Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گِرانے والے ایم ایم عالم کی آج  10ویں برسی

    ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گِرانے والے ایم ایم عالم کی آج 10ویں برسی

    ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گِرانے والے ایم ایم عالم کی آج 10ویں برسی منائی جارہی ہے ،قومی ہیرو نے 1965 کی 11 روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا تھا
    تفصیل کے مطابق پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور سنہ 1965 کی 11 روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو جزوی نقصان پہنچایا جوکہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔
    ایم ایم عالم کی بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے ان کو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا، جبکہ قومی ہیرو علالت کے باعث 18مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی وفات کے بعد پاک فضائیہ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف بیس میانوالی کا نام پی اے ایف بیس ایم ایم عالم رکھا گیا ہے۔

  • کلرسیداں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    کلرسیداں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    راولپنڈی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) راولپنڈی کے مضافاتی علاقے تھانہ کلرسیداں کی حدود میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    ترجمان پولیس کے مطابق کلر سیداں کے علاقے بیل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور 15 پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد پولیس پارٹی کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا۔
    ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت زلیخاں بی بی اور نظرینہ بی بی کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی شناخت عنصر اور پرویز کے ناموں سے ہوئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

  • آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کردیا

    آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کردیا

    آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کردیاکردیا
    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیمانت بسوا شرما نے الزام عائد کیا کہ لوگ پر یہاں بنگلا دیش سے آکر ہماری تہذیب اور ثقافت کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔ہیمانت بسوا شرما کا کہنا تھا میں نے آسام میں 600 مدرسے بند کروا دیے ہیں اور باقی تمام مدرسوں کو بھی بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہئیں، بلکہ ہمیں اسکول کالجز اور جامعات درکار ہیں۔
    ہیمانت بسوا شرما کے مدارس مخالف بیان پر سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر سید طفیل حسن نے ردعمل میں کہا کہ مدارس ہندوستان کی تعلیم میں 1000 برس سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، مدارس میں صرف اسلامی تعلیم ہی نہیں دی جاتی بلکہ وہاں پر جدید عصری علوم بھی پڑھائے اور سکھائے جاتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہیمانت بسوا شرما زہر اگل رہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کہہ رہیں ہم چاہتے ہیں کہ مسلمان ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر اٹھائیں۔


    دوسری جانب بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی بسنگودا پتل ینتل نے بھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کی حکومت آ گئی تو ہم بھی ہیمانت بسوا شرما کی طرح تمام مدارس بند کر دیں گے۔

  • لوئر کوہستان : گھر کو آگ لگنے سے 6 بچیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    لوئر کوہستان : گھر کو آگ لگنے سے 6 بچیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    لوئر کوہستان (ویب نیوز)گھرکو آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 6 بچیاں،3 بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن کے ایک گھر میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، آگ کی شدت سے کچے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر اور جھلس کر 11 افرادجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
    فائر بریگیڈ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا کر لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔جاں بحق افراد میں 6 بچیاں،3 بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 2 بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے لوئرکوہستان میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کی بروقت امداد کرنے کی ہدایت کی۔

  • متنازع پنشن اصلاحات، پیرس میدان جنگ بن گیا

    متنازع پنشن اصلاحات، پیرس میدان جنگ بن گیا

    فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے، پیرس میدان جنگ بن گیا،مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسا دیے۔فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔فرانس میں یونین فرنٹ اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے بغیر کسی ووٹ کے قومی اسمبلی کے ذریعے غیر مقبول پنشن بل کو آگے بڑھانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 49.3 کا استعمال کیا۔پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی گئی ہے۔خیال رہےکہ فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج جاری ہے،مظاہرین کا مطالبہ کررہے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافےکے بجائے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

  • چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر پاکستان کو مل گئے

    چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر پاکستان کو مل گئے

    اسلام آبا،باغی ٹی وی (ویب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کی ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کےطور پر موصول ہوئی ہے۔


