہیں۔جس میں ڈیزل آٹو میکنیک، کمپیوٹر، ٹیلرنگ،ووڈ ورک،الیکٹریکل الیکٹریشن، فرنیچر ٹیکنیشن،کمپیوٹر سکھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ویلڈنگ کا کورس بھی پڑھایا جایے گا۔ اس ادارے سے سالانہ ایک سو اسی طلباء فارغ ہوکر اپنا روزگار کرکے رزق حلال کماتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے کہا کہا آج کا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے چین کئی دہائی پہلے ایک نہایت کمزور معیشت والا ملک تھا وہاں کے لوگوں کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ وہ افیون کا نشہ کرتے ہیں مگر انہوں نے ہنر سیکھا اور اپنے ہنر کے ذریعے اب وہ امریکہ کے مقابلے پر آگیا۔ اب چین کاروبار کے لحاظ سے پورے دنیا پر حکمرانی کررہی ہے۔

مہمان حصوصی انجننیر عبد الغفار نے کہا کہ ہمارے ہاں اکثر نوجوان روایتی تعلیم حاصل کرکے اکثر بے روزگار پھرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے میں محتلف قسم کے فنون اور ہنر سکھائے جاتے ہیں جنہیں سیکھ کر کوئی بھی بے روزگار نہیں پھرتا اور ان کو اپنے ہی علاقے میں کوئی نہ کوئی روزگار مل ہی جاتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور انہیں چاہئے کہ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم، ہنر اور فن سیکھے تاکہ وہ عملی زندگی میں ان کے کام آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا یہاں تین سالہ ڈپلومہ لیول تک ڈریس میکنگ اور ڈی اے ای پڑھایا جائے گا۔انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس سے ضرور استفادہ حاصل کرے تاکہ آسان طریقے سے اپنے اہل حانہ کیلئے رزق حلال کمانے کے قابل بن سکے

ڈپٹی کمشنر نے بھی اظہار حیال کرتے ہوئے کہ جن قوموں نے ترقی کی ہے انہوں نے صرف فن اور ہنر سیکھنے کی وجہ سے کی ہے انہوں نے جاپان کا مثال دیا کہ اس پر ایٹم بم بھی گرایا گیا مگرانہوں نے ٹیکنالوجی میں اتنا نام پیدا کیا کہ آج کوئی بھی خریدار جاپان کا بنایا ہوا چیز آنکھیں بند کرے لیتے ہیں کیونکہ ان کا معیار نہایت اعلےٰ ہوتا ہے۔ انہوں نے تمام طلبا و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق ہنر، فن اور تیکنیکی کام سیکھے تاکہ ان کو نوکری ڈھونڈنے کیلئے در در کی ٹوکریں نہ کھانا پڑے۔

تقریب میں مہمان حصوصی کو چترال کی روایتی ٹوپ بھی پیش کی گئی۔ اس دوران کامیاب طلبا ء و طالبات کو اسناددئے گئے اور ان میں مفت سامان بھی تقسیم کیا گیا جن میں ٹیلرنگ کیلئے سلائی مشین، قینچی اور متعلقہ سامان کا کٹ شامل تھا اس طرح طلبا میں آٹو میکنک اور کارپینٹر کے سامان پر مبنی کٹ تقسیم کئے گئے۔تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔

