ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جشن بہاراں،پھولوں کی نمائش ،محفل مشاعرہ،میوزیکل نائٹ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ کی جانب سے 18تا20مارچ تک علامہ اقبال پارک اور بابا فرید پارک میں جشن بہاراںپھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں ضلعی محکمہ جات اور پرائیویٹ سیکٹرکی جانب سے پھولوں کے سٹالزلگائے جائیں گے جبکہ 19مارچ کی رات کو جمنیزیم ہال میں محفل مشاعرہ اور20مارچ کو میوزیکل نائٹ اور قوالی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے ان خیالات کا اظہارجشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش،میوزیکل نائٹ اور قوالی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/فوکل پرسن مزمل الیاس،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف،سی ای او ایجوکیشن احسن فرید،چیف آفیسر ضلع کونسل ساجدمشرف،سماجی کارکن بابرخان،انچارج سیکورٹی برانچ سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اے ڈی سی آر مزمل الیاس نے اس موقع پر جشن بہاراں کے حوالے سے کیے گئے انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی آگاکیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے کہا کہ جشن بہاراںکے پروگرامز شہریوں کے لیے سستی تفریح ہے، پھولوں کی نمائش میں سٹالز لگانے والوں میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے سٹالز مالکان کو شیلڈز اور تحائف سے نوازا جائے گاجس کے لیے ججزپھولوں کی تازگی،اقسام، سجانے کا طریقہ سائز،کلر چیک کرکے پوزیشن کا فیصلہ کریں گے ڈپٹی کمشنرننکانہ نے کہا کہ سٹالز کے مقابلہ جات کا مقصد شہریوں میں پھولوں اور پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ شہرکو آلودگی سے بچایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے مزید کہا کہ19اور20مارچ کی رات 8بجے تا11بجے تک محفل مشاعرہ، میوزیکل نائٹ،قوالی سمیت دیگر پروگرامز جیمنیزیم ہال میں منعقد ہونگے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ننکانہ :جشن بہاراں،پھولوں کی نمائش ،محفل مشاعرہ،میوزیکل نائٹ
-

لوئیر چترال میں طویل عرصے کے بعد جشن چترال کے نام سے ایک میلے کا انعقاد
چترال (باغی ٹی وی)ضلع لوئیر چترال میں طویل عرصے کے بعد جشن چترال کے نام سے ایک میلے کا آغاز ہوچکا ہے جو چار دن جاری رہے گا۔ جشن چترال میں فٹ بال، والی بال، کرکٹ، میراتھن ریس،رسہ کشی اور پولو کے علاوہ قرات، نعت خوانی، قومی نغموں، تقاریر اور مشاعرے کے بھی مقابلے ہوں گے۔اس جشن میں پہلی بار تمام سرکاری محکموں کی ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں- تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
-

ٹھٹھہ سے پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سے یکجہتی کیلئے زمان پارک پہنچ گئے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ سے پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سے یکجہتی کیلئے زمان پارک پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹہ کی نمائندگی کرنے کہ لئے لاھور زمان پارک میں موجود پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے سینیئر نائب صدر سید امجد شاہ ۔ 2018 میں ٹھٹھہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 78 گھوڑاباری سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ھولڈر میڈم زیب جلبانی کے بیٹے اور پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے نائب آصف راجڑ اور انفارمیشن سیکرٹری مراد ساٹی نے ٹیلیفون کے ذریعے ٹھٹھہ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دو روز پہلے زمان پارک لاھور اپنے قائد عمران خان سے اظہار یکجھتی کے طور پر پہنچے ہیں رہنماؤوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک ہمارے قائد کے خلاف 80 سے زائد جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گئے پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کسی بھی سیاسی رہنما یا سابق وزیراعظم کے خلاف نہیں بنائے گئے – -

گوجرخان : 2 صوبائی نشستوں پر 53 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
گوجرخان کی 2 صوبائی نشستوں پر 53 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان میں پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں PP 8 اور PP9 کے لئے کل 53 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ھیں گوجرخان شہر اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل پی پی 8 کے لئے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی پی 9 کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں کئی سابق ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں پی پی 8 سے سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور پی پی 9 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ھیں پی پی 8 سے دو خواتین نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ھیں -

کندھ کوٹ : ایک ماہ قبل شہر سے اغوا ہونے والی حاملہ خاتون وبچی بازیاب نہ ہونے پراحتجاج
کندھ کوٹ باغی ٹی وی(نامہ نگار) ایک ماہ قبل شھر سے اغوا ہونے والی حاملہ خاتون نازیہ بی بی کھوسو اور انکی تین سالا بچی کوثر کھوسو کی بازیابی کیلئےکشمورڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والی حاملہ خاتون نازیہ بی بی کھوسو اور انکی معصوم بیٹی کوثر کھوسو کی بازیابی کیلئے کھوسہ قبائل کے سمیت شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر پولیس انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گذر جانے کے بعد بھی کندھ کوٹ شہر سے اغوا ہونے والی نازیہ کھوسو اور انکی تین سالہ بچی کوثر کھوسو کو پولیس بازیاب کروانے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ اغوا ہونے والی خاتون اور انکی کمسن بیٹی کو جلد بازیاب کرایا جائے . -