    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔

  • کینیڈا اور یورپ کے جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑاگیا

    کینیڈا اور یورپ کے جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑاگیا

    اسلام آباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کینیڈا اور یورپ کے جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑاگیا
    تفصیل کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد نےکینیڈا اور یورپ کے ویزوں کے نام پرشہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والےنیٹ ورک کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کیمطابق ایف آئی اے کے انسپکٹر سید شبیر عباس کی سربراہی میں ٹیم نے جیری فیڈکس اسلام آباد دفتر کے باہر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوے کینیڈا اور یورپ کے جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کے سرغنہ چوہدری ذوالفقار علی اور ساتھی شہزاد شریف کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ،جن پر کینیڈا کے جعلی ویزہ جات لگے ہوئے تھے،ملزمان ویزہ جات دکھا کر سادہ لوح لوگوں سے فی ویزہ 40 لاکھ روپے وصول کرتے تھے ، ترجمان ایف آئی آے نے مزید بتایا کہ ملزم شہزاد شریف نے کینیڈا کے نمبر سے ایک واٹس ایپ بنایا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ اسلام آباد میں ہی بیٹھ کر سادہ لوح لوگوں کو ورغلا کر کنیڈا ورک ویزہ کی بابت معاملات طے کرتا تھا، ملزمان سادہ لوح لوگوں کو جیری ویزہ آفس اسلام آباد لے جا کر کیس جمع کرواتے اور درخواست فارم پر اپنا نمبر اور ای میل ایڈریس دیتے تا کہ جیری آفس والے ان سے ہی رابطہ رکھیں بعد ازاں ملزمان معصوم لوگوں کے پاسپورٹ خود ہی واپس لے لیتے اور ان پر جعلی ویزے خود ہی چسپاں کرتے اور خطیر رقم بٹور لیتے۔ ایف آئی آے نے ملزمان کا چار یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پارکو پائپ لائن لیک ،ہزاروں لیٹر تیل سمندر کی نظر

    پارکو پائپ لائن لیک ،ہزاروں لیٹر تیل سمندر کی نظر

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) کلفٹن سی ویو کے قریب پارکوپائپ لائن لیک ہوگئی ہے۔آئل کی پائپ لائن لیک ہونے سے لاکھوں روپے کا آئل بہہ سمندر کی نظر ہو گیاہے ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پائپ لائن رات ہی سے لیک ہے ،جس سے تیل بہہ کر سمندر کے پانی شامل ہورہاہے جب کہ دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ نے پارکو کی پائپ لائن لیک ہونے کے واقعے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ ملیر شاہ لطیف میں کچھ روز قبل بھی آئل پائپ لائن لیک ہوئی تھی۔

  • ڈی جی خان : دراہمہ ملتان اور دانش سکول کے قریب 2 حادثے،2 جاں بحق

    ڈی جی خان : دراہمہ ملتان اور دانش سکول کے قریب 2 حادثے،2 جاں بحق

    دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید) تھانہ دراہمہ ملتان روڈ پر لکھ داتا ہوٹل کے حادثہ ہوا تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا۔ نوجوان موقع پر جانبحق، ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ نواز ولد اللہ بچایا سکنہ ٹھہڑی گیدڑ والا ہوئی ہے۔ دوسراحادثہ دانش سکول کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کا سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوگیا۔تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 22سالہ نوجوان محمد عطا اللہ ولد غلام عباس جوکہ چھابری بالا کا رہائشی تھا روڈ پر گرا اسی اثناء میں تیز رفتار ٹریلر ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ پر گرے ہوئے نوجوان کو کچل ڈالا۔ عطاللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ صدر نے ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کو قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ دونوں ڈرائیورز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • ننکانہ : ای گیجٹ موبائل ایپ کی مدد سے 11 لاکھ روپے مالیت کے 41 قیمتی موبائل ٹریس

    ننکانہ : ای گیجٹ موبائل ایپ کی مدد سے 11 لاکھ روپے مالیت کے 41 قیمتی موبائل ٹریس

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ننکانہ صاحب ضلعی پولیس ننکانہ کی بڑی کاروائی ای گیجٹ موبائل ایپ کی مدد سے 11 لاکھ روپے مالیت کے 41 قیمتی موبائل ٹریس ڈی پی او اعجاز رشید نے برآمد ہونیوالے موبائل اصل مالکان کے حوالے کر دیئے موبائل حاصل کرنے والوں میں دیگر اضلاع کے شہری بھی شامل چوری شدہ موبائل واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کے اقدام کو خوب سراہا ای گیجٹ موبائل ایپ پاکستان کے شہریوں کے لیے محکمہ پولیس کا انتہائی احسن اقدام ہےچوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرنا اور حقیقی مالکان کو واپس دینا ہمارا فرض ہے عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں ڈی پی او اعجاز رشید