-

پی ٹی آئی نے پونے چار سال بحران در بحران پیدا کیے۔سراج الحق
پی ٹی آئی نے پونے چار سال بحران در بحران پیدا کیے،عدالتوں کے فیصلوں میں واضح تضاد ہے- سراج الحق
صوابی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ایک سیاسی لیڈر کے عدالت میں پیش ہونے پر پوری موٹروے اور وفاقی دارالحکومت کو سیل کر دیا گیا۔ سب کو کہتا ہوں کھیل بند کریں، عوام کو شفاف طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے، ملک میں ایک روز قومی انتخابات وقت کی ضرورت اور بحرانوں کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ پُرامن انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا ورنہ الیکشن کے بعدتصادم میں اور اضافہ ہو گا۔
صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قومی سیاست پر 75برسوں سے جرنیلوں کا قبضہ ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی حکومت بھی وہی لوگ لائے جنہوں نے پی ٹی آئی کو مسلط کیا، گزشتہ پانچ برسوں میں 15سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ٹرائیکا نے معیشت، سیاست، معاشرت سب کا بیڑہ غرق کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ دہائیوں سے ملک پر اپنے ایجنٹ مسلط کر رہی ہے، اب قوم کی حالت پر رحم کھایا جائے۔ اسٹیبلشمنٹ سے سوال ہے کہ جن لوگوں کو انہوں نے مسلط کیا آج تک انہوں نے قوم اور ملک کو کیا دیا؟ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت کی 11ماہ کی کارکردگی صفر ہے، پی ٹی آئی نے پونے چار سال بحران در بحران پیدا کیے۔
جلسہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ سراج الحق نے جماعت اسلامی کا حصہ بننے والے افراد کو مبارک باد دی اور انھیں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے تمام توانائیاں صرف کرنے کی ہدایات کیں۔
امیر جماعت نے کہا کہ ملک میں جاری صورت حال کے دوران عدالتی نظام پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا، مختلف عدالتوں کے فیصلوں میں واضح تضاد ہے، طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی لڑائی مفادات کے لیے ہے، جو کوئی سمجھتا ہے کہ ٹرائیکا ملک اور عوام کی خاطر برسرپیکار ہے وہ سیاسی طور پر نابلد ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرائیکا نے مل کر کشمیر کا سودا کیا اور قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا، یہ ملک کے نام پر قرضہ لے کر خود کھا گئے، حکمران بیرونی قرضوں پر عیاشیاں کررہے ہیں، قوم بھوکی مر رہی ہے، انھوں نے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا، توشہ خانہ رپورٹ میں سب کے کرتوت سامنے آ گئے، اس سے قبل پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں بھی انہی لوگوں کے نام آئے، انھوں نے اداروں کو کمزور اور متنازعہ بنایا۔ ملک کی باگ ڈور آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں ہے، عالمی مالیاتی ادارہ آج مہنگائی، اداروں کی پرائیوٹائزیشن اور غریب عوام پر ٹیکسز لاگو کرنے کے احکامات جاری کر رہا ہے، کل کہے گا کہ ایٹم بم بھی ہمارے حوالے کرو۔
امیر جماعت نے کہا کہ حکمرانوں نے قبائلی علاقوں کے انضمام کے موقع پر عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، سیلاب متاثرین کو ایک پائی نہیں دی، سیلاب زدگان کے لیے اربوں روپے کی امداد یہ سب مل کر کھا گئے۔ خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی نے دس برسوں میں صوبے کو تباہ کر دیا، صوبہ میں اب بھی کرپشن عام ہے، لوگ اپنے گھروں میں محفوظ نہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ماہ رمضان کے تقدس میں مہنگائی میں 50فیصد کمی کرے، گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو فوری رہا کیا جائے اورالیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات مکمل کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن اور سود سے نجات دلا سکتی ہے۔ قوم آئندہ الیکشن میں ترازو کا انتخاب کرے۔ جماعت اسلامی ملک کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔ قوم نے پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو آزما لیا، مارشل لاء کے ادوار بھی دیکھ لیے، اب ایک موقع جماعت اسلامی کو ملنا چاہیے۔ -