کندھ کوٹ : اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم ، ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرنے پہنچ گئی
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم ، ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرنے پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ضلع کشمور میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا کراچی سے اینٹی کرپشن کے ٹیکنیکل آفیسر نصیر احمد شیخ سرکل آفیسر شاہد بشیر کوسو ، انسپکٹر غلام محمد کوسو ہمراہ تھے اس موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر شاہد بشیر کا کہنا تھا کہ محکمہ روڈز ، بلڈنگ ، اور ایجوکیشن کے جاری ترقیاتی اسکیموں میں ناقص مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کام مبینہ کرپشن کی نظر ہورہے ہیں، ٹیکنیکل آفیسر نصیر احمد شیخ نے کہا کہ تمام کاموں کی فہرستیں بنا کر انکوائری کی جائے گی جس کے بعد کرپشن میں ملوث پائے جانے والے ٹھیکیداروں اور آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ -

چونیاں: بندر نے 4 سالہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) بندر نے 4 سالہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا، بچے کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔متاثرہ فیملی کا اعلیٰ حکام سے انصاف کامطالبہ۔تفصیلات کیمطابق چونیاں کے نواحی گاؤں بہڑوال میں لاہور سے آئے مہمان رضوان نامی بچے کو گاؤں کے بااثر ڈیرے دار کے پالتوں بندر نے کاٹ لیا،زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرین اور علاقہ مکینوں کیمطابق پولیس بااثر ڈیرے دار کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے بندر کے کاٹنے کے اس سے قبل بھی کئی واقعات رونما ہوئے آج تک کارروائی نہیں ہوئی،اس جانور کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے تاکہ مزید بچے بڑے نقصان سے بچ سکیں،
-

اوکاڑہ : رینالہ خورد تیز رفتار بس نے طالب علم کو کچل دیا،سٹوڈنٹس نے نیشنل ہائی وے بند کر دیا
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) رینالہ خورد تیز رفتار بس نے طالب علم کو کچل دیا،سٹوڈنٹس نے نیشنل ہائی وے بند کر دیا
تفصیل کے مطابق رینالہ خورد یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سامنے نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار بس نے یونیورسٹی کے طالب علم کو کچل دیا ،یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نیشنل ہائی وے کو بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، طالب علموں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا جب تک بس ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی،اس وقت تک ہم نیشنل ہائی وے کو مکمل طور پر نہیں کھولیں گے -

ٹھٹھہ : پولیس منشیات فروشوں اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف بنا تفریق کارروائی کرے -الطاف شیرازی
ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس منشیات فروشوں اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف بنا تفریق کارروائی کرے -الطاف شیرازی
تفصیل کے مطابق سید الطاف شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف بنا تفریق کاروائیوں کی حمایت کرتے ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے بہت سے جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کیس داخل کر کہ ریکوری بھی کروائی ہے،انہوں نے کہا کہ امن کے سفیر سماجی ورکر انسانی حقوق کے رہنما سید الطاف شاھ شیرازی نے کہا ہے کہ امن کے شہر ٹھٹھہ میں منشیات فروشوں اور جرائیم پیشہ افراد کی وجہ سے شہریون کو شدید مشکلات ہیں پولیس کو سیاسی و مختلف طریقون سے اپنا کام کرنے سے روکا جاتا ہے ٹھٹھہ میں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی مقرری کے بعد بہت سے جرائیم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کاروائیان ہوئی ہیں پولیس کہ اس عمل کی حمایت کی جاتی ہے بلا تفریق کاروئیان کی جائین نہ کہ صرف خانہ پوری کلئے ایس ایس پی ٹھٹھہ پولیس محکمے سے کالیان بھڑیون کا صفایا کرین اور شہر کو منشیات سے پاک کرین پولیس کاروائیون کی حمایت کی جاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس محکمے میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے -

جشن چترال ، کھیلوں کے علاوہ نعت خوانی، قرات اور شاعری کے بھی مقابلے ہوں گے۔
چترال(گل حماد فاروقی)ضلع لوئیر چترال میں جشن چترال 2023 کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریبات منعقد ہوئے۔ جشن چترال طویل عرصے کے بعد منایا جارہا ہے۔ اس مرتبہ اس میں ولی بال، فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی، پولو، نعت حوانی، قرات اور شاعری کے بھی مقابلے ہوں گے۔ اس جشن میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں نے اسٹیڈیم میں پلے مارچ بھی کیا جس میں سکول آف نالج اینڈ سائنس سینگور کے نھنی پریوں جیسے بچیوں نے ہاتھوں میں پھول لہراتے ہوئے خوبصورت انداز میں خوش آمدیدی انداز میں مارچ پیش کیا۔

قومی ترانہ پیش کرتے وقت تمام شرکاء احتراما! کھڑے ہوئے۔ چترال سکاؤٹس کے میجر نے فیتہ کاٹ کر جشن چترال کا افتتاح کیا۔ جبکہ ان کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ جنگلی حیات، پولیس، چترال سکاوٹس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، چترال لیوییز اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے بھی اس میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زمان نے کہا کہ اس مرتبہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منایا جانے والے جشن چترال میں محکمہ پولیس، لیویز، صحت، چترال سکاوٹس، سول ڈیفنس، پاپولیشن ویلفیر اور دیگر محکموں کے ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولی بال میں کل نو ٹیمیں ہیں اسی طرح فٹ بال میں 9 ٹیمیں، کرکٹ میں نو ٹیمیں، رسہ کشی کے دو ٹیمیں اور پولو کے بھی دو ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں جس میں پولیس اور لیویز کے ٹیمیں مد مقابل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملی نغمہ، شاعری، قرات اور نعت حوانی کے بھی مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جشن چترال منانے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مشعول رکھنا ہے تاکہ ایک طرف وہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہے اور دوسری طرف وہ منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے بھی محفوظ رہے۔ جشن چترال چار دن جاری رہے گا جس کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی بھی میدان میں موجود تھے۔