ڈیرہ غازیخان:سربمہر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیاں فوٹوسیشن کے بعد دوبارہ کھل گئیں
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سربمہر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں فوٹوسیشن کے بعد دوبارہ کھل گئیں،انہی غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں سے کئی افسروں کے چولہے چلتے ہیں ،اگر یہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں ختم کردی گئیں تو آفیسران کیلئے مسائل کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ حالیہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے ان کی اپنی تنخواہ میں گذارا نہیں ہوتا
تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد انتظامیہ نے غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے شہرمیں قائم بیشتر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیو ں کوگزشتہ ہفتہ سیل کر دیاگیا تھا اور خوب فوٹو سیشن بھی ہوا تھا ،مگر اب پھر وہ تمام غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں دوبارہ کھل گئی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے پاگئے ہیں اور منتھلی ریٹ بھی بڑھادیاگیا ہے اوراب ایرانی پیٹرول اور ڈیزل بیچنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے لاکھوں روپے کا غیر ملکی ڈیزل ٹرکوں اور مز دا گاڑیوں کے ذریعے بلوچستان سے آتاہے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سپلائی کیا جاتا ہے، سمگلروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکا روں کی بھتہ خوری کے با عث دکا ندارو ں نے بغیر حفا ظتی آلا ت کے پٹرو ل کی فروخت کے لیے غیر قانو نی مشینیں لگا رکھی ہیں ،ڈیرہ غازیخان شہر کی گلی ، محلوں،گنجان آبادی اور بازاروں میں سول ڈیفنس کی سرپرستی میں غیرقانونی منی پٹرول پمپ کسی بھی وقت پٹرول بم میں تبدیل ہوسکتے ہیں ، انہی غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں سے کئی افسروں کے چولہے چلتے ہیں ،اگر یہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں ختم کردی گئیں تو آفیسران کیلئے مسائل کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ حالیہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے ان کی اپنی تنخواہ میں گذارا نہیں ہوتا ، اس وقت ڈیرہ غازیخان کے مختلف گنجان آباد علاقوں جن میںنورنگ آباد،پتھربازار،چوک چورہٹہ،چوک چورہٹہ یاروروڈ،گھنٹہ گھرگول مارکیٹ،گدائی چٹ روڈ،چوک خدابخش، پل ڈاٹ، تو نسہ رو ڈ ،ملتا ن رو ڈ ،کو ئٹہ رو ڈ ،پل پیا رے والی ،شہزادکالونی ،را نی با زار ،دستی پل ،کا لج رو ڈ ،چڑیا گھر روڈ ،نواز شریف پا رک ،لیاقت ٹی سٹال روڈ،ما ڈل ٹائون روڈ و دیگر جگہو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیاں قائم ہیں ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کے با عث پہلے بھی کئی حا دثا ت رو نما ہو چکے ہیں لیکن انتظا میہ ٹس سے مس نہیں ہو ئی اور کسی بڑے سانحہ کاانتظارکیا جارہا ہے ،عوامی حلقوں کاکہنا ہے جب کوئی حادثہ یاسانحہ رونما ہوتا ہے توکرپٹ آفیسران کی چاندی ہوجاتی ہے ،وہ اس حادثہ یاسانحہ کی آڑ میں جی بھر کر سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرتے ہیں ،اسی وجہ سے ضلعی آفیسران حادثہ رونما ہونے کاانتظارکرتے ہیں ، ،عوامی ،سماجی ومذہبی اورشہر ی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے کوئی سانحہ رونماہونے سے قبل نوٹس لینے اور ان غیر قانو نی پٹرول ایجنسیو ں کو بند کرا کے محکمہ سول ڈیفنس کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلا ف فوری کا رروا ئی کا مطا لبہ کیا ہے۔ -

ٹھٹھہ : پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری کے مقدمات میں مطلوب گینگ برسٹ تین ایکٹو کریمنلز گرفتار ،1 کورولا کار اور 15 لاکھ کیش برآمد
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں ڈی ایس پی جھرک قادر خاصخیلی ایس ایچ او جھرک نیک محمد کھوسو حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ بمعہ اسٹاف کے ساتھ ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے پالاری ولیج ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور پراجیکٹ جھمپیر کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ضلع ٹھٹھہ میں تھانہ جھمپیر، مکلی اور پولیس پوسٹ جنگشاہی کی حدود میں ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری کے مقدمات میں ملوث 3 کریمنلز جاوید ولد باکر پالاری، مور ولد دریا خان عرف درو پالاری اور نادر خشال پالاری کو گرفتار کرلیاہے، انہوں نے کہا کے ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے کیش اور جرائم میں استعمال کی گئی ایک چوری شدہ کورولا کار برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ گرفتار ملزماں نے ضلع ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں کیبل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار کریمنلز کے خلاف تھانہ جھمپیر اور مکلی میں الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں-ٹھٹھہ:پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری کے مقدمات میں مطلوب گینگ برسٹ تین ایکٹو کریمنلز گرفتار ،1 کورولا کار اور 15 لاکھ کیش برآمد@DMCSindhPolice @BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/dGrKvIr0PG
— QNN WORLD (@QNN_World) March 18, 2023
-

کراچی: پارکو پائپ لائن سے لیک ہونے والا تیل چوری کا نکلا
کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) کلفٹن کے قریب پائپ لائن سے لیک ہونے والا تیل چوری کا نکلا،چوروں نے تیل چوری کرنے کے لئے لائن میں کلپ اور پائپ لگایا ہوا تھا
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب پارکو کی پائپ لائن سے لیک ہونے والا تیل چوری کا نکلا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ سیکیورٹی آفیسرعزیز الرحمان کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاہے، جس میں چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔کچھ روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی پارکو کی پائپ لائن کو لیک کرکے تیل چوری کیا جارہا تھا، واقعہ 15 مارچ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ چوروں نے پائپ لائن پر لوہے کا کلپ لگایا ہوا تھا اور کلپ کے ساتھ ایک پائپ پریشر پائپ کے ساتھ جڑا ہوا پایا گیا، جبکہ تیل چوری کرنے کے لئے پائپ سیوریج نالے کے اندر سے جارہا تھا، مینٹیننس ٹیم نے کلپ نکال کر سیفٹی کلپ لگاکر پائپ کو نکالا۔
ایف آئی آر کے مطابق سپروائزر جمشید نے سی ویو کلفٹن کے قریب آئل کی بو آنے کی اطلاع دی، جگہ کا معائنہ کیا تو کروڈ آئل کو گرا ہوا پایا جس کے بعد واقعے کی اطلاع مینٹیننس ٹیم کو دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کروڈ آئل کی لائن کیماڑی سے کورنگی تک جارہی ہے۔ -

ٹُھل جیکب آباد :بیوہ سے شادی ،کاروکاری بن گیا، جرگہ3 لڑکیاں ونی اور 2لاکھ دینے کاحکم
ٹُھل جیکب آباد( ویب ڈیسک )بیوہ سے شادی ،کاروکاری بن گیا، جرگہ3 لڑکیاں ونی اور 2لاکھ دینے کاحکم
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سیاسی معاملات پر تو فوری نوٹس لے لیاجاتا ہے کیا ٹھل جیکب آباد میں ونی کی گئی بچیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے سپریم کورٹ کاسوموٹوایکشن ہوگا؟
تفصیل کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹُھل میں ایک پنچائتی فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ،ایک ویڈیو شیئرکی جارہی ہے جو کہ تین بچیوں کی ہے جس میں وہ معصوم بچیاں سندھی زبان میں چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کررہی ہیں ،سوشل میڈیاپر جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق کچھ عرصہ قبل نوجوان دادو منگی نے ایک بیوہ خاتون حاجرہ سے پسند کی شادی کی ،اس شادی کو لیکر ٹھل کے مقامی وڈیرہ سردارذوالفقارعلی سرکی سربراہی میں ایک پنچائتی جرگہ منعقد کیا گیا،اس پنچائت میں سردارذوالفقارعلی سرکی نے بیوہ سے کئے گئے نکاح کو شادی ماننے سے انکارکردیا اور اس شادی کو کاروکاری قرار دے دیااورکارو کاری کے جرم میں سردار ذوالفقار علی سرکی نے جرگہ میں نوجوان دادو منگی کو جرمانہ کے طور تین بچیاں بطور ونی اور دد لاکھ روپے نقد ادا کرنے کاحکم دیا جو کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے فیصلہ کی کھلی خلاف ورزی ہے،ونی کی گئی بچیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد،آئی جی سندھ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے سرپنچ سردارذوالفقار علی سرکی کے خلاف کارروائی کرکے تحفظ دلانے کا مطالبہ کیاہے ،یہاں سوال یہ ہوتا ہے کہ ایک بیوہ خاتون نے اگر شادی کی ہے تو یہ کونسا جرم ہے حالانکہ بیوہ کی شادی کومعاشرے میں اچھی بات تصورکیاجاتا ہے لیکن یہاں پر سرپنچ نے جرگہ میں بیوہ کی شادی کوجرم بنادیا دیا اور کاروکاری کاالزام لگار کر معصوم بچیاں ونی کرنے کاحکم دے دیا ، سپریم کورٹ آف پاکستان میں سیاسی معاملات پر تو فوری نوٹس لے لیاجاتا ہے کیا ٹھل جیکب آباد میں ونی کی گئی بچیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے سپریم کورٹ کاسوموٹوایکشن ہوگا؟ٹُھل جیکب آباد-بیوہ سے شادی ،کاروکاری بن گیا، جرگہ3 لڑکیاں ونی اور 2لاکھ دینے کاحکم
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سیاسی معاملات پر تو فوری نوٹس لیاجاتا ہے کیا ٹھل جیکب آباد میں ونی کی گئی بچیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے سپریم کورٹ کاسوموٹوایکشن ہوگا؟@BaaghiTV
@SupremeCourtOfPakistan pic.twitter.com/doIvhoF1Gi— QNN WORLD (@QNN_World) March 18, 2023
